Wednesday, 12 November 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*






یوم تعلیم کے موقع پر اردو لائبریری مالیگاوں میں عظیم الشان تعلیمی مذاکرہ
اساتذہ اپنے فرائض سے انصاف کریں، یہی تعلیم کا مقصد ہے — مولانا عمران اسجد ندوی
مالیگاوں، 11 نومبر: امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کی مناسبت سے اردو لائبریری مالیگاوں کی جانب سے یوم تعلیم کے موقع پر ایک عظیم الشان تعلیمی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت معروف عالم دین مولانا محمد عمران اسجد ندوی صاحب نے فرمائی، جبکہ افتتاح جناب اجئے نول رائے شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس تعلیمی مذاکرے میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں جیسے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ڈی ایڈ و بی ایڈ کالج، خاتون ڈی ایڈ، اے ٹی ٹی ڈی ایڈ کالج، جے بی ٹی ڈی ایڈ کالج، جی اے ٹی سینئر کالج اور ملت ایجوکیشن سوسائٹی کے طلباء و اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے صدارتی خطاب میں مولانا محمد عمران اسجدندوی صاحب نے کہا:  
> "طلباء و طالبات کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل نو کی بہترین تربیت کریں۔ معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ اپنے فرائض سے انصاف کریں اور نئی نسل میں اخلاص و اختصاص کی روح پیدا کریں۔"

جناب اجئے شاہ نے مولانا آزاد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاتما گاندھی کے ہم عصر تھے اور دنیا کےبڑے فلسفیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ آزادی کے بعد کے چیلنجز کے باوجود انہوں نے تعلیمی ترقی کو یقینی بنایا، جس کا ثبوت یوجی سی، آئی آئی ٹی اور ساہتیہ اکادمی جیسے ادارے ہیں۔

اس موقع پر دیگر معزز مقررین جیسے ظہیر ابن قدسی، ڈاکٹر اقبال برکی، محمد رضا، ایڈوکیٹ جیوتی تائی بھوسلے، جاوید شوکت عزیز اور ایڈوکیٹ نیہا شرما نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

منصور اکبر (سیف نیوز) نے اردو لائبریری کے چیرمین عالی جناب خالد عمر صدیقی کے لیے مومنٹو اور شال پیش کیا، جو ان کی عدم موجودگی میں جناب ضیا حکیم صاحب کو سپرد کیا گیا۔ اسی طرح عزیز اعجاز صاحب کا تخلیق کردہ مولانا آزاد کا خوبصورت پورٹریٹ ڈاکٹر اقبال برکی کے ہاتھوں اردو لائبریری کو تحفتاً پیش کیا گیا۔

تقریب کا آغاز حافظ نور محمد شوکت صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا، اغراض و مقاصد مظہر معاذ شوقی نے بیان کیے، جبکہ نظامت کے فرائض جناب جاوید انصاری (آکاشوانی) نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دیے۔

شہر کے تقریباً دو سو سے زائد طلباء نے مذاکرے میں حصہ لیا۔ سوال و جواب کے وقفے میں صدر و مہمانان سے سوالات کیے گئے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔

یہ تعلیمی مذاکرہ اپنی نوعیت کا ایک کامیاب اور یادگار پروگرام ثابت ہوا، جس نے تعلیم کی اہمیت اور مولانا آزاد کی خدمات کو اجاگر کیا۔












ممبئی، مہاراشٹر جنتا دل سیکولر کے صدر شری ناتھا بھاؤ شیواڑء نے آج ممبئی پارٹی آفس میں پارٹی کے ذمے داروں کی حاضری میں مرحوم ساتھی نہال احمد کے صاحبزادے انصاری الطاف احمد کا استقبال کیا۔ 
اس موقع پر ممبئی پردیش جنتا دل سیکولر کے صدر سلیم بھٹی، سینئر لیڈر للت چوہان،مالیگاؤں ضلع کاریہ ادھیکش حاجی عارف انجم بھی موجود تھے۔
اس میٹنگ میں جنتا دل سیکولر کی پنچایت سمیٹی،ضلع پریشد اور میونسپلٹی کے الیکشن پر چرچا ہوئی۔ اس چرچا میں حاجی عارف انجم نے بتایا کہ مالیگاؤں کے آس پاس کی 11 میونسپلٹی کے چناؤ کو جنتا دل سیکولر بھی حصہ لیے سکتی ہے۔
اس میٹنگ میں ناسک وبھاگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مہا سنگھ کے صدر لقمان انصاری, شکیل امبانی بھی موجود تھے۔
میٹنگ کا اختتام سلیم بھائی کے شکریہ کے ساتھ ختم ہوئی۔
حاجی عارف انجم صدر مالیگاؤں ضلع کاریہ ادھیکش جنتا دل سیکولر










