Sunday, 7 September 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*

جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا استعفی دینے کو تیار، کسی بھی وقت چھوڑ سکتے ہیں عہدہ

جاپان کے وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نےوزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے متعلق کوئی تاریخ کا تعین نہیں کیا ہے۔انھوں نے حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی میں ممکنہ پھوٹ کو روکنے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ جاپان کے قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے یہ خبر دی۔

تاہم اس اعلان سے چند ہفتے قبل ایشیبا نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا کہ وہ مستعفی ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدے کو صحیح طریقے سے نافذ کرنا چاہتے ہیں

اب مستعفی ہونے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جولائی میں ہونے والے انتخابات میں ان کی جماعت ایل ڈی پی اور اس کے اتحادیوں کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست کی وجہ سے ایل ڈی پی نے ایوان بالا میں اپنی اکثریت کھو دی جس سے پارٹی کے اندر اختلافات اور عدم اطمینان بڑھ گیا۔

ایشیبا نے اپنے استعفے کے ذریعے اشارہ دیا ہے کہ وہ پارٹی میں اتحاد برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور ان کا بنیادی مقصد ملک کو سیاسی عدم استحکام سے بچانا ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف جاپان کی اندرونی سیاست کو متاثر کرے گی بلکہ اس کا اثر امریکہ۔ جاپان تعلقات اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

جاپان میں سیاسی عدم استحکام
جاپان کی سیاست میں اس وقت سیاسی عدم استحکام ہے جو گزشتہ 5 سال سے جاری ہے۔ یہاں کوئی وزیر اعظم مسلسل 3 سال اقتدار میں نہیں رہ سکا۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں گزشتہ 5 سال کے دوران وزرائے اعظم کے دور پر ۔۔

یوشی ہیدے سوگا
مدت کار۔ 16 ستمبر2020 سے 4 اکتوبر 2021 تک

فومیو کشیدا

پہلی میعاد: 4 اکتوبر 2021 سے 10 نومبر 2021

دوسری میعاد: 10 نومبر 2021 سے 1 اکتوبر 2024

3 شیگیرو ایشیبا
پہلی میعاد: 1 اکتوبر 2024 سے 11 نومبر 2024
دوسری میعاد:11 نومبر 2024 سے (تاحال)

خیال کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم کی مدت کار میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) کے اندر اقتدار کی کشمکش اور جزوقتی سیاست ہے۔ سابق وزیر اعظم کشیدا کا دور بھی 38 دن کا تھا اور ایشیبا کا پہلا دور بھی تقریباً 42 دن کا تھا۔ وزیر اعظم کے عہدے کی تبدیلی کی وجہ سے جاپان میں سیاسی عدم استحکام کا دورانیہ طویل ہوتا جارہا ہے جواچھا شگون نہیں۔
کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے خفیہ مشن ، آبدوز سے پہنچی تھی امریکہ کی ٹیم لیکن...

رات کی خاموشی، یخ بستہ سمندر، اور ایک مشن جو دنیا کی نظروں سے اوجھل تھا۔ 2019 میں امریکہ کی مشہور نیوی سیلز کا ریڈا سکواڈرن ایک خطرناک مشن پر تھا۔ وہی ریڈ اسکواڈرن یونٹ جس نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تھا۔ مقصد؟ شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ان کے مواصلاتی نظام کو ہیک کرکے انٹیلی جنس حاصل کرنا۔ نیویارک ٹائمز کی ایک سنسنی خیز رپورٹ کے مطابق یہ مشن اتنا خفیہ تھا کہ اسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست منظوری حاصل تھی۔ تاہم جمعہ کو اوول آفس میں جب ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہاکہ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ میں اسے پہلی بار سن رہا ہوں۔

یہ مشن انتہائی خفیہ تھا۔ اس مشن کا مقصد کم کی قیادت کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا تھا کیونکہ شمالی کوریا میں انسانی جاسوسوں کو تعینات کرنا تقریباً ناممکن تھا۔ اس وقت ٹرمپ اور کم کے درمیان جوہری مذاکرات جاری تھے اور یہ مشن ان مذاکرات میں اہم ہوسکتا تھا۔ لیکن مشن کی ناکامی کا مطلب مذاکرات کا ٹوٹنا یا یرغمالیوں کا بحران ہوتا۔ اس مشن کو فروری 2019 میں ویتنام میں ٹرمپ۔ کم ملاقات سے پہلے گرین سگنل دیا گیا تھا۔ نیوی سیلز نے مہینوں تک ٹھنڈے پانی میں مشق کی۔
کیا تھا منصوبہ ؟
منصوبہ یہ تھا کہ SEALs کو جوہری طاقت سے چلنے والی امریکی آبدوز سے دو اسٹیلتھ منی آبدوزوں یا ’ویٹ سبس’‘کے ذریعے شمالی کوریا کے ساحل تک پہنچنا تھا۔ 4 ڈگری سینٹی گریڈ کے ٹھنڈے پانی میں اسکوبا گیئر اور گرم سوٹ پہن کر، وہ ساحل تک پہنچنے کے لیے گھنٹوں کا سفر کرتے، جاسوسی کا خفیہ آلہ نصب کرتے اور ڈرون کی نظروں سے بچتے ہوئے واپس لوٹتے۔ لیکن قسمت میں کچھ اور ہی تھا۔

