Wednesday, 27 August 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

*آؤ خوبانی کھائیں*
*ازقلم :ڈاکٹر فروغ عابد*
*مالیگاؤں*
8149357257 
زردالو جسے خوبانی بھی کہتے ہیں ایک بہترین غذاء دوائی ہے. جو کہ آنکھوں اور جلد کی بہتر صحت، بہتر ہاضمہ اور آنتوں کی صحت اور ان جیسے بے شمار فوائد کی حامل ہے. 

 📍اس میں وٹامن اے، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس anti-oxidant بھر مقدار ہوتی ہے. 
اس کے استعمال سے defence power مدافعتی نظام یا immunity مضبوط ہوتی ہے ۔ 
اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے 
 دل کی صحت قائم رہتی ہے 
 ہڈیوں میں مضبوطی آتی ہے 
*غذائی فوائد وٹامنز:* 📍خوبانی میں بھرپور مقدار میں وٹامن اے (بیٹا کیروٹین) پایا جاتا ہے جو بینائی، مدافعتی افعال اور جلد کی صحت کے لیے ضروری ہے۔ 
📍خوبانی میں وٹامن سی، ای اور معدنیات minerals جیسے پوٹاشیم، آئرن اور کیلشیم وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ، جو ہڈیوں کی صحت برقرار رکھنے، خون کی تشکیل، اور اعصابی افعال میں معاون ہوتے ہیں۔ 
📍اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس antioxidant جسم کے free radicals کا مقابلہ کرکے ، آکسیڈیٹیو تناؤ oxidative stress کو کم کرنے اور مجموعی جسمانی صحت کی حفاظت کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 
📍اس میں dietary fiber( غذائی ریشہ) کی موجودگی ہاضمے درست رکھنے میں مدد کرتی ہے،
 قبض کو دور کرتا ہے، اور بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 
📍خوبانی میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی بینائی کو تقویت دیتا ہے اور جلد کی حفاظت کرتا ہے، 
📍جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی لچک اور جوانی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ 
📍اس میں موجود فائبر کیوجہ سے آنتوں حرکتperistaltic movement کی درستگی کرتا ہے، گٹ بیکٹیریا gut کی bacterial flora کو maintain رکھتا ہے، اور غذاء میں موجود اجزاء کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
📍 اس میں موجود پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو منظم کرنے اور دل کی بیماری اور قلبی مسائل کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ 
📍اس میں موجود کیلشیم اور پوٹاشیم ہڈیوں کی کثافت Bone density کو بڑھانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں جسکے نتیجے میں oteoporosis کا عمل سست ہوجاتا ہے. 
📍اس میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹس انفیکشن سے لڑنے کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔
📍 اس میں موجود قدرتی شکر فوری توانائیinstant Energy فراہم کرتی ہے ہے، جبکہ فائبر صحت مند میٹابولزم کی حمایت کرتا ہے۔
مینیپولیس اسکول میں فائرنگ کرنے والے کوتھی بھارت سے نفرت، ہتھیارپرلکھا تھا’ نیوک انڈیا‘

امریکہ کے مینیپولیس اسکول فائرنرنگ کے واقعے سے دنیا سکتے میں ہے۔بندوق بردار نےاندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 اور 10 سال کی عمر کے دو بچے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ حملہ آور کی شناخت رابن ویسٹ مین کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق وہ اس چرچ سے منسلک اسکول کا پرانا طالب علم تھا اور 2017 تک یہاں اس نے تعلیم حاصل کی تھی،بعد میں اس نے خود کو ٹرانس جینڈر قرار دیا اور قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کر لیاتھا۔

ہتھیار پرلکھا تھا ہندمخالف پیغام
حملے سے عین قبل حملہ آور کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں اس نے اپنے ہتھیاروں پر لکھے ہوئے کئی نفرت انگیز پیغامات دکھائے۔ چونکا دینے والی بات یہ تھی کہ ان ہتھیاروں میں سے ایک پر اس نے ’نیوک انڈیا‘ لکھا تھا۔ یں۔ اس کے علاوہ اس ہتھیار پر ایک غلط روسی جملہ ‘Kill Yourself’ بھی لکھا گیا تھا۔ ویڈیو میں اس نے نہ صرف ہندوستان بلکہ کئی فرقوں اور لیڈروں کو بھی نشانہ بنایا۔ ’ڈونلڈ ٹرمپ کو ابھی مار ڈالو‘، ‘بچوں کے لیے، ’تمہارا خداکہاں ہے؟’ جیسے جملے ہتھیاروں پر بھی کندہ تھے۔
ایف بی آئی کررہی ہے تحقیقات
ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے تصدیق کی کہ ایجنسی حملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم نے بھی حملہ آور کے ہتھیاروں پر لکھے پیغامات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے انتہائی خطرناک قرار دیا۔ امریکی کیتھولک بشپس کانفرنس کے مطابق 2020 سے اب تک گرجا گھروں اور عیسائی اداروں پر 390 سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں۔ یہ تازہ واقعہ اس سلسلے کا سب سے ہولناک مانا جارہا ہے کیونکہ اس میں بچوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ۔
آج بھی شدید بارش کاالرٹ، جموں کشمیراورپنجاب میں ہوسکتی ہے بارش، جموں کشمیر میں آج بھی تعلیمی ادارے رہیں گے بند
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں شدید بار ہوسکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جموں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اگلے 7 دنوں تک اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مشرقی راجستھان اور ہریانہ کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ جموں و کشمیر اور پنجاب میں آج ،پھر 30 اگست اور 1 ستمبر کے درمیان بارش ہو سکتی ہے۔ مغربی راجستھان میں 29 سے 31 اگست تک بارش ہوگی، جب کہ اتر پردیش میں یکم اور 2 ستمبر کو بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
خاص طور پر اتراکھنڈ میں 28-29 اگست اور 1-2 ستمبر کو بھاری بارش ا الرٹ جاری کیا گیاہے ایسے میں لوگوں کو بہت محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بہار میں 30 اگست سے 1 ستمبر تک اور جھارکھنڈ میں 29-30 اگست کو زبردست بارش ہوسکتی ہے ۔ چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں 27 اور 28 اگست کو بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 7 روز تک ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا
جنوب سے مشرق تک حالات خراب
27 سے 29 اگست تک آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کیرل اور داخلی کرناٹک میں الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ شمال مشرقی ہند کی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اروناچل پردیش میں 28-30 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے 7 دنوں تک مسلسل بارش جاری رہے گی۔

