مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کا طیارہ بارامتی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس حادثے میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موت ہوگئی ہے۔ ان کی عمر 66 سال تھی اور وہ گزشتہ 40 برسوں سے ریاست کی سیاست میں سرگرم تھے۔لینڈنگ کے دوران یہ حادثہ ہوا۔ طیارے میں 5 افراد سوار تھے ۔ اس حادثے میں سبھی کی موت ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ، بارامتی میں کچھ اجلاس میں شرکت کرنے جارہے تھے۔بارامتی پوار خاندان کا مضبوط قلعہ تصور کیا جاتا ہے۔
اجیت پوار کی ناگہانی موت سے ریاست میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے، سیاسی لیڈروں اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔طیارہ حادثے کے حوالے سے پرائم منسٹر نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے فون پر جانکاری لی ہے۔ پرائم منسٹر نریندر مودی نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اجیت پوار پرائیویٹ طیارے سے بارامتی جارہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ، طیارے نے صبح 8:10 پر ممبئی سے اڑان بھری تھی اور 8:45 منٹ پر یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کے بعد، طیارے میں آگ لگ گئی ۔یہ حادثہ اجیت پوار کے آبائی ضلع مہاراشٹر کے بارامتی علاقے میں پیش آیا۔ بارامتی پونے ضلع میں ہے، اور یہاں کا ہوائی اڈہ چھوٹے طیاروں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اجیت پوار کا طیارہ ممبئی سے بارامتی جا رہا تھا۔ شدید بارش یا لینڈنگ کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا ہو، تاہم اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