*شہریان مالیگاؤں و خاص اسلامپورہ کما ل پورا کسمبا روڈ سلیم نگر ھڈکو کالونی و اطراف کی عوام کی سہولت کے لئے آنکھوں کا مفت جانچ کا کیمپ جے -اے-ٹی ھای اسکول کے پاس نمیرہ ھایٹس کے شاپنگ کامپلیکس نمبر ۲۵ میں لللہ فاؤنڈیشن کی جانب سے فری چیک اپ کیمپ کل بروز منگل 7 اکتوبر 2025 کو رکھا گیا ہے*
*اس کیمپ میں دیا آی کیئر کی میڈیکل ٹیم ابهیجیت سر و امجد سر کی رہنمائی میں اپنی خدمات انجام دے گی*
*اس کیمپ میں موتیا بندو موتیا بیند کا بغیرٹانکے کا آپریشن ۔کانچ بندو ۔آنکھوں کا ترچھا پن۔ و دیگر آپریشن میں سہولیات دستیاب ہوگی*مریضوں کو لگنے والے چشموں پر خصوصی رعیایت دی جائے گی*
*کیمپ کی تاریخ و وقت:-7اکتوبر بروز منگل صبح 11بجے سے 4 بجے تک*
*کیمپ کا پتہ* :*لللہ فاؤنڈیشن* *نمیرہ ھآ یٹس شاپ نمبر 25*۔مالیگاؤں
پاکستان میں کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔ واقعہ سلطان کوٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) پٹریوں پر پھٹ گیا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، اور عینی شاہدین نے دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں۔
راحت اور بچاؤ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ اس روٹ پر ریل خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ اور دھماکہ خیز ڈیوائس کیسے نصب کی گئی اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ پہلے سے نصب بم سے کیا گیا۔
جعفر ایکسپریس پر حملہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ یہ ٹرین پہلے بھی بلوچستان کے علاقے میں دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہے۔ رواں سال اگست میں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں ٹرین کی چھ بوگیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں اور کچھ دیر کے لیے ریل کے راستے میں خلل پڑا۔ مارچ 2025 میں بلوچ لبریشن آرمی نے بولان پاس کے قریب جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کر لیا۔ ٹرین، جس میں کل 400 مسافر سوار تھے، پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا حادثہ تھا۔ پٹڑیوں کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا اور کھلی فائرنگ کی گئی۔ ٹرین میں موجود یرغمالیوں اور سیکیورٹی فورسز پر بھی گولیاں چلائی گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان پاکستان کا وہ خطہ ہے جہاں حکومت کے خلاف شورشیں اکثر ہوتی رہتی ہیں۔ وہ انفراسٹرکچر، سیکورٹی فورسز اور نقل و حمل کے راستوں پر حملہ کرتے ہیں اور انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ جہاں پاکستانی فوج پر بلوچ حملے عام ہیں، وہیں جعفر ایکسپریس کو بار بار نشانہ بنانے سے مسافروں کی حفاظت کو بھی خطرہ ہے۔
دہلی۔این سی آرمیں بارش ، کئی ریاستوں میں الرٹ جاری ، ہماچل،جموں کشمیراوراتراکھنڈ میں برف وباراں کی پیش گوئی
دہلی۔این سی آر میں آج علی الصبح سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے، بالائی اور میدانی علاقوں کے لیے بھی بارش اوربرف باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔
قومی راجدھانی دہلی اورآس پاس کے علاقوں میں پیرکی صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا دور جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق،ویسٹرن ڈسٹربنس ،دہلی۔این سی آر میں بارش کا سبب ہے۔بارش کے سلسلے کے سبب کئی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے جس سے ٹریفک میں رخنہ پڑسکتا ہے۔لہذا،موسم کی صورتحال پرنظر رکھیں اور دفتر یاکسی کام کے لیے گھر سے نکلنے سے قبل، پہلے دہلی۔این سی آر ٹریفک اپڈیٹس چیک کرلیں۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بہار، بنگال، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق،دہلی میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ سردی پڑنے کی امید ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے زیراثر دہلی۔این سی آر میں بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 36 گھنٹوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے دہلی۔این سی آر میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ابر آلود موسم کی وجہ سے پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7.7 ڈگری کم ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 20.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.7 ڈگری کم ہے۔
بالائی علاقوں میں برف و باراں
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اتراکھنڈ میں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کو شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ہریانہ ۔ پنجاب میں موسلادھار بارش کا الرٹ
محکمہ موسمیات نے پیر کو پنجاب اور ہریانہ کے لیے اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے اگلے 24 گھنٹوں تک مسلسل بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے کے ڈائریکٹر سریندر پال نے بتایا کہ، پنجاب کے 8 اضلاع میں اورنج الرٹ ہے ۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے پال نے کہاکہ بارش اگلے 36 گھنٹوں تک جاری رہے گی۔ پنجاب کے آٹھ اضلاع اورنج الرٹ پر ہیں۔ اس کے علاوہ، امبالہ، پنچکولہ، کیتھل، کرنال، اور ہسار سمیت ہریانہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہ
بنگال اور بہار کے لیے الرٹ
دارجلنگ میں بارش اورلینڈسلائڈنگ سے تباہی کے بعد مغربی بنگال کے لیے کچھ راحت کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ، بنگال میں اگلے 24 گھنٹوں تک موسلادھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بہار میں اگلے دو تین دنوں تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