بم بتاکر چین اور ترکی نے پاکستان کو تھما دیا کھلونہ، ہندوستان نے 500 ڈرون حملوں کو کیا ناکام
نئی دہلی : پاکستان نے ہندوستان کے 24 شہروں پر حملہ کرنے کے لیے 8 مئی کی رات 500 چھوٹے ڈرون لانچ کیے تھے۔ تاہم ہندوستانی فوج نے پاکستان کے ہر حملے کو ناکام بنا دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان پر حملے کے لیے جن ڈرونز کا استعمال کیا تھا، وہ چین اور ترکی کے ڈرون تھے۔
دفاعی ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ 8 مئی کی رات پاکستان نے 200 منٹ کے اندر اندر 500 چھوٹے ڈرون لانچ کیے، جس کا مقصد 24 ہندوستان شہروں کو نشانہ بنانا تھا۔ پاکستان نے جن ریاستوں کو نشانہ بنایا ان میں جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان اور گجرات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے جن ڈرونز سے ہندوستان پر حملہ کیا تھا، ان میں سے اکثر میں دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے کل 500 ڈرونز کا پتہ لگایا تھا اور یہ سبھی ڈرون تین ویوز میں بھیجے گئے تھے۔پاکستان نے جمعرات کی رات 8 بجے سے 11.30 بجے کے درمیان ڈرون حملے کیے، جس کا ہندوستانی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان نے لداخ، جموں، پنجاب اور راجستھان میں کل 24 مقامات پر ڈرون حملے کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان سبھی کو شلکا، ایل 70 اور Zu mm بندوقوں کے ساتھ انگیج کیا گیا۔روسی ساختہ S-400 اور دیسی آکاش سے لیس ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کے خطرات کا مقابلہ کیا اور اس سے پہلے کہ وہ ہندوستانی سرزمین کو چھو پاتے اور تباہی مچا پاتے، انہیں مار گرایا۔
علاقائی فوج کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا، ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے تیار
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد جمعہ کو قومی دارالحکومت دہلی میں اہم مقامات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ سرکاری عمارتوں، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، عدالتوں اور غیر ملکی سفارت خانوں سمیت تمام اہم مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ افسر نے کہا کہ پولیس نے زیادہ ٹریفک والے علاقوں بشمول بازاروں، ریلوے اسٹیشنوں، مالوں، پارکوں اور میٹرو اسٹیشنوں میں بھی چوکسی بڑھا دی ہے۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات دہلی پولیس کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ۔ ایک افسر نے کہا، رات کی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ ہم ہر حساس علاقے میں اضافی سیکورٹی فورس تعینات کر رہے ہیں۔
بھارتی فوج کے کئی ریٹائرڈ افسران نے آرمی چیف کو خط لکھ کر جنگ جیسے حالات میں فعال ڈیوٹی کے لیے رضاکارانہ طور پر پیش کش کی ہے۔ دوسری جانب علاقائی فوج کو اسٹینڈ بائی پر رہنے کو کہا گیا۔ انہیں کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے۔بھارت نے پاکستان کے بزدلانہ حملے کا جواب دینا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان نے جمعرات کی شام جموں و کشمیر اور راجستھان کے سرحدی علاقوں میں فضائی حملے اور ڈرون حملے کرکے کشیدگی میں مزید اضافہ کیا۔ جمعہ کی آدھی رات کے بعد، ہندوستانی بحریہ نے بحیرہ عرب میں متعدد پاکستانی اہداف کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ بھارت نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اس کی کارروائی کو کنٹرول اور ناپا جائے گا، لیکن پاکستان کے حملوں کا جواب ’’ٹٹ فار ٹاٹ‘‘ کے انداز میں دیا جائے گا۔ حکومت نے کہا تھا، ہندوستانی مسلح افواج کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، بشرطیکہ اسے پاکستانی فوج نے بھی تسلیم کیا ہو۔
پاکستان کے حملوں کے جواب میں بھارت نے نہ صرف اسلام آباد کو نشانہ بنایا بلکہ راولپنڈی، پشاور اور لاہور پر حملے کرکے جوابی کارروائی کی۔ بھارت نے جمعرات کی رات جموں، پٹھان کوٹ، ادھم پور اور کچھ دیگر مقامات پر میزائلوں اور ڈرونز سے پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔اکھنور، سانبہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اور دیگر کئی مقامات پر دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ ہندوستانی فوج نے رات کے وقت پاکستان کے ساتھ سرحد پر بڑے پیمانے پر فضائی الرٹ آپریشن کیا۔ S-400 سمیت ہندوستان کے پورے فضائی دفاعی نظام نے پاکستان کے تمام میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا۔
ہندوستان کے جوابی حملوں سے دہل اٹھے اسلام آباد، سیالکوٹ اور لاہور، پاکستان کے اڑے ہوش
پاکستان نے رات کی تاریکی میں ایک بار پھر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ جمعرات کی رات جموں، پنجاب اور راجستھان میں کئی مقامات پر حملے کیے گئے۔ تاہم الرٹ فضائی دفاعی نظام S-400 اور ‘آکاش’ نے ہر حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد ہندوستان نے جوابی کارروائی میں اسلام آباد تک کو نشانہ بنایا۔ سیالکوٹ اور لاہور میں بھی ڈرونز داغے گئے۔
وہیں دوسری طرف وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سنگھ نے سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان اور تینوں آرمی چیفس سے بھی بات کی ہے۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کی۔ جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ نے بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف کے ڈی جی سے بات کی ہے۔وہیں فوج کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے ، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بزدلانہ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکس پربیان میں کہا گیا ہے کہ جموں، پٹھان کوٹ اور ادھم پور میں فوجی اسٹیشنوں کو آج جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستانی ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ایس او پیز کے مطابق خطرات کو تیزی سے بے اثر کر دیا گیا۔
بھارت نے 8000 ایکس اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کیلئے کہا
پاکستان پر جوابی حملے جاری ہیں۔ لاہور سے سیالکوٹ حتیٰ کہ اسلام آباد تک ہندوستان نے ڈرون حملے کئے۔ دریں اثنا، ہندوستان حکومت نے ایک بڑا ایکشن لیتے ہوئے کمپنی کو 8000 ایکس اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں جے شنکر
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یورپی یونین (EU) کے خارجہ امور کے نمائندے کاجا کلاس سے حالیہ پیش رفت کے بارے میں بات کی۔ ہندوستان نے یورپی یونین سے کہا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ جے شنکر نے اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی گفتگو کی۔