جموں کشمیر میں موسلادھار بارش کا الرٹ
جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کے باعث محکمہ موسمیات نے لوگوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں، آر ایس پورہ، سانبہ، اکھنور، نگروٹہ، کوٹ بھلوال، بشنہ، وجے پور، پورمنڈل اور کٹھوعہ اور ادھم پور کے کچھ حصوں میں شدید بارش، گرج چمک اور ممکنہ ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ ریاسی، رامبن، ڈوڈہ، بلاور، کٹرا، رام نگر، ہیرا نگر، گل، بانہال اور سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

پنجاب میں ندی نالوں میں طغیانی
پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ضلع کپورتھلہ میں سیلابی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ جبکہ فیروز پور میں لوگوں نے دیہاتوں کو خالی کرنا شروع کر دیا ہے، خصوصاً وہ جو دریا کے کنارے آباد ہیں ۔ پونگ اور بھاکڑا ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج اور شدید بارشوں کے باعث ستلج، بیاس اور راوی سمیت موسمی دریاؤں اور ندی نالوں کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ مسلسل بارش اور دریائے بیاس میں پانی بھرنے سے بڑے پیمانے پر زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے، ضلع فیروز پور میں بارش کے باعث ہریکے سے حسینی والا تک پانی کی سطح بلند ہوگئی جس سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
راجستھان میں درمیانی سے بھاری بارش کی پیش گوئی
اوڈیشہ کے قریب خلیج بنگال میں کم دباؤ بن گیا ہے جس کے اگلے 24 گھنٹوں میں آہستہ آہستہ آگے بڑھنے کی امید ہے۔ محکمہ نے کہا کہ اس کی وجہ سے 27-28 اگست کو ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور جنوبی حصوں کے کچھ حصوں میں درمیانی سے بھاری بارش کی توقع ہے۔ محکمہ کے مطابق جنوب مشرقی راجستھان میں 29-30 اگست تک بارش کی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں اور اس دوران کوٹا، ادے پور ڈویژن میں کچھ مقامات پر تیز بارش ہوگی۔
آندھرا پردیش میں 30 اگست تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 26 سے 30 اگست تک آندھرا پردیش کے کچھ حصوں میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی ہے کیونکہ اوڈیشہ کے ساحل سے شمال مغربی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ برقرار ہے۔
پریس نوٹ :

