Thursday, 5 June 2025

*🔴سیف نیوز اردو*

*گلی محلّوں کی صفائی میں عوام کا کردار!*

*مچھلی بازار، کمالپورہ بیت-الخلا پر گندگیوں کا انبار*
          محمد عارف نوری 
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں) 
(پریس ریلیز) شہر میں حفظانِ صحت و صاف صفائی کا نظام میونسپل کارپوریشن کے ذمہ ہوتا ہے مگر کارپوریشن کے ساتھ ہر شہری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گلی محلوں کی صفائی میں اپنا کردار ادا کرے سڑکوں ،گلیوں کی کُھدائی کرتے وقت لوگ اکثر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے پختہ گلیوں ،سڑکوں سے نل (پانی) کنکشن لیتے وقت لوگ اپنا کام تو نکال لیتے ہیں لیکن دیگر لوگوں کے لئے مسائل کھڑے کر دیتے ہیں مٹی اور اینٹوں کی ڈھیر ویسے ہی پڑی رہتے ہیں اسطرح کی کوتاہی کارپوریشن کی جانب سے بھی کی جارہی ہے بارش کے ایام میں کیچڑ اور گڑھوں سے حادثات ہوتے ہیں اور راہ گیروں کو بھی بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کام ہونے کے بعد جگہ کو صاف کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے آمد و رفت میں دشواری اور گلیوں کو تنگ نا کریں ہمارے یہاں ہر کوئی اپنی من مانی کرنے میں لگا ہوتا ہے جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے یہ وہ مسائل ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف گلی محلوں کا حُسن خراب ہوتا ہے بلکہ راہ گیروں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کب تک ہم اپنی ذمہ داریوں سے روگردانی کرتے رہیں گے ہم اگر مسائل حل کرنے کے لئے خود آگے نہیں بڑھیں گے تو یہ مسائل جُوں کے تُوں رہیں گے شہریان کو دیکھنا چاہیے کہ کہاں کہاں کون غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں ان باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ہمارے یہاں قوانین تو موجود ہیں لیکن اِن پر سختی سے عمل نہیں کیا جاتا گلیوں و دیگر جگہوں پر تجاوزات کو ہٹانے کے لئے اگر کوئی آفیسر آتا ہے تو ہمارے بھائی مَرنے مارنے پر اُتارو ہوجاتے ہیں حالانکہ اکثر لوگوں کے گھر، دوکان، کارخانہ، آفس پوری زندگی اتی کرمن پر ہی گزر جاتی ہے اُنھیں اتی کَرمن کے تعلق سے شریعت کا مسئلہ جاننا چاہیے بقرعید کا تہوار آنے والا ہے عوام اپنے شہر اپنی محلّے اور گلیوں کو صاف ستھرا رکھیں اپنے اہلِ خانہ اور محلے میں رہنے والوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں "صفائی نِصف ایمان " کی برکات سے مالا مال ہوں۔
وارڈ نمبر 13 مچھلی بازار، کمالپورہ بیت-الخلا کے اطراف جس طرح سے گندگیوں کا انبار رہتا ہے تعفّن، مچھّر، بَدبو، کیڑے، کیڑوں اطراف کے لوگوں خصوصاً بچّے، برزگ، خواتین بیماروں کا شکار ہوتے ہیں نا خود کچرا پھینکیں اور نا دوسروں کو پھینکنے دیں انتظامیہ خاص طور پر بقرعید کے موقع پر صاف صفائی پر توجہ دیں۔

*🛑سیف نیوز اُردو*

’خاموش قاتل‘ ہائی بلڈ پریشر آپ کے دماغ کو کیسے مفلوج کر سکتا ہے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر یا بل...