ہرکسی کونہیں ملے گا جنرل کوچ کا ٹکٹ، بدلنے والے ہیں ریلوے کے ضابطے ! اس اسٹیشن پرجاری ہے ٹرائل
انڈین یلوے نے حال ہی میں دو بڑے فیصلے لئے ہیں۔ مسافروں کے تحفظ کے لیے ریلوے نے تمام ڈبوں اور ریل انجنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ تمام 74 ہزار کوچز اور 15 ہزار انجنوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
کیمروں کے ساتھ مائیکروفون بھی لگائے جائیں گے۔ ہر انجن میں کل 6 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تمام کیمرے جدیدسہولت سے لیس ہوں گے۔ یہ کیمرے 100 کلومیٹر فی گھنٹے سے زیادہ کی رفتار اور کم روشنی میں بھی اچھی فوٹیج فراہم کر سکیں گے۔ تاہم کیمرے اس طرح لگائے جائیں گے کہ مسافروں کی پرائیویسی برقرار رہے۔کیمروں کی تنصیب سے شرپسند عناصر کی نشاندہی ہوگی۔ ہندوستانی ریلوے نے تتکال ٹکٹ بکنگ کے ضواط میں بڑی تبدیلی کی ہے۔
15 جولائی 2025 سے، بکنگ کے لیے IRCTC کی ویب سائٹ یا ایپ پر آدھار OTP کی ضرورت ہوگی۔ دراصل، ریلوے تتکال ٹکٹ بکنگ میں شفافیت لانا چاہتا ہے۔ یہ قدم دلالوں یا فرضی ایجنٹوں کی من مانی کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ٹرینوں میں سوار ہونے والے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے ریلوے بھی ایک اور بڑا فیصلہ لینے کی تیاری کر رہا ہے۔ پائلٹ پروجیکٹ کا ٹرائل نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر جاری ہے۔
پائلٹ پروجیکٹ کے مطابق غیر ریزروڈ کوچ میں صرف 150 مسافروں کو ٹکٹ ملے گا۔ اس ٹرائل کے لیے جو سافٹ ویئر استعمال کیا جا رہا ہے وہ صرف ان ٹرینوں کے ٹکٹوں کی گنتی کرتا ہے جو اگلے تین گھنٹوں میں چلنے والی ہیں۔ ٹرائل کامیاب ہونے کی صورت میں اسے پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ دراصل نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر فروری میں مہا کمبھ کے دوران ایک حادثہ ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اسٹیشن پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ریلوے نے اے سی اور سلیپر ٹرینوں کے لیے جاری کیے جانے والے ٹکٹوں کی تعداد بھی طے کر دی ہے۔ فی الحال، ان ریزروڈ ٹکٹوں کی فروخت کو محدود کرنے کا کوئی اصول نہیں ہے۔ وہ مسلسل فروخت ہوتے ہیں۔ بعض اوقات 350 سے زیادہ مسافر ان ریزروڈ کوچ میں داخل ہوتے ہیں۔
صرف 150 ان ریزروٹکٹ کیے جائیں گے جاری
اگر تجربہ کامیاب رہا تو ہران ریزرو کوچ میں صرف 150 ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ اسٹیشنوں پر کوچ کی گنجائش کے مطابق صرف 20 فیصد ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ آئیے اس کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔ اگر ٹرین میں چار بوگیاں غیر ریزرو ہوں تو اس میں صرف 600 ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
تین گھنٹے میں چلنے والی ٹرینوں کے لیے غیرریزروٹکٹ کیے جائیں گےجاری
ٹرائل کے لیے استعمال ہونے والا سافٹ ویئر تین گھنٹوں میں چلنے والی ٹرینوں کے ان ریزروٹکٹوں کی تعداد شمار کرتا ہے۔ فرض کریں، اگلے تین گھنٹوں میں چار ٹرینیں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے پٹنہ کے لیے روانہ ہونے والی ہیں۔ اگر ہر ٹرین میں چار بوگیاں ان ریزروہیں تو کل 16 بوگیوں کے لیے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ ان کی تعداد 2400 سے زیادہ نہیں ہوگی اس کے بعد جنرل ٹکٹوں کی اجرائی بند ہو جائے گی ۔تھرڈ اے سی کے مسافروں کو ملے گی راحت
فی الحال، غیر ریزرو ٹکٹ والے مسافر تھرڈ اے سی کوچ میں داخل ہوتے ہیں۔ بھیڑ کی وجہ سے تھرڈ اے سی کے مسافروں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوشل میڈیا پر آئے روز تصاویر وائرل ہوتی ہیں کہ تھرڈ اے سی جنرل کوچ بن گیا ہے۔ غیر ریزرو ٹکٹوں کے اصول سے تھرڈ اے سی مسافروں کو بھی راحت ملے گی۔
