Saturday, 14 March 2026

*🛑سیف نیوز اُردو*


۔مومن بنکر فرنٹ نےاعجاز بیگ صاحب کو مبارکباد دی 

بروز جمعرات بعد نماز تراویح مومن بنکر فرنٹ کا ایک وفد اسٹینڈنگ کمیٹی کے نو منتخب چئیرمنمحترم اعجاز بیگ صاحب کی آفس پہنچ کر ان کو مبارکباد دی 
ساتھ ہی ساتھ شہری مسائل پر فرنٹ نے سیر حاصل گفتگو کی ۔
انتہائی خوشگوار اور مدلل گفتگو کے. بعد اعجاز بیگ صاحب نے کہا ۔ کہ موجودہ باڈی کام کاج کیلئے انتہائی سنجیدہ اور پرجوش ہے ۔
ان شاء اللہ عیدالفطر کے بعد موجودہ باڈی اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمن ہونے کی حیثیت سے ہم لوگ شہر کے مفاد میں بہترین کام کرینگیں 
آپ لوگ اور شہریان ہمارے اچھے کاموں کی نا صرف سراہنا کریں ۔بلکہ کہیں ضرورت پڑنے پر ہمارے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں ۔
اس موقر وفد میں محترم جمیل کرانتی صدر مومن بنکر فرنٹ کے ساتھ پروفیسر عبدالمجید صدیقی سر۔ایڈوکیٹ عتیق الزماں زبیری ۔ اخلاق بالے مقادم ۔امتیاز قیصر ماسٹر ۔سہیل عبدالکریم ۔خورشید سیٹھ چمڑے والے ۔لقمان انصاری جنتابینک چئیرمن ۔امتیاز اجینئر ۔عمران انجینئر ۔انجم انجینئر وغیرہ حاضر تھے ۔







. *𖣔 اِنتقال پُر مَلال 𖣔*

*بَروز جمعرات، مورخہ 12 مارچ، ســ2026ـنہء*
*بمطابق 22 رمضانُ المبارک ســ1447ـنہ ھ*
یہ خبر انتہائى رنج و غم کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ *عائشہ نگر* کی مشہور و معروف سیاسی، سماجی و طبی شخصیت، *مرحوم سلیم ساحل* کے لڑکے، *محمد شاداب* کے بھائی، *پارٹی اسلام سوشل میڈیا سیل* کے فعال رُکن *محمد شعیب* اس دارِ فانی سے دارِ بقاء و قرار کیجانب کوچ کرگئے....!
*( اِنّا ِللہِ وَاِنّا اِلَیهِ رَاجِعُون.....)*

اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں، اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں، قبر کے سوال و جواب کو آسان فرمائیں، سَیّات کو حَسنات سے مُبَدّل فرمائیں، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائیں ....!
*آمین ثُم آمین یا ربُّ العالمین….!*

*جنازہ :- دوپہر 3 بجے، عائشہ نگر نوری ھال کے بازو والی گلی سے عائشہ نگر قبرستان لے جایا جائے گا....!* 
*اِن شاء اللہ تعالیٰ*

*شریکانِ غم و دعاگو :-* 
*آصف شیخ رشید ( سابق رُکنِ اسمبلی، مالیگاؤں )* 
*کارپوریٹر انصاری محمد آمین محمد فاروق*
*کارپوریٹر شیخ جاوید شیخ انیس انجینئر*
*صدر و اراکین پارٹی اسلام سوشل میڈیا سیل*
*صدر و اراکین مہک فاؤنڈیشن، جعفرنگر*










*عید سے قبل صفائی کا خاص خیال رکھیں- کانگریس صدر اعجاز بیگ صاحب کی عوام سے اپیل*
*پاکیزگی ہے اسلام کی بنیاد، یہی پیغام ہے*
*صفائی اپناؤ، یہی تو جینے کا مقام ہے*

   *رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے 25ویں روزے کے موقع پر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ صاحب نے مالیگاؤں کی عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی آمد میں اب چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھے۔*
   *اعجاز بیگ صاحب نے عوام سے درخواست کی کہ کچرا، گندگی اور دیگر فضلہ ایسی جگہوں پر نہ پھینکا جائے جہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو تکلیف یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ کچرے کو صرف مقررہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ شہر میں صفائی برقرار رہے اور بیماریوں سے بھی بچاؤ ممکن ہو۔*
   *انہوں نے مزید کہا کہ عید خوشیوں اور صفائی کا تہوار ہے، اس لیے ہم سب کو مل کر اپنے شہر کو صاف، خوبصورت اور مثالی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر ہر شہری اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور صفائی کا خیال رکھے تو مالیگاؤں ایک بہتر اور صحت مند شہر بن سکتا ہے۔*
   *آخر میں اعجاز بیگ صاحب نے مالیگاؤں کی تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کو بھی اپنی ترجیح بنائیں تاکہ عید کی خوشیاں ایک صاف اور خوشگوار ماحول میں منائی جا سکیں۔*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

*🛑سیف نیوز اُردو*

این ڈی اے نے بہار کے راجیہ سبھا انتخابات میں کلین سویپ کیا، تمام پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی پٹنہ: بہار میں پانچ س...