Wednesday, 10 September 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*

قطر پراسرائیل کے حملے کی عالمی برداری نے کی مذمت ، قطرنے کہا اسے جواب دینے کا حق، امن عمل متاثرہونے کا خدشہ

عالمی منظر
FOLLOW US
SHARE
INSTALL APP
قطر پراسرائیل کے حملے کی عالمی برداری نے کی مذمت ، قطرنے کہا اسے جواب دینے کا حق، امن عمل متاثرہونے کا خدشہ
Israel attack on doha drawing widespread global condemnation: اسرائیل نے قطرپرحملہ کرکے جاری امن کی کوششوں کودھچکا پہنچایا ہے۔عالمی برداری نے اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے قطرکی خودمختاری کی صریح خلاف قراردیا ہے۔ اس بیچ ،قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اسرائیل کے حملے کو ریاستی دہشت گردی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اس کےپاس جواب دینے کا حق محفوظ ہے۔
اشتہار
Last Updated : September 10, 2025, 11:46 am IST
Published by : md abidreyaz
قطرنے پلٹ وارکی دی دھمکیقطرنے پلٹ وارکی دی دھمکی
اشتہار
متعلقہ ویڈیو
Isreal Hamas Ceasefire: اسرائیلی یرغمالیوں کا جذباتی لمحہ جب وہ اپنے اہل خانہ سے ملے
Isreal Hamas Ceasefire: اسرائیلی یرغمالیوں کا جذباتی لمحہ جب وہ اپنے اہل خانہ سے ملے

 Gaza Ceasefire: ایران کا غزہ جنگ بندی پر بڑا اعلان
Gaza Ceasefire: ایران کا غزہ جنگ بندی پر بڑا اعلان

Iran Drone Gaza: ایران نے بنایا خطرناک ہتھیار
Iran Drone Gaza: ایران نے بنایا خطرناک ہتھیار

Israel Hamas War: غزہ جنگ بندی کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ نے کی غزہ خالی کرانے کی بات؟
Israel Hamas War: غزہ جنگ بندی کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ نے کی غزہ خالی کرانے کی بات؟

Hamas Isreal : حماس نے 15 ماہ کی جنگ کے بعد غزہ پر قبضہ کر لیا
Hamas Isreal : حماس نے 15 ماہ کی جنگ کے بعد غزہ پر قبضہ کر لیا

Houthi: حماس کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے درمیان حوثیوں نے بھی جنگی قیدیوں کو رہا کیا
Houthi: حماس کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے درمیان حوثیوں نے بھی جنگی قیدیوں کو رہا کیا

Isreal Hamas Ceasefire: اسرائیلی یرغمالیوں کا جذباتی لمحہ جب وہ اپنے اہل خانہ سے ملے
Isreal Hamas Ceasefire: اسرائیلی یرغمالیوں کا جذباتی لمحہ جب وہ اپنے اہل خانہ سے ملے

 Gaza Ceasefire: ایران کا غزہ جنگ بندی پر بڑا اعلان
Gaza Ceasefire: ایران کا غزہ جنگ بندی پر بڑا اعلان

Iran Drone Gaza: ایران نے بنایا خطرناک ہتھیار
Iran Drone Gaza: ایران نے بنایا خطرناک ہتھیار

Israel Hamas War: غزہ جنگ بندی کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ نے کی غزہ خالی کرانے کی بات؟
Israel Hamas War: غزہ جنگ بندی کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ نے کی غزہ خالی کرانے کی بات؟

قطر پر اسرائیلی حملے کی عالمی برداری مذمت کررہی ہے ۔ اسرائیل نے حماس قیادت کو نشانہ بناتےہوئے یہ حملہ کیا جس میں حماس کے پانچ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ خلیل الحیہ محفوظ ہیں۔ عالمی خبررساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق، عرب ممالک، امریکہ،فرانس، جاپان ، آسٹریلیا، برطانیہ، ترکیہ،اردن،انڈونیشیا،ملیشیا،نیوزی لینڈ سمیت دیگرملکوں نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت اور قطر کی خودمختاری پر حملہ قراردیاہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔انھوں نے اس حملےکوغیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی پر محمول کیااور کہا کہ یہ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والا ہے

ترکیہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حماس کی قیادت کو نشانہ بنائے جانے کو جنگ بندی کی کوششوں کوخطرے میں ڈالنے والا ہے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس حملے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل امن کے حصول کا نہیں بلکہ جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی قطر پر اسرائیلی حملےکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےحملے کوقطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔انھوں نے جنگ بندی کے لیے کی جارہی کوششوں کے لیے قطر کے رول کی ستائش کی۔

ترکیہ کے مطابق  اسرائیل کی جانب سے حماس کی قیادت کو نشانہ بنائے جانے کو جنگ بندی کی کوششوں کوخطرے میں ڈالنے والا ہے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس حملے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل امن کے حصول کا نہیں بلکہ جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

اس بیچ،قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اسرائیل کے حملے کو ریاستی دہشت گردی قراردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بند عبدالرحمان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ قطرکواسرائیل کے حملے کا جواب دینے کا حق ہے اور وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرےگا۔انہوں نے اسرائیل پر امن کے مواقع کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔انھوں نے مزیدکہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حالیہ کارروائیوں سے ثالثی عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔وزیراعظم لثانی کے مطابق امریکہ نے حملے سے قبل اس کی اطلاع نہیں دی۔ بلکہ قطر کو اسرائیلی حملے کے آغاز کے 10 منٹ بعدامریکی حکام نے آگاہ کیا۔انھوں نے اسے صدفیصد غداری قرار دیا۔

