*پریس نوٹ: مالیگاؤں بدعنوانی کیس؛ حکومت ہند سے لیٹر ملنے پر ممبئی منترالیہ نے میونسپل کارپوریشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی*
تاریخ: 6 مارچ، 2026
ممبئی/مالیگاؤں: مالیگاؤں میں مبینہ بدعنوانی اور فنڈز کے خرد برد کے معاملے میں حکومتِ مہاراشٹر نے تیزی دکھاتے ہوئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن (MMC) کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ 10 فروری 2026 کو منترالیہ (محکمہ شہری ترقی) سے جاری کردہ ایک سرکاری خط کے ذریعے کارپوریشن کو اس معاملے میں فوری جواب دہی کا حکم دیا گیا ہے۔
*منترالیہ کے خط کی اہم ہدایات:*
حکومتِ مہاراشٹر کے افسر محسن باغبان کی جانب سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو بھیجے گئے لیٹر میں درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں:
*فوری کارروائی: کلیم یوسف عبداللہ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔*
*تفصیلی رپورٹ کی طلبی:* جس معاملے میں ریاستی حکومت کی سطح پر کارروائی کی ضرورت ہے، اس کے لیے کارپوریشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے واضح تبصروں اور ضروری دستاویزات کے ساتھ ایک مکمل تجویز (Proposal) حکومت کو بھیجے۔
قانونی تقاضے: رپورٹ تیار کرتے وقت مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے مختلف احکامات اور رہنما خطوط کو لازمی طور پر مدنظر رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔
پس منظر:
یہ لیٹر اس شکایتی خط 2025-12-19 کے تسلسل میں بھیجا گیا ہے جو کلیم یوسف عبداللہ کی شکایت پر کابینہ سیکرٹریٹ، حکومتِ ہند کی جانب سے مہاراشٹر حکومت کو موصول ہوا تھا۔ اس میں مالیگاؤں میں 4000 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی SIT کے ذریعے تفتیش اور ساتھ ہی ٹینڈر نمبر MMC/PWB/TEN-6/24-25 میں بدعنوانی کی تحقیقات اور اکاؤنٹس کی فارینسک آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
*شکایت کنندہ کا ردعمل:*
شکایت کنندہ کلیم یوسف عبداللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے بعد اب ریاستی حکومت کا یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی میں بدعنوانی کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے، جس کے پریشر میں شہر میں بہت سے کام ہو پائے ورنہ بدعنوان سیاسی لیڈروں، ٹھیکیداروں اور ادھیکاریوں نے ماضی کی طرح کروڑوں روپے بِنا کام کئے ہڑپ کرنے کی پلاننگ کی ہوئ تھی۔ انہوں نے اس ضمن میں ریمائنڈر لیٹر دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منترالیہ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران حقائق کو چھپانے کے بجائے شفاف تحقیقات کریں اور عوامی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مفاد عامہ میں ہماری کوششیں جاری رہیں گی ان شاءاللہ۔
گرین مالیگاؤں ڈرائیو
۔🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
*( غزوۂ بدر - 313)*
نیوارا پبلیکشنز کی کتابیں — اسلامی تعلیم اور شعورِ زندگی کا بہترین ذریعہ
✍️ مولانا محمد زید عمری
چیئرمین : الفرقان انگلش میڈیم اسکول پاچورہ ضلع جلگاؤں
----------------------------------------------
آج کے دور میں تعلیم صرف معلومات فراہم کرنے کا نام نہیں بلکہ ایسی تربیت کا تقاضا کرتی ہے جو بچوں کی شخصیت، کردار اور شعورِ زندگی کو مضبوط بنائے۔ اسی مقصد کے تحت نیوارا پبلیکشنز کی کتابیں ایک منفرد اور با مقصد تعلیمی سلسلہ پیش کرتی ہیں جو بچوں کو علم کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار، اخلاق اور مثبت سوچ سے بھی روشناس کراتی ہیں۔
