مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی (منصورہ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس المعروف منصورہ انجینئرنگ کالج میں گزشتہ دنوں انجینئرنگ ڈگری کورس کے سال سوم اور آخر میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے پانچ روزہ سافٹ اسکل اینڈ لائف اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
ڈاکٹر شاہ عقیل احمد نے بتایا کہ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل میں طلبہ کے پلیسمنٹ کیلئے مختلف سرگرمیوں کو انجام دیا جا رہا ہے۔ جن میں سافٹ اسکل ٹریننگ پروگرام، ماک انٹرویو، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام، انگلش کمیونیکیشن اسکل پروگرام، پلیسٹمنٹ ڈرائیو، انڈسٹریزیل وزٹ اور کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو وغیرہ شامل ہیں۔
اسی مقاصد کے پیش نظر منصورہ انجینئرنگ کالج میں قائم ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے منعقد اس پروگرام میں ناسک کے سنیئر ٹرینرز جناب مادھوکر دوبے ( سافٹ اسکل سرٹیفائڈ ٹرینر)اور محترمہ پرتیما کارکالے نے طلبہ کو شخصیت سازی، کمیونی کیشن اسکل، گروپ ڈسکشن، خود اعتمادی، بائیوڈاٹا اور عریضہ نویسی سمیت انڈسٹری کے تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیت فراہم کی۔اس پرروگرام کے کوآرڈینیٹر پروفیسر اسماعیل انصاری ( ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر)نے پلیسمنٹ کے لئے اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر آصف رسول (ڈین، ٹی اینڈ پی) نے اس کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس پروگرام کے مہمان و مقرر خصوصی جناب مادھوکر دوبے اور محترمہ پرتیما کارکالے میڈم کا جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ وہیں جامعہ محمدیہ کے چیئرمن جناب ارشد مختار صاحب نے اس پروگرا م کے کامیابی پر ٹیم ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ اور پروگرام میں شریک طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس طرح سےڈاکٹر یعقعوب انصاری ( پرنسپل، ڈپلومہ کالج)، ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر نوید حسین( ڈین ریسرچ) ، ڈاکٹر دلاور حسین( ڈین ایڈمیشن)، ڈاکٹر فہد اقبال( ڈین آئی کیو آے سی) اور دیگر ذمہ داران نے طلبہ کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس پروگرام میں روزانہ ڈیڑھ سو سے زائد انجینئرنگ ڈگری کورس کے سال سوم اور آخر میں زیر تعلیم طلبہ نے شرکت کی اور استفادہ کیا۔ اس پرگرام کو کامیاب بنانے میں پروفیسر اسماعیل انصاری ( ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر)، پروفیسر فیضان انصاری، پروفیسر مومن شہباز ،پروفیسر محسن صدیقی، پروفیسر فہد بلال، پروفیسر زاہد فیضی، پروفیسر جویریہ صدف، اویناش آہیئر، نکھل لاڈکے اور دیگر نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھر پور تعاون پیش کیا۔
مالیگاؤں کو "سولار ہب" بنانے کا عزم: انجینئر عرفان
مالیگاؤں (پریس ریلیز) — شہر میں ٹائٹانک بزنس ہب کے تحت جاری مفت سولار ٹیکنیشین کورس کا 12واں بیچ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ اس سے قبل 11 بیچوں کی تکمیل ٹائٹانک بزنس ہب میں ہوئی تھی، جب کہ بارہواں بیچ مسجد نمرہ، اقصیٰ کالونی میں منعقد کیا گیا۔
