Friday, 5 September 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*

پی ایم مودی نے 8 مہینے پہلے جی ایس ٹی میں اصلاحات کی بات کی تھی ، نرملا سیتا رمن کی نیوز 18 سے ایکسکلیوسیو بات چیت


وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حال ہی میں جی ایس ٹی اصلاحات کو نافذ کیا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے گھریلو کھپت میں اضافہ ہوگا اور معیشت کو تقویت ملے گی۔ اس دوران نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تقریباً آٹھ ماہ قبل ان سے رابطہ کیا تھا اور پوچھا تھا کہ جی ایس ٹی کو کیسے دوبارہ ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد صنعت کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کو فروغ دینا اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مضبوط کرنا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے نئی پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (PLI) اسکیمیں لانے پر کام کر رہی ہے۔ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو آسان قرضے اور ٹیکس میں چھوٹ دے کر ان کی مسابقت بڑھانے کا منصوبہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے لاجسٹک اخراجات کو کم کرنے کا مقصد بنایا ہے، تاکہ ہندوستان کو عالمی سپلائی چین میں بڑا کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔

تہواروں سے پہلے جی ایس ٹی 2.0 کا اعلان

تہوار کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی 2.0 کا اعلان کیا ہے۔ یہ 2017 میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات تصور کی جارہی ہے۔ نئی اصلاحات ٹیکس سلیب کو آسان بناتی ہیں، تعمیل کی رسموں کو کم کرتی ہیں اور صارفین کے لیے بچت بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ اس تبدیلی کا مقصد شہریوں کی جیبوں میں زیادہ پیسہ چھوڑنا اور کاروبار کو وسعت دینے کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔

ریاستوں کے خدشات کے باوجود تیزی سے اتفاق رائے
جی ایس ٹی میٹنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ اصل میں دو دن کی تھی، لیکن یہ صرف ایک دن میں مکمل ہو گئی۔ یہ اس وقت ہوا جب بہت سی ریاستوں نے میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ممکنہ آمدنی کے نقصان کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

وزیر خزانہ سیتا رمن نے اعلان کیا کہ تمباکو اور تمباکو سے متعلق مصنوعات کو چھوڑ کر تمام شرحوں میں تبدیلیاں 22 ستمبر سے لاگو ہوں گی۔ یہ دن نوراتری کے پہلے دن کے ساتھ موافق ہے۔

ان اصلاحات کا مقصد شرحوں میں کمی اور سلیب کو کم کر کے عام آدمی پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ، یہ اصلاحات پھنسے ہوئے ورکنگ کیپیٹل کو کھول کر، خودکار ریفنڈز اور رجسٹریشن کے آسان عمل سے کاروبار کو آسان بنانے کا وعدہ کرتی ہیں۔
جی ایس ٹی 2.0 کسانوں اور متوسط طبقے کے بوجھ کو کم کرنے پر مرکوز ہے
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا، “ہر شے جو جی ایس ٹی کے تحت آتی ہے، خواہ وہ سامان ہو یا خدمات، اس کا گہرائی سے مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ ہمیں یہ دیکھنے کے لیے دوبارہ منظم کرنا پڑا کہ شہری روزانہ کی بنیاد پر کون سی اشیاء استعمال کرتے ہیں اور کون سی اشیاء کسانوں اور متوسط طبقے کو متاثر کرتی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی 2.0 کا بنیادی فوکس کسانوں اور متوسط طبقے کے ذریعہ استعمال ہونے والی اشیاء کا جائزہ لے کر ان پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

دہلی سے اندور آنے والی فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ، پائلٹ نے بھیجا تھا 'PAN-PAN' سگنل، سبھی مسافرمحفوظ

دہلی سے اندور آنے والے ایک نجی ایئر لائن کے طیارے کو جمعہ کے روز یہاں دیوی اہلیہ بائی ہولکر ہوائی اڈے پر احتیاط کے طور پر اتارا گیا جب انجن میں سے ایک میں تکنیکی خرابی کی اطلاع ملی اور جہاز میں سوار تمام 161 مسافر محفوظ رہے۔ ہوائی اڈے کے ایک اعلیٰ افسر نے یہ اطلاع دی۔

ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر وپن کانت سیٹھ نے ‘پی ٹی آئی کو بتایا، “دہلی سے اندور آنے والے ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی کی اطلاع ملنے کے بعد، ہم نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی اور اس طیارے کو صبح 9:55 بجے اندور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔طے شدہ وقت کے مطابق اس طیارے کو صبح 9:35 بجے اندور ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فلائٹ نمبر IX 1028 والے اس طیارے کا عملہ اور جہاز میں سوار تمام 161 مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ سیٹھ نے کہا کہ طیارے کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو ‘پین پین’ سگنل بھیجا، جس کے بعد معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق ہوائی اڈے پر آگ بجھانے کے آلات اور طبی انتظامات کیے گئے

کیا ہے ‘PAN PAN ’ سگنل؟
‘PAN PAN’ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سگنل ہے جو سمندری اور فضائی ریڈیو مواصلات میں استعمال ہوتا ہے۔ ہوا بازی میں، اس کا مطلب یہ ہے کہ صورتحال نازک ہے اور فوری مدد کی ضرورت ہے، لیکن اس صورت حال کا براہ راست جہاز میں سوار لوگوں کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جب کوئی پائلٹ ‘پین پین’ سگنل بھیجتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ عملے کو اے ٹی سی یا ‘گراؤنڈ سروس’ سے فوری مدد کی ضرورت ہے۔
بالاکوٹ حملے کے بعد حکمت عملی بدلی، پہلگام کے بعد... پاکستان پر ایئر اسٹرائیک پر کیا بو لے CDS انل چوہان

چیف آف ڈیفنس اسٹاف انل چوہان نے ہندوستان کے فضائی حملے کی طاقت کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد ہم نے اپنے فضائی حملے کی تکنیک کیسے بدلی۔ انہوں نے فضائیہ کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا کہ کس طرح ہندوستانی فوج ریڈار پر آئے بغیر دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کر دیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایئر فورس کے درست حملے کی حکمت عملی بالاکوٹ سے پہلگام حملے میں تبدیل ہوئی۔ یہ بات انہوں نے اپنے گورکھپور دورے کے دوران ایک پروگرام میں کہی۔

سی ڈی ایس انل چوہان نے اڑی، بالاکوٹ اور پہلگام دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہندوستانی فوج کی اسٹریٹجک کارروائیوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ہندوستانی فوج نے 2016 کے اڑی حملے کے بعد سرجیکل اسٹرائیک میں زمینی راستے سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کیا۔ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد، بالاکوٹ میں فضائی حملے کیے گئے، جس نے ہندوستان کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی درستگی کی صلاحیت کو ظاہر کیا۔

جنرل چوہان نے کہا کہ بالاکوٹ کے بعد ہندوستان نے درست حملوں پر اور پاکستان نے اپنے فضائی دفاع پر توجہ دی۔ ہم نے 2025 کے پہلگام حملے کے بعد کم فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں واقع دہشت گرد کیمپوں پر اچانک حملے کیے، لیکن سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت میں یہ واضح ہو گیا کہ ڈرون اور گولہ بارود سے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔ اس کے لیے بہاولپور اور مریدکے میں فضائی حملے ضروری تھے۔

’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا کہ اس میں سیاسی حمایت اور صوابدید کے ساتھ دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کرنے کا واضح پیغام تھا، لیکن جوابی کارروائی صرف بھارتی فوج پر حملے کی صورت میں کی گئی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ اور جغرافیائی سیاست کو الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔
ایک مشہور جرمن ماہر سیاسیات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ سیاست کی توسیع ہے۔ جمہوریت میں فوج سیاسی قیادت کے تحت کام کرتی ہے۔ جب بھی حکومت طاقت کے استعمال کو قومی مفادات کے لیے ضروری سمجھتی ہے تو فوج کے افسران کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ مزید آپشنز فراہم کریں اور فوج پر حکومت کا اعتماد بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے درستگی، تحمل اور سیاسی حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مضبوط پیغام دیا۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

*وینس فلم فیسٹیول میں ’’دی وائس آف ہند رجب‘‘ کیلئے ۲۳؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں۔*

 یہ اب تک کی واحد فلم ہے جس کیلئے اتنی دیر تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئی ہیں۔ ’’دی وائس آف ہند رجب‘‘میں ۶؍ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی موت سے پہلے کے چند آخری گھنٹے بیان کئے گئے ہیں۔
’’دی وائس آف ہند رجب‘‘ کے پریمیر کے دوران فنکاروں کو ہند رجب کی تصویر لئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس
فلمساز کوثر بن ہانیہ کی فلم ’’دی وائس آف ہند رجب‘‘ کیلئے وینس فلم فیسٹیول میں ۲۳؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ واحد فلم ہے جس کیلئے اتنی دیر تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئی ہیں۔ وینس فلم فیسٹیول میں فلم کا پریمیر دیکھنے کے بعدفنکاروں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں جبکہ گالا میں ’’آزاد فلسطین‘‘کا نعرہ گونج رہا تھا۔
یاد رہے کہ یہ فلم ۶؍ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کے آخری چند گھنٹوں پر مبنی ہے جسے اسرائیلی فوجیوں نے جنوری ۲۰۲۴ء کے درمیان بے دردی سے قتل کیا تھا۔ ہند رجب نے فلسطینی ریڈ کریسینٹ کو مدد کیلئے کال کیا تھا جس کے بعدوہاں کے دو طبی رضاکاروں نے ہند رجب تک پہنچنے کی کوشش کی تھی لیکن اسرائیلی فوج نے انہیں بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ہدایتکار کوثر بن ہانیہ نے فلم میں ہند رجب کی آخری ریکارڈنگ بھی شامل کی ہے۔ 
الجزیرہ فولٹ لائنس ، فارینسک آرکیٹیکچر اور ایئرشوٹ کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ٹینک، جو ہند رجب کی کار سے تھوڑی ہی دوری پر تھا، نے براہ راست گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
جولائی ۲۰۲۴ء میں اقوام متحدہ (یو این) کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے براہ راست ہند رجب پر فائرنگ کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حادثے پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔
وینس فلم فیسٹیول میں فلم کا پریمیر دیکھنے کے بعد ناظرین جذباتی ہوگئے تھے۔ اداکار معتز ملحیث نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم بھی لہرایا۔ جیکلین فنکس اور رونی مارا، جو اس فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں،ہند رجب کی تصویرکے ساتھ کاسٹ اورعملے کے ساتھ کھڑے تھے۔ قبل ازیں کاسٹ کےممبران میں سے ایک سجا کیلانی نے فلمسازوں کی جگہ اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہند کی کہانی ان ۱۹؍ ہزار بچوں میں سے ایک ہے جنہوں نے گزشتہ دو برسوں میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔‘‘ دو مرتبہ آسکر کیلئے نامزد ہونے والی بین ہانیہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ فلم عالمی سطح پرجاری غیر انسانی صورتحال کے خلاف کام کرے گی۔ سنیما اور فن ایسے لوگوں کی آواز اور ان کا چہرہ بننے کیلئے ضروری ہے۔‘‘ ’’دی وائس آف ہند رجب‘‘ کو گولڈن لائن ایوارڈ کا دعویدار سمجھا جارہا ہے۔
___________
ترویج شاندار افسانہ

