Thursday, 8 May 2025

*🔴سیف نیوز اردو*





سری نگر ، پٹھان کوٹ اور ...پاکستان نے ہندوستان کے کن 15 مقامات نشانہ بنانے کی کوشش کی، دیکھئے پوری فہرست
ہندوستان کے آپریشن سندور کے جواب میں پاکستان نے آج صبح ہندوستانی فوج سے وابستہ 15 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ 07-08 مئی 2025 کی رات کو، پاکستان نے ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کرکے ہندوستان کے اونتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھانکوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بٹھنڈہ، چندی گڑھ، نال، پھلودی اور بھج سمیت شمالی اور مغربی ہندوستان میں کئی ہندوستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ ان کو انٹیگریٹڈ کاؤنٹر یو اے ایس گرڈ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے تباہ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی میزائلوں کا ملبہ اب ہندوستان کے کئی مقامات سے برآمد ہو رہا ہے۔ عاصم منیر بھلے ہی ہندوستان سے بدلہ لینے کے لاکھ دعوے کر رہے ہوں لیکن پڑوسی ملک کا ایک میزائل بھی ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکا۔

پاکستان کا فضائی دفاعی نظام تباہ
فوج نے یہ بھی کہا کہ آج صبح ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان میں کئی مقامات پر فضائی دفاعی ریڈار اور نظام کو نشانہ بنایا۔ ہندوستان نے بھی پاکستان کی طرح ہی اسی شدت کے ساتھ جواب دیا ۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق لاہور میں فضائی دفاعی نظام کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے فضائی دفاعی یونٹس کے HQ-9 ایئر ڈیفنس میزائل لانچروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ہندوستانی ڈرون حملوں میں چینی HQ-9 کا فضائی دفاعی نظام بری طرح تباہ ہو گیا ہے۔ ہندوستان مسلسل دو راتوں سے پاکستان کے فضائی دفاعی نظام میں سیندھ لگائی ہے۔ اس سے پڑوسی ملک کی سیکورٹی کی کمزوریوں کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔









ہندوستان نے پاکستان کو دیا ایک اور بڑا جھٹکا، لاہور کا ایئر میزائل ڈیفنس سسٹم کیا تباہ
ہندوستان نے پاکستان کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا۔ ہندوستان نے پہلے آپریشن سندور میں جیش اور لشکر کے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔ اب ہندوستان نے پاکستان کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا ہے۔ ہندوستان نے لاہور میں ایئر ڈیفنس ریڈار کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ اس طرح ہندوستانی فوج نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے فضائی دفاعی یونٹس کے HQ-9 ایئر ڈیفنس میزائل لانچروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ہندوستانی ڈرون حملوں میں چینی HQ-9 ایئر ڈیفنس بری طرح تباہ ہو گیا ہے۔ ہندوستان نے مسلسل دو راتوں تک پاکستان کے فضائی دفاعی نظام میں سیندھ لگائی ہے۔ اس سے پڑوسی ملک کی سیکورٹی کی کمزوریوں کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ پاکستان نے چینی فضائی دفاعی نظام کے گرد اپنا حفاظتی دائرہ بنا رکھا تھا ، جسے ہندوستان نے توڑ دیا۔پاکستان کی حماقت کا جواب
دراصل پاکستان کی جانب سے لونرنگ گولہ بارود بھیج کر ہندوستانی ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمارے 15 شہروں کو نشانہ بنایا تھا۔ لیکن ہندوستان نے روسی S-400 کا استعمال کر کے پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے لاہور اور راولپنڈی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں بڑی تعداد میں ڈرون بھیج دئے۔
پاک فضائیہ کا دفاعی نظام تباہ
ہندوستان کی اس کارروائی میں پاکستان کے فضائی دفاعی یونٹس کے HQ-9 ایئر ڈیفنس میزائل لانچر کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ہندوستانی میزائلوں نے پاکستان کے فضائی دفاعی نظام سے بغیر کسی پریشانی کے سرحد پار کی اور صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے کیمپوں پر حملہ کیا۔پاکستان کو نیا جھٹکا
ہندوستان نے پاکستان کو یہ جھٹکا ایسے وقت میں دیا ہے جب پہلگام حملے اور آپریشن سندور کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ دراصل، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، ہندوستان نے کل یعنی 7 مئی کو پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آپریشن سندور شروع کیا تھا۔ اس کارروائی میں جیش اور لشکر کے دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کر دیا گیا تھا۔










تلنگانہ میں نکسلیوں کا حملہ، آئی ای ڈی دھماکے میں 3 فوجی شہید، متعدد زخمی
حیدرآباد: تلنگانہ کے ملاگو میں نکسلیوں نے ایک آئی ای ڈی دھماکہ کیا ہے۔ تلنگانہ گرے ہاؤنڈ فورس کے تین جوان شہید ہو گئے۔ کئی فوجی زخمی بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نکسلیوں نے تلنگانہ-چھتیس گڑھ سرحد پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں۔
نکسل مخالف فورس گرے ہاؤنڈس کے تین فوجی نکسلیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہو گئے۔ اس سال تلنگانہ پولیس کی ماؤنواز مخالف کارروائیوں میں جوانوں کی شہادت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

تلنگانہ کے سینئر پولیس حکام کے مطابق، یہ جوان ملوگو ضلع کے وجدو پیرور جنگلاتی علاقے میں معمول کے علاقے پر تسلط کی مشق میں شامل تھے۔ اس دوران یہ دھماکہ ویربھدراورم تاڈاپالا پہاڑیوں کے قریب ہوا۔









🛑*سیف نیوز بلاگر*

*آبنائے ہرمز میں پھر بھڑکی آگ، ٹینکر پر میزائل حملہ، 5 ہندوستانی بھی تھے سوار، دوست نے بڑھایا مدد کا ہاتھ* ایران جنگ شروع ہونے...