*مالیگاؤں سدھار کمیٹی کی پہلی مشورتی میٹنگ سبھی سے شرکت کی اپیل*
*مالیگاؤں میں بڑھ رہے خودکشی منشیات جرائم حادثات اور سماجی برائیوں کے سدباب کے لئے ایک مالیگاوں سدھار کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس کے ذریعے ماہ بیداری کا انعقاد ہوگا جسمیں مختلف بیداری پروگرام ہوں گے سبھی پہلوؤں سے کوشش کی جاۓ گی لہذا آپ سے اس اہم مشورتی میٹنگ میں شرکت کی استدعا ہے ضرور بہ ضرور تشریف لائیں*
*25 جون بروز بدھ بعد نماز عشاء فورآ دفتر جماعت اسلامی مشاورت چوک نیا پورہ مالیگاؤں*
*الملتمس حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب حافظ غفران احمد اشرفی وذمہ داران*
کالج آف انجینئرنگ منصورہ : شعبہ میکانیکل کے طالب علم کا سن انفراکمپنی (تھانے) میں انتخاب
مالیگاؤں) پریس ریلیز)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی( منصورہ) کے زیرانصرام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) اپنی معیاری تعلیم، عملی تربیت اور جدید تدریسی طریقوں کی بدولت مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کے ہونہار طالب علم سمیر اخترکا تھانے شہر کی مشہور سن انفراکمپنی میں انتخاب ہوا ۔ واضح رہے کہ اس سال 9 مختلف کمپنیوں میں کل 26 طلبہ کا انتخاب ہوچکا ہے نیز پلیسمنٹ سیل کی جانب سےطلبہ کی معاونت کی جارہی ہے۔
ادارہ جامعہ محمدیہ کے چیئرمین جناب ارشد مختارصاحب اور سیکریٹری جناب راشدمختارصاحب نے ان طالب علم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج انجینئرنگ کالج اپنی شاندار تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ نیز ہمارا مقصد طلباء کو صرف ڈگری دینا نہیں بلکہ انہیں عملی طور پر تیار کرنا ہے، تاکہ وہ انڈسٹریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
ڈاکٹر شاہ عقیل احمد(پرنسپل، انجینئرنگ کالج) اور پروفیسریعقوب انصاری (پرنسپل،پالی ٹیکنیک )نےاس طالب علم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے طلبہ کامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کے ہیڈ( ڈاکٹر دلاور حسین) نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہمارےاساتذہ ،پروفیسر اسماعیل انصاری (ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ آفیسر ) کی محنت اور طلباء کی مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے طلبہ ہندوستان کی نامور کمپنیوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس طالب علم کی اس کامیابی پرڈاکٹرسلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس)،ڈاکٹرنویدحسین(ڈین ریسرچ)، اور دیگراساتذہ کرام نے بھی دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں۔
بورڈ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی
رکن اسمبلی ثنا ملک نے ٹرافی، سرٹیفکٹ سے نوازا، ٢٠ اسٹوڈنٹس کو اسمبلی کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا
ممبئی: دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے این سی پی (اے پی) کی ترجمان اور انوشکتی نگر اسمبلی حلقے کی اعلی تعلیم یافتہ رکن اسمبلی ثنا ملک کی طرف سے دیونار علاقے میں واقع چندن لان ہال میں 'سفلتا کا سمان' کے عنوان سے ایک خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا گیا.
اس پروگرام میں انوشکتی نگر اسمبلی حلقے میں ٨٠ فیصد اور اس سے زائد فیصد سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مقامی رکن اسمبلی ثنا ملک کے ہاتھوں سے ٹرافی، سرٹیفکٹ اور دیگر چیزوں سے نوازا گیا. اس کے ساتھ ہی ٢٠ طلبا و طالبات کو مہاراشٹر اسمبلی کے دورے پر لے جایا جائے گا اور پانچ طلبا و طالبات کو مقامی رکن اسمبلی کے ساتھ لنچ پر چرچہ کا موقع ملے گا. ان طلبا و طالبات کا انتخاب لکی ڈرا کے ذریعے عمل میں آئے گا.
اس پروگرام میں طلبا و طالبات کے ساتھ بڑے پیمانے پر والدین نے شرکت کی.
اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی ثنا ملک نے طلبا و طالبات سے بات چیت کی اور ان کے سوالوں کے جواب دئے. ثنا ملک نے بتایا کہ صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر کے ساتھ بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے.
ایک طالبہ نے سڑکوں کی خستہ حالی کے تعلق سے سوال کیا جس پر ثنا ملک نے کہا کہ پورے ممبئی شہر میں سڑکوں کو بنانے کا کام جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہمارے حلقے میں سڑکوں کے تعمیری کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے. ہم یہ بتانا چاہیں گے کہ ہم برابر سبھی علاقوں کا دورہ کر کے کام پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی جہاں کہیں سے ہمیں کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو ہم وہاں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں. ایک اور طالبہ نے طالبات کی حفاظت کے تعلق سے سوال کیا جس پر ثنا ملک نے انتہائی سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کی حفاظت کے لئے حکومت کی طرف سے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور طالبات و خواتین ہیلپ لائن نمبر 1091 پر رابطہ کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں اور انہیں فوری طور پر پولیس کی مدد ملے گی۔ ثنا ملک نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہم اپنی طرف سے ہر اسکول میں سجیشنس باکس لگائیں گے تاکہ طالبات کا تحفظ مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس موقع پر کیریئر گائیڈنس پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کی رہنمائی کی گئی.