گیارہ جولائی کو بی جے پی اور فرقہ پرست طاقتوں کیخلاف آصف شیخ کا جوابی جلسہ عام
ریاستی بلدیاتی انتخابات میں انڈین سیکولر پارٹی کی شراکت داری کا لائحہ عمل اور اپوزیشن کے چہرے سے اچھائی کا نقاب اتارا جائے گا
مالیگاؤں : 25 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) اورنگ زیب رحمتہ اللہ علیہ کی تعریف کرنے کی پاداش میں فرقہ پرستوں کی جانب سے ہنگامہ کھڑا کرنا اور اس کے بعد آصف شیخ کیخلاف سوموار پیٹھ پونہ کے ساکن دتہ گائیکواڑ کی شکایت پر تعلقہ پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹر نمبر 483/2025 کے مطابق بھارتیہ نیائے ساہتہ 2023 کی دفعہ 299اور 302 کے تحت مقدمہ در ہونا ۔اس بات کی علامت ہے کہ فرقہ پرست جماعتیں اظہار رائے کی آزادی پر بھی لگام لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔اسی طرح اس معاملے میں فرقہ پرستی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے قانونی لڑائی اور دستور ہند نے دیئے گئے اظہار رائے کی آزادی کے حقوق کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طئے کرنے کیلئے ایک ہنگامی جلسہ عام کا انعقاد مورخہ 11 جولائی، بروز جمعہ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک، ڈائمنڈ لانس آگرہ روڈ ،مالیگاؤں میں منعقد کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی اطلاع نوید خطیب احمد نے دی ۔انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ عام سے بی جے پی اور فرقہ پرست پارٹیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اس کے علاوہ مہاراشٹر کے لوکل باڈیز چناؤ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی سیاسی پالیسی اور مہاراشٹر لوکل باڈیز چناؤ میں پارٹی کی شراکت دری کے تعلق سے لائحہ عمل طئے کیا جائے گا۔اسی طرح اس جلسہ عام میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے قائدین کے کارناموں کا پول بھی کھولی جائے گی ۔اچھائی اور برائی کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بیوقوف بنانے والوں کے چہرے سے نقاب کھنیچا جائے گا ۔نوید خطیب نے مزید بتایا کہ اس جلس عام میں آصف شیخ رشید کی سنسنی خیز تقریر سے کئی اہم خلاصے بھی ہونگے ۔موصوف نے شہریان مالیگاؤں کیساتھ ہی تمام ورکروں، عہدیداروں اور خواہش مند امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔
*مالیگاؤں سماج سدھار کمیٹی کی اہم میٹنگ*
تاریخ:25 جون 2025
حال ہی میں مالیگاؤں میں ایک نہایت اہم اور دور رس نتائج رکھنے والی سماج سدھار میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا، جس کا مقصد شہر میں روز بہ روز بڑھتی ہوئی سماجی اور اخلاقی برائیوں کا سد باب کرنا تھا۔ یہ میٹنگ بلا تفریق مسلک و جماعت منعقد کی گئی، تاکہ شہر کے ہر طبقے اور مکتب فکر کو شامل کر کے ایک مضبوط اور متحد پیغام دیا جا سکے۔
جگہ:
یہ خصوصی اجلاس جماعت اسلامی ہند کے دفتر، مشاورت چوک مالیگاؤں میں منعقد کیا گیا۔
اہم موضوعات اور پس منظر:
گزشتہ کچھ عرصے سے شہر مالیگاؤں میں
خودکشی کے بڑھتے واقعات
نوجوانوں اور کم عمر بچوں میں نشے کی لت
بلیک میلنگ کے کیسز
سود خوری جیسے مہلک امراض
بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان نازک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام، سوشل ورکرس، دینی و تعلیمی شخصیات اور میڈیا حضرات نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اس بگاڑ کے خلاف عملی قدم اٹھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
شرکائے اجلاس:
اس میٹنگ کی صدارت اور رہنمائی درج ذیل معزز شخصیات نے فرمائی:
حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب
حافظ محمد غفران اشرفی (سنی دعوت اسلامی)
حضرت مولانا مفتی حسنین محفوظ رحمانی صاحب
الحاج محمد اطہر حسین اشرفی صاحب
حاجی یوسف سیٹھ (نیشنل)
شفیق (اینٹی کرپشن)
شکیل تیراک
نیز شہر کی نامور سماجی، تعلیمی، اصلاحی شخصیات، مختلف NGOs، میڈیا نمائندگان، اور نوجوان کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مباحثے اور تجاویز:
اس اجلاس میں جن امور پر خاص طور پر توجہ دی گئی، ان میں شامل ہیں:
✅ نوجوانوں کو نشہ، جرائم، فحاشی اور سوشل میڈیا بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے فوری اصلاحی اقدامات۔
✅ کارنر میٹنگز، محلہ سطح پر اصلاحی حلقے اور اصلاح معاشرہ جلسے منظم کرنے کی تجویز۔
✅ عوامی شعور بیداری مہمات کا آغاز۔
✅ سود کے کاروبار اور خودکشی جیسے مسائل پر علماء کرام کے بیانات اور شرعی رہنمائی۔
✅ محلہ وار سماج سدھار کمیٹیاں تشکیل دینے کی سفارش تاکہ نچلی سطح پر کام کیا جا سکے۔
فیصلے اور لائحہ عمل:
تمام شرکاء نے مکمل اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ:
فوری طور پر علاقہ وار ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
نوجوان نسل کو مصروف رکھنے کے لیے سماجی، تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
اصلاحی مواد کی سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی۔
علماء، دانشوران، سوشل ورکرس کے ذریعے ہر طبقے میں بیداری کی لہر پیدا کی جائے گی۔
آئندہ ہر مہینے ایک جماعتی مشاورتی اجلاس رکھا جائے گا تاکہ کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
آخر میں:
یہ میٹنگ نہ صرف موجودہ سماجی بگاڑ کے خلاف ایک مضبوط اجتماعی قدم ہے بلکہ مالیگاؤں کے شہریوں کو ایک نئی امید بھی فراہم کرتی ہے کہ اگر ہم سب متحد ہو کر عملی اقدامات کریں تو ان مسائل کا خاتمہ یقینی ہے۔
✍️ رپورٹ مرتب کنندہ:
شعیب اشرف مشتاق احمد اشرفی
فیمس واٹس ایپ ایڈورٹائزنگ ایجنسی
نیا اسلامی سال کیا کریں
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
تمام اہلِ اسلام کو *محرم الحرام 1447ھ* اور اسلامی نئے سال کی آمد پر دلی دعائیں اور مبارکباد!
الحمد للہ، محرم الحرام *اسلامی سال 1447ھ* کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر ہم سب کو اپنی زندگیوں کا جائزہ لینے، توبہ و استغفار کرنے اور نئی نیتوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی سخت ضرورت ہے۔
*تم دنیا کی ساری کامیابیاں حاصل کر لو اگر ہدایت نہ ملی تو سب بیکار ہے، کیونکہ اصل خسارہ وہ نہیں جو دنیا میں ہو بلکہ وہ ہے جو آخرت میں ہو گا💦*
جب نیا سال شروع ہوتا ہے تو دنیا والے دنیاوی منصوبے بناتے ہیں، ہم مسلمان اپنی *آخرت کی تیاری* کے منصوبے بنائیں۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ پچھلا سال کیسا گزرا؟ کیا وہ اللہ کی رضا کے مطابق تھا؟ کیا ہم نے واقعی اپنی زندگی کو دین کے مطابق ڈھالا؟
اکثر دل یہی گواہی دیتا ہے کہ سال غفلت میں، نافرمانی میں اور دنیا کی دوڑ میں گزر گیا۔ لیکن اللہ کریم ہمیں موقع پر موقع دیتا ہے کہ ہم لوٹ آئیں، معافی مانگیں، نیا آغاز کریں۔
اب وقت ہے کہ ہم:
- پچھلے گناہوں پر سچے دل سے توبہ کریں
- نمازوں کی پابندی کریں
- قرآن سے تعلق جوڑیں
- دین کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں
- دنیا اور آخرت کے توازن کے ساتھ آگے بڑھیں
آئیے اس نئے اسلامی سال کے آغاز پر عہد کریں کہ ہم *ہدایت، اعمال صالحہ، اور اللہ کی رضا* کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں گے۔
*خادم القران بندہ ذاکر فیضی**معلم و مدرس، مدرسہ فیض القران، معصوم شاہ کٹی*
دریگاؤں گٹ نمبر 60، 61، اور دیانے اور مالدھے کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی پائپ لائن نہ ہونے سے پانی کا بحران۔ امرت یوجنا فنڈز کی ممکنہ خرد برد، بدانتظامی اور سیاسی ملی بھگت پر شہریانِ مالیگاؤں کی تشویش شدید
مالیگاؤں: درےگاؤں (سروے نمبر 60، 61) اور اس کے علاوہ دیانے و مالدھے علاقوں میں رہنے والی عوام کو آج بھی بنیادی حق، یعنی پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ یہ صورتِ حال اس وقت انتہائی تشویشناک ہو جاتی ہے جب یہ علم ہو کہ مذکورہ علاقے مرکز اور ریاست کی جانب سے منظور شدہ "امرت یوجنا" (Atal Mission for Rejuvenation and Urban Transformation - AMRUT) میں شامل ہونے کے باوجود آج بھی پینے کے پانی کی معیاری پائپ لائن کی سہولت سے محروم ہیں۔
