Tuesday, 17 March 2026

*🛑سیف نیوز اُردو*


اسرائیل کے وزیردفاع کا ایران کے سیکورٹی چیف علی لاریجانی کو قتل کرنے کا دعویٰ
تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ فضائی حملوں میں ایران کے سیکورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیا اور وہ اس کارروائی میں ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق یہ حملہ گزشتہ رات کیا گیا جس میں علی لاریجانی کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا۔ تاہم ایران کی جانب سے اب تک اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے بھی اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ان رپورٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ وہ اس حملے میں جاں بحق ہوئے یا صرف زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جس کے باعث صورتحال ابھی تک غیر واضح ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے ایک اور بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پاسدارانِ انقلاب کی ذیلی پیراملٹری فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو بھی ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں فضائیہ نے تہران کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی بیان کے مطابق غلام رضا سلیمانی گزشتہ چھ برس سے بسیج فورس کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں ایک اہم عسکری شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ تاہم ایران کی جانب سے اس دعوے کی بھی تاحال تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔









مہاراشٹراسمبلی میں فریڈم آف ریلیجن ایکٹ بل 2026 منظور، خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا کی تجویز
مہاراشٹر اسمبلی نے فریڈم آف ریلیجن ایکٹ بل 2026 منظور ہوگیا ہے۔ بیتی شب (پیر،16 مارچ) اسمبلی میں یہ بل منظور ہوا۔ مجوزہ قانون کا مقصد دھوکہ دہی،بہلا پھسلا کر یا زور زبردستی، شادی یا کسی دوسرے فریب سے مذہب تبدیل کرنے کے واقعات کو روکنا ہے۔

وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کا کہنا ہے کہ یہ قانون کسی مخصوص مذہب کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد غیرقانونی تبدیلی مذہب کو روکنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل دستورہند کے آرٹیکل 25 کے تحت کسی شخص کے مذہب پر عمل کرنے کے آئینی حق پر پابندی نہیں لگاتا لیکن اس میں زبردستی یا دھوکے سےدوسروں کو مذہب تبدیل کرنے کا حق شامل نہیں ہے۔حکومت کے مطابق، قانون تمام مذاہب پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے اور اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تبدیلی مذہب کا عمل رضاکارانہ اور شفاف ہو۔ نئے قانون کی رو سےمتاثرہ شخص یا قریبی رشتہ دار شکایت درج کرا سکتے ہیں اور حکام یا پولیس مشتبہ غیر قانونی تبدیلیوں پر کارروائی کر سکتی ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے پرسخت سزا کی تجویز

قانون کی خلاف ورزی کرنے پر تین سے پانچ سال کی قید اور50 ہزار سے1 لاکھ روپئے کے جرمانے کی تجویز ہے۔ اگر مذہب تبدیلی کا معاملہ کسی نابالغ، خاتون، ذہنی طور پر معذور شخص یا درج فہرست ذات/قبائل کے فرد سے متعلق ہو تو زیادہ سے زیادہ 7 سال قید اور2 لاکھ روپئے تک جُرمانے کی تجویز ہے۔

اگر معاملہ اجتماعی مذہب تبدیلی کا معاملہ ہو، تو اس کے لیے اس سے بھی زیادہ سخت سزا کی تجویز ہے۔ اجتماعی مذہب تبدیلی کے کیس میں 10 سال قید اور5 لاکھ روپئے تک جُرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ مجوزہ قانون کی رو سے ملزم کو ہی یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے تبدیلی مذہب کے لیے دھوکہ دہی نہیں کی ہے۔مجوزہ قانون میں رضاکارانہ طور پر مذہب تبدیل کرنے کے عمل کے لیے بھی ایک طریقہ کار طے کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت مذہب تبدیل کرنے سے قبل متعلقہ شخص کو مجاز اتھارٹی کوپیشگی اطلاع دینی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنما یا متعلقہ تنظیم کو بھی30 کا نوٹس دینا ہوگا اس کے علاوہ مذہب تبدیل کرنے کے بعد متعلقہ شخص اور اس کا اہتمام کرنے والی تنظیم کو حلف نامہ بھی داخل کرنا ہوگا۔ بل کو اب منظوری کے کیے لیجسلیٹو اسمبلی میں پیش کیا گیا جائے گا۔








ایل پی جی لے کر گجرات کے واڈینار بندرگاہ پہنچا بھارتی جہاز ’نندا دیوی‘
بھج: بھارتی جہاز نندا دیوی منگل کے روز ایل پی جی لے کر گجرات کے واڈینار بندرگاہ پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق یہ جہاز صبح تقریباً 11:25 بجے بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ اس ہفتے مغربی ساحل پر ایل پی جی لے کر پہنچنے والا یہ دوسرا جہاز ہے، اس سے قبل شوالک ایک دن پہلے مندرہ بندرگاہ پہنچا تھا۔آبنائے ہرمز کے راستے سفر

دونوں جہاز آبنائے ہرمز سے ہو کر بھارت پہنچے ہیں، جہاں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سمندری راستہ متاثر ہے۔ ایران کی اجازت کے بعد ہی ان جہازوں کو گزرنے دیا گیا۔ بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور انتباہات کے سبب فروری کے آخر سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

بندرگاہوں کو ہدایات جاری

پیر کے روز کانڈلا بندرگاہ کے حکام نے ہدایت جاری کی تھی کہ ایل پی جی لے جانے والے تمام جہازوں کو ترجیحی بنیاد پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی جائے، تاکہ مال اتارنے کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور تاخیر کم ہو۔

فراہمی یقینی بنانے کی کوشش

دین دیال پورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا کہ وزارتِ بندرگاہ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں نے تمام بندرگاہوں کو ایل پی جی سے بھرے جہازوں کو ترجیح دینے کی ہدایت دی ہے، تاکہ ملک بھر میں گھریلو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شوالک کی آمد اور تیاری

قطر سے تقریباً 46 ہزار ٹن ایل پی جی لے کر آنے والا شوالک اپنی نو روزہ سفر مکمل کرنے کے بعد پیر کی شام مندرہ بندرگاہ پہنچا۔ بندرگاہ حکام نے پہلے ہی تمام دستاویزی اور ڈوکنگ انتظامات مکمل کر لیے تھے تاکہ بغیر کسی تاخیر کے مال اتارنے کا عمل شروع کیا جا سکے۔

توانائی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش

حکام کے مطابق یہ دونوں جہاز گھریلو اور صنعتی استعمال کے لیے ایل پی جی کی سپلائی بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، کیونکہ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کے ایک بڑے حصے کے لیے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

راستے میں ہیں کئی جہاز

نندا دیوی کی آمد کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات سے تقریباً 81 ہزار ٹن خام تیل لے کر آنے والا ایک اور جہاز جگ لاڈکی بھی راستے میں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کے مغرب میں 22 بھارتی پرچم والے جہاز موجود ہیں، جن میں مجموعی طور پر 611 ملاح سوار ہیں۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

امریکہ کا بڑا جھٹکا دینے کی تیاری میں سعودی عرب، ’اسلامک نیٹو‘ کی تیاری، اس بار پاکستان کو خبر تک نہیں سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ...