Saturday, 11 October 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*,


مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے طالب علم یش ساوالے کا ریاستی اسپورٹس مقابلے میں انتخاب

مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی (منصورہ ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) کیلئے یہ خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ فرسٹ ایئر انجینئرنگ کے طالب علم یش راجندر ساوالے نے ناسک ضلعی اسپورٹس مقابلے 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔یہ مقابلہ 8 تا 9 اکتوبر 2025 کو محکمۂ کھیل، ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی (SPPU) کے زیرِ اہتمام مینا تائی ٹھاکرے انڈور اسٹیڈیم، ناسک میں منعقد ہوا تھا۔

انجینئرنگ ڈگری سال اول کے طالب علم یش ساوالے نے 5000 میٹر دوڑ میں پہلا مقام اور 3000 میٹر (اسٹیپل چیس) میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی کے نتیجے میں انھیں ریاستی سطح کے اسپورٹس مقابلے 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو جلد پونے شہر میں منعقد ہوگا۔

اس کامیابی میں فزیکل ڈائریکٹر پروفیسر یونس خان، اسپورٹس کوآرڈینیٹر فہد بلال، اور این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر ساجد نعیم کی رہنمائی و تعاون شامل رہا۔ اسی طرح ایڈمن ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن اور تکنیکی امور میں انتھک محنت کرکے طالب علم کے ضلعی اسپورٹس مقابلے میں شرکت کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز سیکریٹری جناب راشد ارشد مختار صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے طلبہ نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ اسپورٹس میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اور نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔نیز ادارے کا نام ضلع، ریاست اور ملک بھر میں روشن کر رہے ہیں۔ ادارہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔

اسی طرح ادارے کے معزز چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب اور معزز سیکریٹری جناب راشد ارشد مختار صاحب نے طالب علم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وہیں ڈگری کالج پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد، ڈپلومہ کالج پرنسپل ڈاکٹر یعقوب انصاری، ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈین ریسرچ ڈاکٹر نوید حسین، ڈین آئی کیو اے سی ڈاکٹر فہد اقبال، ڈین ایڈمیشن ڈاکٹر دلاور حسین اور دیگر اساتذہ نے بھی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹیرف پرامریکہ اورچین آمنے سامنے،ٹرمپ کے 100فیصد ٹیرف پرچین کارعمل، کہا دھمکی دینا چھوڑے امریکہ

امریکہ اور چین کے بیچ تجارتی جنگ ایک بار پھر شدت اختیارتی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ، یکم نومبر سے سبھی چینی مصنوعات پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائدکیے جائیں گے۔ اس سے امریکی مارکیٹ میں چینی مصنوعات پر ٹیکس کی کل شرح تقریباً 130 فیصد ہو جائے گی، جو دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔

چین نے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور دوہرے معیار کا مظہر قرار دیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ زیادہ ٹیرف کی دھمکی دینا چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ ہمارا موقف واضح ہے۔ ہم تجارتی جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اس سے خوفزدہ بھی نہیں ہیں۔

ٹرمپ کا چین پرالزام
صدر ٹرمپ نے چین پر انتہائی جارحانہ اور دشمنانہ تجارتی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین نے حال ہی میں نایاب زمینی معدنیات کی برآمد پر پابندیاں لگا کر امریکہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

جواب میں، ٹرمپ انتظامیہ نے اہم سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی پر برآمدی کنٹرول نافذ کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ قومی سلامتی اور اقتصادی استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
دھمکی نہ دے امریکہ
چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے 100 فیصدٹیرف عائد کیے تو عالمی تجارتی نظام تباہ ہو جائے گا۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ، اس اقدام سے عالمی سپلائی چین پر شدید اثر پڑے گا۔ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن امریکہ کو دھمکیوں کی زبان چھوڑنی ہوگی۔
جاری کی پہلی فہرست ، کشن گنج، پورنیہ ، کٹیہار، دربھنگہ سمیت کئی اضلاع میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ

پٹنہ: بہار کے انتخابی موسم کے دوران این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کا ابھی تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے حلیفوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر رسہ کشی جاری ہے۔

ان سب کے دمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔اے آئی ایم آئی ایم نے کشن گنج، پورنیہ ، کٹیہار ، دربھنگہ سمیت کئی اضلاع میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہار اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اخترالایمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان اسمبلی حلقوں کی فہرست جاری کی۔ جہاں سے ان کی پارٹی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائے گی۔ اخترالایمان نے جن اسمبلی حلقوں سے ان کی پارٹی مقابلہ کرے گی اس کی تفصیلات بتائیں۔ اے آئی ایم آئی ایم نے 32 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اخترالایمان نے کہا کہ امیدواروں کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے سیمانچل کے اسمبلی حلقوں پر خاص توجہ مرکوز کی ہے جس کا امکان پہلے سے ہی تھا۔ اخترالایمان نے جن اضلاع میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ان کی تفصیلات بتائیں، جو اس طرح ہیں۔
ضلع کشن گنج: بہادر گنج، ٹھاکر گنج، کوچدھامن، اور کشن گنج اسمبلی حلقے

ضلع پورنیہ: امرو، بیسی، اور قصبہ اسمبلی حلقے

ضلع کٹیہار: بلرام پور، پران پور، منیہری، براری، اور کدوا اسمبلی حلقے

ضلع ارریہ: جوکیہاٹ اور ارریہ اسمبلی حلقے

ضلع گیا: شیرگھاٹی اور بیلہ اسمبلی حلقے۔
ضلع موتیہاری: ڈھاکہ اور نرکٹیہ اسمبلی حلقے
ضلع نوادہ: نوادہ سٹی اسمبلی حلقہ
ضلع جموئی: سکندرا اسمبلی حلقہ
ضلع بھاگلپور: بھاگلپور اور ناتھ نگر اسمبلی حلقے
ضلع سیوان: سیوان اسمبلی حلقہ
ضلع دربھنگہ: جالے، کیوٹی، دربھنگہ دیہی، اور گوڑہ بورام اسمبلی حلقے
ضلع سمستی پور: کلیان پور اسمبلی حلقہ
ضلع سیتامڑھی: باجپٹی اسمبلی حلقہ
ضلع مدھوبنی: بسفی اسمبلی حلقہ
ضلع ویشالی: مہوا اسمبلی حلقہ
ضلع گوپال گنج: گوپال گنج اسمبلی حلقہ

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...