تعارف۔۔۔۔۔۔ اصل نام فارحہ ارشد (لاہور ۔ پاکستان )۔ آپکی پیدائش دریائے چناب کے کنارے آباد ایک گاؤں ساندل بار (چنیوٹ) میں ہوئی۔۔۔
کوئین میری سکول سے میٹرک کے بعد کینئیر ڈ کالج سے گریجویشن اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز ان پولیٹیکل سائنس کیا ۔۔۔
فارحہ ارشد ۔۔ سائیکولوجی ، فلاسفی ، مختلف ریسرچز ،سائنسز ،سوشل سائنسز اور اینتھروپولوجی کے کئی موضوعات اور حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتی ہیں ۔۔ جسکا ثبوت آپکی تحریریں ہیں ۔۔
اردو ادب سے بیحد محبت کرتی ہیں ۔۔۔ فنون ۔۔ دبستان ادب ۔ بہار اردو اکیڈمی ۔ لالٹین ۔۔۔ اور دیگر جرائد میں آپکے افسانے پبلش ہو کر مقبول عام ہو چکے ۔۔۔ نوجوان طبقے میں چند گنے چنے ناموں میں سے ایک نام فارحہ ارشد کا ہے ۔۔ جسے سنجیدہ ادب میں ناقدین نے بہت سراہا ۔۔۔ اس سے قبل آپ شعاع اور خواتین ڈائجسٹ کیطرف سے پاپولر ناولز و فکشن لکھ چکیں ہیں ۔۔۔

تحریر۔۔ فارحہ ارشد
افسانہ ۔۔۔ گرہن گاتھا
سونے کے جھمکوں کی لاٹ جب اس کے رخساروں پہ پڑتی تو اس کے سامنے چاند بھی گہنا جاتا۔ شربتی انکھوں پہ کمان سی بھنویں اور لب ِ لعلیں کی ایسی خمدار بناوٹ جیسے ہر وقت مسکراتے ہوں۔ گالوں کے گڑھے اس مسکان کو اور بھی سندرتا بخشتے۔ جوانی کی آخری سیڑھی پہ بھی بدن ایسا کہ میں بھی دیکھ کر شرما جاتی۔ 
یہ میری پھپھو تھیں دادا کی لاڈلی۔ اور میرے باپ سمیت چار بھائیوں کی اکلوتی بہن، عجیب بھولی بھالی سی، ہر حکم پہ آمنا و صدقنا کہنے والی۔ ایسی غیر منطقی بات کرتیں کہ میرا ہنس ہنس کر برا حال ہو جاتا۔ ایک دن بولیں؛
"کرتوت کالے اس لیے ہوتے ہیں کہ یہ بھی کالے شہتوتوں کی طرح لذیذ ہہت ہوتے ہیں۔ " 
دادی جو ہر وقت دادا جی کے پاؤں دھلواتی رہتیں، میرے قہقہہ لگانے پہ سختی سے جھڑکتیں ، دادا کا سفید صافہ اٹھا کر ان کے اس اونچے چبوترے کی طرف بمشکل ہانپتے ہوئے لپکیں جہاں دادا نے جانے کتنے گھنٹے خود پر ڈونگے بھر بھر پانی ڈال کر خود کو پاک کیا تھا ۔ 
" پھپھو ۔ آپ مانو یا نہ۔ مگر دادا نے ضرور کوئی بڑا جرم کیا ہے علم نفسیات کہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ " 
"چپ کر ۔ ساری باتیں کرنے والی نہیں ہوتیں۔ سن ۔ برتنوں کی آوازیں سن۔۔۔۔" اور ان کی ہمیشہ کی طرح کی ایسی غیر منطقی بات سن کر ضبط کے باوجود میرا قہقہہ امڈ پڑا ۔ دادی جانے کب سر پہ پہنچیں اور میرا منہ پکڑ کر جھنجھوڑ کر بولیں۔
 
"کڑیاں ایسے نہیں ہنستیں۔۔۔۔۔۔ " 
یہ روایتی جملہ سن سن کر میرے کان پک جاتے تھے۔
 " لیں ۔۔۔۔۔۔کڑیاں ایسے نہیں کرتیں، ویسے نہیں کرتیں۔۔۔۔۔ کڑیاں نہ ہوئیں بھیڑ بکریاں ہو گئیں جس سمت ہانکو ، بس سر نیہوڑائے چلتی جائیں۔۔۔۔ دادی آپ بس مجھے نہ ٹوکا کریں۔ مجھے پھپھو نہیں بننا۔ اتنی سوہنی بیٹی بوڑھی کر دی مگر۔۔۔۔۔۔" 
" جا، نی ۔۔۔۔ آ جاتی ہے سال بعد شہر سے چھٹیاں گذارنے اور اپنی عمر سے وڈی باتیں کرتی ہے۔ ہمارے فیصلوں پہ اعتراض ایسے کرتی ہے جیسے ہم سارے تو عقل کے کورے ہیں۔ خبردار جو اس کے بارے میں بات کی۔ " 
" کیوں نہ کروں؟ کوئی بات ہے بھلا۔ اتنے رشتےآ ئے ادھر ایک ہی رٹ ۔ اپنی برادری۔۔۔۔۔ اپنی ذات پات!" 
" تو زبان کو لگام دیتی ہے کہ نہیں۔ ہماری بیٹی ہے۔۔۔۔۔ ہم اس کے ویاہ کا جو بھی فیصلہ کریں۔ اور۔۔۔ کبھی تو نے اس کو بھی سنا بات کرتے؟۔۔۔ یا ناک بھوں چڑھاتے؟۔۔۔۔" 
"نہیں کہتیں نا اسی لیے اب ابروؤں کے بال بھی سفید ہونے لگے ہیں۔۔۔۔ حد ہے۔۔۔۔ اس زمانے میں اپنی برادری۔۔۔۔ ذات پات۔۔۔۔۔ ہونہہ! بس آپ ہی اعلیٰ نسل باقی سارے شوہدے اور کمی کمین۔۔۔۔ یہ آپ قدرت سے لڑ رہے ہیں اور قدرت بڑی سزا دیتی ہے ، یاد رکھیں۔" 
" ارے بند کر یہ نو گزی زبان ۔۔۔۔۔۔ " 
اس سے پہلے کہ میری بات پوری ہوتی دادی کی چپل میرے سر پہ آ لگی۔ میری زبان چاہے نو گزی کہلاتی یا سو گزی۔۔۔۔ اس بات پہ چٹکی کاٹنے سے میں بھی باز نہ آتی۔ 
"چل آ میرے ساتھ۔ " پھپھو میرا ہاتھ پکڑ کے اپنے کمرے میں لے آئیں۔
 مجھے پھپھو پہ ڈھیر سارا پیار آ گیا۔ کتنی گہری لگتی ہیں پھپھو۔۔۔۔۔ میں نے ان کی ڈھلتی عمر والے چاند سے چہرے کو تکتے ہوئے سوچا ۔
اس رات چاند گرہن کا لگنا اس حویلی کے باشندوں میں بھونچال لے آیا تھا ۔ ' دان پُن دا ویلا اے ' دادی کہتی جاتی تھیں اور بوریاں بھر بھر اناج غریبوں کے گھروں میں بھجواتی جا رہی تھیں۔ دادا دریا کا رُخ کر چکے تھے تاکہ چلتے پانی میں کھڑے ہو کر پکڑ میں آئے چاند کا عکس دیکھ کر اس کی مکتی کروا سکیں، ذکر اذکار کرکے اپنے گنا ہ بھی بخشوا سکیں۔ 
جوں جوں رات بڑھ رہی تھی ایک عجیب سے خوف کا ہالہ گاؤ ں سے دور اس تنہا حویلی پر چھاتا جا رہا تھا۔ 
" دادی یہ 'دان پُن دا ویلا' کیا ہوتا ہے؟"۔ 
" دان یعنی دان کرنا، دینا اور پُن یعنی نیکی۔ دان کرنے کا وقت۔۔۔۔ تُو سوچ اگر چاند جیسی ٓوڈی شے کی پکڑ ہو سکتی ہے تو بھلا بتاؤ انسان کیا چیز ہے۔۔۔۔ آزمائش ہے۔۔۔۔" دادی توبہ استغفار کرتی جاتی تھیں۔ 
جانے رات کا کون سا پہر تھا جب میری آنکھ کھلی ، پیاس سے حلق میں کانٹے چبھ رہے تھے۔ میں اٹھ کے باہر آئی تو چاند کے ارد گرد 'ڈائمنڈ رنگ' بن چکا تھا اور چاند کی مکتی شروع ہو چکی تھی۔ 
گھڑونجی پہ پڑا پیتل کا گلاس گھڑے کے ٹھنڈے پانی سے بھر کر ابھی میں نے ایک گھونٹ ہی بھرا تھا کہ مجھے اپنے پیچھے کسی کی موجودگی نے خوفزدہ کردیا۔ ایک دم مڑ کر دیکھا۔ کتا زبان نکالے کھڑا ہانپ رہا تھا۔ خوف کے مارے میں نے گلاس اس کو دے مارا ۔ وہ بھونکا اور لنگڑاتا ہوا حویلی کی پچھلی جانب چلا گیا۔ 
'' نہ مارو ۔ کتا بھی انسان ہوتا ہے۔ '' نزدیک آتی پھپھو کی غیر منطقی بات پہ، اس سے پہلے کہ میرا قہقہہ نکلتا، میری نظر ان کے الٹے پائنچوں پہ پڑی۔
چاند جیسی۔۔۔۔۔۔ چاند گرہن۔۔۔۔۔۔ دان پن دا ویلا۔۔۔۔۔۔ دان۔۔۔۔۔۔ سب کے گناہوں کا دان ۔۔۔۔۔۔۔ لفظ میرے اردگرد ناچنے لگے
میں جو دوبارہ پانی ڈالنے کے لیے گھڑا الٹائے کھڑی تھی ۔ جانے کب وہ میرے ہاتھ سے چھوٹا اور زور سے میرے پاؤں پہ آ گرا ۔ تکلیف کی شدت سے میں بلک بلک کے رونے لگی۔۔۔۔ ختم شد
__________⭕⭕

