Wednesday, 30 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*




مایونیز : کیا یہ صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے ؟

مایونیز تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور خصوصاً بچوں میں کافی پسند بھی کی جاتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا زیادہ استعمال موٹاپے، ہائی کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

انڈے کی زردی، آئل اور لیمن جوس یا سرکے کو اچھی طرح ملا کے بنائے جانے والی مایونیز کے کئی نقصانات بھی ہیں۔

زیادہ تر اسے روٹی یا برگر کے ساتھ کھایا جاتا ہے، اس کے علاوہ اسے مختلف سبزیوں یا سلاد میں ملا کر پیش کیا جاتا ہے۔شوارما، رولز، برگر جیسی چیزیں کھانے والے فاسٹ فوڈ کے شوقین مایونیز کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس سفید ساس میں سالمونیلا، ای کولی جیسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔

یہ وہی زہر ہیں جو پیٹ میں داخل ہونے پر صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں.
اس کے علاوہ میں بہت زیادہ چکنائی اور کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کا زیادہ استعمال موٹاپے، ہائی کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

بہت سی برانڈڈ مایونیز میں پرزرویٹوز، ذائقے اور کیمیکلز ہوتے ہیں، جو زیادہ دیر تک استعمال کرنے سے جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔کمزور قوت مدافعت رکھنے والےبچے، بوڑھے اور حاملہ خواتین اگر کچے انڈوں سے بنی مایونیز کھاتے ہیں تو سنگین انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو الرجی بھی ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایگ مایونیز سے پرہیز کریں، خاص طور پر گرمیوں میں یا جب فریج میں ذخیرہ کرنا مناسب نہ ہو۔اگر پیکنگ میں بدبو آ رہی ہو تو اسے فوراً پھینک دیں۔اسٹریٹ فوڈ میں دستیاب سستے مایونیز سے ہوشیار رہیں۔

اگر آپ مایونیز کے علاوہ کوئی اور آپشن تلاش کر رہے ہیں تو آپ ویج مایو یا گھریلو ڈریسنگ آزما سکتے ہیں۔ بازار میں انڈے کے بغیر مایو آسانی سے دستیاب ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے اپریل 2025 سے ایک سال کے لیے انڈے کی مایونیز پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس کا واضح طور پر کہنا ہے کہ کچے انڈوں سے بننے والی مایونیز نہ تو ٹھیک بنائی جا رہی ہے اور نہ ہی اسے صحیح طریقے سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔

اس غفلت کی وجہ سے اس میں خطرناک بیکٹیریا پروان چڑھ سکتے ہیں جو اسہال، قے، بخار اور موت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔








اردو زبان پر منتخب اشعار: ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
حیدرآباد (اردو ڈیسک): شعرا و ادبا کو اس زبان سے محبت ہونا بالکل فطری اور لازمی بات ہے جس زبان میں وہ اپنے تصورات و تخیلات کو پیش کرتے ہیں اور جب بات اردو زبان کی ہو تو اپنے اور پرائے کیا، سبھی اس کی شیرینی، فصاحت و بلاغت، تہذیب و وتمدن اور لطافت کے قائل نظر آتے ہیں۔ اردو شعرا نے اس شیریں زبان کی خوبیوں اور اس کے ساتھ وقت کی ستم ظریفیوں کو نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے کلام میں ڈھالا ہے جو پڑھنے کے لائق ہے۔ ملاحظہ کیجیے اردو زبان پر منتخب اشعار:

اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

داغؔ دہلوینہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو

کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

داغؔ دہلوی

وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کا

رچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو

بشیر بدر

وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے

ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے

احمد وصی

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں

ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

نامعلومبات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھا
ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

منیش شکلا

جو دل باندھے وہ جادو جانتا ہے

مرا محبوب اردو جانتا ہے

انیس دہلوی

اردو جسے کہتے ہیں تہذیب کا چشمہ ہے

وہ شخص مہذب ہے جس کو یہ زباں آئی

روش صدیقی

ابھی تہذیب کا نوحہ نہ لکھنا

ابھی کچھ لوگ اردو بولتے ہیںاختر شاہجہانپوری

ایک ہی پھول سے سب پھولوں کی خوشبو آئے

اور یہ جادو اسے آئے جسے اردو آئے

جاوید صبا

اب نہ وہ احباب زندہ ہیں نہ رسم الخط وہاں

روٹھ کر اردو تو دہلی سے دکن میں آ گئی

کاوش بدری

اپنی اردو تو محبت کی زباں تھی پیارے

اف سیاست نے اسے جوڑ دیا مذہب سے

صدا انبالویسگی بہنوں کا جو رشتہ ہے اردو اور ہندی میں

کہیں دنیا کی دو زندہ زبانوں میں نہیں ملتا

منور رانا

عجب لہجہ ہے اس کی گفتگو کا

غزل جیسی زباں وہ بولتا ہے

نامعلوم

سیکڑوں اور بھی دنیا میں زبانیں ہیں مگر

جس پہ مرتی ہے فصاحت وہ زباں ہے اردو

نامعلومایک ہی پھول سے سب پھولوں کی خوشبو آئے

اور یہ جادو اسے آئے جسے اردو آئے

جاوید صبا

نزاکت ہے بہت اس میں مگر یہ جانتا ہوں میں

محبت جس کو ہو جاتی ہے اردو سیکھ جاتا ہے

عبید اعظم اعظمی

یقین مانو کہ اردو جو بول سکتا ہے

وہ پتھروں کا جگر بھی ٹٹول سکتا ہے

معروف رائے بریلوی










وسطی کولکاتا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک - KOLKATA
کولکاتا: مرکزی کولکاتا میں پھل پٹی ماچھوا کے قریب ایک ہوٹل میں منگل کو آگ لگنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے، ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا۔آتشزدگی کا یہ واقعہ رات تقریباً 8:15 بجے پیش آیا۔ رتوراج ہوٹل کے احاطے میں۔ کولکاتا کے پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چودہ لاشیں برآمد کی گئی ہیں، اور کئی لوگوں کو ٹیموں نے بچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ اسی کے ساتھ واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے"۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔قبل ازیں مرکزی وزیر اور مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سکانتا مجمدار نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ریاستی انتظامیہ سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر بچانے کی اپیل کرتا ہوں اور انہوں نے مزید کہا کہ میں ریاستی انتظامیہ پر زور دیتا ہوں کہ وہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر بچائے، ان کی حفاظت کو یقینی بنائے، اور انہیں ضروری طبی امداد فراہم کرے۔ مزید برآں میں مستقبل میں اس طرح کے المناک واقعات کو روکنے کے لیے فائر سیفٹی کے اقدامات کا مکمل جائزہ لینے اور سخت نگرانی کی اپیل کرتا ہوں۔مغربی بنگال کانگریس کے صدر سبھانکر سرکار نے بھی کولکتہ کارپوریشن پر تنقید کی۔ اور کہا کہ "یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ آگ لگ گئی... بہت سے لوگ اب بھی عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔وہاں کوتحفظ نہیں نہیں ہیں... مجھے نہیں معلوم کہ کارپوریشن کیا کر رہی ہے۔

*🔴سیف نیوز اردو*





🌑 *مین سوئچ آف کریں*🌑

👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
آج رات 9:00بجے سے 9:15بجے تک پندرہ منٹ کے لیے اپنے دکان،مکان،کارخانے اور دیگر عمارتوں کی مین سوئچ آف کرکے وقف ترمیمی قانون 2025ء کے خلاف میں حکومت تک اپنا علامتی احتجاج درج کروائیں۔
محلوں میں نوجوان اپنے اپنے علاقے میں نکل کر اس کام کو پر امن طریقے سے انجام دیں۔
📢👈🏻📢👈🏻📢👈🏻📢👈🏻👈🏻👈🏻📢👈🏻
*فقط:حافظ محمد غفران اشرفی(جنرل سیکریٹری سنّی جمعیةا لعوام)*

