Wednesday, 25 November 2026

🛑*سیف نیوز بلاگر *

جگر والوں کا ڈر سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا 

ہم قدم وہاں رکھتے ہیں جہاں کوئی راستہ نہیں ہوتا 

یوجنا پلس زائد فیس وصولنے والے دواخانوں , ہاسپٹلوں طبی مافیاوءں کے خلاف شہر کے سرکردہ نوجوان ایکشن موڈ میں ، اب ہوگی طبی مافیاوءں کے خلاف کاروائی۔ 

شہر مالیگاوءں میں ان دنوں شہر کے کئی دواخانوں اور ہاسپٹلوں میں بیشتر امراض کا علاج جوکہ یوجنا کے زمرے میں آتا ہے ۔جیسے جیون دائی یوجنا، ایوشمان کارڈ یوجنا، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، جسکا پورا خرچ مرکزی سرکار و ریاستی سرکار دیتی ہے ۔ اگر بیرون شہر کے ہاسپٹلوں میں علاج کے لئے جانا پڑتا تو یوجنا میں ہی کرایہ بھی ہوتا ہے۔ مگر یہاں مالیگاوءں میں یوجنا سے علاج میں پلس زائد فیس کچھ ہاسپٹل میں کچھ ڈاکٹر نما ڈاکو وصول رہے ہیں۔ اور مالیگاوءں سول ہاسپٹل میں بھی یہ خرد برد ہورہا ہے سول کے ڈاکٹرس ہی پرائیوٹ ہاسپٹل میں یوجنا کے نام سے مریضوں کو ٹرانسفر کرتے ہیں اور یہی فائدہ پرائیوٹ ہاسپٹل کے ڈاکو یوجنا پلس زائد فیس مریضوں سے وصول رہے ہیں ۔ اور یہ سلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ مگر نہ جانے شہر میں ایسے کئی ڈاکو ہیں جو ہاسپٹل و دواخانوں سے یوجنا سے ہونے والے علاج کے مریضوں سے یوجنا پلس زائد اندھا دھن فیس وصول رہے ہیں ۔ اور اسکا ثبوت بھی سرکردہ نوجوان کے پاس موجود ہے۔ جوکہ شہر کے غریب مزدوروں کے ساتھ نہ انصافی ہے۔ بس اسی کے خلاف شہر کے نینڈر و بیباک نوجوانان ایسے ڈاکو نما طبی مافیاوءں کے خلاف جو یوجنا پلس میں زائد فیس وصول رہے ہیں انکے خلاف کاروائی کا قدم اٹھایا۔ یہ لیٹر شہر کےپولس محکمہ کو اور آروگیہ وبھاگ سمیت مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار کے ہیلتھ وزراء کو آن لائن دیا گیا ہے۔ اب قدم اٹھایا گیا ہے تو انشا اللہ پیچھے نہیں لیا جائے گا۔ 

نوٹ: شہر کے ہر ایسے مریض جو یوجنا کے ذریعے علاج کروائے یا کروارہے ہیں اور ان سے یوجنا پلس زائد فیس وصولی جارہی ہے ایسے مریض شہر کے بیباک نوجوانوں سے رابطہ کریں انشا اللہ انہیں انصاف دلایا جائے گا۔

ببوماسٹر 8605428599

جمیل بھائی سرمے والے 
9595954254

آصف بنداس 
9273019740






فقط: بیباک سماجی خادم ببو ماسٹر،محمد آصف بنداس، جمیل بھائی سرمے والے،






*مالیگاؤں میں برادری واد - لیڈروں سے سوال*
محمد عارف نوری 
(حفاظت گروپ مالیگاؤں و ڈائریکٹر حفاظت میڈیا) 