نعتِ رسولؐ

مری زباں کو یہی ایک کام ہو جائے
یہ عمر ذکرِ نبیؐ میں تمام ہو جائے 

اگر ملے درِ اقدس پہ حاضری کا شرف
تو میرے آنسوؤں کی روک تھام ہو جائے 

مرے دنوں کو اجالے گی روشنی اُس کی
بسر جو ایک مدینے میں شام ہو جائے

کریں گے آپؐ شفاعت نصیب والوں کی
نصیب والوں میں میرا بھی نام ہو جائے

جسے سناتے ہوئے میں بہشت میں جاؤں
حضوؐر ایسا عطا اک کلام ہو جائے

ملے قضا تجھے ناموسِ مصطفیٰ پہ اگر
تو زندگی تری اکمل دوام ہو جائے

وہ پھر کسی بھی سکندر سے کم نہیں اکمل
جو شخص میرے نبی کا غلام ہو جائے

اکمل حنیف، لاہور پاکستان
_________
منور بدایونی
نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نہ کہیں سے دُور ہیں مَنزلیں نہ کوئی قریب کی بات ہے
جسے چاہیں اُس کو نواز دیں یہ درِحبیبﷺ کی بات ہے

جسے چاہا دَر پہ بُلالیا ، جسے چاہا اپنا بنا لیا
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے ، یہ بڑے نصیب کی بات ہے

وہ خدا نہیں ، بخدا نہیں، مگر وہ خدا سے جُدا نہیں
وہ ہیں کیا مگر وہ کیا نہیں یہ محب حبیبﷺ کی بات ہے

وہ مَچل کے راہ میں رہ گئی ، یہ تڑپ کے دَ ر سے لپٹ گئی
وہ کِسی امیر کی آہ تھی، یہ کِسی غریب کی بات ہے

تُجھے اے منوّرِ بے نوا درِ شاہ سے چاہئیے اور کیا
جو نصیب ہو کبھی سامنا تو بڑے نصیب کی بات ہے.

Thursday, 4 September 2025

*🔴سیف نیوزبلاگر*

پنجاب کے سرحدی علاقوں میں راوی کی سطح آب میں اضافے سے سکیورٹی کے والے سے تشویش پائی جاتی ہے۔پانی کے تیز بہاؤ نے ہند۔پاک سرحد پر 30 کلومیٹر طویل لوہے کی باڑ کو بہا دیا ہے۔ کئی حفاظتی بند ٹوٹ چکے ہیں اور بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کو درجنوں پوسٹیں خالی کرنی پڑی ہیں۔ اس قدرتی آفت نے سرحد کو کھلا چھوڑ دیا ہے جس سے اسمگلروں نے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

30 سے 40 چوکیاں ڈوبیں
بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر ڈی آئی جی اے کے ودیارتھی کا کہنا ہے کہ گرداس پور میں تقریباً 30 سے 40 پوسٹیں زیرآب آگئی ہیں۔ تاہم تمام فوجیوں اور آلات کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ گرداس پور، امرتسر اور فیروز پور سیکٹرز میں تقریباً 30 کلومیٹر باڑ بہہ گئی ہے یا اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔

کرتار پور کوریڈور کے نزدیک پوسٹ کوبھی پہنچا نقصان
امرتسر کے شہزادہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کو کمل پور چوکی میں پناہ ملی۔ کمل پور میں بی ایس ایف کی چوکی بھی پانی کی زد میں ہے۔ کرتارپور کوریڈور کے قریب واقع بی ایس ایف کی مشہور چوکی بھی مکمل طور پر ڈوب گئی ہے۔ جوانوں کو ڈیرہ بابا نانک کے گوردوارہ دربار صاحب میں پناہ لینی پڑی۔ دریائی پانی نے سرحد کے دونوں جانب تباہی مچا ئی ہے اور پاکستان کےرینجرز کو بھی اپنی اگلی پوسٹیں چھوڑنا پڑیں۔

بندوں میں دراڑیں
گورداسپور ڈرینج ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ضلع میں 28 بند ٹوٹ چکے ہیں۔ امرتسر میں 10-12 دراڑیں نمودار ہوئی ہیں اور پٹھان کوٹ میں 2 کلومیٹر طویل بند بہہ گیا ہے۔ کئی مقامات پر شگاف بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ کے انجینئر دلپریت سنگھ نے بتایا کہ مکور پٹن اور ڈیرہ بابا نانک میں مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے، لیکن صرف ان شگافوں کو بھرنے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔

اسمگلروں کی کوششیں ناکام
سیلاب کے دوران اسمگلروں نے سرحد میں موجود گیپوں سے دراندازی کی کوشش کی جسےمستعد بی ایس ایف جوانوں نے ناکام بنادیا۔ حکام نے بتایا کہ ایک درنداز کوپکڑا لیا گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے بی ایس ایف کے جوان کشتیوں کے ذریعے گشت کر رہے ہیں۔

ریلیف اور ریسکیو آپریشن
بی ایس ایف نے بھی امدادی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ فیروز پور میں 1500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ابوہر میں 1000 سے زائد دافراداور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں روزانہ میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ لگائے جا رہے ہیں تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

حالات جلد معمول پر آنے کی اُ مید
ڈرینج محکمے کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پانی کی سطح بتدریج کم ہو کر دریا میں واپس آ جائے گی۔ پانی صرف نشیبی علاقوں میں جمع رہے گا۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ تین دن میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہو جائے گی۔
پنجاب میں راوی میں طغیانی، 30کلومیٹر تک ہند۔پاک سرحد کی لکیرمٹی، بی ایس ایف کی کئی چوکیاں ڈوبیں

پنجاب کے سرحدی علاقوں میں راوی کی سطح آب میں اضافے سے سکیورٹی کے والے سے تشویش پائی جاتی ہے۔پانی کے تیز بہاؤ نے ہند۔پاک سرحد پر 30 کلومیٹر طویل لوہے کی باڑ کو بہا دیا ہے۔ کئی حفاظتی بند ٹوٹ چکے ہیں اور بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کو درجنوں پوسٹیں خالی کرنی پڑی ہیں۔ اس قدرتی آفت نے سرحد کو کھلا چھوڑ دیا ہے جس سے اسمگلروں نے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

30 سے 40 چوکیاں ڈوبیں
بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر ڈی آئی جی اے کے ودیارتھی کا کہنا ہے کہ گرداس پور میں تقریباً 30 سے 40 پوسٹیں زیرآب آگئی ہیں۔ تاہم تمام فوجیوں اور آلات کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ گرداس پور، امرتسر اور فیروز پور سیکٹرز میں تقریباً 30 کلومیٹر باڑ بہہ گئی ہے یا اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔

کرتار پور کوریڈور کے نزدیک پوسٹ کوبھی پہنچا نقصان
امرتسر کے شہزادہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کو کمل پور چوکی میں پناہ ملی۔ کمل پور میں بی ایس ایف کی چوکی بھی پانی کی زد میں ہے۔ کرتارپور کوریڈور کے قریب واقع بی ایس ایف کی مشہور چوکی بھی مکمل طور پر ڈوب گئی ہے۔ جوانوں کو ڈیرہ بابا نانک کے گوردوارہ دربار صاحب میں پناہ لینی پڑی۔ دریائی پانی نے سرحد کے دونوں جانب تباہی مچا ئی ہے اور پاکستان کےرینجرز کو بھی اپنی اگلی پوسٹیں چھوڑنا پڑیں۔

بندوں میں دراڑیں
گورداسپور ڈرینج ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ضلع میں 28 بند ٹوٹ چکے ہیں۔ امرتسر میں 10-12 دراڑیں نمودار ہوئی ہیں اور پٹھان کوٹ میں 2 کلومیٹر طویل بند بہہ گیا ہے۔ کئی مقامات پر شگاف بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ کے انجینئر دلپریت سنگھ نے بتایا کہ مکور پٹن اور ڈیرہ بابا نانک میں مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے، لیکن صرف ان شگافوں کو بھرنے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔

اسمگلروں کی کوششیں ناکام
سیلاب کے دوران اسمگلروں نے سرحد میں موجود گیپوں سے دراندازی کی کوشش کی جسےمستعد بی ایس ایف جوانوں نے ناکام بنادیا۔ حکام نے بتایا کہ ایک درنداز کوپکڑا لیا گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے بی ایس ایف کے جوان کشتیوں کے ذریعے گشت کر رہے ہیں۔

ریلیف اور ریسکیو آپریشن
بی ایس ایف نے بھی امدادی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ فیروز پور میں 1500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ابوہر میں 1000 سے زائد دافراداور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں روزانہ میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ لگائے جا رہے ہیں تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

حالات جلد معمول پر آنے کی اُ مید
ڈرینج محکمے کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پانی کی سطح بتدریج کم ہو کر دریا میں واپس آ جائے گی۔ پانی صرف نشیبی علاقوں میں جمع رہے گا۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ تین دن میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہو جائے گی
انکم ٹیکس کے بعد جی ایس ٹی اصلاحات ...، مودی حکومت کی پالیسیوں کے مرکزمیں اب متوسط طبقہ


پی ایم مودی حکومت نے 2025 میں متوسط طبقے کو مرکز میں رکھ کر اپنی اصلاحاتی پالیسیوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔ پہلے فروری میں انکم ٹیکس میں تخفیف اور اب جی ایس ٹی کی شرحوں میں تبدیلی سے، متوسط طبقےکو راحت ملی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف متوسط طبقے کی جیبوں میں خرچ کے لیے پیسے بچیں گے بلکہ ان کی امنگوں کو نئے پر لگیں گے۔

جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کے بعد، ی ایم مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان کا محنتی متوسط طبقہ ہمارے ترقی کے سفر کا مرکز ہے۔ یہ بیان جی ایس ٹی میں کمی کے اعلان کے ایک دن بعد آیا ہے، جس سے متوسط طبقے کی دیرینہ شکایت دور ہو گئی ہے۔ متوسط طبقے کا ایک بڑا حصہ سوشل میڈیا پر شکایت کرتا رہا ہےکہ وہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن حکومت سے اسے اس کا حق نہیں ملتا۔

حکومت کی توجہ غریبوں کے لیے فلاحی اسکیموں پر مرکوز رہی ہے جیسے مفت رہائش، مفت راشن، بیت الخلاء، مفت طبی بیمہ اور کسانوں کے لیے مالی امداد۔ یہ جذبہ اس وقت مضبوط ہوا جب مودی حکومت کے دوسرے دور میں کارپوریٹ سیکٹرمتوسط طبقے کو بڑے پیمانے پر ٹیکس ریلیف دیا گیا۔ تاہم 2025 میں حکومت نے متوسط طبقے کی اس شکایت کو سنجیدگی سے لیا اور دو بڑے تحفے دیے۔ پہلا، انکم ٹیکس میں تخفیف نے متوسط طبقے کی جیبوں میں زیادہ پیسہ چھوڑا اور دوسرا، جی ایس ٹی اصلاحات نے روزمرہ کی اشیاء کو سستا کر دیا، جس سے کھپت میں اضافہ ہوا۔

متوسط طبقے کو راحت
پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس حکومتوں کے دوران ۔اونچی ٹیکس کی شرح کے سبب لوگوں کا ماہانہ بجٹ خراب ہو جاتا تھا۔ اس کے برعکس این ڈی اے حکومت نے عوام کو بروقت راحت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی انکم ٹیکس چھوٹ اور اب جی ایس ٹی اصلاحات کے ذریعے ہم کروڑوں خاندانوں کی زندگیوں کو آسان بنانے اور ان کی امنگوں کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جی ایس ٹی کی تازہ ترین اصلاحات کی وجہ سے موٹرسائیکل، کاریں، ٹی وی، اے سی اور دیگر روزمرہ کی ضروری اشیاء بہت سستی ہو جائیں گی۔
متوسط طبقہ ہندوستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اب یہ طبقہ حکومتی پالیسیوں کا مرکز بن چکا ہے۔ یہ اصلاحات نہ صرف ان کے معاشی خدشات کو دور کرتی ہیں بلکہ ان کے اس یقین کو بھی مضبوط کرتی ہیں کہ حکومت ان کی ضروریات کو سمجھتی ہے۔ یہ متوسط طبقے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جہاں ان کی محنت اور شراکت کو نہ صرف تسلیم کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں پالیسی کی حمایت بھی مل رہی ہے۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

عاصم منیر کی نئی چال، 2035 تک آرمی چیف بنے رہنے کی قواعد کی شروع، عمران خان کو سیاست سے دور رکھنے کا بھی پلان

پاکستان میں اصل طاقت فوج کے پاس ہی ہے ۔یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ پاکستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وہ وہاں ہمیشہ سے فوجی آمریت کا بول بالا رہا ہے۔پاکستان کا آرمی چیف ہی طاقتور کا محور ہے اور وہاں کے وزیراعظم کی حیثیت ایک سیاسی مہرہ کے سوا کچھ نہیں۔ پاکستان کا موجودہ سیاسی نظام تو مانو Stablishment کے نام سے جانی جانے والی آرمی کٹھ پتلی ہے اور آرمی چیف اس نظام کو جب چاہیں ،جدھر چاہیں موڑ دیں ۔ان کے فیصلوں پر سیاسی قوتوں کے پاس ہاں میں ہاں ملانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے آپ کو اقتدار پر قابض رکھنے کے لئے نیا پلان تیار کیا ہے۔ وہ طویل مدت تک یعنی 2035 تک پاکستان کے آرمی چیف کی کرسی پر براجمان رہنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے قواعد شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے 10 سالہ ا سٹریٹجک پاور پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس کی رو سے جنرل عاصم منیر حقیقی طور پر ملک کی باگ وڈور سنبھالتے رہیں گے اور موجودہ پی ایم شہباز شریف ہوں یا کوئی اور کل کے دن اس کرسی پر براجمان ہوجائے وہ آرمی چیف کی ہاں میں ہاں ملانے کو مجبور ہوں گے۔
ایسے بھی یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ شہباز شریف ،وہاں کی آرمی کی وجہ سے ہی اقتدار پر ہیں ورنہ 2024 میں ہوئے انتخابات میں مسلم لیگ ن سمیت لگ بھگ تمام پارٹیوں کو جیل میں بند عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی سے شرمناک شکست جھیلنی پڑی تھی۔
ایسے میں وہاں کی آرمی نے مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق،پیپلز پارٹی اور دیگر چھوٹی چھوٹی جماعتوں کو الیکشن میں دھاندلی کے ذریعہ سیٹیں جیتوائیں اور عمران خان کی پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اور اب جمہوری اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسی نظام کو طویل مدتی بنانے پر غو ر وخوض ہورہا ہے۔

اسی کڑی میں مری میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے فارم ہاؤس پر ایک اعلی سطح کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پی ایم شہباز شریف،پنجاب کی وزیراعلی اور نواز شریف کی بیٹی مریم نواز، آرمی چیف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے شرکت کی۔اس ملاقات میں 10 سال کے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

ایسے بظاہر اس اجلاس کا مقصد نظام کو بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھانا اور ملک میں طویل مدتی سیاسی اور معاشی استحکام کو برقرار رکھنا تھا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ عاصم منیر اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے پورے سیاسی نظام کو کھلونے کی طرح استعمال کررہے ہیں۔ اسی لئے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عاصم منیر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 5 سال کی توسیع دی جائے گی۔

خیال رہے کہ عاصم منیر کی موجودہ مدت 28 نومبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں 2022 میں تین سال کے لیے تعینات کیا گیا تھا لیکن اب پاکستان آرمی ایکٹ میں تبدیلی کے ذریعے ان کی کرسی کو مستقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آسان لفظوں میں سمجھیں تو وہ 2035 تک بغیر تختہ پلٹ کے اقتدار پر رہنے کا منصوبے کو زمین پر اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اکتوبر میں ریٹائر ہونے والے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ نظام میں تسلسل برقرار رہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت اس توسیع کو قانونی چیلنج سے بچانے کے لیے آئینی تحفظ دینے پر غور کر رہی ہے

نظام میں بڑی تبدیلی
پاکستان کے اس پاور پلان کا ایک اور اہم حصہ ‘ہائبرڈ سول ملٹری سسٹم’ ہے، یعنی بڑے فیصلے خصوصاً اعلیٰ فوجی تعیناتیاں اب صرف سیاسی اور عسکری قیادت کی باہمی رضامندی سے کی جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس اور ڈی جی سی (کاؤنٹر انٹیلی جنس) جیسی اہم پوسٹیں بھی اسی طرح پُر کی جائیں گی۔

عمران خان سے متعلق بھی فیصلہ کر لیا گیا
ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ اندر کی خبر یہ ہے کہ قیادت نے واضح طور پر کہا ہے کہ عمران خان کو کسی قسم کا ریلیف یا سیاسی جگہ نہیں ملے گی۔ موجودہ حکومت اور فوج اسے عدم استحکام کا شکار کرنے والی قوت سمجھتی ہے اور قانونی طریقوں سے اسے مکمل طور پر سائیڈ لائن کرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہے

اب آپ ذرا سوچیں کہ پاکستان میں اقتدار پر برقرار رکھنے کے لئے کیسے کیسے کھیل کھیلے جارہے ہیں ۔ یہ سب کچھ اس وقت ہورہا ہے جب پاکستان کے عوام غریبی کی چکی میں اس طرح پس رہے ہیں وہ دانے دانے کو محتاج ہیں ۔ ان کی خبر لینے والا کوئی نہیں ہے۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور مقتدرہ اپنی چال چلنے میں مصروف ہے۔اسے غریب عوام کے دکھ دردر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
RBI Repo Rate : آربی آئی نے ریپو ریٹ میں کی بڑی کٹوتی، اب کم ادا کرنا ہوگا ہوم اور کارلون کا انٹریسٹ

ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے تیسری بار ریپو ریٹ میں کمی کی ہے۔ مالیاتی پالیسی کمیٹی (MPC) کی تین دنوں تک چلی میٹنگ کے بعد آج RBI گورنر سنجے ملہوترا نے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کا اعلان کیا۔

ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس (bps) کی کٹوتی کی گئی ہے۔ اس کمی کے ساتھ اب ریپو ریٹ گھٹ کر 5.50 فیصد رہ گیا ہے۔ RBI نے فروری اور اپریل میں بھی ریپو ریٹ میں 25-25 بیسس پوائنٹس کی کمی کی تھی۔ فروری 2025 میں تقریباً پانچ سال کے عرصے کے بعد شرح سود میں کمی کی گئی تھی۔ اس وقت ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد سے گھٹا کر 6.25 فیصد کیا گیا تھا۔

ریپو ریٹ وہ شرح ہوتی ہے جس پر RBI بینکوں کو قرض دیتا ہے۔ جب ریپو ریٹ کم ہوتا ہے تو بینکوں کے لیے قرض لینا سستا ہو جاتا ہے اور وہ صارفین کو کم سود پر قرض دے سکتے ہیں۔ ریپو ریٹ میں کمی سے ہوم اور کار لون سستے ہو جائیں گے اور گاہکوں کی EMI میں کمی آئے گی۔ خوردہ مہنگائی کی شرح لگاتار تیسرے مہینے RBI کے مقرر کردہ 4 فیصد کے ہدف سے نیچے رہنے کے باعث RBI کو ریپو ریٹ میں کمی کرنے کی تحریک ملی ہے۔

آر بی آئی کے رویے میں تبدیلی
ایم پی سی کی میٹنگ میں ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے ریپو ریٹ کو لے کر اپنا رویہ بھی تبدیل کیا ہے۔ اب اس نے ‘اکوموڈیٹو’ (Accommodative) کی جگہ ‘نیوٹرل’ (Neutral) رویہ اختیار کیا ہے۔ RBI کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ مالیاتی پالیسی کمیٹی نے موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ محسوس کیا کہ اب اقتصادی ترقی کو مزید سہارا دینے کی گنجائش محدود ہو گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوڈ انفلیشن بھی قابو میں رہنے کی امید ہے، کیونکہ عالمی سطح پر اقتصادی سست روی کے خدشے کے سبب بین الاقوامی اشیاء کی قیمتوں میں نرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ افراط زر کی شرح ہدف سے بھی نیچے رہ سکتی ہے۔

