Tuesday, 25 November 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے زیراہتمام 

ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کی کہانی کی کتاب روبوٹ کی اشاعت 
نئی نسل کی ذہنی نشو و نما اور ان کے خوابوں کو پرواز عطا کرنے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ادب اطفال کی تخلیق و تشکیل کے لیے "قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی" نے نئے اشاعتی مشین اور وژن کے تحت 18 تا 20 ستمبر 2024 ادب اطفال ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا جس میں بچوں کی نفسیات و ترجیحات کا خیال رکھتے ہوئے معتبر تخلیق کاروں کے تعاون سے دلچسپ اور معلومات افزاء تخلیقی مواد تیار کیا گیا۔ یہ کتاب اسی ورکشاپ سیریز کی ایک کڑی ہے۔ 

"روبوٹ" میں سائنس کی ترقی کی وجہ سے جونئی نئی دریافتیں سامنے آئیں ان تمام چیزوں کو دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے ساتھ ہی مصنوعی ذہانت یعنی آرٹی فیشیل انٹیلی جنس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ اس میں بچوں کی دلچسپی اور تفریح کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر اقبال برکی 1998 سے بچوں کے لیے کہانیاں لکھتے رہے ہیں۔ ان کی ایک کہانی "نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا" سے بھی شائع ہو چکی ہے جس کا ہندی، پنجابی، اڑیا اور دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی کتابیں بعنوان "ایک دکھ بھری کہانی" اور "ہمیشہ سچ بولؤ" اس سے قبل بھی "قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی" سے شائع ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کو "اتر پردیش اردو اکادمی اور مہاراشٹر راجیہ ساہتیہ اکادمی" کی جانب سے ادب اطفال کے لیے انعامات بھی مل چکے ہیں۔
آپ ادارہ نثری ادب کے نائب صدر ہیں اور متواتر ماہانہ ادبی نشستوں میں بچوں کے ادب پر سبق آموز کہانیاں پیش کرتے رہے ہیں ادارہ نثری ادب کی ٢٢٩ویں ماہانہ ادبی نشست میں روبوٹ کا اجراء کرتے ہوئے محمد رضا سر(چئیرمین ایم ایس ای) خیال انصاری(مدیر خیراندیش) رشید آرٹسٹ، جاوید انصاری (جلگاؤں آکاش وانی) ڈاکٹر احمد ایوبی(سابق پرنسپل) ڈاکٹر اقبال برکی و رضوان ربانی صاحبان









*ظہیر پھلی والے کا وارڈ نمبر 6 میں صاف صفائی کے تعلق سے ہنگامی دورہ و متعلقہ آفیسران کو انتباہ !*

*( عائشہ نگر )*
*نئی وارڈ رچنا کے مطابق وارڈ نمبر 6 میں آج بروز پیر کو وارڈ کے کارپوریٹر نظیر احمد پھلی والا کے فرزند ظہیر احمد پھلی والا نے صاف صفائی کے تعلق سے صفائی محکمہ کے انچارج سپروائزر کو لیکر عائشہ نگر مسجد معراج العلوم بازار پٹہ ، عائشہ نگر چوک ، سروے نمبر 65 میونسپل کارپوریشن اسکول علاقہ ، مسجد خانقاہ مجددیہ نوری گارڈن علاقہ ، نورباغ انصار پترا ڈپو سے ہوتے ہوئے جعفر نگر تک جہاں مرکزی گٹریں بہتی ہے اس بہاؤ کے ہر ہر موڑ پر دورہ کرتے ہوئے تکنیکی دشواریوں کو اجاگر کرتے ہوئے شہری صفائی انچارج اقبال شیخ و پربھاگ کمیٹی نمبر 2 ادھیکاری عرفان تابانی کو مخاطب کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ صاف صفائی کے نظام کو جلد از جلد درست کیا جائے جگہ جگہ جو کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں اسے روزآنہ اٹھایا جائے اور نلوں میں جس دن پانی آتا ہے اوپر مذکورہ علاقوں میں جہاں جہاں چوکپ کی وجہ سے گٹریں ابل پڑتی ہیں اور گندہ پانی سڑکوں پر آجاتا جس سے علاقے کے ساکنان راہ گیروں طلباء اور مساجد میں جانے والے نمازیوں کو اسی گندے پانی سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے اسے فوراً درست کیاجائے اسی طرح گندے پانی اور کچروں کے سبب مچھروں کی بہتات و بیماریاں پنپ رہی ہیں اس کیلئے جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے بصورت دیگر ہم اہلیان وارڈ نمبر 6 کارپوریشن کے خلاف زبردست تحریک چلائے گے۔ اس دوران موصوف نے اپنے ذاتی خرچ سے چوکپ سلیب و گٹر کو جے سی بی کی مدد سے قابل بہاؤ بنایا مذکورہ بالا کام کی اہلیان محلہ عائشہ نگر سروے نمبر 65 نورباغ و جعفر نگر نے ستائش کی اور مزید عوامی راحت کے کاموں کو اسی طرح کرنے کی امید جتائی اور ایسے ہی عوامی کاموں میں پیش پیش رہنے والے نمائندے کو آنے والے کارپوریشن الیکشن میں منتخب کرنے کی خواہش ظاہر کی۔*





*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...