جس شہر کو کبھی محبت، بھائی چارے اور قربانی کے لیے جانا جاتا تھا، آج وہی شہر برادری واد کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے اور افسوس یہ ہے کہ یہ آگ کوئی باہر والا نہیں لگا رہا یہ آگ ہمارے اپنے سیاسی لیڈر لگا رہے ہیں الیکشن آتا ہے تو لیڈر کو اچانک برادری یاد آجاتی ہے۔
وہ دکنی بن جاتا ہے، وہ انصاری بن جاتا ہے، وہ فلاں بن جاتا ہے، وہ فلاں بن جاتا ہے مگر جب الیکشن ختم ہو جاتا ہے، جب کُرسی مل جاتی ہے تب نہ دکنی یاد رہتا ہے نہ انصاری یاد رہتا ہے نہ برادری یاد رہتی ہے۔ل تب صرف اپنی کرسی اپنا فائدہ، اپنا خاندان یاد رہتا ہے
برادری واد کرنے والے برادری کے نام پر ووٹ مانگتے ہو، مگر برادری کے لیے کیا کرتے ہو؟ کیا تم نے کبھی برادری کے غریب بچّے کی تعلیم کے لیے سوچا؟ کیا تم نے کبھی برادری کے بے روزگار نوجوان کے لیے فیکٹری لگائی؟
کیا تم نے کبھی برادری کے بیمار کے لیے اسپتال بنایا؟
نہیں تم نے صرف ایک کام کیا ہے برادری کو آپس میں لڑایا ہے دَکنی کو انصاری سے انصاری کو دَکنی سے ایک محلے کو دوسرے محلّے سے یہ سیاست نہیں یہ سازش ہے یہ تنقید نہیں یہ اصلاح ہے مالیگاؤں کے نوجوانوں سے میری گزارش ہے اب آنکھیں کھولو جو لیڈر تمہیں برادری کے نام پر بانٹ رہے ہیں وہ تمہارا لیڈر نہیں وہ تمہارا دُشمن ہے ووٹ برادری کو نہیں کام کو دو ووٹ ذات کو نہیں کردار کو دو ووٹ زبان کو نہیں، خدمت کو دو ورنہ کل تمہارے بچّے بھی اسی برادری واد کی آگ میں جلیں گے جس آگ کو آج تم خاموشی سے دیکھ رہے ہو
مالیگاؤں ایک ہے، ہم سب ایک ہیں اور ہم سب مسلمان ہیں۔






