*مالیگاؤں سدھار کمیٹی کے زیراہتمام اورجمعیت علماء سلیمانی چوک کے توسط سے خودکشی نشہ مخالف مہم وباران رحمت کیلۓ دعائیہ مجلس کا انعقاد*
*نشہ ایک خطرناک لت ہے جس سے عقل ماؤف ہوجاتی ہے اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجاتی ہے اور نشہ نوجوانوں میں عام ہوتا جارہا ہے جس سے سماج اور معاشرہ بہت تیزی کیساتھ برائ کی طرف بڑھ رہا ہے اس پر قدغن لگانے کیلۓ شہری سطح پر مالیگاؤں سدھار کمیئی تشکیل دی گئ ہے اور مختلف پروگرامات شہر میں ہورہے ہیں اسی کی ایک کڑی مالیگاؤں سدھار کمیٹی کے زیر اہتمام جمعیت علماء سلیمانی چوک کے توسط سے نشہ مخالف اور باران رحمت اورمظلوم فلسطینی بھائیوں کیلۓ مورخہ 27 جولائ 2025 ء بروز اتوار بعد نماز عشاء فوراً سلیمانی مسجد میں حضرت مولانا آصف شعبان صاحب صدر جمعیت علماء سلیمانی چوک کی صدارت میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد ہورہا ہے جس میں مذکورہ عنوان کی مناسبت سے حضرت مولانا جمال ناصرایوبی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع ناسک اپنے دلنشیں انداز میں عوام الناس سے خطاب فرمائیں گے اس کے بعد باران رحمت نیز مظلوم فلسطینی بھائیوں کیلۓ بھی اجتماعی دعا ہوگی*
*لہذا تمام برادران اسلام سے درخواست ہیکہ مع دوست واحباب کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں*
فقط
*قاری اخلاق احمد جمالی*
*جنرل سکریٹری جمعیت علماء مالیگاؤں*
*ادارہ نثری ادب کی 226 ویں ماہانہ ادبی نشست*
*ادارہء نثری ادب کی 226 ویں ماہانہ ادبی نشست 26 جولائی 2025ء بروز سنیچر کی شب، ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی کیمپس میں منعقد ہوگی- صدارت کے فرائض عتیق شعبان سر (صدر ادارہ نثری ادب)انجام دیں گے- قلمکاران میں ڈاکٹر اقبال برکی ( ادیب الاطفال) مومن آصف ہارون بی اے (افسانہ نگار) خالد شبیر آصف(افسانہ نگار) عارف حسین (منصورہ) صاحبان حاضرین کے روبرو اپنی تخلیقات پیش کریں گے* جُملہ تخلیقات پر تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- *نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے-*
*اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے، اساتذہ، زیرِ تربیت معلمین و طلباء سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے.*
روٹری کلب کے ذریعے ماحولیات دوست ایڈوکیٹ یوسف عبداللہ کا استقبال
ِروٹری کلب آف مالیگاؤں فورٹ کی جانب سے تقریب حلف برداری اور اعزازات کی پر وقار تقریب میں شہر کے معزز سماجی کارکن اور ماحولیاتی تحفظ کے علمبردار جناب محمد یوسف عبداللہ (انکم ٹیکس وکیل، عمر ۷۸ سال) کو شہرِ عزیز کیلئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی پروگرام میں اعزاز و اکرام سے نوازا گیا۔
ماضی میں بھی روٹری کلب آف مالیگاؤں نے شہر کی علماء کمیٹی، منصورہ کالج کے ذمے داران، ٹیچرس اور اپنی فیلڈ میں مثالی کام کرنے والی شہر کی کئی مسلم شخصیات کو اعزاز و اکرام سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
روٹری کلب آف مالیگاؤں فورٹ نے 19 جولائی 2025 بروز سنیچر، شام 5:30 بجے سیوگ منگل کاریالیہ، مالیگاؤں کیمپ میں 2025–26 کے روٹری سال کے لیے نئے عہدیداروں کی تقریبِ حلف برداری و اعزازات منعقد کی۔
🌳 گرین مالیگاؤں ڈرائیو کی شروعات
۲۰۱۳-۱۴ میں جناب محمد یوسف عبداللہ صاحب نے اپنی فیملی کے ساتھ مل کر "گرین مالیگاؤں ڈرائیو" کے تحت ہر نفر ایک شجر کے جذبے کے ساتھ شجرکاری کی مہم کا آغاز کیا۔ ان کا ہدف مالیگاؤں شہر اور اطراف کے علاقوں میں پانچ لاکھ درخت لگانا ہے۔ اب تک ۵۰ ہزار سے زائد درخت عوام، فلاحی تنظیموں، مخلص شخصیات اور سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر لگائے جاچکے ہیں۔
شہری مسائل پر ان کے عملی اقدامات:
۲۰۱۸-۱۹ میں جناب یوسف عبداللہ نے نیشنل گرین ٹربیونل (NGT)، پرنسپل بینچ، دہلی میں ایک اہم عوامی مفاد کی عرضداشت داخل کی (O.A. No. 359/2019)، جس کے نتیجے میں شہر کے رہائشی علاقوں میں چل رہی غیر قانونی پلاسٹک فیکٹریوں، کچرا جلانے والے سائزنگ یونٹس، دُھول، گندے پانی کی نکاسی، ڈمپنگ گراؤنڈ اور دیگر کئی اہم مسائل پر سرکاری اداروں کو متحرک کیا گیا۔
