انڈر19 ایشیا کپ: آرون جارج نے بلے تو دیویندرن نے گیند سے بجائی پاکستان کی بینڈ، 90 رنز سے جیتا ہندوستان
نئی دہلی: انڈر 19 ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے مسلسل دوسرے میچ میں جیت حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دی۔ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے 49-49 اوورز کے اس مقابلے میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کی۔ آرون جارج کی نصف سنچری اور کنشک کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے 240 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں ہندوستانی گیند بازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 150 رنز پر آل آؤٹ کر دیا اور میچ اپنے نام کر لیا۔ ہندوستان کو 90 رنز سے یہ مقابلہ جتوانے میں آرون جارج، کنشک چوہان اور دیپیش دیویندرن نے میچ وننگ پرفارمنس پیش کی۔
دیپیش کی گیند بازی کا قہر240 رنز کا ہدف سامنے رکھنے کے بعد دیپیش دیویندرن نے نئی گیند سے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کو یکے بعد دیگرے جھٹکے دیے۔ پاکستان کو عثمان خان اور سمیر منہاس نے محتاط آغاز دیا، لیکن نویں اوور میں دیپیش نے پہلا وکٹ حاصل کیا، جس کے بعد پاکستان کی اننگز لڑکھڑا گئی۔
پہلا بریک تھرو ملتے ہی ہندوستانی گیند بازوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 42ویں اوور میں پاکستان کو آل آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرنے میں دیپیش کا اہم کردار رہا، انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔کنشک کا بلے اور گیند سے شاندار مظاہرہ
کنشک چوہان نے اس میچ میں بلے اور گیند دونوں سے زبردست کارکردگی دکھائی۔ جب ہندوستانی ٹیم اچھا اسکور بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی تھی تو انہوں نے 46 رنز کی قیمتی اننگز کھیل کر ٹیم کو 200 کے پار پہنچایا۔ اس کے بعد انہوں نے تین پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کر کے پاکستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز حذیفہ احسان (70) کو بھی کنشک نے ہی آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ سلامی بلے باز عثمان خان اور عبدالسبحان بھی ان کا شکار بنے۔
بہار کے نتن نبین کو بی جے پی میں بڑی ذمہ داری ملی، بنائے گئے نیشنل ورکنگ صدر
نئی دہلی : سیاست میں اکثر چونکا دینے والے فیصلے کرنے والی بی جے پی نے ایک بار پھر بڑا داؤ کھیلا ہے۔ پارٹی نے بہار کے سینئر لیڈر اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کا قلعہ ڈھانے والے نتین نبین کو نیشنل ورکنگ صدر کی ذمہ داری سونپی ہے۔ نتن نبین کے پاس حکومت چلانے، عوام کی خدمت کرنے اور تنظیم کے لیے کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ بہار حکومت میں کئی بار وزیر رہ چکے ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ کے رکنِ اسمبلی ہیں۔ انہوں نے یووا مورچہ کے لیے بھی بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ریاستی انچارج کے طور پر کام کرنے کا بھی تجربہ حاصل ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے نتن نبین کو بی جے پی کا قومی ورکنگ صدر مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (X) پر ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ نتن نبین نے ایک محنتی کارکن کے طور پر اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ وہ ایک نوجوان اور محنتی رہنما ہیں، جن کے پاس تنظیمی امور کا گہرا تجربہ ہے۔فی الحال بہار حکومت میں وزیر
نتن نبین اس وقت بہار حکومت میں محکمہ تعمیراتِ سڑک کے وزیر ہیں۔ یعنی وہ ریاست میں سڑکوں، پلوں اور قومی و ریاستی شاہراہوں کی ترقی کے ذمہ دار وزیر ہیں۔ اس کردار کے تحت وہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا ایک بڑا حصہ سنبھال رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ شہری ترقی و رہائش محکمہ اور قانون و انصاف جیسے اہم محکموں میں بھی کام کر چکے ہیں، جس سے ان کا انتظامی تجربہ اور سیاسی سمجھ بوجھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔
وینزوئیلا ہی نہیں، چین سے ایران جارہے جہاز کو بھی امریکہ نے روکا، جانئے کیوں؟
امریکہ اب اپنی بحری داداگیری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ حال ہی میں امریکہ نے وینزوئیلا کے ایک تیل بردار ٹینکر کو ضبط کر کے اسے امریکہ لے گیا۔ لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ امریکہ نے صرف کیریبین سمندر میں ہی کارروائی نہیں کی بلکہ بحرِ ہند میں بھی سرگرمی دکھائی تھی۔ امریکہ نے بحرِ ہند میں ایک نہایت خفیہ فوجی آپریشن انجام دیتے ہوئے چین سے ایران جانے والے ایک جہاز کو روک لیا۔ صرف روکا ہی نہیں بلکہ اس میں موجود ہتھیاروں سے متعلق حساس آلات بھی ضبط کر لیے گئے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی نومبر میں کی گئی تھی، جب امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے سری لنکا کے ساحل سے سینکڑوں کلومیٹر دور اس جہاز پر دھاوا بولا۔ امریکی حکام کے مطابق اس جہاز میں ایسا فوجی سامان موجود تھا جسے ایران اپنے روایتی ہتھیاروں کے پروگرام میں استعمال کر سکتا تھا۔ ضبط کیے گئے تمام آلات بعد میں تباہ کر دیے گئے، جبکہ جہاز کو آگے سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ آپریشن ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ پہلے ہی چین اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی اور اسٹریٹجک قربت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ تاہم اس پورے واقعے پر نہ ایران اور نہ ہی چین کی جانب سے کوئی سرکاری ردِعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی پابندیوں پر عمل درآمد کے تحت کی گئی تھی۔وینزوئیلا کے جہاز پر بھی امریکی کارروائی
اس خفیہ کارروائی کے چند ہی ہفتوں بعد امریکہ نے وینزوئیلا کے ساحل کے قریب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تیل لے جانے والے ایک بڑے ٹینکر کو بھی ضبط کر لیا۔ یہ ٹینکر وینزوئیلا کا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھانے کے موڈ میں ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات مادورو حکومت کے لیے سب سے بڑا معاشی سہارا بنی ہوئی ہیں، خاص طور پر اس وقت جب وینزوئیلا کا زیادہ تر خام تیل اب ایشیا اور چین کی طرف جا رہا ہے۔
وینزوئیلا کیا کر سکتا ہے؟
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مادورو کے پاس امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کے اختیارات انتہائی محدود ہیں۔ امریکی تیل کمپنی شیورون اب بھی محدود لائسنس کے تحت وینزوئیلا میں کام کر رہی ہے، جس سے حکومت کو اہم آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ ایسے میں اگر مادورو کوئی جارحانہ قدم اٹھاتے ہیں تو اس کا براہِ راست نقصان خود وینزوئیلا کی کمزور معیشت کو ہی ہوگا۔فوجی محاذ پر بھی وینزوئیلا امریکی بحریہ کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا۔ ایران سے لے کر وینزوئیلا تک پھیلے ان آپریشنز سے واضح ہے کہ امریکہ اب صرف بیانات تک محدود نہیں رہا بلکہ سمندر میں براہِ راست کارروائی کے ذریعے اپنے مخالفین کی معاشی اور فوجی رگوں کو دبانے کی حکمتِ عملی پر عمل کر رہا ہے۔