Tuesday, 22 July 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





*`نشہ کےخلاف دارالعلوم نعمان بن ثابتؒ کے طلبہ و اساتذہ کی تیسری ریلی...`* 
*مؤرخہ19 جولائی 2025 بروز سنیچر دوپہر ساڑھے چار بجے دارالعلوم نعمان بن ثابت شاخ مسجد حاجی محمد انور گلشنِ حکیم الامت درے گاؤں سے طلبہ واساتذہ نے نشہ کے خلاف ریلی نکالی* ۔ 

 *ریلی مسجد حاجی محمد انور سے نکل کر فارمیسی کالج کے پاس اختتام پذیر ہوئی*۔
 *ریلی کے اختتام پر دارالعلوم نعمان بن ثابت (شاخ مسجد حاجی محمد انور) کےاستاذ مفتی محمد کلیم ملّی نے عوام کو یہ پیغام دیا کہ نشہ انسانی صحت کے لئے مضر ہے ،نشہ کے ذریعے انسان کی عقل خطرہ میں پڑجاتی ہے ،نشہ انسان کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کردیتا ہے* ۔

 *نیز سماج میں خود کشی بڑھتے جارہی ہے اور اس کے اسباب میں نشہ اور اس کے ذریعے سے پیدا ہونے والا ذہنی تناؤ، مالی تنگی اور قرض کا بوجھ ہے ،جس کی بنا پر انسان زندگی جیسے انمول تحفہ سے مایوس ہوکر خودکشی جیسے حرام اور انتہائی خطرناک راستے کو اختیار کررہا ہے*۔
 *ریلی میں طلبہ سنجیدگی اور وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماج اور معاشرہ میں بیداری پیدا کرنے والے مختلف نعروں کی تختیاں اپنے ہاتھوں میں لے کر عوام کو ایک خاموش پیغام دیا*۔

*ش ن الف* 
*دارالعلوم نعمان بن ثابت واقع مسجد زہرہ حجّن گولڈن نگر*












💠 *30 روزہ فری ای کامرس بزنس کورس* 
💐 آن لائن ارننگ کا سب سے آسان اور کامیاب طریقہ
جب آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو آئیے سوشل میڈیا کے ذریعہ کمانا بھی سیکھئے 

🔰 کورس کے دوران ہی آپ کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہونگے آئیے ای کامرس کے ذریعہ ہزاروں کمانا سیکھئے 

چھوٹے سے شہر و محلہ کی بجائے آئیے پوری دنیا میں پروڈکٹ بیچتے ہیں، بجٹ کم ہے تو ہندوستان کی کروڑوں کی آبادی تو ہے ہی خریدنے کے لئے، آپ سے ایک چھوٹے سے محلہ میں کتنے لوگ خریدینگے ۔۔۔

💥 *اب تو ای کامرس و فری لانسنگ کا دور ہے یہی ہر جگہ شور ہے*

🌷 یاد رکھئے! کامیاب وہی لوگ ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ چلنے کا ہنر جانتے ہیں، اور جو لوگ وقت کے تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہیں وقت انکے ہاتھ سے نکل جاتا ہے اور پھر وہ بس اپنی پریشانیوں کا شکوہ کرتے رہ جاتے ہیں 

👇👇👇 *اس کورس میں آپ سیکھیں گے*

❇️ ای کامرس کیا ہے اور کیسے کرتے ہیں 
❇️ فریلانسنگ کیا ہے اور کیسے کرتے ہیں 
❇️ ای کامرس بزنس کو کیسے اسٹارٹ کرینگے ویب سائٹ اور بیچ کیسے بنائینگے
❇️ اپنے پروڈکٹ کی ایڈ انڈیا و پوری دنیا میں کیسے چلائینگے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تھرو ایڈ بنانا اور اس کو چلانا اور اسکی Optimisation کرنا
❇️ صحیح آڈیئینس کو ٹارگٹ کرنا 
❇️ اور ری ٹارگٹنگ کرنا
❇️ فیس بک پیمینٹ سیٹنگ 
❇️ فیس بک ایڈز مینیجر 
❇️ کوریر کیسے اور کس کمپنی کے ذریعہ کریں
❇️ اور COD اکاؤنٹ کیسے اور کس کمپنی کا بنائیں 
❇️ اپنی اِس اسکلز کو کس طرح اور کہاں سیل کرکے جاب حاصل کرسکتے 
❇️ پیکنگ کیسے اور کس طرح ہوگی 
❇️ مارجن کا شیڈول کیا ہوگا 
❇️ مینوفیکچررز، امپوٹر، ڈسٹبیوٹر اور ہول سیلر سے کیسے رابطہ کرسکتے اور پھر ان سے ڈیل کیسے کرینگے اور بھی بہت کچھ 
💠 *آئیے کم خرچ میں بڑا کاروبار شروع کیجئے*

