Wednesday, 1 October 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*

مظفرآباد کی گلیوں میں خون ہی خون... پاکستانی رینجرس کی فائرنگ میں 12 افراد کی موت

پاک مقبوضہ کشمیر (PoK) میں حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ مظفرآباد سمیت کئی علاقوں میں پاکستان مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ بھیڑ پر فائرنگ سے اب تک 12 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ متعدد ویڈیوز سامنے آئے ہیں جن میں زخمی افراد کو بغیر ابتدائی طبی امداد کے اسپتالوں میں تڑپتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ‘جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی’ نے پاکستانی فوج اور رینجرز پر ظلم و بربریت کا الزام عائد کیا ہے۔ PoK کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش اور فورسز کی تشدد نے اس علاقے کو مکمل طور پر بلیک آؤٹ زون بنا دیا ہے۔ یہ معاملہ اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) سے لے کر برطانوی پارلیمانی کمیٹی تک پہنچ چکا ہے۔
 کے مقامی رہنماؤں نے کھل کر پاکستان پر شدید تنقید کی ہے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شوکت نواز میر نے کہا کہ “یہ ڈائن بن چکی ہے، اپنے بچوں کو کھا رہی ہے۔ ریاست اپنے ہی لوگوں کو مارنے لگی ہے۔” ایک اور رہنما نے کہا، “آزاد کشمیر، آزاد نہیں ہے۔” ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی فوج کے ذریعے کشمیریوں پر فائرنگ کرواتا ہے، ان کے حقوق چھین کر انہیں غلام بنائے رکھنا چاہتا ہے۔

PoK کے دارالحکومت مظفرآباد میں اتوار کو ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکلے۔ پولیس اور رینجرز کی فائرنگ میں 8 مظاہرین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس کے بعد بھیڑ مشتعل ہو گئی اور نعرے لگائے گئے، “قاتلوں جواب دو، خون کا حساب دو۔” سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زخمی پاکستانی رینجرز زمین پر پڑے کراہتے دکھائی دیے، جو عوام کے غصے کا مقابلہ نہیں کر پا رہے تھے۔

پورے PoK میں اتوار سے انٹرنیٹ اور فون سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ UKPNP کے رہنما سردار ناصر عزیز خان نے جنیوا میں UNHRC کے 60ویں اجلاس میں یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ 3 ملین کشمیری محصور ہیں، نہ انٹرنیٹ، نہ فون، نہ میڈیا تک رسائی۔ یہ لوگ ہتھیار نہیں اٹھا رہے، صرف اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پاکستان گولیوں اور لاٹھیوں سے جواب دے رہا ہے۔

پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر دباؤ میں اضافہ
جنیوا سے لندن تک PoK کا درد اٹھ چکا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں UKPNP کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن وہ پرامن طریقے سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر کشمیری نژاد برطانوی شہریوں نے بھی احتجاج کیا اور وہاں بھی نعرے لگے – “قاتلوں جواب دو”۔
بڈگام پولیس نے یو اے پی اے کے تحت کالعدم تحریک حریت کے ہیڈ آفس کو کیا منسلک

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو بڈگام میں علیحدگی پسندی اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی مرحوم کے گھر واقع تحریک حریت کے ہیڈ کوارٹر کو سیل کر دیا گیا اور سوپور میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔

پولیس کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد میں ایک کنال اور ایک مرلہ رقبہ کی اراضی اور اس پر تعمیر کی گئی ایک تین منزلہ عمارت شامل ہے۔ اسی عمارت میں برسوں تک مرحوم گیلانی رہائش پذیر تھے دفتر سرگرمیاں بھی اسی عمارت میں انجام دی جاتی تھیں۔
پولیس کی جانب سے انجام دی گئی یہ کارروائی یو اے پی اے (Unlawful Activities Prevention Act) کے تحت درج ایک کیس کے تناظر میں کی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام جمع کیے گئے شواہد اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد عمل میں لایا گی۔

پولیس نے سوپور میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں کی تلاشی بھی لی۔ اس کارروائی کا مقصد علاقے میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کو کمزور کرنا ہے، تاکہ مقامی سلامتی اور امن کو برقرار رکھا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائی سے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مرکزی وزارت داخلہ نے تنظیم کو دہشت گردی کو ہوا دینے اور بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے کے الزام میں پہلے ہی کالعدم قرار دیا ہے۔ اور سید علی گیلانی سنہ 2022 میں اسی عمارت پر وفات پا گئے تھے
پولیس نے اس کارروائی کو وادی میں غیر قانونی اور تخریبی سرگرمیوں کے خلاف تحقیقات کا اہم قدم قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے عناصر اور تنظیموں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ امن اور قومی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

گاندھی جینتی آج، ملک کررہاہے یاد ، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور پی ایم مودی نے کیے گلہائےعقیدت پیش

آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی ہے۔اور آج ہی سابق وزیراعظم لال بہار شاستری کی بھی جینتی ہے۔ملک گاندھی جی اورلال بہادرشاستری کوخراج عقیدت پیش کررہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے راج گھاٹ پہنچ کر گاندھی جی کی سمادھی پرپھول چڑھائے ۔

پرائم منسٹرنریندرمودی نے بھی راج گھاٹ اور وجے گھاٹ پہنچ کر گاندھی جی اورلال بہادرساشتری کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔آج ہی سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی 121 جینتی ہے۔ پی ایم مودی نے وجے گھاٹ پر لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔دیگر مرکزی وزراء، اپوزیشن لیڈروں اور دیگر معززین کے ساتھ دہلی کے راج گھاٹ اور وجے گھاٹ پر دو عظیم لیڈروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔


اس سے قبل، پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ گاندھی جینتی پیارے باپو کی غیر معمولی زندگی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، جن کے نظریات نے انسانی تاریخ کی سمت بدل دی ۔

انہوں نے دکھایا کہ کس طرح ہمت اور سادگی عظیم تبدیلی کا آلہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے خدمت اور ہمدردی کی طاقت کو سمجھا۔ ہم اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کے راستے پر چلنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

پرائم منسٹر نریندرمودی نے وجے گھاٹ پر لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل،سابق وزیراعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پرلکھا کہ لال بہادر شاستری جی ایک غیر معمولی سیاست دان تھے جن کی ایمانداری، عاجزی اور عزم نے ہندوستان کو مشکل وقت میں بھی طاقت بخشی۔

وہ مثالی قیادت، طاقت اور فیصلہ کن عمل کی علامت تھے۔ ان کے’جئے جوان جئے کسان‘ کے نعرے نے لوگوں میں حب الوطنی کے جذبے کوبیدار کیا۔وہ ہمیں ایک مضبوط اور خود انحصار بھارت کی تعمیر کے لیے ہمیں مسلسل ترغ دیتے ہیں ۔

سوشل میڈیا پراپنے پوسٹ کے توسط سے پی ایم مودی نے عوام کو وجے دشمی کی مبارک باد بھی دی ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ وجے دشمی برائی اور جھوٹ پر اچھائی اور سچائی کی جیت کی علامت ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس مبارک موقع ہر کسی کو ہمت، دانشمندی اور لگن کے راستے پر چلنے کی ترغیب ملے۔ اہل وطن کو وجے دشمی مبارک ۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...