Saturday, 12 July 2025

*🔴سیف نیوز بلاگر*





*جلسہّ اصلاح معاشرہ براۓ بچیاں و خواتین*
*خودکشی _ نشہ _ سود _ زنّا _ ارتداد _ اور دیگر سماجی برایئوں کے خاتمہ اور سدباب کیلئے جلسہ اصلاح معاشرہ برائے بچیاں و خواتین*

🎤🎤🎤🎤🎤
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* 
*شہر عزیز مالیگاؤں کی ہماری ماوں بہنوں سے اپیل و گزارش کی جاتی ہیکہ*
🔷🔶🔹🔷🔶🔹 
*مورخہ 13جولائی 2025 بروز اتوار دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جلسہ اصلاح معاشرہ برائے بچیاں و خواتین اسکول نمبر 1 حج کمیٹی گراؤنڈ میں منعقد کیا جارہا ہے*
*زیر سرپرستی*
*مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب*
*زیر نگرانی مفتی عامر یاسین ملی صاحب*
*مفتی عامر عثمانی صاحب*
*زیر اہتمام... ضیاء الرحمن مسکان گروپ مالیگاؤں*
*زیر انصرام... ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ مولانا کمپاؤنڈ مالیگاؤں* 
🔷🔶🔹🔷🔶🔹
*اس تربیتی و اصلاح معاشرہ کے پروگرام میں مالیگاؤں شہر کی موٹیویشن و فکر انگیز تقریر کرنے والی عالمہ و حافظہ آپاوں کی دنیاوی و دینی و اسلامی نظریات کی روشنی میں بیانات ہونگے انشاءاللہ*
🌺🌺🌺🌺🌺🌺
*لہذا ہماری ماوں بہنوں سے اپیل و گزارش کی جاتی ہے کہ*
*🌺 اپنے بچوں اور بچیوں کی بہتر و اسلامی زندگی کیلئے*
*🌺 نشہ خودکشی زنا سود اور دیگر سماجی برائیوں سے اپنے بچوں اور پریوار کی حفاظت کیلئے*
*🌺 موبائل انسٹاگرام فیس بک سے بڑھتی ہوئی فحاشی و بے راہ روی سے اپنے بچوں اور پریوار کی حفاظت کیلئے*
*🌺 بد اخلاقی بد زبانی نہ صبری جیسے کبیرہ گناھوں سے اپنے بچوں اور پریوار کی حفاظت کیلئے*
 *🌺 جھوٹ تہمت بہتان بدگمانی جیسے کبیرہ گناہوں سے آپنے بچوں اور پریوار کی حفاظت کیلئے*
*🌺 احسان فراموش فریب دھوکا مکاری جیسے کبیرہ گناھوں سے اپنے بچوں اور پریوار کی حفاظت کیلئے*
*🌺 ماں کی گود سے نیک تربیت حسن و اخلاق والی تربیت کس طرح دی جائے اس کے سدباب کے لئے ہمارے بچوں کی دینی و عصری تعلیم سے دور ہوتے ہوئے بڑھتے رجحانات کے خاتمے کیلئے*
🔶🔶🔶🔶🔶🔶
 *ان سب عنوانات پر تقریر بیانات اور عملی طور پر کس طرح کام کیا جائے اس کی رہنمائی کی جاۓ گی اور اس کا لائحہ عمل بھی بتایا جائے گا ان شا اللہ*
🔶🔶🔶🔶🔶
*جب کبھی امت مسلمہ پر کوئی بھی آفت مصیبت پریشانی آتی ہے اس وقت آپ ہی ہماری بہنیں ایسے حالات میں اٹھ کھڑے ہوجاتے ہیں*
*لہذا آو ساتھ مل کر شہر سے تمام سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کوشش کریں اور اس پروگرام میں ہماری ماؤں بہنوں سے گزارش ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں*
🔷🔷🔷🔷🔷🔷
*منجانب و نیک خواہشات کے ساتھ*
*مالیگاؤں سدھار کمیٹی مالیگاؤں*
*اسرائیل خان المعروف ساگر بھائی اینڈ گروپ*
*ضیاء الرحمن مسکان گروپ*
*زبیر سر سیکرٹری باسکٹ ایسوسی ایشن*
*للّہ چریٹیبل فاؤنڈیشن مالیگاؤں*
*ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ مولانا کمپاؤنڈ مالیگاؤں*
*الخدمت خواتین گروپ مالیگاؤں*
*الیون اسٹار خواتین گروپ* 
*ادارہ ستارہ ہند گولڈن نگر*
*عضباء ایجوکیشنل سوسائٹی رونق آباد مالیگاؤں*
*عضباء ٹراویلس گروپ نیا پورہ مالیگاؤں*
*گولڈن ٹراویلس گروپ اسلام پورہ*
*محمد کامل النور فیبریک گروپ دیوی کا ملہ*
*سلام چاچا گروپ نیا اسلام پورہ*
*نعمان فاؤنڈیشن رمضان پورہ*
*آل مالیگاؤں بلڈ ڈونر گروپ فتح میدان*
*امان فاؤنڈیشن رمضان پورہ*
*وفا ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی چاندنی چوک اسلام پورہ*
*گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں*