*63واں عرس و صندل مبارک*
*قووۃ السالکین قطب الاقطاب و پیر روشن ضمیر پیر طریقت*
*حضرت حاجی احمد شاہ*
*(🔴المعروف بہرائچی میاں رحمتہ اللہ)*
__________
قووۃ السالکین حضرت حاجی الحرمین بابا 
*نبی جان میاں رحمتہ اللہ علیہ*
_______
*قدوۃ السالکین حضرت حافظ و مولوی*
*🔴ثناء اللہ صاحب رحمتہ اللہ*
*(سابق امام حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان)*

*40واں عرس و صندل مبارک*
*بانی سلسلہ عارفیہ قطب الاقطاب پیر طریقت "حضرت محمد عارف مُلّا" (المعروف رونق شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ)*
چھٹا عرس و صندل مبارک
*امام ُ العارفین پیر طریقت صوفی ملت بانی خانقاہ عارفیہ*
 *🚩حضرت الحاج صوفی مقصود احمد عارفی*
 *المعروف منور شاہ قادری چشتی صابری رحمتہ اللہ علیہ*
*🔴مجلس چہارم*
 مجلس صندل مبارک و چادر پوشی
*مورخہ 19نومبر 2025 ء بمطابق 27جمادی الاولی ١٤٤٦ بروز بدھ*
 بعد عصر فوراً دونوں بزرگان دین کی مزار اقدس پر صندل شریف چڑھایا جائیگا
________*🚩مجلس پنجم خاص*
ان تمام بزرگانِ دین کے مزار اقدس پر صندل مبارک و چادر پوشی
*مورخہ 19نومبر 2025 بمطابق
27جمادی الاولی ١٤٤٦ بروز بدھ
*بعد نماز عشاء محلہ گلشن عارفیہ خانقاہ عارفیہ گھڑیال والے مولانا کی خانقاہ سے صندل مبارک براہ راست ساڑھے نو بجے بڑا قبرستان پہنچ کر مزار اقدس پر چڑھایا جاے گا گزارش ہے کہ ہمیشہ کی طرح محبانِ و عقیدت مندان اولیاء کرام صندل مبارک میں شرکت فرما کر فیوض و برکات و ثواب دارین حاصل کریں _____
*🔴پروگرام کی ترتیب*
 *مورخہ 16 نومبر بمطابق 25 جمادی الاولی 1447ھ بروز اتوار*
 بعد نماز عشاء پیر طریقت قطب الاقطاب *محمد عارف ملاّ قادری رحمۃ اللہ علیہ کی مزار اقدس پر حلقہ ذکر مجلس منعقد ہوگی*
*🔴مجلس دوم
مورخہ 17نومبر 2025 بمطابق 25جمادی الاولی 1447ھ
*بروز پیر خالقاہ عارفیہ میں حلقہ ذکر کی مجلس منعقد ہوگی*
**🔴مجلس سوم*
مورخہ 17نومبر 2025 بمطابق 25جمادی الاولی 1447ھ بروز منگل بعد نماز عشاء خالقاہ عارفیہ میں سوا لاکھ مرتبہ لاالہ الا اللہ کے ذکر کی مجلس منعقد ہوگی
*🔴مجلسِ چہارم*
مجلس صندل مبارک پھول و چادر پوشی مورخہ 19نومبر 2025 ءبروز بدھ بعد نماز عصر فوراً دونوں بزرگانِ دین کی مزار اقدس پر صندل شریف چڑھایا جاے گا*

*🚩الداعیان الی الخیر*
*سجادہ نشین خانقاہ پیر طریقت صوفی سعید احمد عارفی المعروف روشن شاہ،*
*قادری چشتی صابری، مرحوم شمس الضحٰی المعروف نورانی شاہ قادری، الحاج صوفی شکیل احمد المعروف سیف اللہ شاہ قادری چشتی صابری، الحاج صوفی محمد ایوب المعروف شکر اللہ شاہ قادری چشتی صابری و جملہ مریدن و معتقدینِ*

*🔴____لنگر نیاز شریف :مورخہ 19نومبر 2025 ءبروز بدھ بعد نماز مغرب گھڑیال والے مولانا کی خالقاہ، خالقاہ عارفیہ 60فٹی روڈ میں لنگر و نیاز شریف ہوگی*

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...