نبی رحمت، حضور اکرم ﷺ کے ١۵٠٠ سالہ ولادت باسعادت کے پر بہار موقع پر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں و حرا انگلش اسکول کے زیرِ اہتمام آل مالیگاؤں سیرتُ النّبی کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا ہےـ جسمیں 12 سال سے 21 سال کے لڑکے اور لڑکیاں حصّہ لیں سکیں گےـ
اس امتحان میں اول انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب امیدوار کو عمرہ کی سعادت حاصل ہوگی جبکہ دوم انعام الیکڑک بائیک، سوم انعام لیپ ٹاپ، چہارم انعام سائیکل، اور پانچواں انعام ٹیب رکھا گیا ہےـ خواہشمند لڑکے اور لڑکیاں صبح گیارہ بجے سے رات 11 بجے تک مرکز سنی دعوت اسلامی جامع مسجد یارسول، کسمباء روڈ مالیگاؤں سے فارم حاصل کریں اور مزید جانکاری وہیں سے حاصل کریں امتحان بتاریخ 3 اگست 2025 بروز اتوار کو حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں الگ الگ شفٹوں میں رکھا جائے گاـ فارم کی تقسیم اور جمع کرنے کا عمل مرکز سنی دعوت اسلامی کسمباء روڈ پر جاری ہےـ خواہشمند لڑکے اور لڑکیاں جلد از جلد فارم حاصل کریں ـ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 24 جولائی ہوگی۔ 9209213142، 7276862720، 9270138477،