Saturday, 28 December 2024

دہلی والوں نے سری میں پہلے کب دیکھی تھی ایسی بارش؟ ٹوٹ گیا 101 سال کا ریکارڈ، جانئے تب کا حال



نئی دہلی : بے موسم کی بارش نے دہلی کا ماحول بدل کر رکھ دیا ہے۔ دن میں بھی رات کی طرح اندھیرا ہے۔ کبھی موسلا دھار تو کبھی دھیمی بارش ہو رہی ہے ۔ دہلی-نوئیڈا ہو یا غازی آباد-گروگرام، ہر جگہ پانی پانی ہوچکی ہے۔ آسان الفاظ میں کہیں تو کپکپاتی ٹھنڈ کے درمیان دہلی میں بارش نے کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دراصل ہفتہ کی صبح 8:30 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یہ گزشتہ 101 سالوں میں دسمبر کے مہینے میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ آئی ایم ڈی یعنی محکمہ موسمیات نے یہ معلومات دی ہے ۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق دہلی میں اس سے پہلے 3 دسمبر 1923 کو ایک دن میں سب سے زیادہ 75.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس بارش نے دسمبر 2024 کو ماہانہ بارش کے معاملہ میں 1901 میں شروع ہوئے ریکارڈ کے لحاظ سے پانچواں سب سے زیادہ بارش والا مہینہ بنا دیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے اہلکار کے مطابق آج صبح 8:30 بجے تک 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش 1901 کے بعد دوسری سب سے زیادہ بارش ہے۔ ماہانہ بارش کے لحاظ سے یہ پانچواں سب سے زیادہ بارش والا مہینہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئی بارش کا مطلب جمعہ سے ہفتہ تک ہوئی کل بارش ہے۔
دریں اثنا دہلی میں ہفتہ کو بھی بادل چھائے رہے اور محکمہ موسمیات نے ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے دن کے لیے پیلا الرٹ جاری کیا ۔ اس کا مطلب ہے کہ دہلی کا موسم ابھی ایسا ہی رہے گا۔ مزید بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ایک فعال ویسٹرن ڈسٹربنس اور مشرقی ہواؤں کے ساتھ اس کے تعامل کی وجہ سے دہلی-این سی آر سمیت شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں ہلکی سے درمیانی بارش/گرج کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ ہفتہ کو کم از کم درجہ حرارت 12.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چھ ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ نوئیڈا میں تو کل رات اولے بھی گرے ۔

وہیں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ہفتہ کی صبح 9 بجے ہوا کا معیار بہتر ہوا اور اے کیو آئی 152 ریکارڈ کیا گیا، جو ‘متوسط’ زمرے میں آتا ہے۔ 0 اور 50 کے درمیان AQI ‘اچھا’، 51 اور 100 ‘اطمینان بخش’، 101 اور 200 ‘متوسط’، 201 اور 300 ‘خراب’، 301 اور 400 ‘انتہائی خراب’ اور 401 اور 500 کے درمیان AQI ‘سنگین’ سمجھا جاتا ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...