Tuesday, 25 November 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*




امید پورٹل پر مالیگائوں کی دوسو سے زائد مساجد کا رجسٹریشن مکمل 
جلدی کریں ، ۵؍ دسمبر آخری تاریخ : ابھی آدھا کام باقی ہے ( ضلع وقف آفیسر) 
مالیگائوں ، ۲۴؍ نومبر ،(عبداللہ مبارک) 
 ملک بھر کی وقف جائیدادوں کو امید پورٹل پر رجسٹر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مالیگائوں میں تقریباً پانچ سو جائیدادیں وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں ، لیکن اب تک صرف پچاس فیصد مساجد کا رجسٹریشن امید پورٹل پر ہوسکا ہے ۔ اس تعلق سے ٹرسٹیان مساجد کو متوجہ کرتے ہوئے ضلع کے وقف آفیسر محترم عاصم شیخ نے گذارش کی ہے کہ ٹرسٹیان مساجد کسی بھی قسم کی پریشانی ، کاغذات کی کمی وغیرہ کو لے کر مایوس نہ ہوں،اور اُمید پورٹل پر رجسٹریشن کے تعلق سےمتحرک رہیں ۔ ناسک ضلع وقف آفس تمام ٹرسٹیان کے ساتھ تعائون و مدد کا جذبہ لے کر شب و روز کام کررہا ہے ۔ 
 حج کمیٹی مالیگائوں اور مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے تحت جاری وقف ہیلپ سینٹرکی جانب سے جب یہ بتایا گیا کہ بہت سی مساجد ومدارس کے ذمہ داران دس سے بیس سال کی آڈٹ رپورٹ تیار کروانے میں مصروف و پریشان ہیں اور کچھ مساجد کے ٹرسٹ وقف سرٹیفکیٹ تو رکھتے ہیں لیکن 7/12کے اتارے پر مسجد کا نام نہیں ہے ان مسائل کو لے کر امید پورٹل پر رجسٹریشن کی رفتار کم ہورہی ہے ۔ اس سلسلے میں استفسار پر ضلع کے وقف آفیسر نے کہا کہ ٹرسٹیان کو گھبرانے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے ضلع وقف آفس سے فوراً رابطہ کریں ۔ اگر کچھ کاغذات کی کمی بیشی ہے تو ضلع وقف آفس سے رجوع ہوکر امید پورٹل رجسٹریشن مکمل کرالیں ۔ آڈٹ رپورٹ مہینہ ، دو مہینہ کے بعد بھی جمع کرائی جاسکتی ہے (وقف آفیسر کا رابطہ نمبر 9421215659)









🌸 عرسِ حافظِ ملّت علیہ الرحمہ کی محفل ـ سنی جامع مسجد کوٹرگیٹ کے اسٹڈی سینٹر میں منعقد کی گئی۔ 
23 نومبر 2025، بروز اتوار بعد نمازِ عشاء
سنی جامع مسجد کوٹرگیٹ کے اسٹڈی سینٹر میں نوری محفل کے تحت عظیمُ الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حضور حافظِ ملّت علیہ الرحمہ کا پُروقارعرس پاک منایا گیا۔

پروگرام کی صدارت قاضیِ شہر بھیونڈی حضرت علامہ مفتی مبشّر رضا اظہر مصباحی صاحب قبلہ نے فرمائی۔ نعت و منقبت کی روح پرور محفل کے بعد بھیونڈی کے عظیم خطیب حضرت علامہ مولانا سجاد برکاتی نجمی صاحب نے حضور حافظِ ملّت کی مبارک سیرت اور ان کی دینی و علمی خدمات پر نہایت ہی پُراثر اور جامع خطاب فرمایا کہ اس پر فتن دور میں مخالفین کی طرف سے جس طرح دین و سنیت پر حملے ہورہے ہیں اس سے واضح ہے کہ وہ مسلمانوں کو دین و شریعت سے دور کرنا چاہ رہے ہیں اور ان کے دلوں سے خدا وحدہ لاشریک کا خوف اور رسول کائنات صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت کو مٹا نا چاہتے ہیں اسی لئے میں تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنے وقت کو ضائع کیے بغیر محنت و لگن سے تعلیم حاصل کریں تاکہ ہر مختلف کا جواب دے سکیں۔یہی مشن حضور حافظ ملت رحمتہ اللہ علیہ کا تھا ۔ 
جسے سامعین نے انتہائی توجہ اور عقیدت سے سماعت کیا۔

