Monday, 8 December 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*






عمیر انصاری کی کوششوں سے شہر میں چار ایڈیشنل ڈی ٹی آر لگائے جا رہے ہیں 
مالیگاؤں شہر کے اندر بجلی کے بڑے مسائل ہیں۔ جس کو لے کر کے الگ الگ علاقوں سے لوگوں نے عمیر سر نورانیہ سے کانٹیکٹ کیا جس میں ڈی ٹی آر ٹرانسفارمر وور لوڈ ہونے کی شکایت تھی اس شکایت کو لے کر کے عمیر انصاری نے بجلی کمپنی کے مینٹیننس ہیڈ ساحل سر اور ریڈی سر سے ملاقات کی اور بات چیت کرنے کے بعد آج بروز اتوار عزیز کلو اسٹیڈیم کے پیچھے ہندوستان والے کے میدان میں ایک ڈی ٹی آر لگائے جا رہے ہیں اور تین ڈی ٹی آر کی جگہ کو طے کر دیا گیا ہے تمام ٹرانسفارمر کے لوڈ کو تقسیم کیا جا رہا ہے اور نئے ٹرانسفارمر لگائے جا رہے ہیں۔ شہر کے اندر ابھی بھی بجلی کے بہت سارے مسائل پینڈنگ ہیں جیسے کہ فیڈر کو انڈر لوڈ کرنا اور پرانی کیبل کو بدل کر کے نئی کرنا اور ایل ٹی لائن اور 11 کے وی کی لائن کی ہائٹ کم ہونے کی وجہ سے روز بروز جو حادثات ہو رہے ہیں انہیں درست کرنا ایسے تمام مسائل پر درے گاؤں پاور لوم سنگھرش سمیتی نمائندگی کر رہی ہے ۔ مستقبل میں بھی درےگاوں پاور لوم سنگھرش سمیتی نے منصوبہ بنایا ہے اور ایک پلاننگ کے تحت شہر کے تمام بجلی مسائل پر آواز بلند کرنے کا اور کاروائی کی مانگ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے 

عمیر انصاری۔ سفیان انصاری۔ الیاس این بی ار۔ افضال پرویز۔ ماجد سیٹھ انجم سیٹھ شفیق ملا ۔عصمت سیٹھ ۔اجو صدر









زندہ دلان حیدرآباد کے سالانہ اجلاس میں مالیگاؤں مہاراشٹر سے ڈاکٹر مبین نذیر و رضوان ربانی سر کی شرکت
7 دسمبر:- زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقریبات ٢٠٢٥ء کے نثری اجلاس میں مالیگاؤں شہر سے ڈاکٹر مبین نذیر(پروفیسر سٹی کالج) اور رضوان ربانی صاحبان کی شرکت مالیگاؤں و مہاراشٹر کے ادبی و تعلیمی حلقوں کے لیے باعثِ صد افتخار ہےـ عیاں رہے کہ زندہ دلان ِ حیدرآباد کی سالانہ تقریبات ٧ - دسمبر ٢٠٢٥ بروز اتوار بمقام جانکی پرشاد ہال، انوارالعلوم کالج، ملے پلی، حیدرآباد میں منعقد کی گئی ہےـ جس کا پہلا اجلاس صبح گیارہ تا ایک بجے اور دوسرا اجلاس ایک تا ڈھائی بجے ہوگاـ بڑی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ دوسرے اجلاس میں بطورِ مزاح نگار شہر عزیز مالیگاؤں سے ڈاکٹر مبین نذیر صاحب بھی مدعو ہیں ـ علاوہ ازیں ڈاکٹر فرزانہ فرح (بھٹکل) ڈاکٹر علیم خان فلکی (حیدرآباد) ڈاکٹرگل رعنا (حیدرآباد) بھی اپنے مزاحیہ مضامین کے ساتھ مدعو ہیں ـ
اس سے قبل بھی شہر عزیز مالیگاؤں کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ یہاں کے ادباء و شعراء اردو زبان و ادب کی ترقی ترویج و اشاعت میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرتے رہے ہیں ـ اسی سلسلے کو دراز کرتے ہوئے نئی نسل کے نوجوان قلم کاران میں ڈاکٹر مبین نذیر صاحب کی بطورِ مزاح نگار زندہ دلان حیدرآباد کے سالانہ اجلاس میں شرکت باعثِ عز و شرف ہے اور مالیگاؤں کے ادبی وقار کو مزید بلند کرنے والی ہے ـ ہم ڈاکٹر مبین نذیر اور رضوان ربانی صاحبان کے اس علمی، ادبی و تعلیمی سفر پر عمیق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ـ 
صدر و اراکین اردو رائٹرس کونسل مالیگاؤں، انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں، ادارۂ نثری ادب، انجمن محبانِ ادب، زندہ دلان مالیگاؤں، مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم، آل انڈیا آئڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن(آئیٹا) مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن، اسکس لائیبریری ٹرسٹ، عوامی فنکاران گروپ و ادبی کنبہ مالیگاؤں


*🛑سیف نیوز اُردو*

جموں  کشمیراسمبلی کابجٹ اجلاس:دوسرے مرحلے کی کارروائی کے پہلے دن این سی اور بی جے پی ارکان اسمبلی نے کیاہنگامہ جموں ...