ممبئی : این سی پی ( اجیت پوار گروپ) کے ریاستی نائب صدر سلیم سارنگ نے احمد نگر کے رکن اسمبلی سنگرام جکتاب کی جانب سے مسلم مخالف بیانات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی صدرا جیت پوار اور ریاستی صدر سنیل جمکرے سے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سارنگ نے اس سلسلے میں اجیت پوار اور سنیل تلکرے کو ایک تفصیلی شکایتی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ سیکولر نظریات کو اپنایا ہے اور سیاسی اتحاد خواہ کسی کے ساتھ بھی ہو، پارٹی نے اپنا سکول تشخص برقرار رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکولر ازم اور تمام مذاہب کے احترام پر مبنی نظریہ ہی این سی پی کی بنیاد ہے، جس کی وجہ سے وہ اور مسلم کمیونٹی کے کئی دیگر نمایندے پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے وابستہ ہیں۔ سارنگ نے واضح کیا کہ پارٹی نے اقلیتی طبقے کے ساتھ ہمیشہ انصاف کیا ہے اور مہاو کاس اکھاڑی حکومت کے دوران مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے قابل ذکر کام کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ سنگرام جنتاپ جیسا رکن اسمبلی، جو پارٹی کا حصہ ہے، اپنی تقاریر میں بار بار مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جملوں جیسے جہاں آئے گا انڈا، وہاں آئے گا ڈانڈا اور جہاں آئے گا ملی، وہاں آئے گا بجرنگ بلی" جیسے اشتعال انگیز فقروں کا استعمال کرتا ہے، جو پارٹی کی پالیسیوں کے منافی ہے۔ سارنگ نے متنبہ کیا کہ اگر فوری طور پر ایسے لیڈروں کو روکا نہ گیا تومسلم کمیونٹی میں پارٹی کے خلاف ناراضگی پیدا ہوگی ، اور وہ کارکنان جو دل سے پارٹی سے وابستہ ہیں، کنارہ کشی اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ محرم کا مہینہ قریب ہے، ایسے وقت میں اگر جگتاپ کا رویہ یہی رہا تو احمد نگر کا سماجی ماحول بگڑ سکتا ہے اور اس کا منفی اثر بلدیاتی انتخابات پر بھی پڑے گا۔ سارنگ نے پارٹی صدر سے اپیل کی کہ وہ سنگرام جلتاپ کی باز پرس کریں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کر کے مسلم برادری کو ایک مثبت پیغام دیں کہ پارٹی ایسے رویے کی حمایت نہیں کرتی۔
*🔴سیف نیوز بلاگر*
غذا میں فائبر ہونا کتنا ضروری ہے؟ فائبر جسے ریشہ بھی کہا جاتا ہے، انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، یہ ہاضمے کے نظام ک...
-
ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر...
-
مالیگاوں میں وزراء کی آمد یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مالیگاوں آۓ ٹی آۓ کالج سے کامیاب مالیگاوں کے سا...
-
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی جانب سے آصف شیخ کے بھائی حاجی خالد شیخ رشید کو ہتک عزت کی قانونی نوٹس مل...