*آگرہ روڈ اور بادشاہ خان نگر میں گٹروں کا گندہ پانی سڑکوں پر رضوان بھائی بیٹری والا کا کارپوریشن کو الٹیمیٹم!*
قلب شہر کی آگرہ روڈ پیلا پیٹرول پمپ کے پاس گذشتہ کئی ہفتوں سے نالا اور گٹر بُلاک ہونے کی صورت میں گندہ پانی سڑکوں پر آجاتا تھا مجبوراً اسکول کے بچّوں، راہگیروں، نمازیوں کو اسی گندے پانی میں سے انا جانا پڑتا تھا آگرہ روڈ مالیگاؤں شہر کی انتہائی مصروف ترین روڈ ہونے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں سواریوں کا گزر ہوتا ہے تیز رفتار گاڑیوں، بائیک وغیرہ سے گندہ پانی، بچّوں، بزرگوں، خواتین، نوجوانوں، دوکانداروں اور راہگیروں کے کپڑوں کا ناپاک کرتا اطراف کے لوگ اس گندے پانی کی وجہ سے بے انتہا پریشان تھے اسی طرح پیٹرول پمپ کے پیچھے بادشاہ خان نگر، رنگاڑ کھاتے والی گلی اور اطراف میں تنگ گلیوں میں کئ ہفتوں سے گٹریں بلاک ہے، گندگیوں کا انبار ہے گندہ بدبودار پانی لوگوں کے گھروں، پائتریوں پر جمع ہے جس کی وجہ سے بدبو، مچھروں کی بہتات اور دیگر بیماریاں عام ہورہی ہے بادشاہ خان نگر و آگرہ روڈ کی عوام نے پریشان ہوکر عوامی خادم رضوان بھائی بیٹری والا صاحب کو مدعو کیا رضوان بھائی بیٹری والا اور محمد عارف نوری وغیرہ آگرہ روڈ پہنچے رضوان بھائی بیٹری والا نے پارکھے صاحب اور اقبال صاحب کو فون کرکے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ بھید بھاؤ بند کرو کیا یہاں انسان نہیں رہتے؟ اگر 15 منٹ میں یہاں آکر مسئلہ کا حل نہیں نکالا گیا تو یہی گٹر کا پانی کارپوریشن میں پھینک دیا جائے گا 15 منٹ سے پہلے اقبال صاحب نے فائر گاڑی بلاکر فوراً بلاک نالے کو صاف کروایا گٹروں کو صاف کروایا رضوان بھائی بیٹری والا صاحب نے عوام سے کہا کہ کب تک آپ نااہل اور ناکارہ لوگوں کو اقتدار دیتے رہیں گے پانچ سال آپ کا کوئی پُرشانِ حال نہیں رہتا عین الیکشن کے وقت یہ برساتی مینڈک آئیں گے آپ لوگ اس مرتبہ بیداری کا ثبوت دیں تاکہ آنے والا پانچ سال آپ کو پچھتانا نا پڑیں۔












مہاراشٹر اسمبلی میں ثناء ملک نے ڈیسیبل کا معاملہ اٹھایا
 انوائرمینٹل ایکٹ کے تحت بنائے گئے نوائس پالیوشن کنٹرول کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت

ممبئی: ممبئی شہر و مضافات میں ممبئی پولیس کی طرف سے مساجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ڈیسیبل کی جانچ کرنے کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر کو مساجد سے اتارنے کے معاملے پر مسلم سماج کی طرف سے ناراضگی ظاہر کی گئی ہے اور پولیس پر نوائس پالیوشن کنٹرول کرنے کے نام پر یکطرفہ کارروائی کرنے پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ 

اس دوران مہاراشٹر اسمبلی کے رواں اجلاس میں آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اے پی) کی ترجمان اور انوشکتی نگر اسمبلی حلقے کی رکن اسمبلی ثنا ملک نے مہاراشٹر اسمبلی میں ڈیسیبل کا معاملہ اٹھایا۔