انڈیا میں ٹیسلا کی انٹری، ممبئی میں کھلا ٹیسلا کا پہلا شوروم، پہلی کار لانچ
بِالْآخِرہندوستان میں ٹیسلا کی انٹری ہوگئی ہے۔ ایلون مسک کی الیکٹرک کار کمپنی آج باضابطہ طور پر ہندوستان میں داخل ہوگئی۔ منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق، Tesla نے بھارت میں Model Y کو لانچ کیا جس کی ابتدائی ایکس شو روم قیمت 59.89 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ یہ کار فی الحال صرف ریئر وہیل ڈرائیو (RWD) ورژن میں دستیاب ہے۔
مہاراشٹر کے چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور بھارت میں ٹیسلا کے مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور تحقیق و ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹیسلا بھارت میں ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ اور تحقیق و ترقی کا یونٹ بھی قائم کرے گا۔افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں مہاراشٹر کے سی ایم نے کہا کہ یہ صرف ایک افتتاح نہیں ہے بلکہ ایک اسٹیٹمنٹ ہے کہ ٹیسلا نے صحیح شہر اور ریاست کا انتخاب کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر بھارت کی کاروباری راجدھانی ہے اور ممبئی جدت اور پائیداری کی نمائندگی کرتا ہے۔ ٹیسلا صرف ایک گاڑی نہیں ہے۔یہ ڈیزائن اور جدت کی علامت ہے ۔ اسی لیے اسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔
ویئرینٹ کے اعتبار سے بھارت میں ٹیسلا Model Y کی ایکس شوروم قیمتیں یوں ہیں
Tesla Model Y RWD ۔ 59.89 لاکھ
Tesla Model Y Long Range RWD ۔ 67.89 لاکھ
ٹیسلا کا پہلا شو روم ممبئی میں شروع ہوگیا ہے۔ کمپنی کا اگلا شوروم جلد ہی نئی دہلی میں کھلنے کی امید ہے۔ ماڈل Y کی فروخت ممبئی، دہلی اور گروگرام میں شروع ہوگی۔ اس کی ڈیلیوری رواں سال 2025 کی تیسری سہ ماہی سے شروع ہوگی۔
دونوں کاروں کی رینج کیا ہے؟
Tesla ماڈل Y کے RWD ورژن کی دعوی کردہ رینج ایک مکمل چارج پر 500 کلومیٹر ہے، جبکہ لانگ رینج RWD ورژن کی دعوی کردہ حد 622 کلومیٹر ہے۔ یہ رینج WLTC (ورلڈ وائیڈ ہارمونائزڈ لائٹ وہیکلز ٹیسٹ سائیکل) کے مطابق بیان کی گئی ہے۔کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ماڈل Y RWD ورژن 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار 5.9 سیکنڈ میں حاصل کر سکتا ہے۔ جبکہ لانگ رینج RWD ورژن اسی رفتار کو 5.6 سیکنڈ میں حاصل کرتا ہے۔ دونوں ورژنز کی ٹاپ سپیڈ 201 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی، امدادی کام جاری
ڈوڈہ سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ڈوڈہ میں سڑک حادثہ ہوا ہے۔یہاں مسافر بردار گاڑی کھائی میں گر گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حادثے میں 10 سے 15 افراد زخمی ہوگئےہیں۔
پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ زخمیوں کو کھائی سے نکالا جارہا ہے ۔زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔یہ حادثہ ڈوڈہ۔بھرت روڈ پر ہوا۔ حادثہ کیسے ہوا اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔اس بیچ مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے اس حادثہ پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پراپنے پوسٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہروندر سنگھ سے بات ہوئی ۔وہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری متحرک ہوگئے ہیں۔ حادثہ ڈوڈہ شہر سے تقریباً 20 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔ابھی تک 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہےجبکہ دیگر چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔تمام ممکنہ مدد اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خود اس پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ مہلوکین کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