🌷اگر آپ پہلے سے کوئی آف لائن کاروبار کررہے ہیں تب بھی یہ کورس آپ کے لئے فائدہ مند ہے اپنے کاروبار کو آن لائن پلیٹ فارم پر لائیے 
اگر آپ کوئی کاروبار نہیں کررہے ہیں تو آپ کس انتظار میں ہیں؟؟؟ 

⬅️ کورس کی فیس : کوئی فیس نہیں ۔۔۔۔ اس طرح کے کورسز کی فیس 10 ہزار سے زائد لی جاتی ہے ، مگر ہم مسلم نوجوانوں کو ای کامرس میں آگے بڑھانے کا ماحول بنارہے ہیں تو آپ کی سنجیدگی برقرار رکھنے اور بھیڑ سے بچنے کے لئے فقط رجسٹریشن فیس بھرپور رعایت کے ساتھ صرف 100 روپے ہوگی ۔۔۔ تاکہ شوق سے محنت کرنے والے ہی شامل ہوں 

🔷 *رجسٹریشن کے لئے وٹس ایپ کیجئے*
9537228474

♡   ㅤ   ❍         ⎙         ⌲
ˡᶦᵏᵉ    ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ    ˢᵃᵛᵉ     ˢʰᵃʳᵉ

*🌏 شیــⷩــᷜــͥــⷽــⷩــᷤــخ عــⷽـــᷟــⷽــᷭــᷞــⷽــلقمہ اســᷤــᷝــᷝᷝᷝᷝــͥــᷜــᷤـــكـلز هـᷨــᷴــⷩـــب*













اپوزیشن پارٹیاں مسلمانوں کی کتنی ہمدرد ہیں ؟
تحریر: جاوید بھارتی 
کیا مشورہ دیا جاتاہے کہ مسلمانوں کو اقتدار میں آنے کی ضرورت نہیں ہے ، انہیں حکومت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، انہیں بس ہر طرح کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ،، سماج و معاشرے میں بگاڑ ہو تو اس کی اصلاح کریں ، گاؤں میں کوئی آفت و بلا آئے تو اس کی روک تھام کی کوشش کریں ، کہیں کوئی حادثہ پیش آجائے تو راحت بچاؤ میں تعاؤن کریں، یہاں تک کہ حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں اور حکومت کوئی غلط فیصلہ لے اور ملک کی عوام اوب جائے تو اس کی اصلاح کے لئے تیار رہیں ، الیکشن کے پرچار گاڑی سے گھومیں پھریں اور شام کو مزدوری لے کر اپنے گھر جائیں ، ریلی ہونے والی ہو تو اسٹیج بنائیں ، دری بچھاکر لوگوں سے بڑی تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کریں ، سیاسی لیڈروں کا استقبال کریں ، تھوڑی تھوڑی دیر میں تالیاں بجائیں اور نعرہ بھی لگاتے رہیں کل ملاکر ہر سیاسی پارٹی یہ چاہتی ہے کہ مسلمان ہمارے ووٹ بینک بنے رہیں۔

ملک کی آزادی کے بعد سے یہی سلسلہ بدستور چلا آرہاہے اور یہ سلسلہ کانگریس نے ہی شروع کیا ہے اقتدار میں رہتے ہوئے اسے ساڑھے چار سال تک مسلمانوں کی یاد نہیں آتی تھی بس گنے چنے لوگوں کو راجیہ سبھا میں رکھ کر ربڑ اسٹمپ کی طرح استعمال کرتی تھی ،، کہیں فرقہ وارانہ فساد ہوتے تھے تو مسلمانوں کے گھر جلائے جاتے تھے ، انہیں کی گرفتاریاں بھی ہوتی تھیں جانی اور مالی نقصان سب سے زیادہ مسلمانوں کا ہوتا تھا جب ماحول سازگار ہونے لگتا تو مسلمانوں کے انہیں مخصوص چہروں کو ان کی آبادی میں بھیج تی اور وہ آکر معافی مانگتے اور کانگریس کی شان میں قصیدہ خوانی کرتے ،، ساڑھے چار سال کے بعد سے ربڑ اسٹمپ نما مسلم لیڈران کو کاروں میں بیٹھا کر مسلمانوں کی آبادی میں بھیج دیا جاتا اور یہ کاروں میں بیٹھ کر شیشہ گراکر کھڑکی سے گردن نکال کر بازاروں ، چوراہوں ، شاہراہوں ، مسلم آبادیوں سے گزرتے تو ہاتھ باہر نکال کر مسکراکر کہتے کہ السلام علیکم ،، مطلب اشارہ یہ ہوتا کہ دیکھئے کانگریس مسلمانوں کی کتنی ہمدرد ہے جو ہمیں اتنی عزت دیتی ہے آپ لوگ کانگریس کو ووٹ دیں ۔
یہ بھی ایک سچائی ہے کہ کانگریس جب کمزور رہتی ہے تو اسے مسلمانوں کی بڑی فکر رہتی ہے اور جب طاقتور ہوتی ہے تو مسلمانوں کو نظر انداز کرتی ہے گزرے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں دیکھئے مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیا تھا اس لئے کہ 2019 کی بنسبت ادھر کانگریس کے اندر کچھ مضبوطی آئی ہے تو پھر وہی پرانا رویہ نظر آیا ،، کرناٹک میں مسلمانوں کے ساتھ کہاں انصاف کیا ۔