*🔴سیف نیوز اردو*







مودی حکومت کرائے گی ذات پر مبنی مردم شماری، کابینہ کی میٹنگ میں ہوا اہم فیصلہ
Caste Census News : مرکزی حکومت ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گی اور یہ اگلی مردم شماری میں ہی ہو گا۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کو کابینہ کی بریفنگ میں یہ معلومات فراہم کیں ۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ کانگریس کی حکومتوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کی ہے، 1947 سے ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرائی گئی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس نے یو پی اے حکومت کے دوران ذات پر مبنی مردم شماری کی بجائے ذات پر مبنی سروے کرایا۔ کئی ریاستوں نے سیاسی نقطہ نظر سے ذات پر مبنی سروے کرائے ہیں۔ ذات پر مبنی مردم شماری کو اصل مردم شماری میں ہی شامل کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں سیاسی امور کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلی مردم شماری میں ذات پر مبنی مردم شماری کو بھی شامل کیا جائے گا ۔کابینہ اجلاس میں کیا فیصلے کیے گئے؟
اشونی ویشنو نے کہا کہ کانگریس کی حکومتوں نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کی ہے، 1947 سے ذات پات کی مردم شماری نہیں ہوئی ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں سیاسی امور کی کابینہ کمیٹی نے آئندہ مردم شماری میں ذات پات کی مردم شماری کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی کابینہ کے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا، ‘26-2025 کے چینی سیزن کے لیے گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت 355 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔ یہ بینچ مارک قیمت ہے، جس کے نیچے اسے خریدا نہیں جا سکتا۔مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا کہ کابینہ نے شیلانگ - سلچر 166.8 کلومیٹر طویل چار لین کاریڈور ہائی وے کو منظوری دے دی ہے جو میگھالیہ اور آسام کو جوڑتی ہے جس پر 22,864 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔









پہلگام حملہ میں بڑا انکشاف، جانچ میں این آئی اے کو مل گئے اہم سراغ، ریڈار پر یہ 15 اوور گراونڈ ورکرز
جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 سیاح کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد سے ہندوستانی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے اور اس واقعے کے پیچھے کے مجرموں کو تلاش کررہی ہے۔ پہلگام حملے کی جانچ این آئی اے یعنی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سپرد کی جاچکی ہے ۔ تحقیقات کے دوران این آئی اے کو کئی اہم سراغ ملے ہیں، جن سے پہلگام حملے کا معمہ حل ہو سکتا ہے اور پاکستان کو بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ این آئی اے نے 2000 سے زیادہ اوور گراونڈ ورکرس سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ان میں سے کم از کم 15 او جی ڈبلیوز این آئی اے کے ریڈار پر ہیں۔
ذرائع کی مانیں تو ان 15 اوور گراؤنڈ ورکرز کی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے سخت پوچھ گچھ کے بعد شناخت کی گئی ہے۔ پہلگام حملے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس حملے میں پاکستان میں مقیم دہشت گردوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ وانٹیڈ دہشت گردوں میں سے ایک لشکر طیبہ کا کمانڈر فاروق احمد ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان کے قبضہ والے کشمیر (پی او کے) سے کام کر رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں اس کا گھر ان دس مکانات میں شامل تھا، جنہیں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے مسمار کردیا تھا۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد فاروق نے پاکستانی دہشت گردوں کی دراندازی میں مدد کی اور انہیں اپنے اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیو) نیٹ ورک سے ملوایا۔ پہلگام حملہ آوروں کی مدد کرنے والوں کی شناخت معلوم کرنے کے لیے ان او جی ڈبلیوز سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اس دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ پاکستانی فوج مسلسل چھ دنوں سے لائن آف کنٹرول (LOC) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ حالانکہ ہندوستانی فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے۔

این آئی اے نے سنبھالا مورچہ
تاہم پہلگام حملے کے بعد سیکورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور تحقیقاتی ٹیمیں کشمیر میں مسلسل آپریشن کر رہی ہیں۔ لوگوں کو بڑے پیمانے پر حراست میں لیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کی مدد کی تھی۔ این آئی اے یعنی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے باضابطہ طور پر جموں و کشمیر پولیس سے تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 10 مکانات مسمار کر دیے گئے۔ مقامی حکومت نے جموں و کشمیر میں 40 سے زیادہ سیاحتی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان مقامات کے سیکورٹی آڈٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔3 اوور گراؤنڈ ورکرز گرفتار
دریں اثنا، پولیس نے جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں دہشت گردوں کے تین اوور گراؤنڈ ورکرز کو گرفتار کیا ہے کیونکہ وادی میں دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلگام حملے کا ماسٹر مائنڈ ہاشم موسی کشمیر میں چھپا ہوا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔










وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘
وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔
منگل کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ وہ انڈیا کو ذمہ داری سے کام لینے اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔پاکستان کے خلاف انڈیا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے خاص طور پر سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انڈیا کے غیرقانونی و غیر ذمہ دارانہ اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا اس اہم وقت میں خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
انتونیو گوتیرس نے انڈین وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی رابطہ کیا اور دونوں فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتے تناؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور تصادم سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے بھیانک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کشیدگی کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کی۔‘








*🔴سیف نیوز اردو*

مالیگاؤں میں کون سی چیز کب بنی کون سی مسجد کب اور مالیگاؤں کے شہیدوں کا انہ شہادت 


اہم مقامات کا سنہء قیام

  قلعہ _____ء1760ء
 میونسپلٹی ____1863ء
واڈیا اسپتال ____1895ء
عیدگاہ (سنٹرل سینما کے پاس) ___1816ء
بڑا قبرستان (سونا پور) __1865ء
پوسٹ آفس (موجودہ جگہ) 1934ء
موسم پل _____1785ء
گرنا پل ___1850ء
موسم پل II______1935ء
موسم پل III_______1983ء
سینڈوے پل ___1954ء
نیا گرنا پل (شالمیار والا) ___1980ءء
نیا گرنا پل ____II2010 ء
رام سیتو ____1981ء
امبیڈکر پل ___1985ء
جنرل اسپتال اوربریج 2008ء
علامہ اقبال پل ___2007ء

قدیم مسجدیں

بھاو میاں مسجد ___1839ء
قصاب باڑہ مسجد ____1844ء
پلٹن مسجد کیمپ _____1850ء
انگنو سیٹھ مسجد موتی پورہ _____1867ء
انگنو سیھ مسجد مصری خان کا باڑہ ___1870ء

انگنو سیھ مسجد نیا پورہ ___1871ء
تکیہ مسجد قلعہ ___1874
جامعہ مسجد لشکر __1876ء
جامعہ مسجد اہل حدیث موتی پورہ __1880ء
جامعہ مسجد گڑ بازار ___1981ء
مینارہ مسجد نیا پورہ ___1887ء

*مالیگاؤں کے سات شہید*
1)منشی محمد شعبان ولد بھکاری ___پھانسی 6 جولائی 1922ء
 2)سلمان شاہ ولد روزن شاہ ___پھانسی 6 جولائی 1922

3)بدھ ولد فریدن ___پھانسی ___6 جولائی 1922
4)محمد اسرائیل اللہ رکھا ___پھانسی 6 جولائی 1922ء
(5عبداللہ خلیفہ خدا بخش ___جیل میں اذیت سے موت 1922ء
6)سیٹھ محمد حسین ولد مدد سیٹھ
___جیل میں اذیت سے موت 1922ء
7)عبدالغفور ولد عبداشکور چندی پہلوان ___پھانسی 18 جولائی 1923ء
انہی سات شہید کی یاد میں مالیگاؤں میونسپلٹی نے 1968ء میں قدوائی روڈ پر شہیدوں کی یادگار تعمیر کروائی تھی - 1982ء میں ریاستی سرکار نے شہیدوں کی یادگار موہن ٹاکیز کے عقب میں تعمیر کروائی دونوں پر آج بھی نام درج نہیں ہوسکا ہے

