Wednesday, 10 September 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*

اترپردیش: عباس انصاری کی اسمبلی کی رکنیت بحال، سیکریٹریٹ نے جاری کیا حکم

لکھنو: اتر پردیش کے باہوبلی لیڈر مختار انصاری کے بیٹے اور مئو سے ایم ایل اے عباس انصاری کی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے پیر کو رکنیت بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔ دراصل، عباس انصاری کو نفرت انگیز تقریر کیس میں ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت نے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کی وجہ سے ان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی گئی تھی۔ عباس انصاری نے اس فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں راحت دیدی، جس کے بعد آج اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے راحت ملنے کے بعد عباس انصاری کو دوبارہ مئو اسمبلی حلقہ کا ویلڈ ممبر تصور مانا جائے گا۔ عباس انصاری اتر پردیش کے مئو ضلع سے ایم ایل اے ہیں اور ان کے والد مختار انصاری ملک کے ایک باہوبلی لیڈر اور سابق ایم پی ہیں۔

عباس انصاری مئو اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں اور اپنے والد کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں، جن میں نفرت انگیز تقریر کا ایک حالیہ مقدمہ بھی شامل ہے۔

اس معاملے میں ایم پی - ایم ایل اے کی عدالت نے انہیں تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کی وجہ سے ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی، جس نے انہیں نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے راحت دیدی۔ اس کے بعد اتر پردیش قانون ساز اسمبلی سکریٹریٹ نے ان کی رکنیت بحال کردی ہے۔
تلنگانہ کے اکولا موہن سائی کا Titans Space Mission 2029 میں انتخاب

تلنگانہ کے سائنس داں کا امریکی خلائی مشن 2029 کے لیے انتخاب
حیدرآباد: جب پورا ہندوستان انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے واپسی پر شبھانشو شکلا کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے، اسی دوران تلنگانہ کے ایک نوجوان سائنس داں اکولا موہن سائی(Akula Mohan Sai) کا انتخاب 2029 کے خلائی مشن کے لیے کیا گیا ہے۔

ضلع سوریاپیٹ کے حضور نگر کے رہنے والے اکولا موہن سائی کو امریکی پرائیویٹ ادارے ٹائٹنز اسپیس انڈسٹریز (Titans Space Industries) کی جانب سے ’’ٹائٹنز اسپیس مشن 2029‘‘ کے لیے بطور “Astronaut Candidate” منتخب کیا گیا ہے۔

125 امیدواروں میں سے انتخاب
دنیا بھر سے 125 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں سے سائی نمایاں اس لیے ہیں کہ وہ ہندوستان کے صرف نو گریجویٹس میں شامل ہیں جنہوں نے Astrobiology اور Space Science میں ڈگری حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2024 میں انہیں امریکہ میں ٹریننگ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن روانگی سے دو دن پہلے انہیں بنگلورو میں انسٹی ٹیوٹ آف ایروسپیس میڈیسن، انڈین ایئرفورس سے کال موصول ہوئی۔ ادارے نے ان کے انتخاب کے عمل پر تفصیلی پریزنٹیشن طلب کی، جس کے بعد انہیں ملازمت کی پیشکش بھی ہوئی۔

Back
وطن نامہ
FOLLOW US
SHARE
Facebook
Whatsapp
Telegram
Twitter
INSTALL APP
تلنگانہ کے اکولا موہن سائی کا Titans Space Mission 2029 میں انتخاب
Telangana Scientist Akula Mohan Sai Selected for US Titans Space Mission تلنگانہ کے اکولا موہن سائی کو Titans Space Industries نے 2029 کے خلائی مشن کے لیے Astronaut Candidate منتخب کیا، شبھانشو شکلا کی کامیابی اور گگنیان مشن بھارتی خلائی عزائم کی علامت ہیں۔
اشتہار
Last Updated : September 8, 2025, 5:55 pm IST
Published by : MM Sayeed
تلنگانہ کے اکولا موہن سائی کا Titans Space Mission 2029 میں انتخاب
اشتہار
Telangana Scientist Akula Mohan Sai Selected for US Titans Space Mission 2029