30 روزہ مفت کورس میں تقریباً 70 شرکاء کو "سولار ٹیکنیشین" کی تربیت دی گئی۔ کورس کے اختتام پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور فارغ طلبہ کی عملی کارکردگی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کی گئی۔ سرٹیفیکیٹ کی تقسیم کا پروگرام اردو گھر میں عشاء کے بعد رکھا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ معززین شریک ہوسکیں۔ اسی موقع پر 13ویں بیچ کے اندراج کا آغاز بھی کیا گیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر جناب احسان شیخ صاحب نے شرکت کی، جو اپنے بھائی جناب شیخ آصف رشید صاحب کی نمائندگی کررہے تھے۔ یاد رہے کہ شیخ آصف صاحب نے مالیگاؤں کی کئی مساجد کو مفت سولار سسٹم فراہم کرنے کی شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مفتی عامر ملی صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے انجام دیے۔
دیگر معزز مہمانوں میں انجینئر عرفان احمد صاحب، بلال انصاری (سولار ایکسپرٹ)، ایوب فیضی (سابق پرنسپل اے ٹی ٹی)، ڈاکٹر ساجد نعیم، شکیل حنیف (اے ٹی ٹی ہائی اسکول، ہمارا مالیگاؤں بلاگ)، ساجد دیوان، حارث قادری، محمد علی، افتخار انجینئر، اقبال انجینئر، اشفاق منصوری (امام نمرہ مسجد)، آزاد انور (منظوم پیشکش)، آصف مسعود (فارمیسی کالج)، اشفاق لعل خان (جے اے ٹی)، جاوید منصوری (سیوا)، منیب فیت والا، اور اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے رضوان سر شامل تھے۔
انجینئر عرفان احمد اور عبداللہ انصاری کی نگرانی میں تربیت پانے والے کئی طلبہ آج مالیگاؤں، ناسک اور بنگلور میں روزگار سے وابستہ ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کورسز اور روزگار کے مواقع کے لیے طلبہ سے کبھی کوئی معاوضہ نہیں لیا گیا۔ جن طلبہ کو فوری طور پر روزگار میسر نہ ہوسکا، انہوں نے بھی کورس مکمل کرنے کے بعد مہارت حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
نمرہ مسجد کے ٹرسٹیان کی معاونت سے کورس میں شریک طلبہ نے عبداللہ انصاری کی رہنمائی میں مسجد کی چھت پر سولار سسٹم نصب کر کے اپنی عملی تربیت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
اس پروگرام میں سولار کلاسیز کے سابق طلبہ بھی شریک ہوئے۔ یہ خالص تعلیمی و سماجی تقریب تھی، جس میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ شہر کی نامور شخصیات نے شرکت کرکے طلبہ کے حوصلے بڑھائے۔
گھرکل یوجنا میں ہوئی کروڑوں کی لوٹ کھسوٹ کی جانچ کیلئے آزادانہ انکوائری کمیشن بنایا جائے
شہریان کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح، پرنسپل سیکرٹری نے مستقیم ڈگنیٹی کو مثبت کارروائی کا تیقن دیا
مالیگاؤں : 30 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے مہاراشٹر حکومت کے وزیر شہری ترقیات و نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور پرنسپل سیکرٹری وزیر شہری ترقیات موڑے کو ایک انتہائی چونکا دینے والی اور عوامی زندگی کو خطرہ پہنچانے والی ایک شکایت دی ہے جس کے مطابق انہوں نے شکایتی مکتوب میں کہا کہ 2009 میں، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ شراکت سے مالیگاؤں شہر کے مالدہ شیوار میں گھرکل اسکیم کے تحت 11,520 مکانات بنائے گئے تھے۔ لیکن ان مکانات کی تعمیر میں ٹھیکیدار نے بنیادی سہولیات، حفاظت اور پائیداری کا مکمل طور پر فقدان کیا اور اس کالونی کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو منتقل کر دیا۔ بدقسمتی سے میونسپل کارپوریشن نے بھی عوام کے تحفظ اور شہریوں کے مستقبل کی فلاح و بہبود کو دیکھنے کی بجائے لاپرواہی سے اس کالونی کو قبول کرلیا۔ جس کی وجہ سے آج بھی ہزاروں خاندان ہر موسم میں مشکل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔26 ستمبر 2025 کو تحصیلدار نے کارروائی کرتے ہوئے اس کالونی کے علاقے سے بڑے پیمانے پر ریت اور مٹی اور مورم کی چوری کا پردہ فاش کیاہے، تاہم یہ معاملہ چوری ریت تک محدود نہیں ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق کالونی کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پتھر، اینٹیں اور مورم کی بڑی مقدار بھی چوری ہو گئی ہے، جس سے تقریباً 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس چوری کے سبب عمارت کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کو خطرہ ہے اور عمارتیں کسی بھی وقت گر سکتی ہیں، جس سے ہزاروں عوام کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید لکھا کہ ہم نے پہلے اس معاملے کو مالیگاؤں میونسپل کمشنر اور میونسپل انجینئر کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔ لیکن انہوں نے کوئی فوری اور ٹھوس اقدام نہیں کیا۔ آخر کار تحصیلدار کی کارروائی سے ہی اس گھوٹالے کا پردہ فاش ہوا۔
مستقیم ڈگنیٹی نے منترالیہ میں آج وزیر شہری ترقیات کے پرنسپل سیکرٹری موڑے صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے میں ہونے والی تمام چوریوں کی آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، اور اس کے پیچھے ٹھیکیداروں، کارپوریشن آفیسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نام سامنے لائے جائیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اسی طرح کالونی میں تمام عمارتوں کا فوری طور پر اسٹرکچرل آڈٹ کرایا جائے اور اگر ضروری ہو تو رہائشیوں کی بحالی، عارضی طور پر نقل مکانی یا دیگر جان بچانے والے اقدامات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔چونکہ اس معاملے میں کارپوریشن انتظامیہ میں سنگین لاپرواہی اور بدعنوانی ثابت ہوئی ہے، اس لیے مالیگاؤں میونسپل کمشنر اور میونسپل انجینئر کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور سخت سزا دی جائے۔اگر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر ایڈیشنل تحصیلدار کے ذریعہ عائد کردہ ₹5,47,34,650/- کا جرمانہ براہ راست میونسپل کارپوریشن کے خزانے سے ادا کیا جائے تو اس کا بوجھ عام شہریوں کے ٹیکسوں پر پڑے گا۔ یہ ٹیکس عوام کی سہولت کے لیے ہیں جرمانے کی ادائیگی کے لیے نہیں۔ لہٰذا یہ جرمانہ متعلقہ قصور وار افسر، کمشنر اور میونسپل انجینئر کے ذاتی اثاثے ضبط کر کے وصول کیا جائے۔ اس کے لیے مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 میں ذمہ داری اور ضبطی کی دفعات کے مطابق کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ پورے معاملے کا جائزہ لے اور ایک آزاد انکوائری کمیشن کا تقرر کرے، اور محکمہ شہری ترقیات کو متعلقہ قواعد کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہیے۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ معاملہ صرف جائیداد کی چوری تک محدود نہیں ہے۔ یہ ہزاروں بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ، عوامی فنڈز کی لوٹ مار اور حکمرانی کے نظام میں اعتماد اور خیانت کا معاملہ ہے۔ اس لیے فوری اور سخت کارروائی ناگزیر ہے۔ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری براہ راست مداخلت سے انصاف دیا جائے گا۔مستقیم ڈگنیٹی نے اس خط کے ساتھ ایڈیشنل تحصیلدار کی جانب سے کی گئی کارروائی کا خط، ریت اور سامان کی چوری کی رپورٹ، سب ڈویژنل افسران کو دیے گئے خط کی کاپی کے ساتھ ساتھ کالونی کے علاقے میں ریت کی چوری کی وجہ سے پیدا ہونے والے گڑھوں کی تصاویر، جس سے مکینوں کی زندگیوں کو براہ راست خطرہ لاحق ہے، اور گھرکل کالونی کی تعمیر کے سنگین نقصانات اور خطرناک حالات کی تصاویر بھی منسلک ہیں۔
اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری نے مستقیم ڈگنیٹی کو تیقن دیا کہ مہاراشٹر حکومت اس معاملے میں سنجیدگی سے نوٹس لیکر انکوائری کریگی اور خاطی افراد و آفیسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔سیکرٹری نے اس مکتوب کی روشنی میں مالیگاؤں کارپوریشن سے بھی جواب طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی کے ہمراہ عبدالرحمن انصاری ، خورشید کابل وغیرہ موجود تھے ۔