Sunday, 15 June 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





*راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے مسلمانوں پر ہورہے ظلم و ستم کے خلاف ایڈیشنل کلکٹر صاحب کو میمورنڈم!*
(پریس ریلیز) 14جون بروز سنیچر ملک بھارت کے سبھی کلکٹر آفسوں پر احتجاجی اندولن بھارت مُکتی مورچہ و راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے ملک بھارت میں مسلمانوں، اقلیتوں پر ہورہے ظلم و ستم، جھوٹی گوہتیہ کے نام پر مسلمانوں کو مارا جارہا ہے مسلمانوں کی مآب لنچنگ کی جارہی ہے مسلمانوں کے گھروں کو غیر قانونی طریقے سے بلڈوزر سے مسمار کیا جارہا ہے 550 سے ذیادہ مسجدوں کو شہید کردیا گیا، ہزاروں مزاروں کو توڑ دیا گیا وقف جائدادوں کو ہتھیانے کے لیے وقف ترمیمی بل بناکر قبضہ کرنے کی کوشش، قرآن پاک کی بے حرمتی، نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی، مسلم لڑکیوں کو شَنگھی لوٹریپ میں بھنساکر انکی زندگی کو برباد کرنا وغیرہ اِن تمام ظلم و ستم کے خلاف مالیگاؤں راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری، حفظ الرحمن ازہری، محمد عارف نوری، مولانا سفیان احمد جمالی، ڈاکٹر ایوب حکیم، ڈاکٹر عبدالرحمن، محمد صابر سلیس مین، مولانا عبدالرشید مجددی صاحبان نے مالیگاؤں ایڈیشنل کلکٹر کے نام میمورنڈم دیا اور ان کے ذریعے سرکار سے بے جا کارروائیوں پر روک کی مانگ کی۔













*ادارہ AA اسپورٹس کی جانب سے مفت بیاضوں کی تقسیم*

آج ہی بروز سنیچر بعد نماز عشاء فوراً غربیدنگر ادارہ AA اسپورٹس کی جانب سے جماعت پہلی سے دسویں تک کے طلبا و طالبات کو مفت بیاضوں کی تقسیم
* رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں کی جائے گی ۔ اس پروگرام کے مہمانان خصوصی ہونگے 
صدارت۔ مولانا مختار ملی صاحب‌‌ (امام غربید مسجد)
الحاج یوسف الیاس صاحب
الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب، حاجی عبدالماجد صاحب،
ساتھی ایاز ہلچل صاحب 
سہیل ماسٹر صدر سیوک سوسائیٹی ، سمیر سر صاحب، سلمان انیس کمال صاحب دیگر معزز شخصیات 

یاد رہے یہ پروگرام آج ہی بعد نماز عشاء غربید نگرغربید مسجد کے پاس ہوگا 

کنوینر ۔ انصاری راشد سپہ سالار ادارہ AA اسپورٹس اراکین













🛑 *برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہم سب کی دینی ذمہ داری اور معاشرتی فریضہ ہے(حافظ محمد غفران اشرفی)*

♻️ *اصلاح معاشرہ کے لیے مسجد یارسول اللہ کے اطراف کے لوگوں کی مٹینگ کا انعقاد*
🌟👇🏻🌟👇🏻🌟👇🏻🌟👇🏻🌟👇🏻🌟👇🏻

مورخہ 13/جون بروز جمعہ رات دس بجے حافظ محمد غفران اشرفی(امام سنّی جامع مسجد یارسول اللہ)اور علاقے کے ذمے داران کی دعوت پر لالہ نگر،غفار نگر،مرچنٹ نگر،اشرفی نگر،گولی باڑہ،سلیم نگر اور کسمبا روڈ علاقوں کے سرپرست اور نوجوانوں کی اہم مٹینگ منعقد کی گئی۔اس مٹینگ میں مذکورہ علاقوں کے بااثر افراد *حاجی محمد یوسف،سراج مقادم،ارشد سیٹھ،جمیل رضوی،حسن مقادم،عبدالقیوم بھایا،شفیق رچھ بھر،محمد آمین،فیروز خان(نوری پان)،رضوان سر،نہال حاجی،محمد حسین(مچھلی والے)،مشتاق راشن والے* و عوام الناس نے شرکت کی۔مٹینگ میں محلے کے سرپرست حضرات نے نوجوانوں کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نصیحت کی۔ساتھ ہی کچھ دنوں پہلے IPL کے فائنل میچ کے بعد ہوئی ہنگامہ آرائی کی مذمت کی اور آئندہ اس طرح کی حرکت ہلڑ بازی،آتش بازی،ہنگامہ آرائی کرنے پر سخت تنبیہ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر قانونی اعتبار سے برائی کو ختم کرنے کی آگاہی دی ہے۔علامہ آصف انور قادری صاحب(امام مسجد نورالاسلام)نے بھی نوجوانوں کی ذمہ داری پر گفتگو فرمائی اور حافظ اسرار اشرفی صاحب(امام مسجد اشرفی الجیلانی)نے مختصر مگر جامع طور پر گناہوں کے مضر اثرات کو بیان فرمایا۔بعد ازاں حافظ محمد غفران اشرفی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نوجوانوں کو سمجھانے کے لیے لسانی طور پر اور بزور طاقت ہم کو سب میدان عمل میں اترنا ہوگا۔برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہم سب کی دینی ذمہ داری اور معاشرتی فریضہ ہے۔آج ہماری نئی نسل *جوا،نشہ،آوارہ گردی،راتوں کو دیر تک جاگنا،موبائل پر وقت صرف کرنا،زنا اور گھریلو ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں* جو کسی بھی طور پر ان نوجوانوں کے لیے اور آئندہ نسل کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔اس لیے ہم نوجوانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ نوجوان لایعنی باتوں سے اجتناب کریں اور محلے کے سرپرستوں کی باتوں پر عمل کریں۔ *اخیر میں موصوف نے کہا کہ ہر علاقے میں سرکردہ افراد اس طرح کی اصلاحی کمیٹی تشکیل دیں جو ایسے ہنگامی حالات میں جب کہ نئی نسل اجتماعی طور پر جذباتی ہوکر ننگا ناچ کررہی ہو تو اس وقت میں کمیٹی کے لوگ بروقت مداخلت کرکے ہنگامہ کو رفع کرسکیں* اور علاقے کے بچوں،بوڑھوں،کمزوروں عورتوں کے سکون کا ذریعہ بنیں۔
مٹینگ میں شامل محلے کے جملہ سرکردہ افراد نوجوانوں اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔اللہ پاک سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

*المرسلہ:کسمبا روڈ اصلاحی کمیٹی*

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...