*بـنیا و نـابـیناؤں کـا مـدرســہ آپ کی امداد کا مستحق*
*بانئ دارالعلوم صوفئ ملّت حضرت*
*صوفی غلام رسول صاحب قادری*
*-------------------------------------*
*درگاه حضرت معصوم شاہ کٹی کے احاطے میں جاری بینا و نابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن - لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانہ - لڑکیوں کے لیے خدیجہ حجن زوجہ حاجی محمد الیاس فری سلائی کلاس جسمیں قیام و طعام کے ساتھ 100 غریب، یتیم، مستحق نابینا و بینا طلباء و طالبات دینی و عصری تعلیم حاصل کررہے ہیں. ان بجے اور بچیوں سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جاتی داخلہ سے لے کر ہر شعبہ کی تعلیم مفت میں دی جاتی ہے۔ بچے اور بچیوں کی تعلیم قابل معلم و معلمات کے زیرِ نگرانی ہوتی ہے۔ بچے اور بچیاں ابتدائی تعلیم سے لے کر آخری تک علم دین حاصل کررہے ہیں۔ کثیر تعداد میں نابینا و بینا بچے حفظ جسے عظیم سعادت سے سرفراز ہوچکے ہیں وہیں طالبات جو یتیم غریب ہیں عالمیت کی فراغت حاصل کررہی ہیں۔ لڑکیوں کے لیے حفظ کلاس بھی شروع ہے۔ صبح اور دوپہر کے شفٹ میں رہائشی بچے اور بچیاں کثیر تعداد میں علم دین حاصل کرنے آتے ہیں یہ سارا نظم آپ کے تعاؤن سے ہوتا ہے آپ اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں آپ اپنے ادارہ کا زکوٰۃ، صدقات و عطیات سے امداد و عنایت فرمائیں نوازش ہوگی۔*
*آپ کے ایک کال پر ہمارے نمائندہ و ذمہ داران آپ تک حاضر آئیں گے۔*
*درگاہ آفس پر رابطہ کے لیے :-ناظم اعلیٰ صوفی جمیل احمد قادری ٹیلر*
📲 9175001472
*چئیرمین صوفی نورالعین صابری*
📲 8485891177
*الحاج صوفی سعید احمد سعدی*
📲9272766322
*مولانا محمد یوسف چشتی*
📲9823077169
*صوفی بلال احمد صابری*
📲 8788568801
*حافظ محمد اسماعیل اشرفی*
📲 8830111535
*مولانا مختار اشرفی*
📲8421066113
*حافظ عرفان رضا*
📲 8669102157
*صوفی اسلم صابری*
📲9028487172
*حکیم محمد عابد کاملی*
📲 9284147554
*حافظ ذاکر فیضی*
📲8087773328
*حافظ یاسین فیضی*
📲9011407836
*حافظ فیصل نجمی*
📲7620166882
*شفیق احمد رضوی*
📲7620233599
*انصاری نصیر احمد رضوی*
📲8999458002
*محمد اعظم چشتی*
📲9860973955
*الحاج خلیل احمد پھنی والے*
📲9270056597
*برکتی محمد مصطفیٰ سر*
📲8149365737
*مولانا امتیاز قدیری*
📲8793786917
*مالیگاؤں: بجلی کے سنگین مسائل اور ایم پی ایس ایل کی من مانی کے خلاف عمیر انصاری کا محاذ*
مالیگاؤں (نامہ نگار):
شہر مالیگاؤں میں بجلی کے بڑھتے ہوئے مسائل اور مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ (MPSL) کی مبینہ لاپروائی کے خلاف درے گاؤں پاور لوم سنگھرش سمتی کے سیکریٹری اور معروف سماجی کارکن عمیر انصاری نے ایک بار پھر آواز بلند کی ہے۔ شہر کے بجلی صارفین کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہنے والے عمیر انصاری نے موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکامِ بالا کو ایک احتجاجی مکتوب روانہ کیا ہے۔
عمیر انصاری کے مطابق، شہر میں سینکڑوں صارفین ایسے ہیں جنہوں نے نئے بجلی کنکشن کے لیے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے 'میٹر کوٹیشن' کی رقم بھی جمع کر دی ہے۔ لیکن طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود MPSL انتظامیہ انہیں نئے کنکشن فراہم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اس سے نہ صرف نئے گھروں میں رہنے والے پریشان ہیں بلکہ پاور لوم صنعت سے وابستہ افراد کا کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
مکتوب میں اس بات پر سخت ناراضگی جتائی گئی ہے کہ:
شہر میں غیر اعلانیہ اور بے ترتیب لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے۔
انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی کئی فیڈر گھنٹوں بند رہے، جس سے روزہ داروں کو سحر و افطار اور عبادت کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بجلی کی کٹوتی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمیر انصاری نے کہا:
"عوام اپنے خون پسینے کی کمائی سے بجلی کے بل اور کوٹیشن بھرتے ہیں، لیکن بدلے میں انہیں صرف پریشانی مل رہی ہے۔ ایم پی ایس ایل اپنی ذمہ داریوں سے پلہ جھاڑ رہی ہے۔ اگر فوری طور پر نئے کنکشنز کی فراہمی شروع نہیں کی گئی اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔"
عمیر انصاری نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ وزراء کو بھیجے گئے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں کی پاور سپلائی کی صورتحال کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور کمپنی کی من مانی پر لگام کسی جائے۔
رابطہ برائے مزید تفصیلات:
عمیر انصاری
سیکریٹری: درے گاؤں پاور لوم سنگھرش سمتی، مالیگاؤں
رمضان المبارک میں روزہ دار کو افطار کرانے کی فضیلت اور فائدے
رمضان المبارک میں کسی روزے دار کو افطار کرانے کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ یہ صرف کھانے کی تقسیم نہیں بلکہ محبت، خیرخواہی اور اجرِ عظیم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ افطار کے وقت روزے دار کی دعا قبول ہوتی ہے۔ اگر آپ کسی کو افطار کراتے ہیں، تو وہ آپ کے لیے دعا کرے گا، جو آپ کے حق میں باعثِ رحمت بنے گی۔
نبی اکرم ﷺ خود روزے داروں کو افطار کراتے تھے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔ جو شخص کسی روزے دار کو افطار کرائے، اسے بھی روزے کا برابر ثواب ملے گا، بغیر اس کے کہ روزے دار کے اجر میں کوئی کمی ہو۔اللہ کی رضا اور مغفرت ہوتی ہے حاصل:
افطار کرانا ایک نیکی ہے، اور اللہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ اس سے گناہوں کی بخشش ہوتی ہے اور آخرت میں بلند درجات ملتے ہیں۔ یہ دعا لینے کا موقع ہے افطار کے وقت روزے دار کی دعا قبول ہوتی ہے۔ اگر آپ کسی کو افطار کراتے ہیں، تو وہ آپ کے لیے دعا کرے گا، جو آپ کے حق میں باعثِ رحمت بنے گی۔
جنت کی بشارت:
جس نے کسی روزے دار کو افطار کرایا، اللہ اسے جنت میں پانی پلائے گا، جہاں پی کر وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔ افطار کرانے سے غریب اور ضرورت مند افراد بھی عزت و احترام کے ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں، جو ان کے لیے بڑی خوشی اور راحت کا باعث بنتا ہے۔
روزے کا اجر دوگنا ہو جاتا ہے:
اگر آپ خود روزہ رکھتے ہیں اور کسی دوسرے کو بھی افطار کراتے ہیں، تو آپ کو دوہرے اجر کا مستحق بنا دیا جاتا ہے۔ اس سے گھر میں برکت آتی ہے افطار میں دوسروں کو شامل کرنے سے اللہ تعالیٰ کھانے میں برکت عطا فرماتا ہے، اور گھر میں سکون اور محبت بڑھتی ہے۔ افطار کرانے سے رشتہ داروں، دوستوں، ہمسایوں اور معاشرے کے دیگر افراد کے ساتھ محبت اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔
دل کو خوشی اور اطمینان ملتا ہے:
جب ہم کسی کو کھلا کر خوشی دیتے ہیں، تو اس سے ہمارے دل کو بھی سکون اور روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے۔قیامت کے دن سایہ نصیب ہوگا قیامت کے دن جب سورج سروں پر ہوگا، تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو اپنے عرش کا سایہ عطا فرمائے گا جو دنیا میں دوسروں کو کھلاتے اور ان کی مدد کرتے رہے۔افطار کرانے کے چند آسان طریقے:
مسجد میں روزے داروں کے لیے پانی اور کھجور کا انتظام کریں۔ کسی غریب یا ضرورت مند کے گھر افطار بھجوا دیں۔ اپنے محلے یا دفتر میں لوگوں کو افطار میں شامل کریں۔ کسی یتیم خانے یا مسافر کے لیے کھانے کا بندوبست کریں۔