حضرت آمنہ ٹرسٹ مالیگاؤں اپنی خدمات کے آئینے میں ..............،

حضرت آمنہ ٹرسٹ کا نام پیغمیر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کریمہ کے نامِ مبارک سے منسوب ہے یہ اک رجسٹرڈ ادارہ ہے ، جسے مالیگاؤں اور اطراف و جوانب کے علاقوں میں طبی علمی سماجی اور دینی خدمت انجام دینے کے نیک مقصد سے قائم کیا گیا ہے ، سالِ گزشتہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دینی مدارس میں زیر تعلیم 100 طلبا کو یونیفارم تقسیم کرکے ٹرسٹ کی خدمات کا باقاعدہ آغاز ہوا ، اس کے بعد حضور سید عالم مصطفےٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت کی نسبت سے مالیگاؤں میں حضرت آمنہ ٹرسٹ کی جانب سے تین طبی مراکز، تاج الشریعہ طبی مرکز ، مسجد میلاد پاک ﷺ ، فہمیدہ انور طبی مرکز ، رضا نگر ہائی وے اور غریب نواز طبی مرکز ، مسجد سیدنا فاروق اعظم قائم کیے گئے ، معروف این جی او ، ہوپس انڈیا ممبئی کی معاونت سے ان تینوں طبی مراکز سے اب تک 25000 ( پچیس ہزار ) سے زائد غریب اور ضرورت مند مریضوں کو بالکل مفت دوائیں دی جا چکی ہیں ، اس کے علاوہ شوگر، بلڈ پریشر، ہارٹ تھائیرائڈ ، کڈنی ، ڈائلیسس، آرتھوپیڈک ، دمہ جیسی بیماریوں سے متاثرہ غریب و ضرورت مند اور دیگر مریضوں کو ہرماہ ٹرسٹ کے دفتر واقع مفتی اعظم مسجد اولڈ آگرہ روڈ سے مفت یا بہت ہی رعایتی قیمت میں ایک ایک مہینے کی دوائیں فراہم کی جارہی ہیں ، ماہانہ دواؤں کے لیے اب تک 712 رجسٹریشن ہوچکے ہیں ، جنہیں ہر ماہ دوائیں دی جارہی ہیں ، اسی طرح ڈائلیسس کے مریضوں کے لیے خصوصی سہولت دیتے ہوئے ڈائلیزر اور بلڈ ٹیوبنگ بھی فراہم کرنے کی خدمت اور ایمبولینس ( موبائل کلینک ) کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی طبی خدمت انجام دینے کے سلسلے کا بھی آغاز ہو چکا ہے ، بہت جلد ان شاء اللہ تعالیٰ ڈائیلیسس کے انجکشن کی فراہمی بھی ان شاء اللہ تعالیٰ مفت اور بہت ہی رعایتی قیمت میں کی جائے ، ٹرسٹ کے زیر نگرانی مسجد اہل سنت مریم بنت تاج دار کا قیام بھی عمل میں آیا ، مالیگاؤں سے گزرنے والے ممبئی آگرہ روڈ ہائی وے سے متصل قائم کی گئی بسم اللہ مسجد کے بازو میں 1200 سو اسکوئیر فٹ زمین پر طالبات کے لیے مدرسہ اہل سنت حجن زلیخا زینب اور ٹرسٹ کے مستقل دفتر کا تعمیری کام بھی جاری ہے ، 
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے پندرہ سو سالہ جشن ولادت کے موقع پر امام احمد رضا اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم نامی ایمان افروز کتاب کی اشاعت بھی حضرت آمنہ ٹرسٹ کی اہم خدمت ہے ، جس کا پہلا اردو ایڈیشن دس ہزار اور ہندی ایڈیشن پانچ ہزار کتابوں پر مشتمل ہے ، اس کتاب کی بیک وقت بریلی شریف ، ممبئی ، دہلی، ناگپور، مالیگاؤں ، چوپڑہ، بیاول اور راویر جیسے شہروں سے اشاعت یہ حضرت آمنہ ٹرسٹ کی کوشش اور کامیاب جدوجہد کا نتیجہ ہے ..............،
میلا د پاک میٹر نٹی ہاسپٹل کا قیام ......... !!! 
اللہ تعالیٰ کا بے انتہا فضل و احسان ہے کہ پندرہ سو سالہ جشن ولادت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے شہر میں قائم کیے جاریے میلاد پاک میٹرنٹی ہاسپیٹل کی خدمت بھی حضرت آمنہ ٹرسٹ کا مقدر بنی ، 
خدمت خلق کے عظیم مقصد کے تحت اس ہاسپیٹل کے لیے پندرہ ہزار اسکوئیر فٹ قیمتی زمین، ممبئی آگرہ روڈ نیشنل ہائی وے سے بالکل قریب سوند گاؤں پھاٹا پر حاجی حبیب الرحمن سیٹھ نے اپنے مرحوم والدین حجن زہراء خاتون اور حاجی غلام محمد اکبر اشرفی کے ایصال ثواب کے لیے راہِ خدا میں وقف کی ، موصوف کی دلی تمنا ہے کہ اس ہاسپٹل کی تعمیر کی خدمت بھی اللہ عزوجل ان کے اور ان کے اہل خانہ کو نصیب فرمادے ، حضور سید عالم مصطفےٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے پندرہ سو سالہ جشن ولادت کی نسبت سے اس ہاسپٹل کا نام میلاد پاک ہاسپیٹل رکھا جائے، اسیرِ مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری کی اس تجویز کو حاجی حبیب سیٹھ نے پسند کیا ، اس طرح اس ہاسپٹل کا نام میلاد پاک میٹرنٹی ہاسپیٹل رکھا جائے گا ، اللہ کریم حاجی حبیب سیٹھ کی اس عظیم خدمت کو حضور سید عالم مصطفیٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے و طفیل قبول فرمائے ، اس ہاسپیٹل کے لیے حاجی حبیب الرحمن ( حبیب سیٹھ) نے شہر کے جنوبی حصے کا انتخاب اس لیے کیا کہ اس علاقے میں شہر کی ایک بڑی آبادی مقیم ہے لیکن طبی سہولیات بہت ہی کم ہیں کوئی ہاسپٹل ایسا نہیں جہاں مریضوں کو ایمرجنسی طبی سہولیات مہیا کی جاسکیں ، 
آمین ،

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...