اب بات کرتے ہیں سبھی اپوزیشن پارٹیوں کی بہار میں ووٹر فہرستوں کی ترتیب و سدھار کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے جو دستاویزات مانگے اور جو مہمانی کا طریقہ اپنایا اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ این آر سی کا آغاز ہوگیا ہے حالانکہ کی شہریت پر سوال اٹھانا یا کسی سے شہریت کا ثبوت مانگنا یہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے لیکن یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،، مخصوص طریقے سے این آر سی کے نفاذ میں حکومت کو ہنگامی حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے ذریعے یہ کام کرایا جارہا ہے اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ الیکشن کمیشن کے روئیے کو جب سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تو اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے یہ معاملہ سرے سے ہی خارج کرنے کی مانگ کیوں نہیں کی گئی ؟ اس سے تو یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگر بی جے پی یہ چاہتی ہے کہ اس طرح الیکشن کمیشن کی کاروائی سے ایک بہت بڑے طبقے کے سامنے ووٹ دینے کا مسلہ کھڑا ہوجائے گا اور اس کے مسلے میں الجھنے سے بی جے پی کا فائدہ ہوگا اور ہمیں پھر حکومت سازی میں آسانی ہوگی تو اپوزیشن پارٹیاں بھی تو شائد وہی خواب دیکھ رہی ہیں اور ڈھل مل نظریہ سے کام لے کر ہندو اور مسلمان دونوں کو اندھیرے میں رکھ کر واہ واہی لوٹنا چاہتی ہیں ۔

گیارہ سال میں حکومت نے جتنے قوانین پاس کئے ہیں ان قوانین کے پاس ہونے میں گیارہ سال کے دنوں میں ایسے بھی حالات تھے کہ راجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت نہیں تھی پھر بھی سارے بل کیسے پاس ہوئے اور سارے قوانین کیسے بنے؟؟ کیا اپوزیشن پارٹیاں اس کی ذمہ دار نہیں ہیں ،، بالکل سراسر ذمہ دار ہیں ۔

الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار ہونا چاہئے تو موجودہ الیکشن کمیشن مکمل جانبداری کا کردار ادا کررہاہے جس کی وجہ سے این ڈی اے کے علاوہ دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی عوام کا بہت بڑا طبقہ بھی الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہا ہے اور ان کا سوال اٹھانا جائز ہے ۔ 

سیاسی پارٹیوں کی نظر میں مسلمانوں کی کیا اہمیت اور کیا اوقات ہے ابھی حال ہی میں اعظم گڑھ میں اس کا نظارہ دیکھنے کو ملا جبکہ اس پارٹی کا وجود ہی مسلمانوں کی بدولت برقرار ہے اور مسلمان بھی چاپلوسی کی حدیں پار کرچکا ہے آٹھ بار کا رکن اسمبلی جب اسٹیج پر دھکا دے کر کنارے کردیا جائے جس کے نتیجے میں عوام کے اندر غصہ اور ناراضگی پیدا ہوجائے پھر بھی وہ رکن اسمبلی چاپلوسی کرے کہ نہیں میرے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہزاروں ہزار لاکھوں لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے ،، جب اپنی کوئی طاقت نہیں ہوگی کوئی پہچان نہیں ہوگی صرف چاپلوسی ہوگی تو یہی حال ہوگا۔