عالمی معیشت کی حالت نازک 
آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ اس وقت ملک میں قیمتوں کا استحکام، مالیاتی استحکام اور سیاسی استحکام کے محاذ پر توازن برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت نازک حالت میں ہے۔
عالمی خدشات کے درمیان ملک معیشت مضبوطی، استحکام اور مواقع پیش کرتی ہے۔ ملک کے زرعی شعبے اور صنعتی پیداوار میں مضبوطی برقرار ہے، جب کہ پرائیویٹ کنزمپشن میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ شہری علاقوں میں طلب میں بہتری کے اشارے ملے ہیں اور سرمایہ کاری کی رفتار میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
وعدہ پورا کیا... جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی پر وزیراعظم مودی کا ردعمل، کہا: مڈل کلاس، کسانوں کو ہوگا فائدہ

نئی دہلی : ایک طرف جہاں وزیر خزانہ پریس کانفرنس کے دوران جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کے بارے میں ہر منٹ کی تفصیل دے رہی تھیں ، تبھی دوسری طرف نئے اعلان پر پی ایم نریندر مودی کا پہلا ردعمل بھی آگیا ہے۔ اس کو نئے زمانے کا جی ایس ٹی بتاتے ہوئے انہوں نے ایکس پر لکھا: ‘یوم آزادی کے اپنے خطاب میں، میں نے کہا ٹہم کہ ہم جی ایس ٹی میں اگلی نسل کے اصلاحات لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ایک تفصیلی تجویز تیار کی ہے، جس میں جامع GST شرحوں کی منطقی تنظیم نو اور عمل میں بہتری شامل ہے۔ اس کا مقصد عام شہریوں کی زندگی کو آسان بنانا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

اپنی بات کو مکمل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ‘جی ایس ٹی کونسل، جس میں مرکز اور ریاست دونوں شامل ہیں، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی اور اصلاحات کی تجاویز کو اجتماعی طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ اس سے عام آدمی، کسانوں، MSMEs، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ جامع اصلاحات ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں گی اور سب کے لیے ، خاص طور پر چھوٹے تاجروں اور کاروباروں کے لیے ، کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنائیں گی۔

بتادیں کہ جی ایس ٹی کونسل نے عام آدمی کے زیرِ استعمال تقریباً تمام اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ بریڈ روٹی ، چھینا پنیر سمیت تمام اشیاء پر جی ایس ٹی صفر کر دیا گیا ہے۔ 33 ضروری ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ لائف انشورنس کو جی ایس ٹی سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں چھوٹی کاروں اور موٹر سائیکلوں (350 سی سی یا اس سے کم) پر جی ایس ٹی 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ 22 ستمبر کو جب آپ کوئی چیز خریدنے دکان پر جائیں گے تو آپ کو کم پیسے ادا کرنے ہوں گے

*🔴سیف نیوز بلاگر*

منصوره انجینئرنگ کالج کے طلبه کانوری سیس کمپنی میں انڈسٹریل وزٹ

مالیگاؤس ( پریس ریلیز) جامعہ محمد یہ ایجو کیشن سوسائٹی (منصورہ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے 3 ستمبر 2025 کو شہر کی معروف آئی ٹی کمپنی نوری سس ٹیکنالوجیز میں طلبہ کے لیے ایک انڈسٹریل وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو آئی ٹی کمپنی میں عملی کام کے طریقہ کار سے روشناس کرانا اور انہیں کارپوریٹ ماحول کا تجربہ فراہم کرنا تھا۔

اس انڈسٹریل وزٹ میں الیکٹر انکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ کے سال دوم، سوم اور آخری سال کے طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ کو نوری بس ں کمپنی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جن میں فرنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ بیک اینڈ ڈویلپمنٹ ، سافٹ ویئر ٹیسٹنگ، ایپ ڈویلپمنٹ گرافکس ڈیزائنگ، ایچ آر ڈپارٹمنٹ اور ایڈمن ڈپارٹمنٹ شامل تھے۔

اس موقع پر نوری بس ٹیکنالوجیز کے سی ای او جناب عمران تابانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے کیربیئر کے سفر کی روداد بیان کی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی طرح ایک ملازمت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں اپنی کمپنی قائم کر کے اسٹارٹ اپ کی کامیاب مثال قائم کی۔ اسی طرح کمپنی کے سی ٹی او جناب شاہد احمد اور ایچ آر نمائندہ جناب سلمان تقلینی نے کمپنی کے ورک کلچر پر روشنی ڈالی اور آئی ٹی شعبے میں کیریئر کے مواقع سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں جناب محمد صائم (ہیڈ ، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ)، جناب جنید دوسانی ( بیڈ ، بیک اینڈ ڈویلپمنٹ) اور جناب عماد جاوید سینئر فرنٹ اینڈ ڈویلپر ) نے بھی طلبہ کی رہنمائی کی۔

اس کامیاب انڈسٹریل وزٹ میں کالج کے معزز اساتذ و پر و فیسر شہزاد مبین ، ڈاکٹر شیمیم احمد، پروفیسر اشفاق احمد، پر وفیسر فہد بلال اور پروفیسر فہیم انصاری بھی طلبہ کے ہمر او موجود تھے، جنہوں نے اس تعلیمی سرگرمی کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ طلبہ نے اس دورے کو نہایت معلوماتی اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تجربے نے ان کے علمی و عملی علم میں اضافہ کیا اور انہیں صنعت کے تقاضوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔
اس چور کو پہنچاننے میں ھماری مدد کیجیے ۔
آج بروز جمعرات 4 ستمبر صبح گیارہ بجے ۔مسجد فاطمہ بشیر میں ، آسام کی جماعت کے ساتھی سے، میں سامنے گھر میں رھتا ھوں ایک ضروری فون کرنا ہے بول کر موبائل لیا اور بات کرتے ہوئے موبائل لے کر بھاگ گیا 
اسے پہنچانئے ۔کہیں نظر ائے تو ھمیں بتائیں ۔ مطلع کریں ۔ بہت نوازش ہوگی 

شاھد احمد (مؤذن) 91814910181

نفیس ملی 9226383973

ساجد بھائی 9371572107

مفتی ابو ہاشم 9271848313
پریس نوٹ

کل کے جلوس کی تیاریاں مکمل، قائدین کے ناموں کا اعلان!

راستوں کی تفصیل اور نماز جمعہ کے وقتوں کو بھی ظاہر کیا گیا. 

 پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے 1500 سو سال مکمل ہونے پراس سال کافی جوش سے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا جا رہا ہے، مالیگاؤں میں ایک صدی سے زائد عرصے سے نکالے جانے والے جلوس مبارکہ کے لئے بھی کافی اہتمام کیا جا رہا ہے. آل انڈیا سنی جمیعت العلماء کے زیرِ اہتمام نکلنے والے جلوس کے تعلق سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تنظیم کے صدر مولانا مفتی واجد علی یار علوی صاحب کی جانب سے معلومات دیتے ہوئے جاوید انور نے بتایا کہ اس سال جلوس کی قیادت کے لئے ممبئی سے بزرگ آل رسول حضرت مولانا سید محفوظ رضا حسینی صاحب قبلہ، اورنگ آباد سے آل رسول حضرت مولانا سید بابر علی قادری صاحب قبلہ اور مالیگاؤں سے حضرت مولانا مفتی واجد علی قادری یار علوی صاحب قبلہ کے نام کا اعلان کیا گیا ہے. دیگر قائدین میں مفتی مدثر حسین ازہری صاحب، مفتی نعیم رضا مصباحی صاحب، مفتی عبیداللہ مصباحی صاحب، مفتی افتخار اشرفی جامعی صاحب، مفتی نورالحسن مصباحی صاحب، مفتی عارف حسین اشرفی جامعی صاحب، مفتی عابد حسین امجدی صاحب اور دیگر تمام مقامی علماء کرام ہونگے. 
اس سال گنپتی کے تہوار کی وجہ سے جلوس کے آخر کے راستے میں صرف اس سال کے لئے معمولی سی تبدیلی کی گئی ہے۔ جلوس اسلام پورہ مدرسہ داالعلوم حنفیہ سنیہ سے نکل کر للے چوک، نوری ٹاور، مچھلی بازار، آگرہ روڈ، مرزا غالب روڈ، بہادر شاہ ظفر روڈ، مومن پورہ، مولانا شوکت علی( ورلی) روڈ، ایک تارا بلڈنگ، رمضانی مسجد، نوری ٹاور، اسلام پورہ قادریہ چوک، انصار روڈ، قدوائی روڈ، نشاط روڈ، مُحمد علی روڈ، مشاورت چوک، مولانا آزاد روڈ، چھوٹی مالیگاؤں ہائی اسکول، نیا پورہ مدنی روڈ، نورانی مسجد، فتح میدان، سلیمانی چوک، جامعۃ الصالحات، آزاد نگر، گاندھی مارکیٹ والا روڈ، توکل مسجد کی گلی، آزاد نگر مین روڈ، جیلانی چوک، امن چوک، اشرفیہ چوک، خوشامد پورہ، رضا چوک، خانقاہ اشرفیہ، باب اشرف، چندن پوری گیٹ، آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے بازو کی گلی سے بیلباغ نئی مسجد، جونی حج کمیٹی کے سامنے شبّیر سیٹھ کے گھر کے پیچھے والی گلی، منّو مسجد کے پیچھے سے صراط چوک، چونا بھٹّی، تین قندیل، یادگار پان اسٹال سے انجمن چوک سے مُحمد علی روڈ، قدوائی روڈ، محمدیہ چوک، مدّو سیٹھ مسجد، وقار چوک، حافظ تجمل روڈ، للے چوک، امام احمد رضا روڈ سے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں کا کر جلوس اختتام پزیر ہوگا، یہاں علماء کرام کے بیانات اور دعا کے بعد نماز جمعہ کے لئے اسلامُ پوره کی خانقاہ برکتیہ مسجد، دوست محمد مسجد، مدو سیٹھ مسجد، مومن پورہ کی فیضان مدینہ مسجد اور حسین سیٹھ کمپاؤنڈ میں معینیہ مسجد میں دوپہر ڈھائی بجے( 2:30) جبکہ نیا اسلام پورہ اقبال ڈابی کے پاس شکاری چوک میں خانقاہ قادریہ برکاتیہ مسجد میں تین بھی نماز جمعہ ادا کی جائے گی. تمام حضرات وقت کا خیال رکھتے ہوئے پر امن طریقے سے جلوس میں شرکت کریں، ایسی اپیل جاوید انور نے کی ہے.

