Tuesday, 17 March 2026

*🛑سیف نیوز اُردو*



*حضرت کلو شاہ عیدگاہ پر قاضیِ اہلِ سنت مفتی واجد علی یار علوی صاحب کو تاحیات امام بنایا جائے*
موجودہ دور فتنوں اور آزمائشوں کا دور ہے، جہاں اہلِ حق کو بارہا بے بنیاد الزامات اور بہتان تراشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ہی ایک باوقار، باعلم اور باعمل شخصیت قاضیِ اہلِ سنت *مفتی واجد علی یار علوی صاحب* بھی ان دنوں کچھ مفاد پرست اور سیاسی ذہن رکھنے والے افراد کی جانب سے ناحق تنقید اور بہتان کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔
*حضرت مفتی واجد علی یار علوی صاحب* کی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، مسلکِ اہلِ سنت کی پاسداری، اور عوام کی اصلاح و رہنمائی میں گزری ہے۔ آپ کی علمی خدمات، خطابت، تقویٰ اور دیانت داری کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ حضرت کلو شاہ عیدگاہ جیسے اہم مقام پر آپ کی امامت نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ عوام کے لیے ایک مضبوط دینی رہنمائی کا ذریعہ بھی ہے۔
یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ کچھ سیاسی عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ایک نیک، مخلص اور دین دار بزرگ عالمِ دین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے الزامات نہ صرف ایک فرد پر حملہ ہیں بلکہ پورے دینی نظام اور اہلِ سنت کے اتحاد کو کمزور کرنے کی سازش بھی ہو سکتے ہیں۔
لہٰذا ہم *آل انڈیا سنی جمعیت العلماء* سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ حق و انصاف کا ساتھ دیتے ہوئے *مفتی واجد علی یار علوی صاحب* کوحضرت کلو شاہ عیدگاہ کا تاحیات امام مقرر کریں، تاکہ باطل قوتوں کو واضح پیغام ملے کہ اہلِ سنت اپنے علماء کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قسم کی ناحق مہم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ہم تمام اہلِ ایمان سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ افواہوں سے بچیں، تحقیق کو اپنا شعار بنائیں، اور اپنے علماء کا دفاع کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حق کو پہچاننے اور اس پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

*انجمن سرکار مفتئ اعظم*
رضا پورہ مالیگاؤں







*روزنامہ انقلاب کے مقامی نامہ نگار اور صحافی مختار عدیل کے والد محمد ایوب اشرفی اپنے مالکِ حقیقی سے جاملے۔*
*مالیگاؤں: یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے کہ اسلامپورہ و مہاڈاپلاٹ ٹیپو سلطان چوک کی مشہور و معروف شخصیت، حاجی فہیم اشرفی ھوٹل والے کے پوتے، حاجی محمد اشرفی کے بھتیجے، عبدالعزیز پتنگ والے کے لڑکے، روزنامہ انقلاب ممبئی کے نامہ نگار مختار عدیل اور محمد یاسین کے والد، *محمد ایوب اشرفی* آج بروز منگل 17/مارچ 2026ء بمطابق 27/رمضان المبارک 1447ھ کو دوپہر 12 بجے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
واضح رہے کہ مرحوم کے صاحبزادے، روزنامہ انقلاب کے مقامی نامہ نگار جناب مختار عدیل ضروری کام کے سلسلے میں اپنے پیر خانہ کچھوچھہ شریف یوپی گئے ہوئے ہیں، والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی وہ لکھنئو سے ممبئی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ امید ہے کہ رات 12/1 بجے تک وہ مالیگاؤں پہنچ جائیں گے اور تبھی ان کے والد گرامی مرحوم محمد ایوب اشرفی کی تدفین عائشہ نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔*
*رنج و غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں، اللہ کریم اپنے حبیب کریم علیہ السلام کے صدقے مرحوم کے سئیات کو حسنات سے مبدل فرمائے، قبر و حشر اور پل صراط کی منزلیں ان کے لیے آسان فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجرِ جزیل عطا فرمائے۔ آمین*
*شریکانِ غم: مفتی واجد علی یار علوی، مفتی نعیم رضا مصباحی، مفتی مدثر حسین ازہری، مولانا محمود الحسن رضوی، حاجی یوسف الیاس، حاجی ذلفقار سیٹھ جاوید انور، محمد عمران رضوی، صوفی نور العین صابری، رئیس احمد رضوی، اسلم رضوی، رفیق رضوی، صدر و اراکین ال انڈیا سنی جمعیتہ العلماء مالیگاوں*