مالیگاؤں کا ابتر ٹریفک نظام: اسباب، نقصانات اور اصل ذمہ دار کون؟
تحریر: 🖋️اکرم صدیقی
مالیگاؤں جیسے تاریخی، تجارتی اور گنجان آبادی والے شہر میں ٹریفک کا بڑھتا ہوا بحران اب محض ایک شہری مسئلہ نہیں رہا، بلکہ عوام کے لیے ایک مستقل عذاب بن چکا ہے۔ صبح سات بجے سے لے کر رات دیر گئے تک شہر کی اہم شاہراہیں اور چوراہے بدترین ٹریفک جام کی لپیٹ میں رہتے ہیں۔ سڑکوں پر بے قابو ہجوم، تجاوزات اور بدنظمی نے عام شہریوں، مزدوروں، تاجروں اور اسکولی طلبہ کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
ٹریفک جام کی زد میں رہنے والے اہم علاقے اور ان کے بنیادی اسباب
شہر میں ٹریفک کی روانی مفلوج ہونے کے پیچھے سب سے بڑا سبب سڑکوں پر ہونے والے بے لگام تجاوزات (اتی کرمن) اور غیر قانونی قبضے ہیں، جن کی صورتحال علاقہ وار درج ذیل ہے:
 * مرکزی تجارتی چوراہے اور بازاروں کی بھرمار: شہر کے انتہائی مصروف ترین مقامات جیسے سلیمانی چوک، مشاورت چوک، بھکو چوک، انجمن چوک، پیری چوک اور نندن ٹاور سے لے کر شہیدوں کی یادگار تک روزمرہ زندگی کے لوازمات کا پورا بازار سڑکوں پر ہی سجتا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء اور پھل فروٹ سے لے کر جوتے چپل اور کپڑوں تک کا کاروبار سڑکوں پر تجاوزات کر کے کیا جاتا ہے، جس سے کشادہ راستے تنگ گلیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
 * تعلیمی اداروں کے سامنے بھنگار بازار کا قبضہ: انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول، شہیدوں کی یادگار، اور جے اے ٹی ہائی اسکول سے لے کر امام احمد رضا روڈ اور نیو بس اسٹیشن تک مین روڈ پر باقاعدہ بھنگار بازار لگائی جاتی ہے۔ سڑک پر پھیلے اس سامان اور ہجوم کی وجہ سے روزانہ اسکول آنے جانے والے ہزاروں طلباء و طالبات کو شدید ذہنی و جسمانی تکلیف اور خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 * جونا آگرہ روڈ (نیشنل ہائی وے) کی زبوں حالی: نیا بس اسٹیشن سے سپر مارکیٹ تک پھیلا ہوا جونا آگرہ روڈ، جو ایک اہم نیشنل ہائی وے میں شمار ہوتا ہے، ہوٹلوں کی باہر رکھی کرسیوں اور دو پہیہ گاڑیوں (ٹو وہیلر) کے بے ترتیب تجاوزات سے اٹا پڑا رہتا ہے۔ ہائی وے جیسی اہم شاہراہ پر اس طرح کی رکاوٹیں ٹریفک جام کو دوچند کر دیتی ہیں۔
 * شہید عبدالحمید روڈ (کسمبا روڈ): یہی ابتر حال شہید عبدالحمید المعروف کسمبا روڈ کا بھی ہے، جو کریم ناکے تک چاروں طرف سے اتی کرمن اور غیر قانونی قبضوں میں گھرا ہوا ہے، جہاں سے گزرنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں۔
ٹریفک بدنظمی سے ہونے والے نقصانات
صبح سویرے سے رات دیر گئے تک جاری رہنے والے اس ٹریفک جام کے شہر اور شہریوں پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں:
 * تعلیمی نقصان اور بچوں کی حفاظت کو خطرہ: تعلیمی اداروں کے اطراف بھنگار بازار اور ٹریفک کے اژدہام کے باعث طلبہ وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے اور حادثات کا خدشہ ہمیشہ منڈلاتا رہتا ہے۔
 * وقت اور ایندھن کا بے تحاشا ضیاع: روزانہ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے سے مزدوروں اور ملازمین کے قیمتی اوقات ضائع ہوتے ہیں، جبکہ گاڑیوں کے انجن چالو رہنے سے لاکھوں روپے کے ایندھن کا نقصان الگ ہوتا ہے۔
 * جان لیوا ایمرجنسی تاخیر: ان مصروف شاہراہوں پر راستہ بند ہونے کی وجہ سے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ جیسی ہنگامی گاڑیاں بھی پھنس جاتی ہیں، جس سے کئی بار مریضوں کی جان پر بن آتی ہے۔
 * صحت اور ماحولیاتی آلودگی: گاڑیوں کے دھوئیں سے فضائی آلودگی اور بے جا ہارن کے شور سے صوتی آلودگی بڑھ رہی ہے، جو شہریوں میں سانس کی بیماریوں اور ذہنی تناؤ کا سبب بن رہی ہے۔
اس صورتحال کا اصل ذمہ دار کون؟
مالیگاؤں کی اس ابتر صورتحال کی ذمہ داری کسی ایک فرد پر نہیں بلکہ تین اہم فریقین پر عائد ہوتی ہے:
 * مقامی انتظامیہ (میونسپل کارپوریشن): سڑکوں، فٹ پاتھوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف سے مستقل طور پر تجاوزات (اتی کرمن) ہٹانا اور بازاروں و بھنگار مارکیٹ کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنا کارپوریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں وہ مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ محض کاغذی یا چند گھنٹوں کی نمائشی کارروائیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
 * ٹریفک پولیس محکمہ: نیشنل ہائی وے اور شہر کے مصروف چوکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا، غلط پارکنگ پر جرمانے عائد کرنا اور صبح تا رات مؤثر گشت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، جس میں واضح غفلت برتی جا رہی ہے۔
 * بحیثیت شہری اور تاجر ہم خود: ہم تمام تر ملبہ انتظامیہ پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ تھوڑے سے منافع یا سہولت کے لیے سڑک پر دکان سجانا، ہوٹل کی کرسیاں سڑک تک پھیلانا اور بیچ راستے میں گاڑی کھڑی کر دینا ہماری اپنی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے۔

🛑*سیف نیوز بلاگر *

داعش کے رکن ہونے کے الزام میں گرفتارمحمد وقار لون کی ضمانت عرضداشت منظور دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ،جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی...