Sunday, 7 December 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں جلد داخل ہونے کی توقع
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں غزہ کے لیے جنگ بندی منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا، اور وہ اس ماہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ جنگ بندی، جو 10 اکتوبر سے نافذ ہے، اس جنگ کو روک رہی ہے جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔
جنگ بندی کے تحت فلسطینی عسکریت پسندوں نے اس حملے میں پکڑے گئے باقی 47 زندہ اور مردہ یرغمالیوں کو رہا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اب تک تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے سوائے ایک اسرائیلی پولیس افسر کی لاش کے۔غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے میں حماس کو غیر مسلح کرنا، عبوری انتظامیہ قائم کرنا اور ایک بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کرنا شامل ہے۔
جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے یروشلم میں ملاقات کے بعد نتن یاہو نے کہا کہ ’ہم بہت جلد دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کی توقع رکھتے ہیں، جو زیادہ مشکل ہے۔‘
نتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ دسمبر کے آخر میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تاکہ خطے میں ’امن کے مواقع‘ پر بات کر سکیں۔ وزیرِاعظم کے دفتر نے کہا کہ ٹرمپ نے پیر کو فون کال کے دوران نتن یاہو کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی۔
جرمنی کی حمایت کی توثیق
جرمن رہنما، جو اس سال مئی میں اقتدار میں آئے، نے بارہا اسرائیل کی غزہ میں بلا روک ٹوک فوجی کارروائی پر تنقید کی ہے، جس میں ہزاروں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مرز نے منصوبے کے اگلے اقدامات پر عمل درآمد پر زور دیا اور کہا کہ جرمنی غزہ کو امداد فراہم کر رہا ہے اور تعمیرِ نو میں حصہ لے گا۔وہ ایک دن پہلے اسرائیل پہنچے، یہ ان کا ملک کا پہلا دورہ تھا جب سے غزہ جنگ نے دونوں ممالک کے روایتی مضبوط تعلقات کو متاثر کیا۔ مرز نے یروشلم میں یاد واشیم ہولوکاسٹ میموریل کے دورے سمیت اپنے سفر کے دوران اسرائیل کے لیے برلن کی حمایت کی توثیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ’جرمنی کو اسرائیل کے وجود اور سلامتی کے لیے کھڑا ہونا چاہیے‘، اور اپنے ملک کی ’یہودیوں کے قتلِ عام کی تاریخی ذمہ داری‘ کو تسلیم کیا۔
نتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مرز نے کہا کہ اسرائیل پر تنقید ’ممکن ہے اور کبھی کبھار شاید ضروری بھی۔‘
’جرمنی اور اسرائیل کے تعلقات اس کو برداشت کر سکتے ہیں۔ لیکن اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کو یہودی مخالف جذبات کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔‘ مرز نے دو ریاستی حل کے لیے جرمن حمایت پر بھی زور دیا۔












سینکڑوں پروازوں کی منسوخی، ’انڈیگو‘ نے مسافروں کو 610 کروڑ انڈین روپے ریفنڈ کر دیے
انڈیا کی سب سے بڑی ائیرلائن ’انڈیگو‘ نے حالیہ آپریشنل بحران کے بعد مسافروں کو چھ ارب 10 کروڑ انڈین روپے کے ریفنڈز جاری کر دیے ہیں جبکہ پروازوں کی وقت کی پابندی میں بھی واضح بہتری سامنے آئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ائیرلائن نے بتایا ہے کہ ’اتوار کو 75 فیصد پروازیں وقت پر روانہ ہوئیں، جو سینچر کو صرف 30 فیصد تھیں۔‘یاد رہے کہ ’انڈیگو‘ کا شمار اندرون ملک پروازیں چلانے والی سب سے بڑی ایئرلائنز میں ہوتا ہے تاہم حالیہ دنوں میں آپریشنل بحران کی وجہ سے اس کی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے مسافر کئی روز تک ایئرپورٹس میں پھنسے رہے تھے۔
’انڈیگو‘ کے مطابق ائیرلائن 1650 سے زائد پروازیں آپریٹ کرنے کی راہ پر گامزن ہے جو سنیچر کو 1500 تھیں۔ ائیرلائن کے 138 میں سے 137 روٹس مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں۔
ائیرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 15 دسمبر تک ہونے والی بکنگ کے لیے پرواز منسوخ کرنے یا تاریخ بدلنے کی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ ریفنڈ اور سامان واپس دینے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ وہ دن رات کام کر رہی ہے اور مسافروں سے تعاون کی اپیل ہے۔
کمپنی کے مطابق وہ اب تک مسافروں کو چھ ارب 10 کروڑ انڈین روپے سے زائد ریفنڈ کر چکی ہے جبکہ تین ہزار بیگ بھی ان کے مالکان تک پہنچائے گئے ہیں۔
اس سے قبل انڈیا کی وزارتِ سول ایویشن نے کہا تھا کہ ’’انڈیگو‘ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں تاکہ مسافروں کو زیادہ پریشانی نہ ہو۔‘
حکام کے مطابق ملک میں باقی تمام ائیرلائنز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں اور ’انڈیگو‘ کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی جا رہی ہے۔
وزارت نے ’انڈیگو‘ کو حکم دیا تھا کہ وہ تمام متاثرہ مسافروں کے ریفنڈ اتوار کی رات آٹھ بجے تک مکمل کرے اور مسافروں کا گمشدہ سامان واپس کرے۔










’پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے‘، طالبان کمانڈر نے شہباز شریف اور عاصم منیر کو دی وارننگ، ویڈیو وائرل
کابل: پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ ہندوستان کے آپریشن سندور کے بعد بھی یہ ملک ہمسایہ ملک سے لڑائی جھگڑے پر آمادہ ہے۔ افغانستان کے ساتھ پاک فوج کا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اسپین بولڈک علاقے میں مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور کئی معصوم شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اس کے بعد اب طالبان کمانڈر نے بڑی وارننگ دیتے ہوئے پاکستان کی تباہی کا اعلان کیا ہے۔ کمانڈر نے عاصم منیر کو خبردار کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے “ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں گے”۔

دراصل، رپورٹس کے مطابق جمعہ کی رات افغانستان کے اسپین بولڈک علاقے میں ایک بار پھر پاکستان کی فوج نے حملہ کیا تھا، جس کی وجہ سے جان و مال کا بڑا نقصان ہوا۔ اس حملے کی وجہ سے ہوئی تباہی کا منظر دیکھ کر ایک کمانڈر آگ ببولہ ہوگیا اور عاصم منیر کو وارننگ دیدی۔ اس وارننگ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں طالبان کمانڈر ایک ٹوٹے ہوئے دروازے پر کھڑا ہو کر کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ “پاکستان کے ٹکڑے ہو کر رہیں گے۔ اگر ہماری نسل یہ کام نہیں کر پائی تو ہمارے بچے ضرور اس مشن کو مکمل کریں گے۔” کمانڈر کا یہ دھمکی آمیز ویڈیو دیکھ کر عاصم منیر کے ہوش اڑ جائیں گے ۔وہیں پاکستان کے اس حملے کے بارے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی فوج نے جنوبی قندھار صوبے میں اسپین بولڈک بارڈر کراسنگ کے قریب فائرنگ کی، جس میں چار شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور کئی بری طرح زخمی ہوگئے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ طالبان فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد پاکستان کی فوج نے یہ بزدلانہ قدم اٹھایا تھا۔اس معاملے میں اپنے فوجی حکام کی جانب سے پاکستانی میڈیا نے صفائی دی ہے اور کہا ہے کہ طالبان نے ہی پہلے سیزفائر توڑا تھا، جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے یہ کارروائی کی ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

جموں  کشمیراسمبلی کابجٹ اجلاس:دوسرے مرحلے کی کارروائی کے پہلے دن این سی اور بی جے پی ارکان اسمبلی نے کیاہنگامہ جموں ...