پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم انٹرنیشنل اسلامک کیلی گرافی ارٹ ایگزیبیشن 2025ء میں آصف سبحانی کے چار فن پاروں کا انتخاب 

شہر عزیز مالیگاؤں میں مختلف علوم و فنون میں، منفرد شناخت کے ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے ایسے ہی منفرد فنکاروں میں ایک اہم نام محترم آصف سبحانی کا بھی ہے جو ایک معروف خطاط ہیں اور گاہے بگاہے قلم کے ذریعے صفحہ قرطاس پر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار بھی کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ اپ بیک وقت اسٹیج ارٹسٹ کے طور پر بھی اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں پھر چاہے مزاحیہ پروگرام ہو، تعلیمی و سماجی پروگرام ہو، اردو زبان و ادب کی محفل ہو، صنف ڈرامہ و نکڑ ناٹک ہو ہر جگہ اپ کا نمایاں و منفرد کردار نظر اتا ہے بڑی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ ماہ اکتوبر 2025ء میں ملک "انڈونیشیا" میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی خطاطی نمائش میں اپ کے بیک وقت چار فن پاروں کو مقام عنایت کیا گیا ہے جو نا صرف آصف سبحانی کے لئے بلکہ شہر عزیز مالیگاؤں کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے- "د پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم انٹرنیشنل کیلیگرافی آرٹ ایگزیبیشن اکتوبر 2025ء" میں آپ کے فن پارے نمائش میں شامل رہیں گے- ایسی اطلاع موصول ہونے پر ہم صدر و اراکین اسکس لائیبریری ٹرسٹ، صدر و اراکین زندہ دلان مالیگاؤں، صدر و اراکین مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن، صدر و اراکین ادارہ نثری ادب، صدر و اراکین ادارہ فیضان ربانی کی جانب سے عزیزم آصف سبحانی صاحب کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں-
بیرون ملک "کرغزستان" میں مالیگاؤں کے انصاری صفوان کی شاندار کامیابی کا سلسلہ دراز
Kyrgyz State Medical Academy (KSMA) Kyrgyzstan
کرغز اسٹیٹ میڈیکل اکیڈمی، بشکیک، کرغزستان، میں ایم بی بی ایس MBBS کے شاندار چار سال مکمل کرنے والے انصاری صفوان احمد عرفان احمد نے گزشتہ تین سالوں کی طرح امسال بھی نمایاں نمبرات حاصل کرتے ہوئے پانچویں سال میں قدم رکھ دیا ہے- ان شاندار کامیابیوں پر جہاں اہل خانہ مسرور و شاداں ہیں وہیں رشتے دار، خویش اقرباء اور دوست و احباب نے بھی صفوان احمد اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے- واضح ہو کہ صفوان احمد اپنی تعطیلات گزارنے کے لئے شہر عزیز مالیگاؤں میں موجود ہیں آپ کے والدِ گرامی عرفان احمد ایک عرصے سے اپنی ذاتی پرنس لیباریٹری (جعفر نگر، مالیگاوں) میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں- امسال نیٹ امتحان کامیاب طلباء و طالبات، انکے والدین و سرپرست حضرات جو اپنے بچوں کو بیرون ملک کرغزستان یا کزاخستان میں ایم بی بی ایس MBBS کی تعلیم دلوانے کے خواہاں ہیں وہ صفوان احمد سے بالمشافہ ملاقات کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں صفوان احمد کا موبائل نمبر 9420542986 ہے- یا پھر نیچے دی گئی لنک پر جائیں تو آپ صفوان احمد کی زبانی ساری معلومات حاصل کر سکتے ہیں
https://youtu.be/SjmTNEwvEwg?si=gBTu10r41kIed_Hn
*زندہ دلان مالیگاؤں "محفل طنزو مزاح" سلسلہ نمبر 12*
*زنده دلان مالیگاؤں، کے زیراہتمام اسکس لائبریری اور مالیگاؤں آرئس اینڈ کلچرل ایسوی ایشن کے اشتراک سے بتاریخ 1 جولائی 2025ء بروز منگل شب ٹھیک دس بج کر دس منٹ (10.10) پر "محفل طنز و مزاح سلسلہ نمبر 12" اسکس لائبریری ہال میں منعقد ہوگا- جسکی تفصیل ذیل کے مطابق ہے۔ قرآت، رضوان ربانی، صدارت، محترم جاوید انصاری (آکاشوانی) نظامت، طارق اسلم، اسٹارٹر:- مختاریوسفی، تبرک: مرحوم پاگل پرتاپ گڑھی( تعارف و پیشکش عثمان غنی اسکس) ہرل گوئی:- سراج دلار، منصورا کبر (سیف نیوز ) صاحبان، مزاحیہ مضامین:- ہارون سر(پرینٹک پیپر) ڈاکٹر مبین نذیر، سلیم جہانگیر، عبدالماجد (عجیب انصاری) صاحبان شکریہ، آصف سبحانی، پروگرام ہر حال میں وقت مقررہ پر شروع کر دیا جائے گا- منتظمین نے شرکت کی گزارش کی ہے۔*