Tuesday, 29 April 2025

*🔴سیف نیوز اردو*







پاکستان پر ایک اور اقتصادی حملہ کی تیاری، کانگریس کا مودی حکومت سے بڑا مطالبہ، پورا ہوا تو 1 ارب ڈالر کا ہوگا نقصان!
نئی دہلی : پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے سندھ طاس معاہدے اور دو طرفہ تجارت سمیت کئی فیصلے معطل کر دئے ہیں۔ اس پورے معاملے میں حکومت کو اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے۔ دریں اثناء کانگریس نے ہندوستانی حکومت سے پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والی مدد کو روکنے کی کوشش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل آئندہ ماہ ہونے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے تجویز کردہ امداد کی سختی سے مخالفت کرے۔

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں یہ مطالبہ کیا ہے۔ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے اس حملے میں 26 لوگ کی موت ہوگئی تھی ، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔جے رام رمیش نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا اور کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی 2025 کو ہوگا، جس میں پاکستان کی جانب سے 1.3 بلین ڈالر کے نئے قرضے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس توقع کرتی ہے کہ ہندوستان آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے مجوزہ امداد کی سختی سے مخالفت کرے گا۔

بتادیں کہ پاکستان گزشتہ 3-4 سالوں سے نقدی کی کمی اور مہنگائی سے نبرد آزما ہے۔ اس مشکل سے نکلنے کے لئے حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سمیت کئی ممالک کی حکومتوں سے مالی مدد مانگی ہے۔دوسری جانب پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت نے پاکستان کے خلاف تجارت سے لے کر سفارتی سطح تک سخت موقف اپنایا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کو متحد کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے کئی شرائط رکھی ہیں۔








پہلگام حملہ کے بعد بڑی کارروائی، کشمیر کے 48 اسپارٹس سیاحوں کیلئے بند، دیکھئے پوری فہرست
اپنی خوبصورت وادیوں اور پہاڑوں کے لئے مشہور جموں و کشمیر ایک بار پھر سیکورٹی ایجنسیوں کی کڑی نگرانی میں ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قدم عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے اور حالات معمول پر آنے پر ہی سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار کے مطابق وادی کے دیگر سیاحتی مقامات جو کھلے ہیں انہیں سخت حفاظتی حصار میں رکھا گیا ہے۔
محض ایک ہفتہ پہلے تک پہلگام کا بازار سیاحوں سے بھرا ہوا تھا لیکن اب وہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کافی کمی آگئی ہے۔ مقامی لوگوں کو اندیشہ ہے کہ سیاحت میں اس کمی سے ان کی آمدنی پر بڑا اثر پڑے گا۔ گزشتہ ہفتے پیش آئے ہولناک واقعے سے شہر ابھی تک سنبھل نہیں پایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔پہلگام حملے کے بعد سیاحوں میں خوف کا ماحول ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے دورے منسوخ کر رہے ہیں یا وقت سے پہلے واپس لوٹ رہے ہیں۔ انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔










’کوئی خاموش نہیں رہے گا‘، اسدالدین اویسی نے کچھ اس طرح اڑائی پاکستان کی دھجیاں، بتا دیا ہندوستان سے کتنا پیچھے ہے پاکستان
حیدرآباد : جموں و کشمیر کے پہلگام کی وادی بیسرن میں دہشت گردانہ حملہ پر پورے ملک میں غم و غصہ ہے۔ ہر طرف سے مسلسل ردعمل آرہے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ایک بار پھر پاکستان پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی وزیر کی طرف سے ایٹمی حملے کی دھمکی پر بھی کرارا جواب دیا ۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے لوگوں سے خصوصی اپیل کی تھی کہ وہ جمعہ کے دن ہاتھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر نماز پڑھیں۔ اب اویسی نے ایک بار پھر پہلگام حملہ پر پاکستان کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے لیے ایک بار پھر پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ پاکستان ہندوستان سے نصف صدی پیچھے ہے۔ اویسی مہاراشٹر کے پربھنی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے دہشت گردانہ حملے کے لیے پاکستان پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے پاکستانی لیڈروں کی دھمکیوں کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہندوستان سے آدھا گھنٹہ پیچھے نہیں بلکہ نصف صدی پیچھے ہیں۔ آپ کے ملک کا بجٹ ہمارے فوجی بجٹ کے برابر بھی نہیں ہے۔ایٹمی بم کی دھمکی نہ دیں
اسد الدین اویسی نے کہا کہ پاکستان بار بار کہتا ہے کہ ان کے پاس نیوکلیئر بم، ایٹم بم ہیں۔ یاد رکھیں اگر آپ کسی دوسرے ملک میں جا کر بے گناہ لوگوں کو مارتے ہیں ، تو کوئی ملک خاموش نہیں رہے گا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے دہرایا کہ دہشت گردوں نے پہلگام میں سیاحوں کا قتل کرنے سے پہلے ان کا مذہب پوچھا۔ انہوں نے کہا آپ کس مذہب کی بات کر رہے ہیں؟ آپ خوارج سے بھی بدتر ہیں۔ یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ آپ داعش کے جانشین ہیں۔’کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ‘
اسد الدین اویسی نے وزیراعظم مودی سے یہ بھی کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر کچھ اینکر کشمیریوں کے خلاف بول رہے ہیں، وہ بے شرم ہیں، اگر کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا تو کشمیری بھی ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہیں، ہم ان پر شک کیسے کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کشمیری تھا جس نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دے دی اور یہ ایک کشمیری تھا جس نے ایک زخمی بچے کو اپنی پیٹھ پر اٹھا رکھا تھا اور اس کی جان بچانے کے لیے 40 منٹ تک پیدل چلا۔








*🛑سیف نیوز اُردو*

جنریشن زی، سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت فٹنس کے مستقبل کو کیسے بدل رہی ہے؟ ویک اینڈ یا اس سے قبل کی رات کی محفلوں کو ...