تلنگانہ کے سائنس داں کا امریکی خلائی مشن 2029 کے لیے انتخاب
حیدرآباد: جب پورا ہندوستان انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے واپسی پر شبھانشو شکلا کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے، اسی دوران تلنگانہ کے ایک نوجوان سائنس داں اکولا موہن سائی(Akula Mohan Sai) کا انتخاب 2029 کے خلائی مشن کے لیے کیا گیا ہے۔

ضلع سوریاپیٹ کے حضور نگر کے رہنے والے اکولا موہن سائی کو امریکی پرائیویٹ ادارے ٹائٹنز اسپیس انڈسٹریز (Titans Space Industries) کی جانب سے ’’ٹائٹنز اسپیس مشن 2029‘‘ کے لیے بطور “Astronaut Candidate” منتخب کیا گیا ہے۔

125 امیدواروں میں سے انتخاب
دنیا بھر سے 125 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں سے سائی نمایاں اس لیے ہیں کہ وہ ہندوستان کے صرف نو گریجویٹس میں شامل ہیں جنہوں نے Astrobiology اور Space Science میں ڈگری حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2024 میں انہیں امریکہ میں ٹریننگ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن روانگی سے دو دن پہلے انہیں بنگلورو میں انسٹی ٹیوٹ آف ایروسپیس میڈیسن، انڈین ایئرفورس سے کال موصول ہوئی۔ ادارے نے ان کے انتخاب کے عمل پر تفصیلی پریزنٹیشن طلب کی، جس کے بعد انہیں ملازمت کی پیشکش بھی ہوئی۔

اشتہار
وزیراعظم مودی کی تقریر سے تحریک
اکولا سائی نے بتایا کہ 2020 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریر میں بھارت کے خلائی عزائم پر روشنی ڈالی۔ اسی تقریر نے انہیں اس میدان میں آنے کی تحریک دی۔

گگنیان مشن اور ہندوستانی خواب
وزیراعظم نے بھارت کے پہلے انسانی خلائی مشن ’’گگنیان**‘‘** کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت تین روزہ خلائی مشن اور مستقبل میں اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
اکولا سائی نے کہا کہ شبھانشو شکلا کا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن جانا اسی خواب کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

ابتدائی تحقیقی سفر
سائی نے اپنی ڈگری بایوٹیکنالوجی، کیمسٹری اور بوٹنی میں کی، لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ خلا قومی مفاد کا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کی ایک این جی او کی ملازمت چھوڑ کر تحقیق شروع کی اور چاند اور مریخ پر انسانی زندگی کے امکانات پر کام کیا۔

2023 میں وہ پولینڈ کے ایک پروگرام کے لیے “Crew Astro-Biologist” کے طور پر منتخب ہوئے، جہاں چھ ملکوں (برازیل، یونان، اٹلی، پولینڈ، کینیڈا، اور ہندوستان) کے امیدوار شریک تھے۔ انہیں 10 دن کے لیے تنہائی میں رکھا گیا تاکہ وہ حقیقی حالات کا سامنا کر سکیں۔

2024 میں ایک اور پولینڈ پروگرام کے تحت انہیں Crew Medical Officer کے طور پر منتخب کیا گیا، جہاں LunAres Research Station میں چاند اور مریخ پر ممکنہ انسانی مہمات کے لیے تربیت دی گئی۔

ٹریننگ کے مراحل

امیدواروں کو Isolation Confinement in Controlled Environment (ICCE) میں رکھا جاتا ہے جہاں روشنی، ہوا اور دباؤ کنٹرول کیا جاتا ہے۔

دوسرے مرحلے میں Extreme Environment جیسے آتش فشاں، صحرا یا زیرآب ماحول میں تربیت دی جاتی ہے۔

