Wednesday, 3 December 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





مرحوم شیخ رشید کی 'سوانح حیات خدمت' خلق کا جمعہ کو ڈائمنڈ لانس میں اجراء، پریس کانفرنس سے مخطابت 


مرحوم شیخ رشید کاخاندانی پس منظر، شیخ رشید کی کہانی خود انکی زبانی، پاور لوم مزدور سے سیاست کی دہلیز تک ،تحریک عدم اعتماد کا ڈرامائی موڑ، پاور لوم صنعت کا ہمدرد جیسے دلچسپ تحریکی واقعات کتاب میں شامل 

 
مالیگاؤں : 2 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی و سابق میئر، مزدوروں و غریبوں کے مسیحا، تعمیر و ترقی پسند لیڈر مرحوم شیخ رشید کی برسی کے موقع پر شیخ عبد القادر ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام بعنوان تقریب اجراء برائے سوانح حیات شیخ رشید کا انعقاد جمعہ پانچ دسمبر کو رات 8 سے 10 بجے تک ڈائمنڈ لانس میں کیا جارہا ہے۔شیخ رشید صاحب چار دسمبر 2023 کو اس دار فانی سے دار بقاء کی سمت کوچ کر اللہ تعالیٰ کی جوار رحمت میں چلے گئے ۔مرحوم نے اپنی حیاتی میں جو نیک و فلاحی کام انجام دیئے ہیں انکی یادیں آج بھی تازہ ہے ۔مرحوم غریبوں کے مسیحا اور مزدوروں کے ہمدرد و شہر کی تعمیر و ترقی کے اولین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے ۔انکی ہی مرہون منت شہر میں آج تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ رشید کے انہیں نیک کاموں اور سیاسی و سماجی خدمات کو نسل نو تک پہنچانے کیلئے انکی زندگی پر مبنی کتاب 'سوانح حیات خدمت خلق' کا اجراء انکے برادر اکبر حاجی شیخ رفیق کے دست مبارک سے ڈائمنڈ لانس میں کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات شیخ عبد القادر ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے صابر گوہر، عتیق سر وغیرہ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ مرحوم شیخ رشید کی مالیگاؤں آمد، انکا خاندانی پس منظر، شیخ رشید کی کہانی خود انکی زبانی، پاور لوم مزدور سے سیاست کی دہلیز تک ،تحریک عدم اعتماد کا ڈرامائی موڑ، شیخ عبدالقادر امدادی دواخانہ، پاور لوم صنعت کا ہمدرد، مزدوری، چوڑی کا کاروبار، سماجی خدمات اور سیات میں انٹری اور کونسلر بننے کے سفر اور شیخ رشید کے دوستوں کی باتیں، مالیگاؤں کی سیاسی تاریخ کے اعداد و شمار جیسے واقعات پر مبنی کتاب کا اجراء بطور حصہ اول کیا جارہا ہے ۔پریس ریلیز کے مطابق شیخ رشید کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام تقریب اجراء میں شہر کی معزز شخصیات کے علاوہ سیاسی و سماجی اور تعلیمی شخصیات شرکت کریگی ۔عوام الناس بالخصوص شیخ رشید صاحب کے تمام ہمدردوں، دوستوں اور خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع سے دلی لگاؤ رکھنے والوں سے شرکت کی پرخلوص درخواست شیخ عبد القادر ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے کی ہے ۔













"ہمارا ائین ہمارا فخر ہے" 
ایل وی ایچ اردو ہائی سکول رمضان پورہ مالیگاؤں میں 26 نومبر 2025 کو یوم ائین بہت ہی جوش و خروش سے منایا گیا
 اس موقع پر منعقدہ پروگرام کی صدارت اسکول لہذا کے ہیڈ ماسٹر عابد پٹھان سر کر رہے تھے اس تعلق سے ہمدانی محسنہ میڈم نے ہمارے ملک کے طویل ترین دستور کی سراہنا کرتے ہوئے اس کے اہم نکات سے طلبہ و طالبات کو مستفیض کیا انصاری سہیل سر نے بھی ملک کے دستور بنانے کی ٹیم اور ان کی بہترین کارکردگی کے بارے میں طلبہ و طالبات کو بتایا۔ 
خطبہ صدارت میں عابد پٹھان سر نے بچوں کو اپنے حقوق و فرائض سے باخبر رہنے اور ایک بہترین شہری بننے کی تلقین کی۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات نے ائین پڑھ کر اس پر عمل کرنے کا عہد کیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے رہنماؤں کی تصاویر کے رنگ بھرو مقابلے میں بھی حصہ لیا جس میں کثیر طلبہ و طالبات شریک رہے