کمر کو درد سے محفوظ رکھنے کے لیے سونے کی بہترین پوزیشن کون سی؟
جیسے صحت مند غذا صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے اسی طرح اچھی اور پُرسکون نیند بھی تندرست اور توانا جسم کے لیے بہت اہم ہے۔ مناسب نیند دماغ کو فعال رکھنے، جذباتی توازن کو برقرار رکھنے اور جسم کو تازہ دم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق مناسب نیند دماغ کی درست کارکردگی، جذباتی توازن اور جسمانی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہارمونز کو متوازن رکھنے، مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے۔لیکن نیند کے دوران کچھ عوامل خلل پیدا کر سکتے ہیں اور مختلف مسائل کو جنم دے سکتے ہیں۔ ان میں ایک عام مسئلہ غلط پوزیشن میں سونا ہے۔
غلط پوزیشن میں سونا نہ صرف نیند کے معیار کو متاثر کرتا ہے بلکہ کمر میں درد کا بھی سبب بنتا ہے۔ جیسے کہ پیٹ کے بل سونے سے ریڑھ کی ہڈی اور گردن پر دباؤ پڑتا ہے۔
جب سوتے وقت ریڑھ کی ہڈی کو مناسب سہارا نہ ملے تو پٹھوں میں کھچاؤ اور اکڑن پیدا ہو سکتی ہے۔ اور اس طرح پہلے سے موجود کمر کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے یا نئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
کمر کے درد سے بچنے کے لیے سونے کی بہترین پوزیشن کون سی ہے آئیے جانتے ہیں۔
عام طور پر کمر کے بل یا کروٹ لے کر سونا سب سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔
کمر کے بل سونا
کمر کے بل سونے سے جسم کا وزن برابر تقسیم ہو جاتا ہے اور دباؤ کم پڑتا ہے۔
گھٹنوں کے نیچے تکیہ رکھنے سے ریڑھ کی ہڈی کا قدرتی خم برقرار رہتا ہے اور نچلی کمر پر دباؤ کم ہو جاتا ہے۔کروٹ لے کر سونا
کروٹ لے کر سونا بھی ریڑھ کی ہڈی کے لیے بہت مفید ہے۔ کروٹ لے کر سونے والوں کو گھٹنوں کے درمیان تکیہ رکھنا چاہیے تاکہ جسم سیدھا رہے اور کولہوں اور نچلی کمر پر دباؤ کم ہو۔
کروٹ لے کر ٹانگوں کو جسم کی طرف موڑ کر سونا۔
یہ پوزیشن ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے درمیان جگہ پیدا کرتی ہے جو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے جنہیں ریڑھ کی ہڈی کے مسائل ہوں۔
اگر آپ اس پوزیشن کو زیادہ آرام دہ بنانا چاہتے ہیں تو سکڑ کر لیٹتے ہوئے جسم کو ڈھیلا چھوڑیں۔
کمر کے درد سے بچنے کے لیے چند اضافی باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
درست گدّے کا انتخاب
درست گدے کا انتخاب بہت اہم ہے کیونکہ درمیانی سختی والا گدا جسم کو مناسب سہارا دیتا ہے اور آرام بھی فراہم کرتا ہے۔
اگر گدا پرانا ہو چکا ہو اور جسم کو سہارا نہ دیتا ہو تو اسے بدل دینا بہتر ہے۔
تکیے کا انتخاب
تکیے کا انتخاب بھی درست ہونا چاہیے تاکہ گردن سیدھی پوزیشن میں رہے۔
کمر کے بل سونے والوں کے لیے پتلا تکیہ بہتر ہوتا ہے جبکہ کروٹ لے کر سونے والوں کو قدرے موٹا تکیہ زیادہ فائدہ دیتا ہے۔
ایک ہی وقت پر سونا اور جاگنا
نیند کے معمولات کو بہتر بنانا بھی ضروری ہے۔ روزانہ ایک ہی وقت پر سونا اور جاگنا جسم کو بہت حالت میں رکھتا ہے۔
کمرے کا ماحول
سونے کے لیے کمرے کا ماحول آرام دہ ہونا چاہیے۔ کمرہ قدرے ٹھنڈا، تاریک اور پُرسکون ہو تو نیند بہتر آتی ہے۔سکرین کے استعمال سے گریز
سونے سے پہلے سکرین کے استعمال کو کم کرنا بھی مفید ہے۔
سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے موبائل یا دیگر سکرینوں کو دیکھنے سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ ان کی روشنی نیند کے قدرتی نظام میں خلل ڈالتی ہے۔
پُرسکون سرگرمیاں
سونے سے پہلے خود کو پُرسکون کرنے والی سرگرمیاں اپنائیں۔
مطالعہ، مراقبہ یا ہلکی پھلکی سٹریچنگ ذہن کو سکون دیتی ہے اور جسم کو نیند کے لیے تیار کرتی ہے۔
دن بھر متحرک رہنا اور رات کو ہلکا کھانا کھانا بھی بہتر نیند میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کمر کے درد سے بچنے کے لیے اپنی سونے کی پوزیشن پر توجہ دیں اور آرام دہ نیند کے لیے ان عادات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

सैफ न्यूज

श्रीराम नवमीनिमित्त नागरी सुविधा पुरवण्याची रामभक्तांची मागणी.. महोदय, आज 18 मार्च रोजी मालेगाव शहरातील रामभक्त बांधवांनी श्रीरा...