قدوائی روڈ نشہ مکت نکڑ ناٹک 

قدوائی روڈ ہاکرس یونین کے چئیرمن سلمان شیخ سلیم کی جانب سے لکی گروپ عابد لالا سرکل کے ذریعے بارہ ربیع الاول قدوائی روڈ محمدیہ رکشہ اسٹینڈ پر نشہ مکت نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا گیا ہے سبھی شہریوں سے شرکت کی اپیل ہے

*No Gift Culture*
Gratitude Without Gifting 
یومِ اساتذہ پر تحفے نہ دینے کی روایت (نیو ارا انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونئیر کالج و نیو ارا سیمی انگلش نیٹ ورک)

یومِ اساتذہ ایک ایسا دن ہے جو ہمارے ان عظیم رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے ہمیں علم کی روشنی سے منور کیا۔ اس دن طلباء اپنے اساتذہ کے لیے محبت، عقیدت اور احترام کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن حالیہ برسوں میں یہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے کہ طلباء مہنگے تحائف دے کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، جو کہ ایک غلط روایت بنتی جا رہی ہے۔

اعلیٰ اخلاقی اقدار اور احترام کے لئے پہچانے جانے والے ادارے نیو ارا انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونئیر کا خاصہ رہا ہے کہ ان تمام روایات کہ بڑھاوا نہ دیتے ہوئے طلباء کی صحیح سمت میں رہنمائی کرے۔ اسی نسبت سے آج بروز جمعرات، بتاریخ 4 ستمبر کو منعقد ہونے والے یوم اساتذہ کے پروگرام میں سختی سے تحائف لینے کی مخالفت کی گئی۔ بجاۓ تحائف لے کر یوم اساتذہ منانے کہ طلباء و اساتذہ کے لئے دیگر تشویقی و توصیفی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
 چونکہ اساتذہ وہ عظیم شخصیت ہوتے ہیں جن کا مقصد طلباء کی تربیت اور کردار سازی ہوتا ہے۔ وہ کسی دنیاوی صلے یا تحفے کے محتاج نہیں ہوتے۔ ان کے لیے سب سے بڑا تحفہ طالب علم کی کامیابی، ادب، اخلاق اور محنت ہے۔

تحفے دینے کا رجحان بعض اوقات طلباء میں مقابلے بازی، مالی دباؤ، یا امتیاز پیدا کر سکتا ہے۔ ہر طالب علم کی مالی حالت ایک جیسی نہیں ہوتی، اس لیے یومِ اساتذہ کو سادگی سے منانا زیادہ مناسب ہے۔ اسکولوں اور کالجوں میں "تحفہ نہ دو، عزت دو" (Gratitude Without Gifting) کا پیغام عام ہونا چاہیے۔

ہمیں چاہیے کہ ہم اس دن اساتذہ کو عزت، دعا اور محبت سے یاد کریں۔ ایک خوبصورت کارڈ، نیک الفاظ، یا دل سے نکلی ہوئی دعائیں اساتذہ کے دل کو زیادہ خوشی دے سکتی ہیں۔

لہٰذا، یومِ اساتذہ پر مہنگے تحفے دینے کے بجائے، ان کی تعلیمات پر عمل کریں، ان کا احترام کریں، اور ان کی محنت کو سراہیں۔ یہی ایک سچے طالب علم کی پہچان ہے۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

*سیواآرگنائزیشن مالیگاؤں کی اپیل*

    نوجوانوں کے لیے سنہری موقع 
 *سیوا پولیس بھرتی ٹریننگ فری*

*🚨 سیوا پولس بیچ نمبر 6 🚨*

نوجوانوں کے لیے سنہری موقع – خدمتِ خلق کے عزم کے ساتھ پولیس کی وردی پہنیے!

 یوتمال سے مالیگاؤں تک سیوا آرگنائزیشن اپنی تعلیمی و سماجی خدمات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اب ایک اور انقلابی قدم اٹھا رہی ہے۔ پولیس بھرتی کوچنگ بیچ نمبر 6،
 *6 اکتوبر 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔*

یہ بیچ ان نوجوانوں کے لیے ہے جو پولیس فورس میں شامل ہو کر قوم، ملک اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

اسلام ہمیں عدل، انصاف اور انسانیت کی حفاظت کا درس دیتا ہے، اور پولیس کی وردی میں رہ کر ایک مسلمان نوجوان امن قائم کرنے والا، معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے والا اور مظلوم کا سہارا بن سکتا ہے۔ یہی اصل خدمتِ خلق ہے جس کی طرف قرآن و سنت رہنمائی کرتے ہیں۔

*🌟 اس کوچنگ کی خصوصیات:*

✅ تحریری امتحان کی مکمل تیاری – بالکل مفت
✅ گراؤنڈ ٹریننگ – بالکل مفت
✅ لائبریری سہولت – بالکل مفت
✅ ہاسٹل سہولت – بالکل مفت

*📢 رجسٹریشن کی تفصیل*

📝 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 30 ستمبر 2025

📬 فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ (ڈاک کے ذریعے): 05 اکتوبر 2025

📍 پتہ: سیوا دفتر، طاہر نگر، آر ٹی او آفس کے قریب، ناگپور روڈ، یوتمل – 445001

📑 ضروری ڈاکومنٹس (پرنٹ آؤٹ کے ساتھ بھیجیں)

1️⃣ SEWA Coaching Classes Admission Form
2️⃣ ہامی پتر (Hamipatra)

*✨ پیغامِ تحریک:*

پولیس فورس میں جانا صرف ایک ملازمت نہیں، بلکہ ایک تحریک ہے۔ اس کے ذریعے آپ:

✅ مظلوم کو انصاف دلانے والے بن سکتے ہیں۔

✅ معاشرے کو امن اور سکون دینے والے بن سکتے ہیں۔

✅ اسلامی تعلیمات کے مطابق عدل و مساوات قائم کرنے والے بن سکتے ہیں۔


✅ یہ بیچ آپ کو صرف کامیابی کی تیاری نہیں کرائے گا بلکہ آپ کو خدمتِ انسانیت کا پیغامبردار بھی بنائے گا۔

📢 نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں، اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے مستقبل کو روشن کرتے ہوئے پولیس فورس میں شامل ہو کر قوم و ملت کی شان بنیں۔

*مزید معلومات کے رابط کریں:*

📞 عمران سر یوتمال ( سیوا پولیس بھرتی انچارج ) 7757819991
 
📞 نظام الدین شیخ صاحب(سیکریٹری سیوا آرگنائزیشن) 9422946333

📞 جاوید منصوری سر مالیگاؤں 
(ناسک ضلع کوآرڈینیشن،
 سیوا آرگنائزیشن )
9225761213

👉 रजिस्ट्रेशन लिंक: رجسٹریشن (Registration Link):
🔗 https://forms.gle/9XS4Mnpc66e7m5PC7


عاصم منیر کی 2035 تک توسیع کا پاور پلان بے نقاب، اپوزیشن سراپا احتجاج

عاصم منیر 2035 تک آرمی چیف رہیں گے؟ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا 10 سالہ پاور پلان: خصوصی رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان کی اعلیٰ فوجی اور سیاسی قیادت نے مبینہ طور پر ایک 10 سالہ اسٹریٹجک پاور پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کا بنیادی مقصد ’’نظام کے تسلسل‘‘کو برقرار رکھنا اور طویل المدتی سیاسی و معاشی استحکام فراہم کرنا ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول قائم ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی خفیہ اجلاس مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مری کے نجی فارم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آرمی چیف فیلڈ مارشل آصف منیر اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس 10 سالہ ’’نظام کے تسلسل‘‘ کے منصوبے کی منظوری دی تاکہ امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری کے لیے سیاسی و سیکیورٹی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس منصوبے کا مرکزی نکتہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دوبارہ تعیناتی ہے تاکہ وہ 28 نومبر 2025 کو اپنے موجودہ عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد بھی پاکستان کی فوجی قیادت سنبھالتے رہیں۔ یاد رہے کہ عاصم منیر کو 2022 میں تین سالہ معیاری مدت کے لیے آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب توقع ہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں کی گئی ترامیم کے تحت انہیں پانچ سال کی توسیع دی جائے گی

ذرائع کے مطابق جلد ان کی دوبارہ تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا اور اس توسیع کو قانونی چیلنجز سے محفوظ بنانے کے لیے آئینی تحفظات پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں پاکستان کے ’’ہائبرڈ سول-ملٹری گورننس ماڈل‘‘ کی بھی توثیق کی گئی، جس کے تحت کلیدی فیصلے بشمول فوجی تقرریاں، سیاسی اور عسکری قیادت کے اتفاقِ رائے سے کیے جائیں گے۔ آئی ایس آئی کے اہم عہدے، جیسے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس اور ڈی جی-سی (کاؤنٹر انٹیلی جنس)، مشترکہ مشاورت سے پُر کیے جائیں گے تاکہ ادارہ جاتی توازن قائم رکھا جا سکے۔

آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل آصف ملک، جو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، اکتوبر میں ریٹائر ہونے والے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بھی تسلسل قائم رکھنے کے لیے توسیع دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے سیاسی مستقبل پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے سخت فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے لیے کسی قسم کی سیاسی رعایت یا قانونی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ شرکاء نے عمران خان اور تحریک انصاف کو ’’عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں‘‘ قرار دیا اور فیصلہ کیا کہ قانونی طریقے سے انہیں غیر مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عاصم منیر کی توسیع کو عدالت میں چیلنج نہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب حزب اختلاف نے سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ تحریک انصاف اور دیگر اتحادی اپوزیشن جماعتوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ عاصم منیر کی توسیع کو پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گی، ان کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام فوجی بالادستی، قانونی بے ضابطگیوں اور جمہوری اصولوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اس امکان کے پیش نظر حکومت آئینی اقدامات پر غور کر رہی ہے تاکہ نہ صرف عاصم منیر کے فیلڈ مارشل رینک بلکہ ان کی توسیع کو بھی عدالت سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