ایک ملاقات میں سابق مرکزی وزیر آنجہانی رام بلاس پاسوان کی بات راقم کو آج بھی یاد ہے انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی پارٹی میں قد اسی کا اونچا ہوتا ہے جو اپنے سماج کی شناخت کے ساتھ آتا ہے پارٹیاں ٹکٹ دیتی ہیں اور کوئی کامیاب ہوکر ایوان میں آگیا تو وہ سماج کی بنیاد پر نہیں بلکہ وہ تو پارٹی کی بنیاد پر آیا ہے ،، سماج اتنا بیدار ہو کہ ٹکٹ دینے والے کو یہ احساس ہو کہ فلاں سماج کے اندر سیاسی بیداری بہت ہے اور فلاں کا تعلق اسی سماج سے ہے وہ ٹکٹ پاکر اپنے سماج کا ووٹ حاصل کرے گا اور کامیاب ہوگا ،، ایسے شخص کا قد پارٹی میں بڑا اونچا ہوتا ہے ۔ 
دوسری بات یہ کہی تھی کہ ہندوستان میں اپنی اور سماج کی سیاسی شناخت قائم کرنا جتنا آسان ہے اتنا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے اس کے باوجود بھی کوئی سماج اپنی سیاسی شناخت قائم نہ کرسکے تو یہ اس سماج کی کمی ہے پھر تو اس کے سامنے مسائل کے انبار لگ سکتے ہیں اور اسے مسائل کے حل کے لئے دوسرے سماج کے لیڈر کا ہی سہارا لینا ہوگا اور وہ لیڈر آپ کے مسائل حل کرانے میں اپنا سیاسی فائدہ نقصان ضرور دیکھے گا۔

لہذا بہار کے الیکشن میں مسلمان اور بالخصوص پسماندہ مسلمان بی جے پی کو ہرانے کی ٹھیکیداری سے اوپر اٹھ کر خود جیتنے ہار نے کا راستہ اختیار کرے اور اپنی سیاسی بیداری کا پرچم لہراتے ہوئے اپنی سیاسی شناخت قائم کرے تبھی سارے مسائل حل ہوں گے۔

بڑے بڑے اجتماع کرکے دیکھ لیا کسی کو ایم ایل سی بنا دیا جاتا ہے اور کسی کو راجیہ سبھا بھیج دیا جاتا ہے اور وہ شخص پھر حکومت وقت کی بولی بولنے لگتاہے ایسا بار بار ہوا ہے ،، چاہے وقف قانون کا مسلہ ہو یا ہجومی تشدد کا مسلہ ہو اپوزیشن پارٹیوں نے کتنا ساتھ دیا ہے؟ اور جہاں تک مسلمانوں کی بات ہے تو والد محترم کو وزیر اعلیٰ بنایا ، والدہ محترمہ کو وزیر اعلیٰ بنایا اور وہ دونوں چاہتے ہیں کہ بہار کا مسلمان اب بیٹا کو وزیر اعلیٰ بنادے جبکہ بہار میں سترہ فیصد مسلمان ہیں اپوزیشن پارٹیاں کیوں نہیں اعلان کرتی ہیں کہ بہار میں اب کی بار مسلم وزیر اعلیٰ ہوگا ،، یہ ان سے نہیں ہوگا بس مسلمانوں کا صرف ووٹ چاہئے ،، اور اب تک یہی ہوا ہے۔
         +++++++++++++++++++++++++++ 
جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یو پی بنکر یونین) محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی














*مینارہ ہوٹل مہاراشٹر سائزنگ سے لیکر پاک پنجتن چوک ، حافظ باقر مسجد تک سیمنٹ کنکریٹ روڈ تعمیر کی جائے۔*
*ظہیر احمد پھلی والا*
آگرہ روڈ سے لگ کر سروے نمبر 76 انصار کالونی ، عائشہ نگر ، بسم اللّٰہ نگر ، اقصیٰ کالونی ، مدرعائشہ اسکول قریشہ آباد ، نور نگر ، حاجی احمد پورہ ، پورے دیانے سمیت کسمبا روڈ کو جوڑنے والی اہم شاہراہ مہاراشٹر سائزنگ سے پنجتن چوک والا روڈ ہے جو کہ مصطفٰی چوک سے ہوتے ہوئے نوکرن سائزنگ کے پاس کسمبا روڈ سے جا ملتا ہے۔ اسی طرح مصطفیٰ چوک سے عیدو مقادم چوک ہوتے ہوئے یہ راستہ سیدھا گرام پنچایت آفس وڑ گاؤں کے پاس نکلتا ہے۔
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مینارہ ہوٹل سے پاک پنجتن چوک ، اور وہاں سے باقر مسجد تک پختہ سیمنٹ کنکریٹ روڈ کی جلد ازجلد تعمیر کی جائے۔ اس راستے کی تعمیر سے جہاں علاقے کے لوگوں کو نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے وہی آگرہ روڈ کی ٹریفک کا بھی مسئلہ کچھ حد تک کم ہوگا۔ آنے والے دنوں میں اس اہم شاہراہ کو کشادہ اور پختہ تعمیر کیلئے ریاستی سطح تک نمائندگی کی جائے گی۔ اس طرح کا عندیہ بھی ظہیر احمد پھلی والا کی جانب سے دیا گیا۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...