Thursday, 1 May 2025

*🔴سیف نیوز اردو*





یو۔ ایف سیمی انگلش اسکول
یو۔ ایف ٹیوشن کلاسیس کی جانب سے شاندار پانچواں 
𝗦𝘂𝗺𝗺𝗲𝗿 𝗖𝗮𝗺𝗽 𝟮𝟬𝟮𝟱
1مئی سے 1جون 2025
الحمدللہ گذشتہ پانچ سالوں کی کامیابی کے ساتھ امسال بھی زرّین فاونڈیشن کے زیر انصرام یک ماہی سمرکیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بچّوں کی جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور دینی تربیت ونشونماکے پیشِ نظر بچوں میں جدید ٹیکنالوجی و ہنرمندی جیسی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کی چھٹّیوں کو کارآمد بنانے کا نادر موقع دیا جارہا ہے تو آئیے آج ہی رجسٹریشن کرائیے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیے
اپنے بچوں کی چھٹیوں کو کارآمد بنائیں اپنی پسند کے کورسیز میں حصہ لیں
1۔ ڈرائنگ اور کلرنگ K.G to 4
2.ہینڈمیڈکرافٹ کلاس K.G to 4
3.دینی تربیتی کلاس K.G to 10
4.کتابت کلاس K.G to 10
5.مہندی کلاس 5to 12
6. سلائی کلاس 5to 12
7.کمپیوٹر کلاس 5th to 12
8.کراٹےکلاس 𝟯𝘁𝗼 𝟭𝟬
𝟵. انگلش اسپیکنگ 7th to 12  
 اردو۔ انگلش۔ مراٹھی۔ میتھس کی بیسک کلاسیس
خصوصیات:
 1.مناسب فیس۔ 2.تجربہ کار ٹرینرز 3.گیسٹ لیکچرس 4.اسٹیج ڈیئرنگ 5.سمرکیمپ میں حصہ لینے والے تمام ہی طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ و انعامات سے نوازا جائے گا
رجسٹریشن کیلئے   
9370040330/8329768480
پتہ۔ چار کمرہ گیندامیدان مسلم پورہ مالیگاؤں اور مدنی ہال ہلال مسجد ہلال پورہ مالیگاؤں










سٹیزن کیمپس میں یومِ مہاراشٹر و یومِ محنت کشاں تقریب کا انعقاد
سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی، سٹیزن کیمپس میں یکم مئی 2025ء بروز جمعرات، صبح ٹھیک 7.45 کو کیمپس کے سیکریٹری محترم الحاج ڈاکٹر آصف سلیم صاحب کے دست مبارک سے "مہاراشٹر ڈے" پر رسم پرچم کشائی انجام پزیر ہوئی- جھنڈے کو سلامی و راشٹریہ گیت بعد قرآت سے تقریب "یومِ محنت کشاں و یومِ مہاراشٹر" کا انعقاد عمل میں آیا- اس موقع پر سٹیزن کیمپس میں جاری تمام ہی یونٹس کے پرنسپال، ہیڈماسٹرس، انچارج، اساتذہ کرام و نان ٹیچنگ اسٹاف کے علاوہ طلباء و طالبات بھی حاضر تھے۔ طیبہ آپا نے مہاراشٹر ڈے اور یومِ محنت کشاں کی مناسبت سے معلومات پیش کی- بعدازاں محترم ڈاکٹر آصف سلیم صاحب نے بھی مختصراً خطاب کیا اور بچوں کو اچھے رزلٹ کی نیک خواہشات پیش کیں- اس موقع پر سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر ایوبی معاذ احمد صاحب بھی بہ نفس نفیس موجود تھے- سردار پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین میڈم نے رزلٹ تقسیم کرنے کی ہدایات دیں- ناہید میم کے شکریے پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا- نظامت کے فرائض پروین پیر میم نے ادا کیے-











"اردو زبان بھارت کے ڈی این اے میں ہے" دنیش ٹھاکرے 
ادارہ نثری ادب کی 223 ویں ماہانہ ادبی نشست میں دنیش ٹھاکرے و کی شرکت

اردو زبان بھارت کے ڈی این اے میں ہے یہ اوریجنل زبان ہے جو یہیں پیدا ہوئ ہے ہندوستان کی بیشتر زبانوں کے ملاپ سے اس کا وجود ہؤا اس زبان کا ہر کوئی شیدائی ہے اسے مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھنا جانا چاہیے ان خیالات کااظہار سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت دنیش ٹھاکرے نے ادارہء نثری ادب کی 223 ویں ماہانہ ادبی نشست میں کیا- 26 اپریل 2025ء سنیچر کی شب میں اے ٹی ٹی کیمپس میں منعقدہ نشست کی صدارت سٹی کالج کے اردو زبان کے فعال لیکچرار افسانہ، انشائیہ و کہانی نگار پروفیسر ڈاکٹر مبین نذیر صاحب نے کی آپ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ زبان دو سماج کو جوڑنے کے لئے اک پل کا کام کرتی ہے اس لیے ہمیں مختلف زبانیں سیکھنی چاہیے- آپ نے تمام تخلیقات پر تبصرہ بھی کیا- قلمکاران میں ڈاکٹر اقبال برکی نے(کہانی، سماج سیوا) رشید آرٹسٹ نے (افسانہ، جھنڈ) عظمت اقبال نے ( افسانہ، اچھے دن) ہارون اختر نے (افسانہ، ایک نئی گالی)حاضرین کے روبرو پیش کیےجس پر حاضرین نے تنقید و تبصرے کیے- نشست میں عازم حج ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی و عزیز اعجاز صاحبان کا استقبال کیا گیا- رضوان ربانی کی قرأت سے نشست کا آغاز ہؤا نظامت کے فرائض بھی آپ ہی نے انجام دیے جبکہ شکریہ صدر ادارہ نثری ادب محترم عتیق شعبان صاحب نے ادا کیا- اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے نشست میں اول تا آخر موجود رہے-

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...