Sunday, 7 September 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*

چلو چلو چلو جنتادل آفس چلو
مورخہ 7 ستمبر بروز اتوار دوپہر ساڑھے تین بجے جنتادل آفس قدوائی روڈ انڈسٹریل کمپاؤنڈ میں حوصلہ افزائی کا پروگرام ہوگا جسمیں نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیش کیجانب سے ایک پروگرام کے ذریعے مومن علینہ رضوان عارف انصاری کو مومنٹو دیکر حوصلہ افزائی کیجایگی۔یاد رہے مومن علینہ ممبئی گھاٹ کوپر کے الفلاح انگلش میڈیم اسکول کی جماعت سوم میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی یادرہے مومن علینہ صدر جنتادل سیکولر عبدالخالق صدیقی کی پوتی ہے 
       آپ سے گذارش ہیکہ وقت نکال کر پروگرام میں شامل ہوکر بچی کی حاصلہ افزائی کریں
صادق حسین اشرفی۔۔عبدالودود اشرفی سالکی۔اور اراکین نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیشن مالیگاؤں
اپیل برائے تعاون
تباہ حال پنجاب سیلاب متاثرین  
 برادران ملت ! جمعیت علماء ( مولانا ارشد مدنی ) دھولیہ کی جانب سے اپیل کی جاتی ہیکہ گذشتہ دنوں ریاست پنجاب زبر دست بارش کی وجہ سے بھیا نک سیلاب کی زد میںہے۔ تقریبا 9 اضلاع کے ایک ہزار گاؤں میں سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے۔ بڑی تعداد میں مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ کئی سو ایکڑ فصل تباہ ہو چکی ہے۔ بڑی تعداد میں مویشی بہہ گئے ہیں۔ کافی مکانات زمین دوس ہو چکے ہیں۔لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ تقریبا 10 ، 10 فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔ پینے کا صاف پانی ، پہننے کیلئے کپڑے اور دانے دانے کو لوگ محتاج ہو چکے ہیں۔
 یادر ہے کہ یہی سرزمین پنجاب ہے جہاں کے لوگوں نے دل کھول کر ملت اسلامیہ کی ہر موڑ پر جانی و مالی مدد کی ہے۔چاہے فرقہ وارانہ فساد ہو یا شاہین باغ کا احتجاج ، غزہ فلسطین کے مظلومین کی نصرت ہو یا کشمیر کے سیلاب زدگان کی امداد و اعانت۔
 اسلئے ملت اسلامیہ کے مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہیکہ دل کھول کے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کریں۔ ان شاء الله 12 ستمبر بروز جمعہ دھولیہ شہر کی تمام مساجد میں جمعیت علماء ( مولانا ارشد مدنی) کی جانب سے اجتماعی چندہ جمع کیا جائے گا۔
نوٹ : انفرادی رسید بنانے کےلئے بعد نماز عشاء ،دفتر جمعیۃ علماء مدرسہ سراج العلوم، مولوی گنج میں تشریف لائیں۔ 
٭ اللہ پاک تمام مخیرین کی امداد کو قبول فرمائے ۔ دونوں جہان میں اپنی شایانِ شان بہترین بدلہ عطا فرمائے اور جمعیۃ علماء دھولیہ کو سیلاب متاثرین اور دیگر پریشان حال لوگوں کی مدد کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین 

الملتمسین
حافظ حفظ الرحمٰن مولانا ابو العاص (صدر جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ )
مولانا ضیا ء الرحمٰن قاسمی (صدر شہر جمعیۃ علماء دھولیہ)
  و اراکین جمعیۃ علماء(مولانا ارشدمدنی) دھولیہ
گجرات کے پاوا گڑھ میں روپ وے ٹوٹا، حادثے میں 6 افراد ہلاک

گجرات کے ایک مشہورتیرتھ استھل پاوا گڑھ سے ایک اندوہ ناک حادثہ ہوا ہے۔ یہاں تعمیراتی سامان لے جانے والا روپ وے ٹوٹ گیا ۔اس حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں میں دو لفٹ آپریٹر ، دو مزدور اور دو دیگر افراد بتائے جاتے ہیں ۔

حادثہ کیسے ہوا؟
اطلاعات کے مطابق یہ روپ وے مانچہ سے نج مندر تک تعمیراتی سامان لے جانے کے لیے چلایا جا رہا تھا۔سنیچر کے روز روپ وے ٹوٹ گیا اور اس میں سوار لوگ نیچے گر گئے۔ یہ سب پلک جھپکتے ہی ہوا ۔کسی کوو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔
پولیس فوراً موقع پرپہنچی
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پاوا گڑھ کے ایس پی ہریش دودھات نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں چھ افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
تیز ہواؤں کے باعث انتظامیہ نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر مسافروں کے لیے روپ وے کا آپریشن بھی روک دیا ہے۔ فی الحال یہ حکم اگلے نوٹس تک نافذ رہے گا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد وہ بہت خوفزدہ ہیں۔

پاوا گڑھ میں ہونے والے حادثے میں مرنے والوں میں سے 2 کا تعلق جموں کشمیر اور 1 کا راجستھان سے ہے۔مہلوکین کی شناخت ، انا جی عرف بھیرو لال رتی لال جاٹ ساکن راجستھان ، محمد انور محمد شریف خان ساکن ڈانگری راجوری، جموں کشمیر اور بلونت سنگھ دھنی رام ساکن راجوری، جموں کشمیر کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
قابل غور بات ہے کہ پاوا گڑھ ایک بڑا تیرتھ استھل ہے ، جہاں ہر روز ہزاروں شردھالو آتے ہیں ۔ حادثے کے بعد یہاں آنے والے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے ۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا ئے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


*🛑سیف نیوز اُردو*

*🛑ناندیڑ میں شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل پر حملہ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ فڑنویس نے دیا تحقیقات کا حکم* ...