Tuesday, 29 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*





درست غذا کا انتخاب آپ کو موٹاپے سے کیسے بچا سکتا ہے؟
موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو کھانے پینے کی بے احتیاطی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ایک مرتبہ کوئی اس کا شکار ہو جائے اور وہ اس پر قابو پانے کے لیے کوئی حکمت عملی نہ اپنائے تو یہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو نقصان پہنچاتی رہتی ہے۔
موٹاپے کی وجہ سے انسان کو کئی ایک دوسری بیماریاں بھی لاحق ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کچھ ایسے ٹوٹکے بتائے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر باآسانی اس بیماری پر کنٹرول پایا جا سکتا ہے۔
درست خوراک کا انتخاب
ماہرین کے مطابق آپ کو اپنی خوراک کے بارے میں شعور ہونا چاہیے، یعنی آپ کو علم ہونا چاہیے کہ آپ کی صحت کے لیے کون سی خوراک اچھی ہے اور کون سی نہیں۔
کھانے میں ہمیشہ ایسی غذائیں منتخب کریں جو قدرتی اجزا پر مشتمل ہوں اور کم سے کم پروسیس شدہ ہوں کیونکہ زیادہ تر پروسیس شدہ کھانوں میں غذائیت کم اور کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔
آپ کو ایک متوازن اور صحت مند غذا کا انتخاب کرنا چاہیے۔یہ نہ کہ صرف موٹاپے سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے گی بلکہ مجموعی طور پر صحت کے لیے فائدہ مند ہو گی۔
روزانہ باقاعدگی سے ورزش
روزانہ ورزش کرنا نہ صرف کیلوریز جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
ماہرین عام طور پر روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ورزش تجویز کرتے ہیں تاکہ صحت مند طرزِ زندگی برقرار رکھا جا سکے۔جب آپ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو اس سے آپ کو جسمانی طور پر متحرک رہنے میں مدد ملتی ہے۔
اس عادت سے آپ کو وزن کنٹرول کرنے، دل کی صحت بہتر بنانے، ذہنی سکون حاصل کرنے اور دیگر کئی شاندار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
سکون والی نیند سوئیں
نیند کو موٹاپے کے خطرے کے طور پر اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے تاہم تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ گذشتہ برسوں میں نیند کے مجموعی دورانیے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ناکافی نیند نہ صرف وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ دیگر کئی صحت کے مسائل کے خطرے کو بھی بڑھا دیتی ہے۔
موٹاپا کئی سنگین طبی مسائل کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔یہ نہ کہ صرف موٹاپے سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے گی بلکہ مجموعی طور پر صحت کے لیے فائدہ مند ہو گی۔
روزانہ باقاعدگی سے ورزش
روزانہ ورزش کرنا نہ صرف کیلوریز جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
ماہرین عام طور پر روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ورزش تجویز کرتے ہیں تاکہ صحت مند طرزِ زندگی برقرار رکھا جا سکے۔











یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
جنگ بندی کب امن قائم کرنے کی سنجیدہ کوشش ہوتی ہے؟ اور کب صرف تشہیر حاصل کرنے کی کوشش؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو حالیہ دنوں میں متعدد بار اٹھایا گیا۔ اکثر اس سوال کا تعلق روسی صدر ولادیمیر پوتن سے تھا کیوں کہ مختصر جنگ بندی ایک روسی رواج بنتا جا رہا ہے۔

پہلے پوتن نے ایسٹر کے موقع پر 30 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا اور اسے انسانی ہمدردی کے طور پر پیش کیا۔ اب پوتن نے یکطرفہ طور پر مئی کے اوائل میں تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جو آٹھ مئی سے دس مئی تک جاری رہے گی۔ ان دنوں میں دوسری عالمی جنگ کے اختتام کو 80 سال ہو جائیں گے۔

ایک بیان میں کریملن کی جانب سے کہا گیا کہ 72 گھنٹوں کے لیے تمام عسکری کارروائیاں رک جائیں گی۔ اس بیان میں بھی انسانی ہمدردی کا ذکر کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ روس کو توقع ہے کہ یوکرین بھی اس کی پاسداری کرے گا۔