سماجی کارکن کلیم اختر محمد یوسف عبداللہ (گرین مالیگاؤں ڈرائیو) نے اس علاقے کے لوگوں کی جانب سے 27 جنوری 2025 کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو جو ایک تفصیلی خط دیا گیا تھا، اس کا حوالہ دیتے ہوئے ایم ایم سی (MMC) کی مشتبہ کارکردگی، منظور شدہ فنڈز کے غلط استعمال اور ٹھیکیداروں، افسران و مقامی سیاسی افراد کے مبینہ گٹھ جوڑ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔
اس شکایتی مکتوب میں درج اہم نکات حسب ذیل ہیں:
- امرت یوجنا کے تحت مہاراشٹر کیلئے تقریباً ₹77,640 کروڑ کے منصوبے منظور ہوئے، جن میں سے ₹35,990 کروڑ مرکزی امداد کے تحت دیے گئے۔
- مالیگاؤں کو ایک "ترجیحی شہر" کے طور پر اس اسکیم میں شامل کیا گیا تھا تاکہ ہر گھر کو نل کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
- "سٹی واٹر بیلنس پلان" جیسے اقدامات کے باوجود، دریگاؤں، دیانے، مالدھے اور شہر کے دیگر کئی علاقوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا، جو بدانتظامی اور شہری حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور بڑے گھوٹالے کی طرف اشارہ ہے۔
کلیم یوسف عبداللہ نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ:
1. امرت یوجنا فنڈز کے استعمال کی مکمل تحقیقات کی جائے اور مالیگاؤں شہر بھر کے پائپ لائن منصوبوں کا حساب عوام کے سامنے لایا جائے۔
2. سروے نمبر 60-61 درےگاؤں اور دیگر علاقوں میں آن دی اسپاٹ معائنہ کرکے عوامی رپورٹ جاری کی جائے۔
3. عوام کی جانب سے پہلے سے داخل کیے گئے شکایتی خطوط بھی تحقیقات کے ریکارڈ میں شامل کیے جائیں۔
4. منصوبے کی تکمیل کا بروقت شیڈول جاری کر کے شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
کلیم یوسف عبداللہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر اس معاملے پر جلد کارروائی نہیں کی گئی تو وہ اور شہریانِ مالیگاؤں اس مسئلہ کو لوک آیوکت، اسٹیٹ ویجیلنس کمیشن، اینٹی کرپشن بیورو (ACB)، اور اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ وغیرہ تک لے جانے پر مجبور ہوں گے، ساتھ ہی آر ٹی آئی درخواستیں اور پبلک آڈٹ کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
فی الحال یہ مکتوب بطور ریمائنڈر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر، ضلع کلیکٹر، محکمہ شہری ترقیات ممبئی منترالیہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ وغیرہ کو دیا گیا ہے۔ اور قوی امید ہے کہ اس خط کے موصول ہوتے ہی آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں ان کاموں کو انجام دیا جائے گا، جس کی جھوٹی کریڈٹ لینے کے لیے عنقریب ناکارہ، بدعنوان، خودغرض اور قوم فروش لیڈران اور انکے حواری مواری برساتی مینڈک کی طرح منظر عام پر آئیں گے اور ظاہر کریں گے کہ یہ کام ہم نے ہی کروایا ہے۔
حقیقتاً یہ ایک عوامی مسئلہ ہے جو نہ صرف بنیادی سہولیات سے محرومی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عوام کے اعتماد، ان کے حقوق، اور آئینی فرائض سے روگردانی کا ثبوت بھی ہے۔
عوام، مقامی تنظیمیں اور میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں، آواز بلند کریں، اور اس قانونی و جمہوری جدوجہد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔
رابطہ برائے مزید معلومات:
کلیم اختر محمد یوسف عبداللہ
(گرین مالیگاؤں ڈرائیو)
پتہ: سروے نمبر 97، پلاٹ نمبر 5, 6، طیب آباد، مالیگاؤں – 423203
ای میل:
kaleemyusufabdullahmlg@gmail.com
kaleemabdullahms@outlook.com
kaleemabdullahandroid@gmail.com
موبائل: 9422778897 / 7020123958
Kaleem Akhtar Mohammad Yusuf
(Green Malegaon Drive)
S. No.97, P.No.5,6,
Tayyababad, Malegaon.
District Nashik,
Maharashtra. 423203
Email:
kaleemyusufabdullahmlg@gmail.com
kaleemabdullahms@outlook.com
Mobile:
9422778897
7020123958