Saturday, 30 August 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*

*آپ کی خدمت میں پیش ہے عبداللہ مسکان ٹورس اینڈ ٹراویلس*

*🛑 کچھ اہم اور خاص باتیں اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں*

*السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*🚗 ونڈے پیکنک ٹور*
*🚗 شادی بیاہ کے موقع پر*
*🚗 تہوار کی چھٹیوں کی خوشیاں منانے کیلئے ٹورسٹ پوائنٹ پر گھومنے کیلئے*

*🚗 اور بطور خاص اگر آپ کے پسینٹ کو ممبئی پونہ ناسک دھولیہ چیک اپ کیلئے لیجانے اور پیسنٹ کو ایمبولینس میں گھبراہٹ ہوتی ہے اور اس پیسنٹ کو آکسیجن کی ضرورت ہے تو ہمارے پاس آکسیجن کی سہولت بھی ہے اور گاڑی ایسی کے آپکے پیسنٹ کو پورے آرام و سکون و آکسیجن کے ساتھ بیرون شہر آمد رفت کیلئے آپکا ٹینشن ختم*

*🚗 مزید یہ کہ اگر آپ کے یہاں کوئی زہینی مریض ہے اور وہ بہت زیادہ پریشان کررہا ہے جیسا کہ سڑکوں پر کپڑے اتار دینا راہ چلتے لوگوں کو مارنا گھر والوں کو پریشان کرنا اور طرح طرح کی مصیبت کھڑی کردینا جس سے پورے گھر والے پریشان ہوگئے ہیں اور اس کا علاج کروانا چاہتے ہیں اس کیلئے گورنمنٹ کے مینٹل ہاسپٹل میں علاج ہے ایسے پاگل مریض کو مینٹل ہاسپٹل میں ایڈمٹ کرنے کے لیے ضیاء الرحمن مسکان بلامعاوضہ ہاسپٹل میں ایڈمیشن کرانے کیلئے آپ کی خدمت میں حاضر ہے ایسے مریض کو لیجانے کیلئے ہماری ٹیم تیار ہے*
*ایسے پاگل مریض کو مینٹل ہاسپٹل میں ایڈمیشن کے تعلق سے مزید معلومات کے لیے ضیاء الرحمن مسکان سے رابطہ کریں*

*🚗 مزید معلومات و رابطہ کیلئے*

 *انصاری ضیاء الرحمن مسکان*
*موبائل 📱 نمبر 9270021180*

*زیر اہتمام: گلشن عکرمہ فاؤنڈیشن، مالیگاؤں* 

*عظیم الشان جلسۂ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم*
*💫〰️✨〰️✨〰️✨〰️✨〰️💫*

بتاریخ :- 30 اگست 2025ء بروز سنیچر بعد نماز عشاء فوراً 

بمقام :- مسجد و مدرسہ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ، ہنگلاج نگر ،شہید عبدالحمید کسمبا روڈ مالیگاؤں 

*<><> زیر سرپرستی <><>*

*حضرت قاری محمد ریحان صاحب فردوسی*
(بانی و ناظم مدرسہ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ) 

*<><> زیر صدارت <><>*

*🌹چیف ٹرسٹی حاجی عبداللطیف صاحب🌹* 
(مزمل سائزنگ) 

  *<><> مقرر خصوصی <><>*
مقرر شعلہ بیاں ثانی قاری حنیف ملتانی
*🌹حضرت حافظ وقاری شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم🌹*

*نوٹ: عشاء کی نماز مسجد حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ میں سوا 8 بجے ادا کی جائے گی ان شاءاللہ*

*الملتمسین :- قاری ریحان فردوسی،نوجوانان محلہ، اراکین اساتذہ کرام و طلباء مدرسہ حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ مالیگاٶں*
*______________*
رامبن اور ریاسی میں بادل پھٹنے اورلینڈسلائڈ سے تباہی ، 10 افراد ہلاک ، ریسکیو آپریشن جاری

