Thursday, 28 August 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*

نیپال کے راستے بہار میں داخل ہوئے جیش محمد کے 3 دہشت گرد ، پولیس نے سرحدی اضلاع کو کیا الرٹ جاری

نیپال کے راستے جیش محمد کے تین دہشت گردوں کے بہار میں داحل ہونے اطلاع ہے ۔ جس کے بعد،بہار پولیس ہیڈ کوارٹر نے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تین دہشت گرد نیپال کے راستے بہار میں داخل ہوئے ہیں۔ ان میں حسنین علی (ساکن راولپنڈی)، عادل حسین (ساکن عمرکوٹ) اور محمد عثمان (ساکن بہاولپور) شامل ہیں۔

پولیس نے تینوں دہشت گردوں کے نام اور تصویریں عام کردی ہیں۔ ان کے پاسپورٹ سے متعلق معلومات بھی شیئر کی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد اگست کے دوسرے ہفتے میں کھٹمنڈو پہنچے اور تیسرے ہفتے میں نیپال کی سرحد سے بہار میں داخل ہوئے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی سازش کر رہے ہیں۔

پولیس ہیڈ کوارٹر نے تمام اضلاع کو الرٹ کر دیا ہے۔ خاص طور پر سرحدی اضلاع سیتامڑھی، مدھوبنی، مغربی چمپارن، ارریہ، کشن گنج اور سپول میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ بھاگلپور اور دیگر اضلاع میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرم کی اطلاع فوری طور پر مقامی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں۔ اس وقت تمام سکیورٹی ادارے تینوں دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
پولیس ہیڈ کوارٹر نے تینوں دہشت گردوں کے پاسپورٹ اور شناخت کی تفصیلات سرحدی اضلاع کے پولیس افسران کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام اضلاع کی انٹیلی جنس مشینری کو فعال کرنے اور خصوصی چوکسی رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ یہ دہشت گرد ملک کے کسی بھی حصے میں بڑی واردات کو انجام دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ بہار میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ پی ایچ کیو نے ریاست بھر میں سیکورٹی سخت کرنے اور مشکوک سرگرمیوں پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
امریکہ کے شہرمینیپولیس کے اسکول میں فائرنگ، دو طلباء ہلاک، 20 زخمی، حملہ آور نے خود کوماری گولی

امریکہ کی ریاست مینیسوٹا کے مینیپولیس میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دو طلباء ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کونزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ان میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
یہ حملہ اینونساییشن کیتھولک چرچ اور اس کے K-8 اسکول میں ہوا، جہاں صبح معمول کے مطابق اجتماع جاری تھا، پولیس کو صبح 8:30 کے قریب ’ایکٹو شوٹر‘ کی کال موصول ہوئی جس کے بعد پورے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اینونساییشن کیتھولک اسکول میں تعلیمی سال کے آغاز کے صرف دو دن گزرے تھے، یہ ایک نجی پرائمری اسکول ہے جس میں تقریباً 395 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔اسکول اینونساییشن کیتھولک چرچ سے منسلک ہے اور دونوں منیسوٹا کے سب سے بڑے شہر کے جنوب مشرقی رہائشی علاقے میں واقع ہیں
فائرنگ کے واقعے کے وقت موجود لوگوں کے مطابق حملہ آور نے جیسے ہی رائفل سے فائرنگ شروع کی۔وہاں افرا تفری مچ گئی ۔ طلباء اور اسٹاف جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔پولیس اور SWATنے موقع پر پہنچ کراسکول اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے KARE کے مطابق، Annunciation کیتھولک چرچ اسکول میں فائرنگ کے ملزم کی شناخت 23 سالہ رابن ویسٹ مین کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ یہ اطلاع قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے دی گئی ہے۔ KARE کی رپورٹ کے مطابق ’ ویسٹ مین رچفیلڈ، مینیسوٹا میں رہتا تھا اور اس کی ماں اسی اسکول میں کام کرتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ویسٹ مین نے 2020 میں 17 سال کی عمر میں اپنا نام رابرٹ سے بدل کر رابن رکھنے کے لیے درخواست دی تھی۔منیپولس پولیس کے سربراہ برائن اوہارا نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔منیپولس کے میئر جیکب فری نے کہا کہ یہ تشدد انتہائی خوفناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو فعال کر دیا گیا ہے۔
اسکولوں اور عوامی مقامات پر اس طرح کی فائرنگ امریکہ میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گن وائلنس آرکائیو کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر سال سیکڑوں ’ فائرنگ‘ کے واقعات ہوتے ہیں۔ مذہبی اور تعلیمی اداروں جیسے گرجا گھروں اور اسکولوں کو بھی کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اس واقعے سے ایک بار پھر یہ سوال اٹھتا ہے کہ امریکہ میں گن کنٹرول کے قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت کیوں ملتوی کی جا رہی ہے۔
*ادارہ نثری ادب کی 227 ویں ماہانہ ادبی نشست* 

*ادارہء نثری ادب کی 227 ویں ماہانہ ادبی نشست 30 اگست 2025ء بروز سنیچر کی شب، ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی کیمپس میں منعقد ہوگی- صدارت کے فرائض رضوان ربانی سر (معلم، ناظم و رکن ادارہ کثیرا) انجام دیں گے- قلمکاران میں ڈاکٹر اقبال برکی (ادیب الاطفال) ہارون اختر (افسانہ نگار) ڈاکٹر مختار انصاری (افسانہ نگار) اور عزیز اعجاز (معلم و ڈرامہ نویس) صاحبان حاضرین کے روبرو اپنی تخلیقات پیش کریں گے* جُملہ تخلیقات پر تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- *نظامت کے فرائض عتیق شعبان سر انجام دیں گے-*
   *اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے، اساتذہ، زیرِ تربیت معلمین و طلباء سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے.*
عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1500 سالہ جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے ایک آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ

 بتاریخ: 29 اگست بروز جمعہ بعد نماز عشاء سے بمقام: حرا انگلش اسکول گراؤنڈ، نیشنل پیٹرول پمپ کے پیچھے، منعقد ہوگا جسکی سرپرستی و صدارت آل رسول حضرت مولانا سید امین القادری صاحب قبلہ(نگراں سنی دعوت اسلامی) فرمائینگے۔ بیرونی شعرائے کرام: شکیل عارفی صاحب(فروخ آباد)، غلام نور مجسم صاحب(اناؤ)، سردار سلیم صاحب(حیدرآباد)، فاروق رضا صاحب(شیگاؤں) کے علاوہ مقامی منتخب شعرائے کرام اپنے کلام پیش فرمائینگے۔ آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی: عبداوحد انصاری، نظامت: ارشاد انجم، کنوینر رضوان میمن کرینگے۔ شہر کے تمام علماء ائمہ، معززین و عمائدین، و شہریان مالیگاؤں سے نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کی گذارش کنوینر رضوان میمن کی جانب سے کی گئی ھے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...