Friday, 29 September 2023

سیوک سوسائٹی کے اشتراک سے ادارۂ

*مؤرخہ ٢٩/ ستمبر سنہ٢٠٢٣ء بروز جمعہ دوپہر ٣ بجے مسجد غربید کے پاس ایک باوقار تقریب تقسیمِ ٹی شرٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جسمیں ادارۂ اے اے اسپورٹس کے تمام کھلاڑیوں کو حضرت مولانا مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی سہیل ماسٹر صاحب کے ہاتھوں نئی ٹی شرٹ کی رونمائی عمل میں آئی اور کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی۔اس موقع پر سہیل ماسٹر نے دوران تقریرکہا کہ شہر کے نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ نشے کا عادی ہوگیا ہے بیڑی، سگریٹ، تمباکو نوشی، پان، گٹکا، چرس، گانجہ، افیم، پینسڈل، و دیگر نشہ آور اشیاء شہر میں بڑے پیمانے پر فروخت کی جارہی ہے میں مبارک باد پیش کرتا ہوں ادارۂ اے اے اسپورٹس کے ذمہ داران و اراکین کو کہ انہوں نے ایسے حالات میں جب کہ ہمارے شہر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں منظم طور سے مسلم نوجوانوں کو ٹارگیٹ کرکے ان کو بے راہ روی کا شکار بنایا جارہا ہے گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے وقت میں کھیل پر اور کھیلنے والوں پر توجہ دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا واقعی وقت کی اہم ضرورت ہے میں ادارۂ اے اے اسپورٹس کے ذمہ داران کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ جب بھی میری کوئی ضرورت پڑی تو میں ان شاءاللہ اپنی بساط بھر کوشش کے مطابق آپ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا تاکہ قوم و ملت کے نوجوان بری عادتوں سے اپنے آپ کو روک کر کھیل کود میں دلچسپی لے کر آگے بڑھیں اور شہر کا نام روشن کریں ۔ بطورِ تشکر راشد سپہ سالار نے سہیل ماسٹر کا شکریہ ادا کیا اور سہیل ماسٹر صاحب کے ہاتھوں تمام کھلاڑیوں کو ٹی شرٹ تقسیم کی گئی جس پر MLA حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کا نام تحریر ہے اس موقع راشدانصاری، محمد علی ماسٹر صاحب، ندیم احمد،حامد احمد، ایاز احمد، ریاض احمد، انیس احمد،فیضان احمد، عبید احمد، عابد سلطان،پرویز احمد، کلیم احمد، ریحان احمد، عاصم احمد، عبدالماجد، عرفان ملا، راجو انصاری، عزیر احمد،مبشر احمد،عزیز احمدودیگر ادارے و محلے کے سرکردہ افراد موجود تھے۔*

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...