نیوارا پبلیکشنز کی کتابوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ان میں مختلف اسباق اور موضوعات کو قرآنی حوالہ جات کے ساتھ مختصر اور دلنشین کہانیوں کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ انداز بچوں کی نفسیات کے عین مطابق ہے، کیونکہ بچے کہانیوں کے ذریعے نہ صرف جلد سیکھتے ہیں بلکہ اسباق کو یاد بھی رکھتے ہیں۔ ان کہانیوں کے ذریعے بچوں میں اسلامی تعلیمات، اخلاقی اقدار، زندگی کے عملی اصول اور معاشرتی شعور کو بآسانی پروان چڑھایا جاتا ہے۔
ان کتابوں میں صرف نصابی تعلیم نہیں بلکہ شعورِ زندگی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہر سبق میں بچوں کو اچھے اخلاق، سچائی، ہمت، خدمتِ خلق، ذمہ داری اور اللہ پر توکل جیسے بنیادی اسلامی اصولوں کی طرف رہنمائی دی جاتی ہے۔ اس طرح طالب علم صرف ایک اچھا طالب علم ہی نہیں بلکہ ایک باکردار اور با شعور انسان بننے کی طرف بھی قدم بڑھاتا ہے۔
نیوارا پبلیکشنز کی ایک اور نمایاں اور بامقصد علامت عدد 313 ہے، جو تمام کتابوں کے سرورق پر بطور خاص شامل کیا گیا ہے۔ یہ عدد دراصل غزوۂ بدر کی یاد دلاتا ہے، وہ تاریخی معرکہ جس میں صرف 313 مخلص صحابہ نے اللہ کی مدد اور اپنے ایمان کی قوت سے باطل کے بڑے لشکر کو شکست دی۔
اس علامت کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کے دل و دماغ میں اس عدد کے بارے میں تجسس اور اشتیاق پیدا ہو۔ جب بچے اس بارے میں اپنے اساتذہ یا والدین سے سوال کرتے ہیں تو انہیں غزوۂ بدر کی حقیقت، ایمان کی طاقت اور اللہ کی نصرت کے عظیم سبق سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ یوں ایک چھوٹی سی علامت بچوں کو تاریخِ اسلام کے ایک عظیم واقعہ اور اس کے پیغام سے جوڑ دیتی ہے۔
علامہ اقبالؒ کے یہ اشعار اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں:
فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی
یہ پیغام دراصل نوجوان نسل کو یہ احساس دلاتا ہے کہ جب ایمان، اخلاص اور حق کی حمایت موجود ہو تو اللہ کی مدد آج بھی حاصل ہو سکتی ہے۔
نیوارا پبلیکشنز کی کتابیں دراصل ایسی تعلیم کا پیغام دیتی ہیں جو علم، کردار اور ایمان — تینوں کو یکجا کر کے نئی نسل کو ایک روشن اور با مقصد مستقبل کی طرف لے جاتی ہیں۔
راقم مولوی زید عمری چیئرمین الفرقان انگلش میڈیم اسکول پاچورہ نے اپنی اسکول کیلئے ان کتابوں کو نصاب میں شامل کیا ہے الحمدللہ۔
میں اسکولوں کے منتظمین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں سے پرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ وہ نیوارا پبلیکشنز کی ان با مقصد اور کردار ساز کتابوں کو اپنے تعلیمی نصاب میں شامل کریں۔ اس سے نہ صرف طلبہ کی علمی صلاحیتیں بہتر ہوں گی بلکہ ان کی شخصیت میں اسلامی اقدار، مثبت سوچ اور اخلاقی مضبوطی بھی پیدا ہوگی۔
مولانا محمد زید عمری
چیئرمین : الفرقان انگلش میڈیم اسکول پاچورہ ضلع جلگاؤں
_*خانقاہ رحمانیہ میں آخری عشرے کا اعتکاف کرنےوالے توجہ دیں*_
_*खान्क़ाह रहमानीया में आखरी अशरे का एतेकाफ करने वाले हज़रात तवज्जह दें*_
_*Khanqah Rahmaniya me Aakhri Ashre ka Etekaf karne wale tawajjah den*_
*اس سال خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں مہاراشٹر میں شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں ) کی نگرانی میں آخری عشرے کا اعتکاف ہوگا ان شاءاللہ!*
*جو حضرات اعتکاف کرنے کےخواہشمند ہیں وہ مندرجہ ذیل ہدایات کو غور سے پڑھ لیں۔*
_*(1) خانقاہ رحمانیہ میں اعتکاف کرنے والے حضرات پہلے سے اپنی آمد کی اطلاع نیچے لکھے ہوئے نمبرات پر دیں اور وقت سے پہلے اپنے ناموں کا اندراج کروالیں۔*_
_*(2) مسنون اعتکاف کرنے والے بیس رمضان بروزمنگل کی عصر تک خانقاہ تشریف لے آئیں۔*_
_*(3) اپنے ساتھ موسم کے اعتبار سے بستر ضرور لائیں۔*_
_*(4) چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔*_
_*(5) اعتکاف کی شرائط و ضوابط اور انتظامی معاملات کا پورا خیال رکھیں.*_
_*(6) اعتکاف میں معزور اور ضعیف حضرات شرکت نہ فرمائیں۔*_
*اعتکاف میں شرکت کی اطلاع مندرجہ ذیل نمبرات پر دیں۔*
*(1) محمد یوسف رحمانی* 9326288568
*(2) شہزاد احمد رحمانی* 9372441133
*(3) مولانا حمید الرحمٰن رحمانی* 9226844484
*(4) محمد عزیر رحمانی* 7218983925
*(5) مولانا ابوبکر رحمانی* 7030320073
*فقط متوسلین:خانقاہ رحمانیہ بسم اللہ باغ٬مالیگاؤں۔*
*٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭*
_*खान्क़ाह रहमानीया में आखरी अशरे का एतेकाफ करने वाले हज़रात तवज्जह दें*_
*इस साल खान्क़ाह रहमानीया मालेगाव महाराष्ट्र में*_*शैखे तरीक़त हज़रत मौलाना मुहम्म्द उम्रैन महफुज़ रहमानी साहब द ब*_
*(सज्जादा नशीन खान्क़ाह रहमानीया मालेगाव) की निगरानी में आखरी अशरे का एतेकाफ होगा इंशाअल्लाह!*
*जो हज़रात एतेकाफ करने के ख्वहिश्मन्द हैं वो मंदरजह ज़ेल हिदायात को गौर से पढ़ लें*
_*(१) खान्क़ाह रहमानीया में एतेकाफ करने वाले हज़रात पहले से अपनी आमद की इत्तेला नीचे लिखें हुए नंबरात पर दें।*_
_*(२) मसनून एतेकाफ करने वाले 20 रमज़ान बरोज़ मंगल की असर तक खान्क़ाह तशरीफ़ ले आए।*_
_*(३) अपने साथ मौसम के ऐतेबार से बिस्तर ज़रूर लाए।*_
_*(४) छोटे बच्चों को साथ न लाए।*_
_*(५) एतेकाफ की शराईत व ज़वाबित और इन्तेज़ामि मामलात के पूरा ख्याल रखे।*_
_*(६) एतेकाफ में माज़ुर और ज़ईफ हज़रात शिर्कत न फरमाए।*_
*एतेकाफ में शिर्कत की इत्तेला मन्दर्जा ज़ेल नंबरात पर दें।*
*(१) मुहम्म्द युसूफ रहमानी*
9326288568
*(२) शेहज़ाद अहमद* रहमानी 9372441133
*(३) मौलाना हमिदुर्रहमान* रहमानी 9226844484
*(४) मुहम्म्द उज़ैर रहमानी* 7218983925
*(५) मौलाना अबूबकर* रहमानी 7030320073
फक़्त मुतवस्सिलीन:- खान्क़ाह रहमानीया बिस्मिल्लाह बाग़,मालेगाव।*
٭٭٭٭٭٭٭
_*Khanqah Rahmaniya me Aakhri Ashre ka Etekaf karne wale tawajjah de*_
*Is saal khanqah Rahmaniya malegaon Maharashtra me SHAIKHE TAREEQAT HAZRAT MAULANA MUHAMMAD UMRAIN MAHFOOZ RAHMANI SAHAB DB(Sajjada Nasheen Khanqah Rahmaniya Malegaon) ki nigrani me aakhri Ashre ka Etekaf hoga INSHAALLAH!*
*Jo hazraat Etekaf karne ke khwahishmand hain wo mandarjah zel hidayaat ko gaur se padh lein*
_*(1) Khanqah Rahmaniya me Etekaf karne wale hazraat pehle se apni aamad ki ittela neeche likhe hue numbraat par dein.*_
_*(2) Masnoon Etekaf karne wale 20 Ramzan baroz mangal ki Asr tak khanqah Tashreef le aaye.*_
_*(3) Apne saath mausam ke aitebaar se bistar zarur laaye.*_
_*(4) chote bachchon ko saath na laaye.*_
_*(5) Etekaf ki sharait wa zawabit aur intezami maamlaat ka poora khayal rakhein.*_
_*(6) Etekaf me mazoor or zaeef hazraat shirkat na farmaye.*_
*Etekaf me shirkat ki ittela mandarjah zel numbraat par dein.*
*(1) Mohd Yusuf Rahmani* 9326288568
*(2) Shehzad Ahmad Rahmani* 9372441133
*(3) M.Hamidurrahman Rahmani* 9226844484
*(4) Mohd Uzair Rahmani* 7218983925
*(5) M. Abubakar Rahmani* 7030320073
*Faqt Mutawassilin:- khanqah Rahmaniya Bismillah baug,Malegaon*
•••••••••••••••••