Friday, 6 March 2026

*🔴سیف نیوز اردو*


*انتہائی افسوسناک خبر*

شعبان نگر کی مشہور و معروف شخصیت،
محبِ اہلِ بیتؑ اور خادمِ تعزیہ داری
`نہال اجمیری صاحب` کا اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون 
جنازہ رات میں 11 بجے عائشہ نگر قبرستان لے جایا جائے گا
آپ کا شمارشعبان نگر کی ان شخصیات میں ہوتا تھا جو ہمیشہ مجالس، جلوس اور تعزیہ داری کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے۔ آپ کی دینی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال کی خبر سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
صدمے کی اس گھڑی میں مرحوم نہال اجمیری صاحب کے جملہ اہل خانہ کو تعزیت پیش کی جاتی ہے اور دعا کی جاتی ہے کہ مولاے کریم اپنے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم و اہلِ بیتِ کےصدقے مرحوم کے درجات بلند فرمائے، کروٹ کروٹ جنت کی بہاریں نصیب فرمائے،جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عطا فرمائے. آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین علیہ وعلیٰ آلہ و اصحابہ افضل الصلاۃ والتسلیم وعلینا معھم ولھم وبھم وفیھم اجمعین۔

تعزیت کنندگان:
*جاوید احمد معین الدین* *اشرفی شفیق رانا* *ایوب اشرفی صاحب* *قربان غلام رسول* *رئیس انصاری*
*ستار* جاوید صفوی۔ مختار صفوی۔ انیس چشتی ۔ مولانا سعید اشرفی آمین چشتی تصور علی سونو مختار برکاتی و دیگر اراکین *شھر تعزیہ کمیٹی مالیگاؤں*

*🔴سیف نیوز اردو*

یو پی ایس سی میں کل 53 مسلم امیدوار کامیاب، یہاں دیکھیں فہرست یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے جمعہ کو 2025 ک...