اس تجویز کے جواب میں یوکرین نے سوال اٹھایا ہے کہ روس فوری طور پر جنگ بندی کیوں نہیں کر سکتا اور ساتھ ہی ساتھ جنگ بندی کی مدت کم از کم 30 دن کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اگر روس واقعی امن چاہتا ہے تو اسے فوری جنگ بندی کرنی چاہیے، آٹھ مئی تک کا انتظار کیوں؟‘ایسے میں یہ سوال موجود ہے کہ تین سال قبل یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی صدر کی جانب سے کیا یہ لڑائی روکنے کی ایک سنجیدہ اور مخلص کوشش ہے؟ یا پھر وہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دکھانے کے لیے ایک مشق کر رہے ہیں؟
روسی ناقدین یقینا اسے تشہیر کی کوشش سمجھیں گے۔ ایسٹر پر جنگ بندی کے دوران یوکرین نے بارہا روسی فوجیوں پر اس کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

ماسکو نے جنگ میں 30 گھنٹے کے تعطل کے اعلان سے وائٹ ہاؤس کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ اس جنگ میں روس امن پسند ہے جبکہ یوکرین جارح ہے۔ روس نے یوکرین پر الزام لگایا کہ اس نے امن کی پیشکش کو نظر انداز کرتے ہوئے جنگ کو طوالت دی۔

لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔ ٹرتھ سوشل نامی پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے لکھا کہ ’شہری علاقوں میں میزائل داغنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔‘

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ (پوتن) جنگ کو روکنا نہیں چاہتے اور اب کچھ مختلف کرنا ہو گا، بینکنگ یا پابندیوں کے ذریعے کیوں کہ بہت زیادہ لوگ مر رہے ہیں۔‘اور ایسے میں روس کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کا اعلان سامنے آ گیا جو اس بار گزشتہ جنگ بندی سے کچھ طویل ہے، یعنی تین دن۔ اور اس بار بھی انسانی ہمدردی کی بات کی گئی ہے۔

کیا یہ بھی امریکہ کو دکھانے کی کوشش ہے کہ روس کا ارادہ مثبت ہے؟ اور یہ کہ اس سب کے بیچ روس برا نہیں؟

اگر ایسا ہے تو یہ کوشش بھی شاید کامیاب نہیں ہوئی۔ وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے عارضی جنگ بندی کی پیشکش پر کہا کہ ’امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ وہ مستقل جنگ بندی چاہتے ہیں تاکہ خونریزی ختم ہو اور وہ دونوں ممالک کے سربراہان سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔‘

یہ ایک عندیہ ہے کہ روس کی جانب امریکی صدر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے اگرچہ کہ حالیہ مہینوں میں ان کی تنقید کا نشانہ یوکرین کے صدر بنتے رہے ہیں۔گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے روس اور یوکرین پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ تیس دن کی جنگ بندی پر اتفاق کریں۔ یوکرین نے حامی بھر لی تھی لیکن روس نہیں مانا۔

تاہم اب سینئر روسی حکام پوتن کی جانب سے تین دن کی جنگ بندی کی پیشکش کے بعد یوکرین کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

روسی پارلیمان کے ایوان زیریں کے سپیکر نے روسی سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یقین نہیں ہے کہ زیلینسکی ہمارے صدر کے فیصلے کی حمایت کریں گے اور جنگ بندی قبول کریں گے۔‘

یہ زیادہ حوصلہ افزا بات نہیں ہے اور وہ بھی جنگ بندی کے اعلان کے فوری بعد۔











ہاتھ ملانے پر خوبصورت شاعرانہ نوک جھونک، شعرا کے دلچسپ اختلاف رائے پر منتخب کلام سنیے - 
محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملا
اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا
بشیر بدر


دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجے رشتہ
دل ملے یا نہ ملے ہاتھ ملاتے رہیے
ندا فاضلی


کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو
بشیر بدر


دل تو پہلے ہی جدا تھے یہاں بستی والو
کیا قیامت ہے کہ اب ہاتھ ملانے سے گئے
ایمان قیصرانی


حال پوچھا نہ کرے ہاتھ ملایا نہ کرے
میں اسی دھوپ میں خوش ہوں کوئی سایہ نہ کرے
کاشف حسین غائر


ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے
وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
گلزارتم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
احمد فراز

بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا

جہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
بشیر بدرکتنے موسم سرگرداں تھے مجھ سے ہاتھ ملانے میں
میں نے شاید دیر لگادی خود سے باہر آنے میں
عزم بہزاد


خوب رکھا ہے رفاقت کا بھرم اس نے وصی
کٹ چکے ہاتھ تو پھر ہاتھ ملانے آئے
وصی شاہ


دنیا تو ہم سے ہاتھ ملانے کو آئی تھی
ہم نے ہی اعتبار دوبارہ نہیں کیا
عنبرین حسیب عنبر


جان دے سکتا ہے کیا ساتھ نبھانے کے لیے
حوصلہ ہے تو بڑھا ہاتھ ملانے کے لیے
شکیل اعظمی


افسوس یہ وبا کے دنوں کی محبتیں
اک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی گئے
سجاد بلوچ


اس اجنبی سے ہاتھ ملانے کے واسطے
محفل میں سب سے ہاتھ ملانا پڑا مجھے
حسن عباسیحیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کو
کتنی دور سے آئی ہے یہ بارش ہاتھ ملانے کو
سعود عثمانی


*🔴سیف نیوز اردو*







پاکستان پر ایک اور اقتصادی حملہ کی تیاری، کانگریس کا مودی حکومت سے بڑا مطالبہ، پورا ہوا تو 1 ارب ڈالر کا ہوگا نقصان!
نئی دہلی : پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے سندھ طاس معاہدے اور دو طرفہ تجارت سمیت کئی فیصلے معطل کر دئے ہیں۔ اس پورے معاملے میں حکومت کو اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے۔ دریں اثناء کانگریس نے ہندوستانی حکومت سے پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والی مدد کو روکنے کی کوشش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل آئندہ ماہ ہونے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے تجویز کردہ امداد کی سختی سے مخالفت کرے۔

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں یہ مطالبہ کیا ہے۔ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے اس حملے میں 26 لوگ کی موت ہوگئی تھی ، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔جے رام رمیش نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا اور کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی 2025 کو ہوگا، جس میں پاکستان کی جانب سے 1.3 بلین ڈالر کے نئے قرضے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس توقع کرتی ہے کہ ہندوستان آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے مجوزہ امداد کی سختی سے مخالفت کرے گا۔

بتادیں کہ پاکستان گزشتہ 3-4 سالوں سے نقدی کی کمی اور مہنگائی سے نبرد آزما ہے۔ اس مشکل سے نکلنے کے لئے حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سمیت کئی ممالک کی حکومتوں سے مالی مدد مانگی ہے۔دوسری جانب پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت نے پاکستان کے خلاف تجارت سے لے کر سفارتی سطح تک سخت موقف اپنایا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کو متحد کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے کئی شرائط رکھی ہیں۔








پہلگام حملہ کے بعد بڑی کارروائی، کشمیر کے 48 اسپارٹس سیاحوں کیلئے بند، دیکھئے پوری فہرست
اپنی خوبصورت وادیوں اور پہاڑوں کے لئے مشہور جموں و کشمیر ایک بار پھر سیکورٹی ایجنسیوں کی کڑی نگرانی میں ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قدم عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے اور حالات معمول پر آنے پر ہی سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار کے مطابق وادی کے دیگر سیاحتی مقامات جو کھلے ہیں انہیں سخت حفاظتی حصار میں رکھا گیا ہے۔
محض ایک ہفتہ پہلے تک پہلگام کا بازار سیاحوں سے بھرا ہوا تھا لیکن اب وہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کافی کمی آگئی ہے۔ مقامی لوگوں کو اندیشہ ہے کہ سیاحت میں اس کمی سے ان کی آمدنی پر بڑا اثر پڑے گا۔ گزشتہ ہفتے پیش آئے ہولناک واقعے سے شہر ابھی تک سنبھل نہیں پایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔پہلگام حملے کے بعد سیاحوں میں خوف کا ماحول ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے دورے منسوخ کر رہے ہیں یا وقت سے پہلے واپس لوٹ رہے ہیں۔ انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔










’کوئی خاموش نہیں رہے گا‘، اسدالدین اویسی نے کچھ اس طرح اڑائی پاکستان کی دھجیاں، بتا دیا ہندوستان سے کتنا پیچھے ہے پاکستان
حیدرآباد : جموں و کشمیر کے پہلگام کی وادی بیسرن میں دہشت گردانہ حملہ پر پورے ملک میں غم و غصہ ہے۔ ہر طرف سے مسلسل ردعمل آرہے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ایک بار پھر پاکستان پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی وزیر کی طرف سے ایٹمی حملے کی دھمکی پر بھی کرارا جواب دیا ۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے لوگوں سے خصوصی اپیل کی تھی کہ وہ جمعہ کے دن ہاتھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر نماز پڑھیں۔ اب اویسی نے ایک بار پھر پہلگام حملہ پر پاکستان کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے لیے ایک بار پھر پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ پاکستان ہندوستان سے نصف صدی پیچھے ہے۔ اویسی مہاراشٹر کے پربھنی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے دہشت گردانہ حملے کے لیے پاکستان پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے پاکستانی لیڈروں کی دھمکیوں کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہندوستان سے آدھا گھنٹہ پیچھے نہیں بلکہ نصف صدی پیچھے ہیں۔ آپ کے ملک کا بجٹ ہمارے فوجی بجٹ کے برابر بھی نہیں ہے۔ایٹمی بم کی دھمکی نہ دیں
اسد الدین اویسی نے کہا کہ پاکستان بار بار کہتا ہے کہ ان کے پاس نیوکلیئر بم، ایٹم بم ہیں۔ یاد رکھیں اگر آپ کسی دوسرے ملک میں جا کر بے گناہ لوگوں کو مارتے ہیں ، تو کوئی ملک خاموش نہیں رہے گا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے دہرایا کہ دہشت گردوں نے پہلگام میں سیاحوں کا قتل کرنے سے پہلے ان کا مذہب پوچھا۔ انہوں نے کہا آپ کس مذہب کی بات کر رہے ہیں؟ آپ خوارج سے بھی بدتر ہیں۔ یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ آپ داعش کے جانشین ہیں۔’کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ‘
اسد الدین اویسی نے وزیراعظم مودی سے یہ بھی کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر کچھ اینکر کشمیریوں کے خلاف بول رہے ہیں، وہ بے شرم ہیں، اگر کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا تو کشمیری بھی ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہیں، ہم ان پر شک کیسے کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کشمیری تھا جس نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دے دی اور یہ ایک کشمیری تھا جس نے ایک زخمی بچے کو اپنی پیٹھ پر اٹھا رکھا تھا اور اس کی جان بچانے کے لیے 40 منٹ تک پیدل چلا۔








Monday, 28 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

*ادارہ صریق پہلوان سوسائٹی و عتیق ممبر گروپ کا قابلِ تحسین اقدام!* 

(پریس ریلیز) موسمِ گرما اپنے شباب پر ہے گرمی اور دھوپ کی شدّت میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ دوپہر کے وقت میں گھر سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے ایسے ناگفتہ گرمی کی شدّت میں الحمد للہ ادارہ محمد صدیق پہلوان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (راجا نگر) عتیق ممبر گروپ اور انصاریہ کلب مالیگاؤں کی جانب سے تقریباً مہینہ بھر سے روزانہ امن چوک پر ٹھنڈے اور میٹھے پانی کے جار" خلقِ خدمت بہترین عمل "کے پیش نظر فی سبیل اللہ رکھا جاتا ہے تاکہ راستے چلتے راہیگیروں، مسافروں کو آسانی ہو اور اس سے مستفیض ہو الحمداللہ یہ کام گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل جاری ہے عتیق ماسٹر، مختار اشرفی، محمد عارف نوری، مشتاق بے اے سر، افتخار احمد،اوصاف انصاری، ابراہیم سوداگر، ماجد بنارسی، انیس احمد، سہیل احمد، پرویز کاجل، فاروق انصاری، غفران ایوبی وغیرہ کو اور اللہ پاک سوسائٹی والوں کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

*🛑جھارکھنڈ پیپر لیک احتجاج: رانچی میں کئی طلباء کو حراست میں لیا گیا، مظاہرین کو روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال* ...