این جی ٹی کی ہدایت پر جوائنٹ انسپکشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ مینیجمینٹ کمیٹی تشکیل دی گئیں، ان میں سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ، ضلع کلکٹر، مالیگاؤں میونسپل کمشنر، پولیس ڈپارٹمنٹ، مہاراشٹر پالوشن کنٹرول بورڈ اور ریاستی چیف سیکریٹری شامل تھے۔ ان کمیٹیوں کی سفارشات پر جو اقدامات اٹھائے گئے ان میں:
1- رہائشی علاقوں میں غیر قانونی پلاسٹک فیکٹریوں کا بند ہونا
2- سائزنگ یونٹس میں کچرا/ کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی
3ـ شہر میں سیکڑوں کروڑ کی لاگت سے انڈر گراؤنڈ ڈرینج اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (STP) کا قیام
4- شہر کی اہم سڑکوں پر صفائی مشینوں اور سیمنٹ کنکریٹ میٹلک روڈ کا نفاذ
5ـ کچرا ڈمپنگ گراؤنڈ پر بائیو مائننگ پروجیکٹ کا نفاذ، 11 ہزار کالونی کے پاس سے ڈمپنگ گراؤنڈ کی دوسری جگہ شِفٹنگ کا پروپوزل
6- شہر میں بہتر آب و ہوا کیلئے شجرکاری، ہریالی اور گرین اسپیس کو فروغ دینا اور ٹرافک ہاٹ اسپاٹس پر سِگنل سیسٹم کے نفاذ کے ذریعے ٹریفک کنجیشن کم کرنا اور دیگر کئ مثالی کام شامل ہیں۔
ایس ٹی پی پلانٹ کی بدولت مالیگاؤں شہر کا گندا/ زہرآلود پانی اب فلٹر اور صاف ہو کر ہی آگے ندی میں شامل ہوگا، جس سے ڈیم کے ذریعے لاکھوں شہریان کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ موجودہ یہی پانی ناقابل استعمال اور صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے جس سے کِڈنی کے امراض، کُھجلی اور دیگر بے شمار امراض بڑھ چکے ہیں۔
جناب محمد یوسف عبداللہ نے گزشتہ کئی برسوں سے شہری مسائل، عوامی تکالیف، اور ماحولیاتی چیلنجز کو سرکاری دفاتر، ریاستی و مرکزی حکومت کے سامنے مسلسل اجاگر کیا۔ انہوں نے عوامی مفاد میں سینکڑوں خطوط اور دستاویزات تیار کیے، اور مسلسل کئی سالوں سے شہریان کے حقوق اور شہر کے مفاد میں ایک قانونی جنگ لڑی۔
🌱روٹری کلب آف مالیگاؤں فورٹ نے ان کی غیر معمولی سماجی خدمات، ماحولیاتی شعور، اور شہر کے عوامی مسائل کے حل میں ان کے مستقل عزم کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی سند سے نوازا۔
جناب محمد یوسف عبداللہ نے اس موقع پر کہا: "میں اور میری فیملی اور گرین مالیگاؤں ڈرائیو کا حصہ بننے والے تمام ہی شہریان و ہمدردان روٹری کلب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ اعزاز ہمارے لیے نئی امید اور حوصلے کا ذریعہ ہے۔ انشاءاللہ، میری کوششیں میرے شہر اور سماج کی بہتری کے لیے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔"
روٹری کلب آف مالیگاؤں کے ذمے داران نے کہا کہ ہم سب کے لیے یہ لمحہ فخر کا ہے کہ مالیگاؤں جیسا شہر ایسے باعمل اور باشعور شہری سے مالا مال ہے۔
تفصیلات کے مطابق روٹری کلب آف مالیگاؤں ایک نان پرافٹ، رضاکارانہ تنظیم ہے جو شہر کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ یہ کلب مختلف سماجی، تعلیمی، صحت اور رفاہی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے تاکہ عام شہریوں کو بہتر زندگی میسر آ سکے۔
مزید بتلایا گیا کہ کلب کا مقصد معاشرے کو متحد رکھنا، صحت، علاج، لوگوں کی مدد، صفائی مہم، ماحولیات کی حفاظت، نوجوانوں کی تربیت، اور خواتین کی خود انحصاری جیسے منصوبوں پر مستقل توجہ دی جاتی ہے۔
روٹری کلب آف مالیگاؤں مختلف سماجی و ثقافتی تقاریب کا انعقاد کرتا ہے جن میں قومی دنوں کی تقریبات، کمیونٹی گیدرنگس، فنونِ لطیفہ، دیگر سماجی محفلیں اور مثالی شہریوں کے اعزاز میں تقاریب شامل ہیں۔ ان کا مقصد عوام میں ہم آہنگی، محبت اور بھائی چارہ کو فروغ دینا ہے۔
اس تقریب کے خصوصی مہمانانِ گرامی میں جلج جی شرما، روٹیرئین ایڈوکیٹ شِشیر ہیرے (خصوصی سرکاری وکیل) مہاراشٹر، مالیگاؤں شہر ڈی. واۓ. ایس. پی سورج گنجال، روٹری کلب کے نو منتخب صدر سندیپ ٹھاکرے، تشار میاجن، روٹیرئین یوگیش باہیتی، ساگر سمن کانتی لال اور سیکڑوں روٹیرئنس نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
روٹری کلب آف مالیگاؤں خدمت، خلوص اور سماجی فلاح کا ایک روشن چراغ ہے، جو ہر طبقے کے لوگوں کو جوڑ کر ایک بہتر معاشرہ قائم کرنے کی کوشش میں مصروفِ عمل ہے۔
شرکاء نے اس تقریب کو خدمت، رواداری اور دوستی کے نئے سفر کی شروعات قرار دیا اور کہا کہ روٹری کلب آف مالیگاؤں فورٹ شہر و علاقائی ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
کلیم یوسف عبداللہ
(گرین مالیگاؤں ڈرائیو)
۔🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