2026–27 میں بنیادی تربیت، 2028 میں ایڈوانسڈ ٹریننگ اور 2029 میں مشن کی تیاری مکمل ہوگی۔

ٹائٹنز اسپیس انڈسٹریز اور جینیسس اسپیس پلین

اس مشن کے لیے امریکی ادارہ Titans Space Industries ایک جدید Genesis Spaceplane تیار کر رہا ہے، جو دوبارہ استعمال ہونے والا خلائی جہاز ہوگا۔
یہ جہاز زمین کے گرد مدار کے علاوہ چاند کے مشن اور مستقبل میں Titania Lunar Base کے قیام کے لیے بھی استعمال ہوگا۔

اکولا سائی اور دیگر امیدواروں کو ایریزونا (امریکہ) میں دو سالہ تربیت کے بعد 2029 میں اصل مشن پر بھیجا جائے گا۔ یہ خلائی مشن ابتدا میں دو گھنٹے کے لیے خلا میں قیام پر مشتمل ہوگا۔

ہندوستان خلا کی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ گگنیان مشن اور مستقبل میں ہندوستانی اسپیس اسٹیشن 2035 کے منصوبے اسی سمت کی کڑیاں ہیں۔ شبھانشو شکلا کی حالیہ کامیابی نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت انسانی خلائی مہمات میں بھی اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار ہے۔ اکولا سائی جیسے نوجوان سائنس داں اس عزم کو مزید تقویت دیتے
کیرالہ: عیدِ میلاد ریلی میں مندر کو سلام، ویڈیو نے ہم آہنگی اجاگر کی

کیرالہ میں عیدِ میلاد ریلی کے دوران مندر کو Salute، ویڈیو وائرل
کیرالہ کے ضلع کاسرگود میں عیدِ میلاد النبی ﷺ کی ریلی کے دوران ایک منفرد منظر سامنے آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں مسلمان نوجوان جب مندر کے قریب پہنچتے ہیں تو باضابطہ طور پر رک کر احتراماً سلام پیش کرتے ہیں اور پھر اپنی ریلی آگے بڑھاتے ہیں۔

 ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور اب تک کئی لاکھ سے زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو انسٹاگرام صارف انیشیت نے شیئر کیا، جن کے مطابق وہ اپنے والد کی دکان پر بیٹھے تھے جو مندر کے سامنے ہے۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اتنے متاثر ہوئے کہ فوراً اپنے موبائل پر ریکارڈ کر لیا۔ انہوں نے لکھاکہ ’’یہ ہے کیرالہ۔ کیرالہ میں وحدتِ کثرت مسلمان ایک مندر کو نبی دینم کے موقع پر سلام پیش کر رہے ہیں‘‘ مذہبوں کے مابین احترام اور ہم آہنگی۔
ریلی کا اہتمام کوتی کلم نور الحق مدرسہ، پلاککنو نے کیا تھا، جبکہ جس مندر کو سلام پیش کیا گیا وہ پلاککنو کژھاکم بھگوتھی مندر ہے۔

روایت اور ہم آہنگی کی مثال
منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ روایت نئی نہیں بلکہ گزشتہ 10 سال سے جاری ہے۔ ریلی میں تقریباً 47 شرکاء، بشمول بچے، شامل ہوئے اور صرف ایک مندر ہی نہیں بلکہ راستے میں آنے والے دیگر مذہبی مقامات کو بھی سلام پیش کیا گیا۔

عوامی ردعمل

سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو کیرالہ کی ثقافتی شناخت، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی بہترین مثال قرار دیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ منظر دیکھ کر ان کے دل خوشی سے بھر گئے اور یہ واقعہ بھارت کی کثرت میں وحدت کی جیتی جاگتی تصویر ہے

*🛑سیف نیوز اُردو*

جموں  کشمیراسمبلی کابجٹ اجلاس:دوسرے مرحلے کی کارروائی کے پہلے دن این سی اور بی جے پی ارکان اسمبلی نے کیاہنگامہ جموں ...