خیال رہے کہ ،قطر، مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ جنگ کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا ایک اہم ثالث رہا ہے تاہم تازہ حملے کے بعد ثالثی عمل کے متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں

اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی کررہا ہے پاکستان،40لاکھ افراد سرولانس پر،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے سنسنی

پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔ ان کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی سخت گرانی کی جارہی ہے۔منگل کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام مبینہ طور پر نجی غیر ملکی کمپنیوں سے حاصل کردہ وسیع نگرانی کے آلات کے ذریعے 40 لاکھ سے زائد شہریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

’شیڈو آف کنٹرول‘کے عنوان سے جاری اس رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام غیر قانونی طور پر ملک کے شہریوں کی نگرانی کر رہے ہیں، جن میں عام شہری، صحافی اور سرکردہ سیاست دان شامل ہیں۔ انسانی حقوق کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام مبینہ طور پر ’پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کرنے والوں کے ذریعے آبادی کے ایک بڑے حصے کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے قانونی مداخلت کے انتظام کے نظام (LIMS) کا استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام فراہم کرنے والے اس بات کو یقینی بنانے کے پابند ہیں کہ ان کے کل صارفین میں سے دو فیصد تک نگرانی کی جائے۔ایمنسٹی نے الزام لگایا کہ حکام WMS 2.0 نامی فائر وال بھی استعمال کرتے ہیں جو انٹرنیٹ ٹریفک کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور ایک وقت میں 20 لاکھ فعال سیشنز کو روک سکتا ہے، جس سے نگرانی کا نظام مزید مضبوط ہوتا ہے۔

LIMS، Ultimaco نامی ایک جرمن کمپنی کی پروڈکٹ ہے جوانٹرنیٹ ٹریفک اور موبائل کمیونیکیشن جیسے ٹیکسٹ میسجنگ اور وائس کی درجہ بندی میں مدد کرتی ہے اور حکام کے لیے یہ ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے۔یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں 2007 سے استعمال ہو رہی ہے۔ LIMS سسٹم کو استعمال کرنے کے لیے حکام کو صرف اس شخص کے فون نمبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ڈیٹا کو ’مانیٹرنگ سینٹر نیکسٹ جنریشن (MCNG) کے ذریعے قابل رسائی بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایم سی این جی، ڈیٹا فیوژن کی ایک پروڈکٹ (پہلے ٹروویکور کے نام سے جانا جاتا تھا)، حکام کو LIMS کے جمع کردہ مواد کی جانچ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے،آپریٹرز دیکھ سکتے ہیں کہ کون کس کو کال کر رہا تھا، یہ کب ہوا، کون سی ویب سائٹس کو براؤز کیا گیا، آیا کسی نے واٹس ایپ یا VPN استعمال کیا، اور ان کا مقام وغیرہ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ سنسر شپ کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر نگرانی کی جا رہی ہے اور یہ ویب مانیٹرنگ سسٹم (WMS) کے استعمال سے ممکن ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سنسر شپ میں انٹرنیٹ پر مخصوص مواد کو بلاک کرنا، انٹرنیٹ کی رفتار کو کم کرنا اور کنٹرول کرنا یا انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بند کرنا شامل ہے

ادارے نے بتایا کہ ڈبلیو ایم ایس کا پہلا ورژن 2018 میں سینڈ وائن نامی کمپنی نے پاکستان میں نصب کیا تھا۔ تاہم، ایمنسٹی کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ پچھلی ڈبلیو ایم ایس کی جگہ ایک چینی کمپنی گیز نیٹ ورکس نے لے لی تھی۔

ایمنسٹی کا مزید کہنا ہےکہ یہ نئی ٹیکنالوجی چین کی ’گریٹ فائر وال‘ کا کمرشل ورژن ہے جسے چینی حکومت سینسر شپ ٹول کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ، رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے 2016 میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ (PECA) کے پاس ہونے کے بعد سے 1.4 ملین سے زیادہ یو آر ایل بلاک کیے ہیں۔

انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے ایمنسٹی نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے نام پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا رواج عام ہو گیا ہے۔ کیپ اٹ آن اتحاد کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایمنسٹی نے کہا کہ 2016 سے 2024 کے درمیان پاکستان میں انٹرنیٹ بند ہونے کے کم از کم 77 واقعات ہوئے جن میں سے 24 صرف 2024 میں ہوئے۔ ان میں چنندہ افراد کو بلاک کیا گیا۔

دن بھر رہنا ہے تروتازہ اور خود کو رکھنا ہے فٹ،تو ضرور آزمائیں یہ فروٹ چاٹ ریسیپی

پھل کھانا ہم سبھی کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے اور یہ سن کر ہی ہم بڑے ہوئے ہیں۔ پھل ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ہر قسم کی بیماریوں سے دور رہنے کے لیے روزانہ پھل کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ بہت سے طریقے ہیں جن سے ہم صحت مند اور لذیذ پھلوں کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ جب بھی آپ کو بھوک لگے اور کچھ ناشتہ کھانے کو محسوس ہو تو آپ فروٹ چاٹ بنا کر کھا سکتے ہیں۔ یہ فوری طور پر تیار ہوتا ہے اور کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

جموں  کشمیراسمبلی کابجٹ اجلاس:دوسرے مرحلے کی کارروائی کے پہلے دن این سی اور بی جے پی ارکان اسمبلی نے کیاہنگامہ جموں ...