جیسے ہی وہ ساحل پر پہنچے، SEALs کو ایک غیر متوقع خطرے کا سامنا کرنا پڑا۔ شمالی کوریا کی ماہی گیری کی ایک کشتی اندھیرے میں نمودار ہوئی۔ مشن کمانڈر سے رابطہ ناممکن تھا۔ دریافت ہونے لگی۔ ایک سینئر سیل نے گولی چلائی، اور دوسروں نے اس کی پیروی کی۔ کشتی پر سوار تین غیر مسلح شہری، جو محض شیلفش کی تلاش میں تھے، مارے گئے۔ SEALs نے ان کی لاشوں کو پانی میں پھینک دیا اور ان کے پھیپھڑوں میں چاقو گھونپ دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ تیر نہیں سکتے۔

کیا مشن ہواکامیاب ؟
جاسوسی کا آلہ کبھی نصب نہیں ہوپایا۔ مشن منسوخ کردیا گیا۔ امریکی جاسوس سیٹلائٹس نے خطے میں شمالی کوریا کی عسکری سرگرمیوں میں اضافے کو ریکارڈ کیا، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا انھوں نے اس واقعے کی حقیقت کو دریافت کیا یا نہیں۔ ویتنام میں ٹرمپ اور کم کی ملاقات بے نتیجہ رہی اور مئی میں شمالی کوریا نے میزائل تجربات دوبارہ شروع کر دیے۔


یہ مشن نہ صرف ناکام رہا بلکہ اس سے امریکی قانون کی خلاف ورزی بھی ہوسکتی تھی ، کیونکہ کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹیوں کو اس پر بریفنگ نہیں دی گئی تھی۔ 2021 میں، بائیڈن انتظامیہ نے مشن کی تحقیقات کا آغاز کیا اور کانگریس کو بریف کیا، لیکن نتائج ابھی تک خفیہ ہیں۔ اس مشن میں شامل کچھ سیلز کو بعد میں ترقیاں ملیں لیکن اس خفیہ آپریشن کی حقیقت اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں ۔
رات میں سونے سے پہلے اس طرح کھائیں ایک چھوٹی الائچی، فوائد جان کر رہ جائیں گے حیران، جانئے کچھ خاص فائدے

ہیلتھ لائن میں شائع خبر کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹ اور ڈائیورٹک خصوصیات سے بھرپور چھوٹی الائچی ہائی بلڈ پریشر کو کم کرسکتی ہے۔ جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے وہ اس کا استعمال ضرور کریں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں کارگر ہوتا ہے۔ الائچی کا عرق پیشاب بڑھانے میں بھی فائدہ مند ہے۔

رات کو سونے سے پہلے جب آپ چھوٹی الائچی کا استعمال کرتے ہیں تو بے خوابی کا مسئلہ دور ہوسکتا ہے۔ جن لوگوں کو رات میں نیند نہیں آتی ہے، تو وہ چند دنوں تک اسے روزانہ کھا سکتے ہیں۔ نیند کی کمی کی وجہ سے انسان دن بھر سستی اور چڑچڑاپن محسوس کرتا رہتا ہے۔ نیند کی کمی تناؤ کو بڑھا سکتی ہے۔ رات کو کھانے کے بعد ایک الائچی چبا کر ایک گلاس نیم گرم پانی پی لیں۔ آپ کو ضرور فائدہ ہوگا۔

الائچی میں کچھ اینٹی انفلیمیٹری اثرات ہوتے ہیں، جو جسم کو پرانی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ یہ مرکبات سے بھرپور ہے جو انفلیمیشن سے لڑتے ہیں۔ طویل مدتی انفلیمیشن دائمی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں ۔ چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الائچی پاؤڈر کا استعمال لیور انفلیمیشن کو کم کرتا ہے۔

جب آپ رات کو الائچی کھاتے ہیں تو یہ نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھتا ہے۔ چھوٹی الائچی ہاضمے کو صحت مند رکھنے میں کافی فائدہ مند ہے۔ قے، متلی، پیٹ کے مسائل، قبض، گیس، پیٹ میں درد، السر وغیرہ جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔ تاہم ایک دن میں ہی اس کا زیادہ استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ ہاضمے کو صحت مند رکھنے کے لئے صرف ایک الائچی کافی ہے۔

جب آپ الائچی کو پاؤڈر کی شکل میں لیتے ہیں تو ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں۔ رات کو الائچی چبانے سے سانس کی بو دور ہوگی۔ منہ کی صحت اچھی رہے گی۔ مسوڑھے صحت مند رہیں گے۔ بالوں اور جلد کے مسائل سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

*🛑ناندیڑ میں شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل پر حملہ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ فڑنویس نے دیا تحقیقات کا حکم* ...