Friday, 17 July 2026

*🛑سیف نیوز اُردو*

ڈاکٹر مبین نذیر : سنجیدہ ظرافت نگار
ڈاکٹر مبین نذیر سر ہمہ و صف شخصیت کے مالک ہیں ۔ درس و تدریس کے ساتھ مسلسل ادبی تحریکات میں متحرک رہتے ہیں ۔ بذلہ سنج مگر متین ۔ بھر پور وسائل کے باوجود سادگی اُن کا مزاج ۔ بااخلاق، دیندار، سلجھی طبیعت کے مالک ۔ تحریروں میں سادہ مگر گہری سوچ و فکر ۔ سارے عوامل ان کی نگارشات کو منفرد انداز عطا کرتے ہیں ۔ملنسار، مخلص، مفکر، فیاض، درد مند دل، انسانیت نواز شخصیت کے مالک ہیں ۔گل افشانیاں نظر سے گزری۔ دوران مطالعہ شگفتگی کا معاملہ رہا۔ اس مجموعہ میں پھلجھڑیاں، تبسّم، قہقہے، زندہ دلی، ہنسی، طنز و مزاح، کا حسین امتزاج ہے؛ جو اس کتاب کو بہتر بناتا ہے ۔ فی زمانہ ظریفانہ ادب معمولی سکوت کا شکار ہے۔ امید ہے کہ گل افشانیاں اس سکوت کو توڑے گی۔ وہیں مقامی ظریفانہ ادب میں ایک اساس ثابت ہوگی۔ بھائی مبین نذیر سر کو بہت مبارکباد، نیک خواہشات دعائیں اور امید کہ۔۔۔۔لکھتے رہیں گے ۔۔۔۔ جنوں کی حکایت خونچکاں 
 احقر، خاکسار و خیراندیش 
منصور اکبر سیف نیوز
سولہ جولائی 2026 جمعرات بھری مراد شب سات بجے

*🛑سیف نیوز اُردو*

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی تیاری میں پاکستان ، POJK پر دشمن ملک کے نئی چال سے ہندوستان الرٹ نئی دہلی: پاکستان نے ...