کشمش کے متعلق لوگوں کو اتفاقی طور پر پتہ چلا جب 2000 قبل مسیح کے آس پاس انگوروں کی بیل پر انہیں خشک انگور ملے اور یہ اس وقت تک کی سب سے اہم خوراک کی دریافتوں میں سے ایک تھی۔ یہ ایک سپر فوڈ ہے کیونکہ یہ وٹامنز، فائبر اور معدنیات سے بھرپور خشک میوہ جاتے ہیں جس کے استعمال کا مشورہ ڈاکٹر اور غذائی ماہرین دیتے ہیں۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ اگر ہم رات کو کشمش بھگو کر رکھیں تو یہ اور بھی مفید ہو سکتا ہے ۔کیونکہ پانی کشمش اور اس کی جلد کے تمام معدنیات اور غذائی اجزاء کو تحلیل کرتا ہے اور اس طاقتور پھل کی خصوصیات میں اضافہ کرتا ہے۔
نہار منہ کشمش کا پانی پینے کے فوائد
کشمش صحت کے لئے افادیت سے بھرپور ایک خشک میوہ ہے، ہم یہاں یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کشمش کا پانی ہمارے جسم کے لئے کیسے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
۔1 زہریلے مادوں سے نجات
آیوروید کے ماننے والے طویل عرصے سے جگر اور آنتوں کی صفائی کے لئے کشمش کا پانی استعمال کر رہے ہیں، درحقیقت اس خشک میوہ میں اینٹی آکسیڈینٹس اور غذائی ریشہ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو( ڈیٹاکسیفائنگ) جسم میں سے زہریلے مادے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اینٹی اکسیڈینٹس ہمارے جگر کو صحیح طریقے سے کام کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کو ممکن بناتے ہیں۔
آنتوں کو حرکت میں لاتا ہے
اس میں موجود ریشے پاخانہ میں اضافہ کرتے ہیں اور آنتوں کو حرکت میں لانے کے لئے مدد گار ثابت ہوتے ہیں، آنتوں کی صفائی کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ خالی پیٹ کشمش کا پانی پینے سے یہ اور بھی تیزی سے کام کریگا، بس آپ نے بھیگی ہوئی کشمش کو پانی کے ساتھ ملا کر کھانا ہے۔
توانائی کو فروغ
سائنسدانوں اور کھیلوں کے ماہرین کا خیال ہے کہ کشمش انرجی بار کی جگہ ایک اچھے متبادل کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔ کشمش میں مائیکرونیوٹرینٹس اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور اس میں کوئی اضافی چینی یا مصنوعی ذائقہ موجود نہیں ہوتا ہے ،اس کی یہ خصوصیات انہیں مصنوعی انرجی بار سے منفرد اور مفید بناتی ہے اور یہ ایک بھرپور ناشتہ ہو سکتی ہیں۔