پاکستان میں فوجی سربراہ کی تعیناتی اور مدت ملازمت ہمیشہ ایک متنازع موضوع رہی ہے۔ ماضی میں بھی کئی آرمی چیفس کو توسیع ملتی رہی ہے، جیسے جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کے دور میں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی عمران خان کی حکومت میں تین سال کی توسیع ملی تھی ۔ تاہم اس بار یہ منصوبہ غیر معمولی ہے کیونکہ عاصم منیر کو نہ صرف توسیع دی جا رہی ہے بلکہ انہیں ’’فیلڈ مارشل‘‘ کے رینک کے ساتھ طویل المدتی فوجی قیادت کا استحقاق دیا جا رہا ہے۔
یہ پیش رفت پاکستان کی ’’ہائبرڈ نظام‘‘ کی پالیسی کو مزید مضبوط کرتی ہے، جہاں اصل طاقت سیاسی حکومت اور فوج کے درمیان مشترکہ معاہدوں پر استوار ہے۔
جی ایس ٹی ہوا کم، جانیے کیا کیا ہوا سستا، دیکھیے پوری فہرست

عام آدمی کے لیے راحت کی خبرہے۔حکومت نے اب جی ایس ٹی شرحوں میں کمی کی ہے۔ جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی سے روزمرہ کی بہت سی اشیاء سستی ہو جائیں گی۔نئی دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ میں ہی کئی اہم تجاویز کو منظوری دی گئی۔ وزیرمالیات نرملا سیتارمن کے مطابق، اب صرف دو جی ایس ٹی سلیب ہوں گے، 5 فیصد اور 18 فیصد۔جبکہ 12 فیصد اور 28 فیصد کے جی ایس ٹی سلیب کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ان سلیبوں میں زیادہ تر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ لگژری اور نقصان دہ اشیا کے لیے الگ سلیب ہوگا جو 40 فیصد ہے۔ جی ایس ٹی کی نئی شرحوں کا اطلاق 22 ستمبر سے ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں جی ایس ٹی میں کمی کے بعد کیا سستا ہوگا اور کیا مہنگا ہوگا؟

0فیصد سلیب کے دائرے میں آنے والی اشیاء

حیات بخش دوائیں،کینسر کی دوائیں، نادر امراض کی دوائیں

ذاتی لائف انشورنس، صحت بیمہ

نقشے، چارٹ، گلوب، پینسل، شارپنر،کریان، نوٹ بُک،مشق کی کتابیں،ربر

دودھ،پنیر،چھینا، پہلے سے پیک اورلیبل والا،پِزا بریڈ، کھاکھرا،چپاتی یا روٹی

5فیصدسلیب میں آنے والی آشیاء

 بالوں کا تیل، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ، ٹوائلٹ صابن، ٹوتھ برش، شیونگ کریم

 مکھن، گھی، پنیر اور ڈیری اسپریڈز، اسنیکس، برتن

 دودھ کی بوتلیں، نیپکن اور بچوں کے لیے کلینیکل ڈائپرز

 سلائی مشینیں اور ان کے پرزے

 تھرمامیٹر، میڈیکل گریڈ ڈائی آکسیجن اور آکسیجن کے تمام ٹیسٹس اسٹرپس

 چشمہ

ٹریکٹر کے ٹائر، کل پرزے، ٹریکٹر

 مخصوص بائیو پیسٹی سائڈز، مائکرو نیوٹرینٹ

 ڈرپ ایریگیشن سسٹم اور اسپرنکلر

 مٹی تیارکرنےکے لیے زرعی، باغبانی کی مشینیں

18فیصدسلیب میں کے تحت اشیاء

 پیٹرول، ایل پی جی، سی این جی کاریں (1200 سی سی اور 4000 ملی میٹر سے زیادہ نہیں)

 ڈیزل اور ڈیزل ہائبرڈ کاریں (1500 سی سی اور 4000 ملی میٹر سے زیادہ نہیں)

 تھری وہیلر

 موٹرسائیکلیں (350 سی سی اور اس سے کم)

 باربردارموٹر گاڑیاں

 ایئرکنڈیشنر

 ایل ای ڈی اورایس سی ڈی سمیت ٹیلی ویزن(32 انچ سے زیادہ)

 مانیٹر اور پروجیکٹر

 ڈش واشنگ مشینیں

 1800 سی سی سے زیادہ صلاحیت والے انجن والے ٹریکٹر

40فیصد سلیب کے دائرے میں آنے والی اشیاء

 پان مسالہ، سگریٹ، گٹکھا، تمباکو چبانے والی، بیڑیاں

 اضافی چینی یا ذائقے والا پانی، کیفین والے مشروبات، غیر الکوحل مشروبات

 تمباکو نوشی کے پائپس

 350 سی سی سے زیادہ کی صلاحیت والی موٹر سائیکلیں

 ذاتی استعمال کے لیے ہوائی جہاز

 کشتیاں

 ریوالور اور پستول

سٹہ ،کسینوں، لاٹری ،گھڑدوڑ اور آن لائن منی گیمنگ

کیا کیا سستا

روٹی، پراٹھا سے لے کر ہیئر آئل، آئس کریم اور ٹی وی تک، عام استعمال کی اشیاء سستی ہو جائیں گی۔اس کے ساتھ ہی ذاتی صحت اور لائف انشورنس پریمیم پر ٹیکس میں مکمل ریلیف ملے گا۔

جن اشیاء پر جی ایس ٹی کو کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان میں ہئر آئیل ، ٹوائلٹ صابن، صابن بار، شیمپو، ٹوتھ برش، ٹوتھ پیسٹ، سائیکل، دسترخوان، کچن کا سامان اور دیگر گھریلو اشیاء شامل ہیں۔

جن اشیاء پر جی ایس ٹی 5 فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے وہ دودھ، روٹی، چھینا اور پنیرہے۔ تمام ہندوستانی روٹیوں پر جی ایس ٹی صفر ہوگا۔ یعنی روٹی ہو یا پراٹھا یا کچھ بھی، ان سب پر جی ایس ٹی صفر ہوگا۔

جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد یا 18 فیصد سے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
نمکین، بھجیا، چٹنی، پاستا، انسٹنٹ نوڈلز، چاکلیٹ، کافی، محفوظ گوشت، کارن فلیکس، مکھن، گھی جیسی کھانے کی اشیاء 5فیصد جی ایس ٹی کے دائرے میں ہیں۔

جن اشیاء پرجی ایس ٹی کو 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ان میں ایئر کنڈیشننگ مشینیں، ٹی وی، ڈش واشنگ مشینیں، چھوٹی کاریں، موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

حیات بخش 33 دواؤں پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے۔

وزیرمالیات نے کیا کہا؟
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پی ایم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے جی ایس ٹی کو بہتر بنانے کی بات کی۔ تمام ریاستوں کے وزرائے خزانہ نے جی ایس ٹی میں اصلاحات کی حمایت کی۔ وقت کے تقاضے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزرائے خزانہ نے حمایت کی، اس کے لیے ان کا بھی شکریہ۔ جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہم نے سلیب کو کم کر دیا ہے۔ اب صرف دو سلیب ہوں گے
عام آدمی کو فائدہ ہوگا
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جی ایس ٹی میں یہ اصلاحات عام آدمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ عام آدمی کے روزمرہ استعمال کی اشیاء پر لگائے گئے ہر ٹیکس کا بغور جائزہ لیا گیا ہے اور بیشتر معاملات میں نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔ صنعتوں کو اچھی مدد فراہم کی گئی ہے۔ کسانوں اور زراعت کے شعبے کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے کو بھی فائدہ ہوگا۔ معیشت کے کلیدی محرکوں کو فوقیت دی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عام آدمی اور متوسط طبقے کی اشیاء پر مکمل کٹوتی کی گئی ہے۔

*🔴سیف نیوز بلاگر*

سیلاب اورلینڈ سلائڈ پرسپریم کورٹ کا سخت موقف، ہماچل پردیش،جموں کشمیر،اتراکھنڈ اورپنجاب کوجاری کیا نوٹس ،مانگا جواب

سپریم کورٹ نے پنجاب اور جموں کشمیر سمیت کئی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا ازخود نوٹس لیا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت اور این ڈی ایم اے یعنی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہماچل پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ اور جموں کشمیر جیسی ریاستوں میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی وجہ سے آفات آئی ہیں۔

سپریم کورٹ نے مختلف ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے متعلق عرضیوں کو دو ہفتے بعد سماعت کے لیے درج کیا۔ سماعت کے دوران عدالت میں سالیسٹر جنرل تشارمہتا نے کہا کہ ہم نے قدرت سے اتنی چھیڑ چھاڑ کی ہے کہ اب وہ اس کا جواب دے رہی ہے۔

چیف جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کے ساتھ ساتھ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جموں کشمیر اور پنجاب کی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت اس عرضی پر سماعت کر رہی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی اس طرح کی آفات کی ایک بڑی وجہ ہے۔

سپریم کورٹ نے کیا تشویش کااظہار
بنچ نے انامیکا رانا کی طرف سے داخل کی گئی عرضی کو دو ہفتوں کے بعد سماعت کے لیے درج کیا ہےاور سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے اصلاحی اقدامات کو یقینی بنانے کو کہا۔ CJI نے کہا کہ ہم نے اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور پنجاب میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب دیکھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ سیلاب میں لکڑی کی ایک بڑی تعداد میں بہہ گئی ۔ پہلی نظر سے ایسا لگتا ہے کہ درختوں کو غیر قانونی طور پر کاٹا گیا ہے۔ اس لیے، جواب دہندگان کو نوٹس جاری کریں۔ دو ہفتوں میں جواب دیں۔
ایس جی تشار مہتا کی دلیل
اس کے ساتھ ہی سالیسٹر جنرل نے کہا کہ ہم نے فطرت کے ساتھ اس قدر چھیڑ چھاڑ کی ہے کہ اب وہ ہمیں اسی کا جواب دے رہی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں ہماچل سے بہتی ہوئی لکڑی کی بڑی تعداد کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ ہم پنجاب کی تصویریں دیکھ رہے ہیں جہاں پورے کھیت اور گاؤں تباہ ہو چکے ہیں۔ ترقی اور ماحولیات کے درمیان توازن ضروری ہے۔ اس پر ایس جی تشار مہتا نے کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔
حماس غزہ میں جنگ بندی کے جامع معاہدے کے لیے تیار، لیکن اسرائیل اپنے موقف پرہے اڑا

غزہ میں اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔آج تاحال مختلف حملوں میں4بچوں سمیت9 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ بُدھ کےروز اسرائیلی بمباری میں 73 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے ۔اُن میں 43 صرف غزہ شہر میں مارے گئے تھے۔