ثناء ملک نے مہاراشٹر اسمبلی میں کہا کہ ہم نے انوائرمینٹل ایکٹ ١٩٨٦ کے تحت نوائس پالیوشن کنٹرول کرنے کے لئے سن ٢٠٠٠ میں جو قانون بنایا ہے۔ اس میں اگر ہم دیکھتے ہیں تو یہ پتہ چلتا ہے کہ اس میں انڈسٹری کے جو ڈیسیبل کی حد مقرر کی گئی ہے وہ ٧٠ سے ٧٥ ہے، وہیں سائلنس زون کے لئے یہ حد ٤٠ سے ٥٠ ڈیسیبل تک ہے لہذا ہمیں اس ڈیسیبل لیول پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ثنا ملک نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ مرکز کا معاملہ ہے لیکن ہم مہاراشٹر میں اس معاملے پر سروے کر کے مرکزی حکومت اور پارلیمنٹ کے پاس نظرثانی کی سفارش بھیج سکتے ہیں چونکہ آج اس میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج مہاراشٹر میں ڈیسیبل کے مسئلے پر ہنگامہ برپا ہے لیکن اگر ہم ایوان اسمبلی کا ڈیسیبل لیول چیک کرتے ہیں تو یہ ٦٠ کے اوپر ہے۔ ثنا ملک کی طرف سے مہاراشٹر اسمبلی میں ڈیسیبل کا معاملہ اٹھانے کے بعد ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ رکن اسمبلی ثنا ملک نے جو معاملہ اٹھایا ہے۔ وہ بہت اہم ہے لہذا ہم ڈیسیبل لیول یا ایمبیئنس نوائس لیول کے تعلق سے غور کر کے ایک سفارش مہاراشٹر سے مرکزی سرکار کو بھیجیں گے۔












*ادئے پور فائلس نامی فلم ملک کے امن کو خراب کرےگی ۔۔ تنظیم علماء اہل سنت بھیونڈی* 
   کچھ عرصہ قبل یہ اعلان سامنے آیا کہ ایک فلم ریلیز ہورہی ہے جس کا نام ادئےپور فائلس ہے جس میں کنہیاکمار کے قتل کو فلمایا گیا ہے جب اس کے ریلیز ہونے والے ٹریلر کو دیکھا گیا تو اندازہ ہوگیا کہ یہ فلم بھی کشمیر فائل اور کیرلا فائل ہی کی طرح مسلمانوں کی شبیہہ خراب کرنے کے لئیے بنائی گئی ہے اس میں ایک بار پھر مسلمانوں کو ظالم جابر دہشت گرد دکھایا گیا ہے-اسی سلسلے میں گذشتہ جمعہ شام 4 بجے، تنظیم علماء اہل سنت، بھیونڈی نے "ادے پور فائلز" فلم کی ریلیز کے خلاف پرانت آفیسر کو ایک باضابطہ میمورنڈم پیش کیا اور اپنے شدید احتجاج اور ناراضگی کا اظہار کیا۔

اس میمورنڈم کے ذریعے تنظیم علماء اہل سنت نے حکومتِ ہند اور وزیرِ اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ ایسی فلموں پر مکمل پابندی عائد کی جائے جن میں مسلمانوں کے نبی محترم حضرت محمد ﷺ اور اُن کی ازواجِ مطہرات کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔ 
میمورنڈم میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس فلم میں گستاخ خاتون نپور شرما کی گستاخیوں کو نمایاں کیا گیا ہے، جس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ یہ فلم نفرت کو فروغ دے سکتی ہے اور آپسی بھائی چارے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس لیے فوری طور پر فلم پر پابندی لگائی جائے اور سینسر بورڈ کی جانب سے دیے گئے سرٹیفیکیٹ کو منسوخ کیا جائے۔

اس فلم کے ذریعے یہ کسی ایک مذہب کو نشانہ بنانا،ہمارے بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئینی اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔

فلم پر دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے جو عارضی روک (Temporary Stay) لگائی گئی ہے، اس پر تنظیم نےمطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ و دہلی ہائی کورٹ سے اپیل کرتی ہے کہ اسے مستقل (Permanent Stay) میں بدلا جائے۔

اس موقع پر وائس تحصیلدار جناب چندرکانت شیو لال راجپوت صاحب نے تنظیم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے مطالبات اور میمورنڈم کو حکومتِ ہند اور سینسربورڈ تک ضرور پہنچائیں گے، نیز "ادے پور فائلز" فلم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کریں گےساتھ ہی اس فلم کو ہمیشہ کے لیے منسوخ کیا جائے۔ 

اس وفد میں 
مولانا شمشاد نوری، مولانا شہنواز، مولانا رفیق عالم، مفتی عمر، مولانا عمران، مولانا غلام یزدانی، مولانا مخدوم، مولانا سعید انور، مولانا محمد علی فیضی، مولانا کبیر الدین، مولانا مہتاب عالم، مولانا علی حسین ہدووی، مولانا معظم رضا، مولانا راحت حسین، مولانا زین الدین، قاری محمد رضا، حاجی شکیل، اعجاز شیخ، عبدالصمد انصاری، زاہد مختارشیخ، مختار مومن و دیگر اراکین شامل تھے۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

محترم جناب انیس لعل خان سر کی والدہ محترمہ کا مقدس سرزمین مکۃ المکرمہ میں انتقال اسد الدین اویسی کی ’وندے ماترم‘ کو ...