Tuesday, 9 December 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*






کون سی سادہ تراکیب پر عمل کر کے جلد کی حفاظت کی جا سکتی ہے؟
سکن کیئر یعنی جلد کی حفاظت کی دنیا میں بعض افراد کے لیے ریٹینول، اے ایچ اے (اے ایچ ایس) اور بی ایچ اے (بی ایچ اے) جیسے الفاظ خوف ناک لگ سکتے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق یوں تو درجنوں انفلوئنسرز کی طرف سے جلد کی حفاظت کی روٹین شیئر کی جاتی ہے لیکن ابتدائی طور اس عادت کو اپنانے والے نئے افراد کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہوتا ہے کہ وہ کہاں سے شروع کریں اور ان کی جلد کے لیے کیا موزوں ہے۔اس مشکل کو آسان بنانے کے لیے ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر گروین وڑائچ نے سادہ تراکیب شیئر کی ہیں جن پر عمل کر کے سکن کیئر کی شروعات کی جا سکتی ہے۔
ان کے مطابق تل آئل والی یا مہاسوں کی شکار جلد کے لیے سب سے پہلا اور محفوظ انتخاب سیلیسیلک ایسڈ ہے جو عام طور پر فیس واش کی شکل میں استعمال ہوتا ہے۔  
نئے افراد کو چاہیے کہ اسے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ صرف چند سیکنڈ کے لیے استعمال کریں مگر ریٹینول (وٹامن اے کے سیرم) کے ساتھ ایک ہی دن نہ لگائیں۔
اسی طرح ایزیلائیک ایسڈ ایک نہایت نرم جزو ہے جو 10 فیصد سے کم مقدار میں صبح یا رات کسی بھی وقت جلد پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور حساس، مہاسوں والی اور خراب رنگت والی جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔
بڑھتی عمر کے آثار یا کھردری جلد کے لیے ریٹینول بہترین مانا جاتا ہے لیکن ابتدا میں 0.2 سے 0.5 فیصد والی کریم ہفتے میں صرف دو بار رات کو استعمال کرنی چاہیے اور اس کے ساتھ موئسچرائزنگ اور روزانہ سن سکرین لگانا لازمی ہے۔گلیکولک ایسڈ بھی نئے افراد کے لیے پانچ سے آٹھ فیصد کی مقدار میں مناسب ہے جسے ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ رات کو استعمال کرنے کے بعد موائسچر لگانا ضروری ہے۔
نیا سینامائیڈ وہ عنصر ہے جو ہر جلد اور ہر نئے شخص کے لیے سب سے آسان اور محفوظ ہے اور دو سے پانچ فیصد تک روزانہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق اگر سکن کیئر آہستہ آہستہ اور سمجھ داری سے شروع کی جائے تو ابتدا میں بھی ریٹینول، اے ایچ اے ایس اور بی ایچ اے ایس جیسے اجزا سے بغیر کسی نقصان کے بہترین فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔















سعودی عرب اور ایران کا بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ
سعودی عرب، ایران اور چین نے منگل کو تہران میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران بیجنگ معاہدے پرعملدرآمد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے سعودی عرب، ایران اور چین کی مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور ایران نے بیجنگ معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے ذریعے اپنے ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
سعودی عرب اور ایران نے چین کے مثبت کردار اور بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد میں اس کی مسلسل سپورٹ کا خیرمقدم کیا۔
چین نے مملکت اور ایران کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو فرورع دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی جاری رکھنے کی آمادگی کا اظہار کیا۔
تینوں ملکوں نے سعودی، ایران تعلقات میں جاری پیش رفت اور ہر سطح پر فراہم کیے جانے والے مواقع کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے پر بھی زور دیا۔
 ایران کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کی مذمت کی۔












ہادک پانڈیا کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کا قہر، ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میں 101 رنز سے ہرایا
کٹک: ہاردک پانڈیا کی طوفانی نصف سنچری اور تباہ کن بولنگ کی بدولت ٹیم انڈیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 101 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ اس شاندار جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ مقابلے میں ٹاس ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے۔ جواب میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ صرف 12.2 اوور میں 74 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
175 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے پہلے ہی اوور میں ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں کوئنٹن ڈی کاک کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد تو وکٹوں کے گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا، جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ ٹیم نے صرف 50 رنز پر اپنے پانچ کھلاڑی کھو دیے۔درمیانی اوورز میں ایسا لگا کہ ڈیوَالڈ بریوس اور مارکو یانسن ہندوستانی گیند بازوں کا مقابلہ کریں گے، لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے جنوبی افریقہ کے نچلے آرڈر نے جلد ہی ہتھیار ڈال دیے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بریوس نے بنائے، جنہوں نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ہندوستانی گیند بازوں کا دبدبہ
ٹیم انڈیا کی جانب سے تمام گیند باز شاندار فارم میں دکھائی دیے۔ ارشدیپ سنگھ، جسپریت بُمراہ، ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ شِوم دوبے اور ہاردک پانڈیا نے بھی 1-1 وکٹ اپنے نام کی۔ ہندوستانی گیند بازوں کی اس مشترکہ شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم انڈیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار جیت درج کی۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

جموں  کشمیراسمبلی کابجٹ اجلاس:دوسرے مرحلے کی کارروائی کے پہلے دن این سی اور بی جے پی ارکان اسمبلی نے کیاہنگامہ جموں ...