اس بیچ،حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے جامع معاہدے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ،غزہ کے انتظامی امور کے لیے ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ایک آزاد قومی انتظامیہ کی تشکیل پروہ متفق ہے۔تنظیم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔جس کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی متفقہ تعداد کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ، غزہ میں جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، غزہ پٹی میں تمام ضروری اشیاءکے داخلے کی اجازت دینے کے لیے کراسنگ کھولنےا، اور دوبارہ تعمیراتی عمل کا آغاز ہو گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ غزہ میں ایک پائیدار اور مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہے، لیکن غیر مسلح ہونے کی شرط کو اس نے مسترد کردیا ۔اس کا کہنا ہے کہ یہ صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ممکن ہو سکتا ہے۔

تاہم اسرائیل نے اس حماس کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے پرانے مؤقف کو دہرایا ہے۔اسرائیلی وزیرِاعظم نیامن نیتن یاہو کے دفرسے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ صرف اسرائیلی کابینہ کی مقررکردہ شرائط پر رک سکتی ہے ۔ان میں تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور حماس کا مکمل طورپر غیر مسلح ہونا شامل ہے۔

اس بیچ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حماس نے شرائط تسلیم نہ کیں تو غزہ شہر کی حالت رفح اور بیت حنون جیسی کر دی جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حماس اب بھی دھوکے اور کھوکھلے بیانات کا سہارا لے رہی ہے۔ کاٹز نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی شرائط واضح ہیں ۔ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو غیر مسلح کرنا ہے۔
ادھر،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال تیزی سے بدل جائے گی،مانا جاتا رہا ہےکہ غزہ میں اس وقت 48 یرغمالی موجود ہیں، جن میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لکھا کہ حماس کو فوری طور پر تمام 20 یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ جیسے ہی ایسا ہو گا حالات تیزی سے بدلیں گے اور یہ جنگ ختم ہو جائے گی۔
ہریانہ کے گروگرام میں ٹیمپو کی ٹکر کے بعدوبال، دو گروپوں کے بیچ جھڑپ،پتھراؤ، 6 افراد زخمی

ہریانہ کے گروگرام ضلع میں دو گروپوں کے بیچ ہوئی جھڑپ میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔علاقے میں کشیدگی ہے۔جھڑپ کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق، معاملہ گروگرام کے سوہنا کے جاکھوپور گاؤں کا ہے۔ یہاں معمولی جھگڑےنے کچھ ہی دیر بعد فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کرلیا۔

دراصل ، بدھ کی رات دیر گئے ایک ٹیمپو نے ایک نوجوان کو ٹکر مار دی جو ڈیلیوری لینے آیا تھا۔ پھر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریق آمنے سامنے آگئے ۔ اس دوران پتھراؤ ہوا اور ٹیمپو ڈرائیور نے غصے میں آکر ٹیمپو کو ہجوم پر چڑھا دیا ۔

دیررات کسی ضروری چیزکادیا گیا تھا آرڈر
جاکھوپور کے رہنے والے شیوم نے بتایا کہ اس نے رات گئے کچھ ضروری سامان منگوایا تھا اور ایک نوجوان اسے پہنچانے آیا تھا۔ اسی دوران ، ایک تیز رفتار ٹیمپو ڈرائیور نے ڈلیوری بوائےکو ٹکر مار دی۔ ڈلیوری بوائے نے احتجاج کیا تو ٹیمپو ڈرائیور نے اسے مارنا شروع کر دیا۔ نوجوان کے اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ بھی موقع پر پہنچ گئے جس کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ اس کے بعد ٹیمپو ڈرائیور نے غصے میں آکر اپنی گاڑی سامنے کھڑے لوگوں پر چڑھا دی جس کی وجہ سے کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔

ٹیمپو ڈرائیور نے 50-60 لوگوں کو بلایا
اس کے بعد ٹیمپو ڈرائیور نے تقریباً 50-60 لوگوں کو بلایا اور دونوں فریقوں کے درمیان زبردست پتھراؤ شروع ہو گیا جو تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ اس پرتشدد جھڑپ میں چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک نوجوان کے تین دانت ٹوٹ گئے ہیں۔ زخمیوں کو پہلے سوہنا کے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان سبھی کو گڑگاؤں کے ایک بڑے اسپتال میں ریفر کردیا گیا۔

سوالوں کے گھیرے میں پولیس
مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ واقعے کے دوران پولیس کو بار بار کال کرنے کے باوجود پولیس تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی موقع پر پہنچی جس کی وجہ سے لوگ انتظامیہ سے سخت ناراض ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس بروقت پہنچ جاتی تو حالات اتنے سنگین نہ ہوتے۔
انتظامیہ کی کارروائی
معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے جاکھوپور گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اے سی پی جتیندر کمار نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ پولیس گاؤں میں امن برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.6 ارب ڈالر فنڈنگ بحال، جج نے ٹرمپ کی کٹوتی رد کردی

ہارورڈ یونیورسٹی کیلئے بڑی کامیابی : جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گرانٹس میں کٹوتی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا

بوسٹن : ایک وفاقی جج نے بدھ کے روز ہارورڈ یونیورسٹی کے حق میں ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے اُس اقدام کو مسترد کر دیا جس کے تحت ادارے کے لیے 2.6 ارب ڈالر سے زیادہ کی تحقیقی فنڈنگ میں کٹوتی کی گئی تھی۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلیسن بوروغز(Allison Burroughs) نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ کٹوتیاں غیر قانونی انتقامی کارروائی کے مترادف تھیں کیونکہ ہارورڈ نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے گورننس اور پالیسیوں میں تبدیلی کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔

یہ فیصلہ ہارورڈ کے لیے ایک بڑی جیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نہ صرف یونیورسٹی کی فنڈنگ روکنا چاہتی تھی بلکہ اس کے غیر ملکی طلبہ کی میزبانی پر بھی قدغن لگانے اور ادارے کی ٹیکس فری حیثیت کو ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہی تھی۔

انتقامی کارروائی اور ’’یہودی دشمنی‘‘ کا بہانہ
ٹرمپ انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ ہارورڈ کیمپس پر یہودی مخالف رویے (antisemitism) کو روکنے میں ناکام رہا ہے، اسی لیے گرانٹس منجمد کی جا رہی ہیں۔ لیکن جج بوروغز نے قرار دیا کہ وفاقی تحقیقاتی فنڈنگ کا یہودی دشمنی سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا:
’’ریکارڈ کا جائزہ لینے سے یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ ملزمان نے یہودی دشمنی کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کیا تاکہ اس ملک کی نمایاں ترین یونیورسٹیوں پر نظریاتی حملہ کیا جا سکے۔‘‘

ابتدائی طور پر یہ فنڈز منجمد کیے گئے تھے لیکن بعد میں براہِ راست کٹوتی میں تبدیل کر دیے گئے۔ اگر یہ فیصلہ قائم رہتا ہے تو ہارورڈ کے درجنوں تحقیقی منصوبوں کو دوبارہ زندگی ملے گی جو وفاقی فنڈنگ کے خاتمے کے باعث متاثر ہوئے تھے۔

حکومت اور ہارورڈ کے درمیان مذاکرات
عدالت کے باہر بھی ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان ایک ممکنہ معاہدے پر بات ہو رہی تھی تاکہ تحقیقات ختم کی جا سکیں اور وفاقی فنڈنگ دوبارہ شروع ہو سکے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہارورڈ کو کم از کم 500 ملین ڈالر ادا کرنے چاہئیں، لیکن کولمبیا اور براؤن یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے ہونے کے باوجود ہارورڈ کے ساتھ کوئی ڈیل طے نہ ہو سکی۔

ہارورڈ کا موقف ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ سب کچھ اس وقت شروع کیا جب اپریل 2020 میں وفاقی اینٹی سیمیٹزم ٹاسک فورس نے ایک خط کے ذریعے سخت مطالبات کیے تھے، جن میں داخلہ پالیسیوں، احتجاجات اور تدریسی شعبوں میں تبدیلیاں شامل تھیں۔ اسی دن انتظامیہ نے 2.2 ارب ڈالر کی تحقیقی فنڈنگ کو منجمد کرنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں تعلیمی سیکریٹری لنڈا میکموہن نے اعلان کیا کہ ہارورڈ نئے گرانٹس کے لیے اہل نہیں رہا، اور کچھ ہی ہفتوں بعد ادارے کے ساتھ حکومتی معاہدے منسوخ کر دیے گئے۔

ہارورڈ نے کچھ تحقیقی منصوبوں کو اپنی فنڈنگ سے جاری رکھنے کی کوشش کی، لیکن انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ وفاقی کٹوتیوں کا مکمل بوجھ برداشت کرنا ناممکن ہے۔

ہارورڈ کی قانونی حکمت عملی
ہارورڈ نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ان کٹوتیوں کو غیر قانونی قرار دے کر مستقبل میں بھی ان جیسے اقدامات کو روکا جائے۔ ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر نے کہا:
’’ہم یہودی دشمنی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہیں، لیکن کوئی بھی حکومت یہ تعین نہیں کر سکتی کہ نجی جامعات کیا پڑھائیں، کسے داخلہ دیں، کسے ملازمت دیں اور کن تحقیقی شعبوں کو آگے بڑھائیں۔‘‘

ٹرمپ انتظامیہ نے ان الزامات کو رد کیا اور موقف اختیار کیا کہ گرانٹس پر نظرثانی پہلے ہی جاری تھی۔ انتظامیہ نے کہا کہ پالیسی کے تحت حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسے اداروں کو فنڈ نہ دے جو یہودی دشمنی کو سنجیدگی سے نہ لیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور ہارورڈ آمنے سامنے آئے ہوں۔ اس سے پہلے بھی ایک مقدمے میں جج بوروغز نے ٹرمپ حکومت کو غیر ملکی طلبہ پر پابندی لگانے سے روکا تھا۔ اب فنڈنگ کے معاملے پر بھی عدالت نے ہارورڈ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، تاہم انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

🛑*سیف نیوز بلاگر *

*ٹریڈ ڈیل پر امریکہ سے آگئی گڈ نیوز ،ہندوستان کو حاصل ہوں گے اہم فوائد ، خوب بھر جائے گی کاروباریوں کی جھولی* امریکہ کے ساتھ تجا...