خطاب کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا، پھر قل شریف اور خصوصی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ آخر میں لنگرِ حافظِ ملّت تقسیم کیا گیا۔
🔹 اس روحانی محفل میں شریک جلیل القدر علماء و مشائخ:
مفتی مبشّر رضا اظہر مصباحی، مولانا شمشاد نوری، مولانا رفیق عالم، مولانا فہیم الدین، مولانا گلزار چشتی، مولانا شہنواز حسین، مولانا علی حسین، مولانا مطیع الرحمٰن، مولانا سعید انور، مولانا راحت حسین، مولانا معظم رضا، مولانا محمد سر، قاری محمد رضا اور دیگر علمائے کرام و نعت خواں حضرات۔

🔹 شرکائے انتظامیہ و معزز اراکین:
نسیم رضا، اعجاز شیخ، حاجی مزمل، عبدالصمد انصاری اور دیگر معززین بھی اس پروگرام میں شریک رہے۔

اللہ تعالیٰ اس محفلِ نور کے انعقاد کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور حضور حافظِ ملّت علیہ الرحمہ کے فیوض و برکات سے ہم سب کو حصہ عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین 🌹








پرانے وارڈ نمبر 13 بادشاہ خان نگر، مچھلی بازار کو گِروی رکھنے والوں سے ہوشیار! 
محمد عارف نوری 
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں) 
(پریس ریلیز) کارپوریشن انتخابات کو لیکر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے تمام امیدوار اور اُن کے پَگارو چمچے ایکٹیو ہوگئے ہیں غرض کہ اپنی پَگار حلال کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں پرانا وارڈ نمبر 13 جسمیں بادشاہ خان نگر ،کمالپورہ ،مومن پورہ، تاشقند باغ ،جعفر نگر، کوہِ طور کمپاؤنڈ، مولانا کمپاؤنڈ،برادر باغ وغیرہ شامل تھا ہمیشہ وارڈ سے چُن کر آنے والے کارپوریٹروں نے صرف اپنی تجوریاں بھرنے کا کام کیا ہے اپنے مفاد کے لئے پارٹیاں بدلنے والے الیکشن قریب آتے ہی برساتی مینڈک کی طرح وارڈ میں سلام دعا، چاپلوشی شروع ہوگئی ہے پرانے وارڈ نمبر 13 کے بادشاہ خان نگر اس محلّے کے لوگوں کے ساتھ ہر الیکشن کے وقت دھوکہ دیا جاتا ہے محلّے میں رہنے والے چار، پانچ چہرے ایسے ہیں جو ہر الیکشن میں پورے بادشاہ خان نگر، مچھلی بازار کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر گِروی رکھ دیتے ہیں اور امیدواروں کو یہ کہہ کر کہ بادشاہ خان نگر کے لوگ ہمارے اگے نہیں جائیں گے ہم جو کہے گے ویسا ہی کرینگے جب کے اِن کی اُن کے گھر والے بھی نہیں سنتے موٹی رقم لیکر آپس میں بندر بانٹ کرلیتے ہیں اُن لوگوں کی وجہ سے بادشاہ خان نگر آج تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں وارڈ کے لوگ کام کاج کے سلسلے میں کارپوریٹروں کے پاس جاتے ہیں تو کارپوریٹر کہتے ہیں پیسے دیکر چُن کر آیا ہوں چلو!
بادشاہ خان نگر رَنگاڑ کھاتے والی گلی کے کونے پر کَچرے اور گندگیوں کا انبار ہے کئی مہینوں سے لائٹ بند تھی گٹریں بلاک تھی کوئی امیدوار اور ممبر چھانکنے تک نہیں آیا الیکشن قریب آتے ہی بُورنگ، صاف، صفائی شروع ہوگئی ہے بادشاہ خان نگر کے لوگ اِن چار، پانچ بادشاہ خان نگر کا سودا کرنے والوں سے ہوشیار رہیں بادشاہ خان نگر کے نوجوان، بزرگ، خواتین باشعور طبقہ اس بات کو نوٹ کرلیں۔ ورنہ پانچ سال وارڈ اور محلّے کا کوئی پرشانِ حال نہیں ہوگا اِس مرتبہ اگر یہ لوگ عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرینگے تو اگلی بار اُن کے نام کے ساتھ.................. جاری۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...