Wednesday, 7 May 2025

*🔴سیف نیوز اردو*





موسم باراں کی آمد کے پیش نظر۔۔اعجاز بیگ کی۔۔کمشنر سے ملاقات۔۔۔
آج ریسٹ ھاوس میں کانگریس صدر اعجاز بیگ نے میونسپل کمیشنر سے خصوصی ملاقات کی۔۔آنے والے موسم برسات۔۔کے مدنظر۔۔شھریان کو ھونے والی تکلیف۔۔کے ۔۔تعلق سے پیشگی منصوبہ بندی کو لیکر کمشنر سے مکمل گفتگو کی۔۔۔اورشھر کے بڑے نالوں اور گٹروں کو تل سے صاف کرنے۔پر زور دیا۔۔۔۔۔کمشنر سے اپنی اس خصوصی۔۔ملاقات۔۔میں کانگریس صدر نے انڈر گراونڈ گٹر کے منصوبے پر کھل کر تنقید کی۔۔۔اور آنے والے موسم برسات میں ۔۔اس پروجکٹ سے عوام کو ھونے والی تکلیف پر کمشنر سے۔ گفتگو کے دوران۔۔اس اس اسکیم کو جلد از جلد پورا کرنے پر زور دیا۔۔
اس ملاقات میں۔۔اعجاز بیگ صاحب کے علاوہ۔۔عبدالغفار شیخ۔۔۔صابر بھائی میاں۔۔ھاشم انصاری۔۔کے علاوہ اشفاق خان بھی موجود تھے۔۔











مالیگاؤں کی بیٹی ثمینہ کوثر کی اعلیٰ تعلیمی کامیابی — پونے سے ایم ایس سی مائیکرو بایولوجی میں 87.63 فیصد نمبرات حاصل کیے
جہد مسلسل اور درست رہنمائی کامیابی کی ضمانت ہوا کرتے ہیں - 
شہر عزیز مالیگاؤں کی ہونہار طالبہ مشہور و معروف ،ایوب عمر سوت والا خانوادہ کی ذہین و فطین دختر ثمینہ کوثر سلیم احمد نے پونے کے مشہور تعلیمی ادارے، عابدہ انعامدار سینئر کالج، اعظم کیمپس سے مائیکرو بایولوجی میں ماسٹرز (ایم ایس سی) میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین و اساتذہ کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں شہر کا نام بھی روشن کیا - دختر مالیگاؤں ثمینہ نے کل % 87.63 حاصل کیے- اپنی اس بے مثال کامیابی کا مکمل کریڈٹ وہ اپنے والدین و اساتذہ کو دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ میری پرورش تعلیم و تربیت میں کلیدی کردار میرے والدین اور اساتذہ نے ہی ادا کیا ہے - یہ انھیں کے مرہون منت ہے کہ میں اس قابل بن سکی ہوں - مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول سے تعلیمی سفر کا آغاز کرنے کے بعد مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج سے ہوتا ہوا پونے تک کا یہ خوشگوار تعلیمی سفر اور کامیابیوں کیلئے میں اپنے والدین اور اساتذہ کے حق میں دعائے خیر کرتی ہوں کہ اللہ رب العزت انھیں اجر عظیم سے نوازے - ساتھ ہی ساتھ شہر کے تمام طلباء و طالبات کو یہ پیغام دینا چاہوں گی کہ اساتذہ کی رہنمائی میں سچے دل سے محنت کرتے رہیں انشاء الله کامیابی ضرور ملے گی - 
تفصیلات کے مطابق ثمینہ اس وقت پی ایچ ڈی کے انٹرنس امتحان کی تیاری کر رہی ہیں اور اُن کا مقصد ہے کہ وہ سائنسی تحقیق کے ذریعے مائیکرو بایولوجی کے میدان میں ملک و قوم کی خدمت کریں۔ اُن کی یہ کامیابی مالیگاؤں کے نوجوانوں، خاص طور پر طالبات کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

تعلیمی و سماجی حلقوں نے ثمینہ کوثر کی اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-










منزل کی تمنا ہے تو کر جہدِ مسلسل

انجینئرفہد بلال (اسسٹنٹ پروفیسر اینڈ ریسرچ اسکالر، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ)
B.E., M.Tech., Ph.D (Pursuing, NIT Surat)

آج جدید معاشرہ علم پر مبنی معاشرہ بن گیا ہے،سائنس و ٹیکنالوجیکل ترقی کے اس دور میں سماج کے ہر شعبہ میں ترقی ہورہی ہے۔ انفرادی طور پر بھی دیکھا جائے توعلم کا حصول صرف ایک فرد کے کرئیر کے حوالے ہی سے نہیں، بلکہ کمیونٹی کے ساتھ جمہوری تعامل میں، صحت کے مختلف زاویوں اور معیار زندگی غرض زندگی کے سارے پہلووں میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔اسی لئے علم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ 

شہر مالیگاؤں کے علمی و دینی گھرانے سے تعلق رکھنے والے "فہد بلال ظہیرالدین" کا شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( سورت) میں داخلہ ملنا کارہائے نمایاں او ر قابل ستائش ہے۔ملک ہندوستان کے نامور مرکزی حکومتی اعلی تعلیمی ادارہ جیسے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی میں داخلے بہت مشکل سے اور مقابلہ جاتی امتحان (GATE) میں نمایا ں نمبرات حاصل کرنے کے بعد میرٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ شہر کے معروف ڈاکٹر انجم شمس الدین (مرحوم) ، موصوف کے بڑے ابو تھے ۔ فی الحال موصوف اپنی فیملی کے ساتھ حسن پورہ میں مقیم ہیں ۔ ان کے والد محترم ظہیر الدین ، گولڈن آڈیو ویژن ( فتح میدان) کے مالک ہیں۔ ان کے خاندان میں دادا محی الدین مرحوم (نیاپورہ)، مفتی نظام الدین قاسمی، حاجی لئیق ٹائمز شاپ وغیرہ کا شمار شہر کی نامور شخصیات میں ہوتا ہے۔ 
تعلیمی سفر:
جناب فہد بلال نے پرائمری تعلیم اردو میڈیم سے حاصل کی ۔ دسویں اور بارہویں تک مالیگاؤں ہائی اسکو ل اینڈ جونیئر کالج سے مکمل کی۔ بعد ازاں الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ میں گریجویشن کی ڈگری ( BE) فرسٹ کلاس ویتھ ڈسٹنکشن ، مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس سے سال 2017 میں حاصل کی۔ موصوف نے گیٹ اگزام کامیاب کر لینے بعد الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیو نی کیشن میں ماسٹر ڈگری ( MTech) فرسٹ کلاس ویتھ ڈسٹنکشن ، سردار پٹیل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ممبئی) سے سال 2019 میں مکمل کی۔ اسی طرح سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری (PhD) میں داخلے کیلئے گیٹ اگزام کوالیفائی کیا اور انھیں این آئی ٹی سورت(NIT, Surat) میں پی ایچ ڈی کرنے کا موقع ملا۔ موصوف " بون کریک ڈٹیکشن یو زنگ ٹیکسٹائل انٹینا" عنوان پرپی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ 

پیشہ وارانہ و تحقیقی خدمات:
فی الحال موصوف مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر عہدے پر فائز ہیں۔ ساتھ ہی جرمنی کی معروف سیمنس کمپنی کی جانب سے ٹریننگ کرنے کے بعدایم ایم اے این ٹی سی سیمنس سینٹر آف اکسلینس(MMANTC SIEMENS COE) میں بطور انڈسٹری ٹرینر تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بطور ریسرچ اسکالر موصوف نے کئی ریسرچ پروجیکٹس مکمل کئے اور ان کے دس سے زائد تحقیقی مقالے انٹر نیشنل ریسرچ جرنلس اور کانفرنس میں شائع ہو چکے ہیں۔  

اسناد اور اعزاز:
انجینئرفہد بلا ل نے اپنے تعلیمی اور پیشہ وارانہ کریئر کے دوران کئی ایوارڈ، اسناد اور اعزاز حاصل کئے۔ جن میں اکیڈمکس ایکسلنس ایوارڈ، کولپیٹیس سلور ایواڈ، بیسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ ، فیکلٹی ڈیولپمنٹ سرٹیفکیٹ اور دیگر کئی پروفیشنل سرٹیفکیشن شامل ہیں۔ موصوف کئی ٹیکنیکل فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں جن میں انٹینا ڈیزائن،مائکرو ویو انجینئرنگ، پی ایل سی پروگرامنگ، پائتھان پروگرامنگ، کمپیوٹر کوڈنگ اور بہت سے ایڈوانس سافٹ ویئرس اور ربوٹکس پروگرامنگ وغیرہ شامل ہیں۔موصوف کی انتھک محنت، مسلسل جدوجہد اور مضبوط اردوں کی بدولت انھوں نے اپنا مقام خود حاصل کیا۔ اس کے علاوہ مالیگاؤں پریمیم لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ 

طلباء و طالبات کیلئے پیغام:
پیارے طلباء و طالبات!
یاد رکھیں کہ تعلیم صرف کتابوں کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک ایسا چراغ ہے جو آپ کی زندگی کے ہر اندھیرے کو روشنی میں بدل سکتا ہے۔ کامیابی کا راز محنت، وقت کی قدر، اور سچے ارادوں میں چھپا ہے۔ کبھی ناکامی سے نہ گھبرائیں، کیونکہ یہی ناکامیاں آپ کو کامیابی کا ذائقہ چکھنے کے قابل بناتی ہیں۔ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے خود پر یقین رکھیں، نیکی، دیانتداری، اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ علم حاصل کریں تاکہ آپ نہ صرف اپنے لیے، بلکہ اپنے خاندان، معاشرے، اور ملک کے لیے باعثِ فخر بن سکیں۔ زندگی میں کبھی بھی شارٹ کٹ کا راستہ اختیار نہ کریں بلکہ خود پر بھروسہ رکھیں اور منزل کی طرف گامزن رہیں۔  

تحریر: ایس این انصاری ( فری لانس جرنلسٹ اینڈ سوشل میڈیا رائٹر)

*🛑سیف نیوز اُردو*

جنگ کے بعد مالال ہوا ایران، جلد ملیں گے اتنے ارب ڈالر، مسعود پزشکیان نے کیا یہ بڑا اعلان ایران صدر کے مسعود پزشکیان ...