*آہ...... آہ......😭*
*🌹علاؤالدین انصاری🌹*
*ضیاء الرحمن مسکان بھائی میں اب جی نہیں پاؤنگا رات کے آخری پہر آخری الفاظ کہتے ہوئے آنکھیں نم ہوگی بیوی بچوں اور بھائی بہنوں کی خیریت دریافت کی*
 *🌹گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے اہم زمہ دار خادم خاموش خدمت کا ایک عظیم خادم ستارہ ٹوٹ کر ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگیا 😭🌹*
*رمضان پورہ کلشوم اشرفی مسجد کے پاس کی مشہور و معروف شخصیت نشار احمد کے فرزند جمیل احمد _ نظام الدین کے بھائی _ حافظ حسنین اور سہیل انجم کے والد گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے اہم زمہ دار مخلص ساتھی علاؤالدین انصاری صاحب نے*
*ہاسپٹل سے ڈسچارج کے بعد گھر میں دورانِ علاج مختصر سی علالت کے بعد داعیٔ اجل کو لبیک کہا اور اپنے اہل گلستان کو روتا بلکتا سسکتا چھوڑ کر اللہﷻ کی جوارِ رحمت میں دارِ بقاء و قرار کیجانب کوچ کر گئے...!*

*اِنّا ِللہِ وَاِنّا اِلَیهِ رَاجِعُون*

*جنازہ... صبح ساڑھے 11 بجے کلشوم اشرفی مسجد کے پاس عائشہ نگر قبرستان لے جایا جائے گا انشاءاللہ*

       *🌷یہ پُھول اپنی لطافَت کی داد پا نہ سکا*

       *کھِلا تو ضرور مگر کھُل کے مُسکرا نہ سکا🌷*

*مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے روح رواں و زمہ داران میں سے ایک بہت اہم ستون اہم زمہ دار تھے معصوم بچوں کے گمشدہ ہونے پر ان کی تلاش کیلئے ہمیشہ کوشہ رہتے تھے ملنے والے بچوں کو ان کے والدین تک پہنچانے میں پوری رہنمائی فرماتے تھے ہزاروں بچوں کو ان کے والدین تک پہنچانے والے ہر سماجی خدمات میں حصہ لیتے تھے مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب انتہائی ملنسار و مخلص تھے محنتی خوش گفتار و خوش مزاج تھے لوگوں کی خدمت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب کا سایہ اتنے مختصر سے وقت میں گھر والوں کے سر اٹھ جانا قیامت صغریٰ سے کم نہیں مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب اُس داعی اجل کو لبیک کہہ جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا ناممکن ہے*
*اس رنج و غم و اندوہ کی گھڑی میں ضیاء الرحمن مسکان گروپ _ گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں _ ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ مولانا کمپاؤنڈ مالیگاؤں گھر والوں کے رنج غم و دکھ میں برابر کے شریک رہتے ہوئے بارگاہ الہٰی میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب کی حیاتی کے تمام چھوٹے بڑے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور مرحوم کی قبر کو نور سے منور کردے اور مرحوم پر منکر نکیر کے سوال آسان فرمائے صراط مستقیم پر بجلی کی طرح گزار دے اور آخرت کی ہمیشہ ہمیشہ کی عزت والی زندگی عطاء فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین ثم آمین یا رب العالمین .*

             *شریکان غم*
*ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ (مولانا کمپاؤنڈ)*
*للّٰہِ چیڑیٹیبل فاؤنڈیشن مالیگاؤں*
*گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ*
*شفیق آرگن گروپ رمضان پورہ*
*منا ممبر گروپ رمضان پورہ*
*سلام چاچا گروپ نیا اسلام پورہ*
*ادارہ ستارہ⭐ ہند گولڈن نگر*
*عضباء ایجوکیشنل سوسائٹی رونق آباد _*
 *نعمان فاؤنڈیشن رمضان پورہ*
*عضباء ٹراویلس گروپ چھوٹی مالیگاؤں اسکول*

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...