رامبن میں بادل پھٹنے سے تباہی اورہلاکتیں ہوئی ہیں۔راج گڑھ کے گدگرام علاقے میں بادل پھٹنے کے ساتھ ساتھ ہوی موسلادھاربارش کےنتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں ۔ دونوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

سینئرانتظامی افسران موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔مقامی لوگ بھی امدادی کاموں میں انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔شدید بارش کے بعد اچانک سیلاب اور ملبے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔اس بیچ،وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے راج گڑھ میں ہوئی جانی نقصان پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے متعلقہ حکام سے متاثرین کو فوری مددبہم کرانے کی ہدایت دی ہے ۔
ریاسی میں لینڈ سلائڈ
ادھرریاسی میں بھاری بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے۔ ماہو ر میں لینڈسلائڈ کی زد میں گھر کے آنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا الرٹ
اس بیچ، محکمہ موسمیات نے پونچھ، ریاسی، راجوری، کشتواڑ اور ادھم پور اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پونچھ، کشتواڑ، جموں، رامبن اور ادھم پور می آج اور کل یعنی اتوار کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

جموں میں تعلیمی ادارے بند
جموں کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ (NH-44) سمیت کئی اہم راستوں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔
دوسری جانب جموں ڈویژن میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 30 اگست تک بند رہیں گے۔عہدیداروں نے بتایا کہ یہ فیصلہ مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی تشویشناک اطلاعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے لوگوں سے الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی لیڈران نہیں کرسکیں شرکت، امریکہ کا ویزا دینے سے انکار،امن عمل کونقصان پہنچانے کا الزام


اقوام متحدہ کااجلاس عام ستمبرمیں ہونے جارہا ہے۔فلسطین کے حوالے سے یہ اجلاس اہم ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فرانس،کینیڈا اوردیگرملکوں نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی بات کہی ہے لیکن اس بیچ امریکہ نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے نمائندوں کو ویزا نہیں دے گا۔امریکہ نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) اور فلسطینی اتھارٹی (PA) کے ارکان کے ویزے منسوخ یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق،جو افراد اقوام متحدہ کے مستقل مشن میں شامل ہیں انہیں ویزا مراعات مل جائے گی لیکن صدر محمود عباس جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
۔امریکہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے پیش نظر فلسطینی لیڈروں کوویزا نہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ہمارے قومی سلامتی کے مفاد میں ہے کہ ہم فلسطینی اتھارٹی اور بعض عہدیداروں کو ان کے وعدوں کی خلاف ورزی اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچانے پر جوابدہ ٹھہرائیں

امریکی وزارت خارجہ نے فلسطینی قیادت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت اور عالمی عدالتِ انصاف کا سہارا لے کر ’قانونی جنگ‘ کر رہی ہے ۔اس نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم کرانے کی کوششیں ترک کرنی چاہئیں۔

فلسطینی وفا نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ کے اس فیصلے پر حیرت اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔اس نے امریکی انتظامیہ سے فیصلے پر نظرثانی اور اسے پلٹنے کی اپیل کی ہے

واضح رہے کہ جولائی میں امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور کے بعض عہدیداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس دوران جب یورپ سمیت دیگر مغربی ممالک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت میں پیش رفت کر رہے ہیں، امریکہ کا یہ سخت رویہ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

امریکہ پہلے بھی ویزے مسترد کر چکا ہے۔ 1988 میں پی ایل او کے اس وقت کے سربراہ یاسر عرفات کو اقوام متحدہ کے سرکاری عوامل پر نیویارک آنے کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔2013 میں امریکہ نے سوڈان کے اس وقت کے صدر عمر البشیر کو ویزا جاری کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ وجہ یہ تھی کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب تھے۔
پھراسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہوکے لیے سرخ قالین استقبال کی تیاری کیوں؟ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب ہیں لیکن اجلاس میں ان کی شرکت متوقع ہے۔سوال اب یہ ہے کہ کیا امریکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کوویزا جاری کرنے سے انکارکرے گا؟

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...