Tuesday, 29 July 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر *

مالیگاؤں کی نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر، منشیات مخالف خصوصی کارروائی کی فوری اپیل

مالیگاؤں میں منشیات کا کاروبار اب سنگین سماجی بحران میں تبدیل ہو چکا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ کم عمر بچے، نوجوان، طلبہ اور مزدور طبقہ کھلے عام فروخت ہونے والی خطرناک نشہ آور اشیاء جیسے نیند کی گولی الپرازولم (کتّا گولی)، فینسڈیل سیرپ، ایم ڈی ڈرگس اور دیگر منشیات کے نشے کا شکار ہو رہے ہیں۔

نشے کے باعث شہر میں چاقو، کٹر، چاپر، بندوقوں کا استعمال، لڑائی جھگڑے، ذہنی بے سکونی، خودکشیوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

ہزاروں خواتین، بچے اور خاندان برباد ہو چکے اور اجڑ چکے ہیں۔ طلاق اور رشتے ٹوٹنے کی شرح بے حد بڑھ چکی ہے۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ اس غیرقانونی کاروبار کے پیچھے ممکنہ طور پر بعض بااثر سیاسی افراد، مقامی طاقتور طبقہ اور کچھ سرکاری اہلکاروں کا خفیہ تعاون بھی شامل ہے۔ مالیگاؤں سے لے کر ممبئی، ناشک، سورت اور احمد آباد جیسے شہروں تک یہ ریکٹ پھیلا ہوا ہے، جس میں کروڑوں روپے کا کالادھن گردش کر رہا ہے۔

کلیم اختر محمد یوسف عبداللہ نے سال ۲۰۱۸، اگست میں حکومتی اداروں کو پہلی مرتبہ اس موضوع پر خط لکھا تھا۔ اس کے بعد شہر میں چند کاروائیاں اور گرفتاریاں ہوئیں، ڈرگ مافیا کو روکا گیا لیکن افسوس، اس کے باوجود شہر میں نہ جانے کیوں منشیات کا کاروبار بڑھتا گیا اور آج صورت حال مزید بدتر ہو چکی ہے، جو ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور شک و شبہات پیدا کرتی ہے۔

لہٰذہ مفاد عامہ میں شہریانِ مالیگاؤں اور "گرین مالیگاؤں ڈرائیو" کی جانب سے درج ذیل فوری اقدامات کی مانگ کی جاتی ہے:

✅ مالیگاؤں میں نئے پولیس اسٹیشنز اور اضافی اہلکاروں کی تعیناتی  
✅ انسدادِ منشیات کا خصوصی دفتر قائم کیا جائے  
✅ ایف ڈی اے اور این سی بی کی مشترکہ ٹیم بنائی جائے  
✅ تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی جائے اور اہم ملزمین کو گرفتار کیا جائے  
✅ شہر کے حساس علاقوں میں CCTV اور خفیہ دستے تعینات ہوں  
✅ جنرل اسپتال میں ذہنی صحت و مشاورت مرکز قائم کیا جائے  
✅ عوامی بیداری مہم و بحالی پروگرام شروع کیے جائیں  
✅ غیرقانونی میڈیکل اسٹورز/دواخانے بند کیے جائیں  
✅ عوامی تحفظ کی ضمانت دی جائے  
✅ گر ممکن ہو تو ہر ماہ کارروائی کی رپورٹ جاری کی جائے  

ایک عوامی مہم کے تحت شہریانِ مالیگاؤں کی جانب سے مراٹھی زبان میں یہ خط درج ذیل آفسوں میں دیا گیا: 
1. چیف منسٹر، ریاست مہاراشٹر 
2. وزیر داخلہ، ریاست مہاراشٹر
3. ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، مہاراشٹر 
4. نارکوٹکس کنٹرول بیورو، ممبئی ڈویژن 
5. فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر، مہاراشٹر 
6. ضلع کلکٹر، ناشک، مہاراشٹر 
7. پولیس سپرنٹنڈنٹ، ناشک (دیہی)
8. مہاراشٹر اسٹیٹ انسانی حقوق کمیشن (ہیومن رائٹس کمیشن)
9. محکمہ انسداد بدعنوانی ACB، مہاراشٹر 
10. سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند 

مالیگاؤں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اب فیصلہ کن قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔  
یہ پریس نوٹ عوام، میڈیا، اور ذمہ دار حکام کی فوری توجہ کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

جن لوگوں نے اب تک ای میل نہیں کیا وہ درج ذیل پی ڈی ایف فائل کا استعمال کرکے اپنے اپنے ناموں سے ای میل کریں اور اپنے بیدار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
جنتا بینک پھر نمبر ون، شہر عظمیٰ پونہ میں ملا ایوارڈ

جنتا کو آپریٹیو بینک کے ڈائریکٹرس کو راشٹریہ اربن کو آپریٹیو بینکنگ سمت اینڈ ایوارڈس کی جانب سے مورخہ 25 جولائی 2025 بروز جمعہ عظمیٰ شہر پونہ کی فائیو اسٹار ہوٹل کانریڈ میں بیسٹ کو آپریٹیو بینک ایوارڈ کے لئے طلب کیا گیا جس میں چئیرمن محمد لقمان،وائس چئیرمین محمد عارف تڑوی سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرس محمد ایوب،اکرام سیٹھ،سہیل ماسٹر،محمد اسماعیل، سی او شرجیل صاحبان نے شرکت کی ۔ اس باوقار تقریب میں چئیرمن راشٹریہ اربن کو آپریٹیو بینکنگ اینڈ ایوارڈس الکا شریواستو کے ہاتھوں بیسٹ کو آپریٹیو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ تعمیری محاذ کیساتھ ساتھ اسٹاف،شئیر ہولڈرس، کے لئے بھی باعث افتخار ہے ۔ نئے سافٹ وئیر کے ساتھ موبائل بینکنگ IMPS ( ڈیبٹ کریڈٹ) کا آغاز ہو چکا ہے جلد ہی UPI,گوگل پے،فون پے، کا آغاز بھی ہوگا جس کا فائدہ اکاؤنٹ ہولڈرس کو ہوگا ۔
*محسن شیخ کو ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے جڑنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد*

یہ نہ صرف محسن شیخ کی محنت اور لگن کا ثمر ہے بلکہ عوام کی خدمت اور قانون کی پاسداری کے لیے ایک اہم قدم بھی ہے۔ اس قبل محسن شیخ ممبئی پولس سے جڑے ہوئے تھے۔ وی آئی پی لوگوں کی سیکوریٹی پر بھی مامور رہے ۔ محسن شیخ نے ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن محکمہ (V P Road police station) میں بھی اپنی خدمات انجام دی۔

*محسن شیخ کا گھر مالیگاؤں کے جونا آزاد نگر میں ہے* ۔

 ممبئی پولس سے جڑنے سے قبل محسن شیخ نے مالیگاؤں میں ہوم گارڈ محمکہ میں بھی اپنی خدمات انجام دی - رکشاء ڈرائیور کے فرزند کی محنت اور جدوجہد کا ہی یہ ثمرہ ہے کہ محسن شیخ آج ممبئی پولس محکمہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

دعا ہے کہ اللہ محسن شیخ کو ایمانداری، جرأت اور کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی توفیق دے۔ محسن شیخ کا یہ سفر دوسروں کے لیے بھی باعثِ فخر و حوصلہ ہو۔
ایک نئی شروعات، ایک نئی پہچان — بہت بہت مبارک ہو محسن شیخ ۔

مالیگاؤں کلب کی جانب سے محسن شیخ کے مستقبل کے لئیے نیک خواہشات

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...